Tag: سیلز ٹیکس کی شرح

  • منی بجٹ کی تیاری، حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

    منی بجٹ کی تیاری، حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

    اسلام آباد : حکومت نے منی بجٹ میں مقامی اور درآمدی زرعی ٹریکٹر پر سیلزٹیکس اٹھارہ فیصد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق منی بجٹ میں زرعی ٹریکٹرز پر سیلز ٹیکس کی شرح بڑھانے کی تجویز سامنے آئی ، جس کے حکومت نے مقامی اور درآمدی زرعی ٹریکٹر پر سیلزٹیکس اٹھارہ فیصد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    زرعی ٹریکٹر پراس وقت سیلز ٹیکس دس فیصد ہے، ایوان زراعت سندھ نے سیلز ٹیکس بڑھانے کے بجائے تمام ٹریکٹرز پر سیلز ٹیکس کی شرح پانچ فیصد کرنے کا مطالبہ کیا ہے.

    ایوان زراعت کا کہنا ہے کہ ٹریکٹر پر کسٹم ڈیوٹی پندرہ فیصد سےکم کرکےپانچ فیصداوردرآمدی ٹریکٹرپرتین فیصد ایڈوانس ٹیکس ختم کیا جائے.

    PSX- KSE-100 Index- LIVE Update 

    کسانوں نےسیلز ٹیکس کی شرح 18 فیصد کرنے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے سندھ چیمبر آف ایگریکلچر نے چیئرمین ایف بی آر کو خط لکھ دیا.چیئرمین ایف بی آر کو بھجوائے گئےمراسلے میں ٹریکٹرز پر ٹیکس بڑھانے کی بجائے ڈیوٹی ٹیکس کی شرح کم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    سندھ چیمبر آف ایگری کلچر حیدرآباد کے سینئر نائب صدر نبی بخش ساتھیوں کی جانب سے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا کہ ملک بھر کے کاشتکاروں میں مقامی سطح پر تیار کردہ ٹریکٹروں پر سیلز ٹیکس 10 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کی تجویز پر شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

    خیال رہے حکومت کی ایک کھرب روپے کا منی بجٹ لانے کی تیاری کررہی ہے ، جس میں سیلز ٹیکس استثنیٰ ختم اور ودہولڈنگ ٹیکس عائد کیا جاسکتا ہے۔

  • سیلز ٹیکس کی شرح میں اضافہ: سائرہ بانو نے بڑا مطالبہ کردیا

    سیلز ٹیکس کی شرح میں اضافہ: سائرہ بانو نے بڑا مطالبہ کردیا

    اسلام آباد : جی ڈی اے رکن قومی اسمبلی سائرہ بانو نے مالیاتی ترمیمی بل کی مخالفت کا فیصلہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سیلز ٹیکس کی شرح 18 فیصد کرنے کافیصلہ واپس لیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق جی ڈی اے رکن قومی اسمبلی سائرہ بانو نے مالیاتی ترمیمی بل کی مخالفت کا فیصلہ کرتے ہوئے ترامیم قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادیں۔

    ترمیم میں کہا ہے کہ سیلز ٹیکس کی شرح 16 سے 18 فیصد کرنے کافیصلہ واپس لیا جائے اور مشروبات اور سیمنٹ پر ڈیوٹی بڑھانے کا فیصلہ بھی واپس لیا جائے۔

    سائرہ بانو کا کہنا تھا کہ جی ایس ٹی بڑھانے سے مہنگائی بڑھے گی کوئلے ، موبائل فونز اور شادی بیاہ کی تقریبات پر بھی ٹیکس بڑھا دیا گیا ، ٹیکس لگانے کی بجائے ایس آر اوز کے ذریعے ٹیکس لگانا غیر قانونی ہے۔

    ترمیم میں مزید کہا کہ بعض اشیاء پر جی ایس ٹی کی شرح 15 فیصد برقرار رکھی جائے ، اسٹاک ایکسچینج پر ٹیکس لگانے سے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

