Tag: سیلز ٹیکس

  • آئندہ بجٹ: زیرو ریٹیڈ سیکٹرز پرسیلز ٹیکس میں اضافے کا امکان

    آئندہ بجٹ: زیرو ریٹیڈ سیکٹرز پرسیلز ٹیکس میں اضافے کا امکان

    اسلام آباد: حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں زیرو ریٹیڈ شعبہ جات پر سیلز ٹیکس میں اضافے کا عندیہ دے دیا۔

    زرائع کے مطابق پانچ زیرو ریٹیڈ برآمدی سیکٹرز پر سیلز ٹیکس میں تین فیصد تک اضافہ کئے جانے کا خدشہ ہے، ان سیکٹرز میں ٹیکسٹائل، گارمینٹس، چمڑے کی مصنوعات اور کھیل کا ساز وسامان شامل ہے ۔

    ان شعبہ جات سے وابستہ افراد کا کہنا ہےکہ حکومت کے اس اقدام سےبرامدات میں کمی متوقع ہے۔

    زیرو ریٹیڈ سیکٹرز کے مطابق تمام شعبے مقامی فروخت پر سیلز ٹیکس کی ادائیگیاں پہلے ہی کر رہےہیں۔

  • سونے اور چاندی پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ دیدی گئی

    سونے اور چاندی پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ دیدی گئی

    اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے زیورات میں استعمال ہونے والے سونے اور چاندی پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ دے دی ہے۔

     تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے زیورات میں استعمال ہونے والے سونے اور چاندی پر سیلز ٹیکس کو رواں مالی سال کے بجٹ سے پہلی والی سطح پر کر دیا ہے۔

    ایف بی آر کےترمیمی ایس آر او کے مطابق زیورات میں استعمال ہونے والی سونے اور چاندی پر سیلز ٹیکس وصول نہیں کیا جائے۔

    زیورات کی قیمت میں سے سونے اور چاندی کی قیمت منہا کرنے کے بعد جو رقم بچے گی اس پر سیلز ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

    قابل ٹیکس رقم ان میں استعمال ہونے والے سونے اور چاندی کی مالیت کی کم از کم دس فیصد کے برابر ہونی چاہیے۔

  • حکومت نے سیلز ٹیکس کی شرح بلندترین سطح پر پہنچادی

    حکومت نے سیلز ٹیکس کی شرح بلندترین سطح پر پہنچادی

    اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس کی شرح پانچ فیصد بڑھاکر ملکی تاریخ کی بلندترین سطح ستائیس فیصد پر پہنچادی۔ حکومت کو اب اٹھائیس ارب روپے اضافی ملیں گے۔عوام نے پیٹرولیم مصنوعات پر اضافی ٹیکس لگا کر عوام پر ایک اور بوجھ ڈال دیا۔

    تفصیلات کے مطابق جوں جوں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوتی گئیں اسحاق ڈار ٹیکس بڑھاتے گئے۔ابھی تیل کے ہر لیٹر پر سیلز ٹیکس کی شرح کو سترہ سے بائیس فیصد ہوئے ایک مہینہ ہی گذرا تھا کہ اس شرح میں مزیدپانچ فیصدکا یکدم اضافہ کردیاگیا۔

    شہری پیٹرولیم مصنوعات کےخریدے جانے والے ہر لیٹر پرستائیس فیصد سیلز ٹیکس ادا کریں گے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں کمی کےباوجود حکومت عوام تک پورا فائدہ نہیں پہنچانا چاہتی۔

    فی لیٹر پیٹرول پر تیس روپے ٹیکس ہے۔ جبکہ خاص طبقوں کو ٹیکسوں پر چار سو ستتر ارب روپے کی چھوٹ ہے۔ معاشی ماہرین کا کہنا تھا کہ کل جب عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں پھر بڑھیں گی توکیا یہ ستائیس فیصد سیلز ٹیکس پھرسےسترہ فیصد تک آئےگا؟

  • سیلز ٹیکس کی شرح میں کمی:ٹریکٹرزکی فروخت میں اضافہ

    سیلز ٹیکس کی شرح میں کمی:ٹریکٹرزکی فروخت میں اضافہ

    کراچی: سیلز ٹیکس کی شرح کم ہونے کے باعث رواں مالی سال ٹریکٹر کی پیداوار بڑھ گئی ہے۔ جولائی سے ستمبر تک فروخت میں بھی پچاسی فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    پاکستان آٹو موٹو مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی تین ماہ کے دوران گیارہ ہزار آٹھ سو چھیانوے ٹریکٹر بنائے گئے جو پچھلے مالی سال کے اِسی عرصے کے مقابلے میں پچاسی فیصد زائد ہیں۔

    جولائی سے ستمبر تک نو ہزار تین سو تریسٹھ ٹریکٹر فروخت کئے گئے۔

  • سیلزٹیکس اورایف ای ڈی وصولی کی مد میں کمی

    سیلزٹیکس اورایف ای ڈی وصولی کی مد میں کمی

    اسلام آباد: رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں سیلز ٹیکس اور ایف ای ڈی وصولی کی مد میں پندرہ ارب روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    ایف بی آر ٹیکس وصولیوں کا ہدف ھاصل کرنے میں ناکام رہا،ایف بی آر کے مطابق جولائی تا ستمبر کے دوران صرف سیلز ٹیکس اور ایف ای ڈی کی وصولیاں ہدف سے پندرہ ارب سرسٹھ کروڑ روپےکم رہیں۔

    اعداد وشمار کے مطابق ایف بی آر نے بتیس ارب ستاسی کروڑ روپے سیلز ٹیکس اور ایف ای ڈی کی مد میں جمع کئے جو کہ گزشتہ مالی سال کے ایسی عرصے میں اڑتالیس ارب چوون کروڑ روپے تھے۔

    .حکومت نے رواں مالی سال کیلئے ٹیکس وصولیوں کا ہدف اٹھائیس سو دس ارب روپے کاہدف مقرر کیا گیا ہے

  • سونے کی فروخت پرعائد ٹیکس میں دس فیصد اضافہ

    سونے کی فروخت پرعائد ٹیکس میں دس فیصد اضافہ

    کراچی: سونے کی صنعت پرحکومت کی جانب سے ایک کاری ضرب ماردی گئی۔ سو نے کی فروخت پر عائد ٹیکس میں دس فیصد اضافہ کردیا گیا۔ ایف بی آر نے سیلز ٹیکس کی حصول کیلئے نوٹسز ارسال کردئیے۔

    آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ہارون چاند کے مطابق ایف بی آر نے سونا فروخت کرنے والے بیوپاریوں کو سیلز ٹیکس کے نوٹسز ارسال کردئیے ہیں ۔ ان نوٹسز میں سونےکی فروخت پر عائد سیلز