  • مہنگائی کا نیا طوفان ، حکومت کا سیلز ٹیکس کی شرح بڑھانے کا اعلان

    مہنگائی کا نیا طوفان ، حکومت کا سیلز ٹیکس کی شرح بڑھانے کا اعلان

    اسلام آباد : حکومت نے تمام اشیا پر سیلز ٹیکس کی شرح 17سے بڑھا کر 18 فیصد کردی، جس کے بعد ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے تمام اشیا پرسیلزٹیکس کی شرح سترہ سےبڑھاکر اٹھارہ فیصد کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

    سیلزٹیکس میں ایک فیصد اضافے سے عوام پر تقریبا 55 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈبے میں بند تمام اشیا پر سیلز ٹیکس بڑھا دیا گیا ہے، جس کے بعد خوردنی تیل، بسکٹ، جام، جیلی، نوڈلز مہنگے ہوگئے۔

    بچوں کےکھلونے، چاکلیٹ، ٹافیاں اور میک اپ کے سامان پر بھی سیلزٹیکس اٹھارہ فیصد کردیا گیا۔

    اس کے علاوہ شیمپو، کریم، لوشن، صابن اور ٹوتھ پیسٹ، ہیئرکلر، ہیئر جیل اور ہیئر سیرم پر سیلز ٹیکس میں ایک فیصد اضافہ ہوگیا۔۔

    شیونگ فوم، شیونگ جیل، شیونگ کریم اور شیونگ بلیڈز پر بھی ایک فیصد مزید مہنگی ہوگئی جبکہ کمپیوٹرز، لیپ ٹاپ، موبائل، اسمارٹ فونز،آئی پوڈز۔۔ اور گیجٹس بھی مہنگے ہوں گے۔

    الیکٹرانکس آئٹمز ٹی وی، ایل ای ڈی، ایل سی ڈی پر بھی سیلز ٹیکس ایک فیصد بڑھ گیا جبکہ جوسر،بلینڈرز، شیکرزاور دیگرالیکٹرانکس اشیاء بھی مہنگی ہوں گی۔

    حکومت نے پرفیوم اور برانڈڈ عطرپربھی سیلز ٹیکس کو سترہ فیصد سے بڑھا کر اٹھارہ فیصد کردیا ہے۔

  • پیٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس پر شرح سے نوٹیفکیشن جاری

    پیٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس پر شرح سے نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد : پیٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس کی شرح کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ، جس میں پیٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح 10.54 فیصد پر برقرار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے ، جس میں پیٹرول پر10.54 فیصد سیلز ٹیکس اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر11.64فیصد سیلز ٹیکس کی شرح مقرر کی گئی ہے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مٹی کے تیل پر سیلز ٹیکس کی شرح 6.70فیصد مقرر کی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح 0.20 فیصد مقرر ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ ایف بی آر کی جانب سے پیٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح کم کرکے 10.54 فیصد کردی گئی تھی جبکہ اسپیڈ ڈیزل پر17فیصد سیلزٹیکس کی شرح مقرر کی گئی تھی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل پر سیلز ٹیکس کی شرح 6.70فیصد اور لائٹ ڈیزل پرسیلز ٹیکس کی شرح0.2 فیصد مقرر کی تھی۔

  • پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح سے متعلق نوٹیفکیشن جاری

    پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح سے متعلق نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد : پیٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس کی شرح کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ، جس میں پیٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح کم کرکے 10.54 فیصد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے یٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پیٹرول پر 10.54 فیصد اور اسپیڈ ڈیزل پر17فیصد سیلزٹیکس کی شرح مقرر کی گئی ہے۔

    نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ مٹی کے تیل پر سیلز ٹیکس کی شرح 6.70فیصد اور لائٹ ڈیزل پرسیلز ٹیکس کی شرح0.2 فیصد مقرر کردی ہے۔

    یاد رہے رواں سال جون میں حکومت نے رواں ماہ پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح میں دوسری بار کمی کرتے ہوئے بڑا ریلیف دیا تھا، ایف بی آر نےاس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کیا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اورہائی اسپیڈڈیزل پر17فیصدسیلز ٹیکس کی شرح کو برقرار رکھا گیا، مٹی کے تیل پر سیلزٹیکس 9.15فیصدکم کرکے6.7فیصد اور لائٹ ڈیزل پرسیلز ٹیکس 2.74فیصد کم کرکے0.2فیصد مقرر کیا گیا ہے۔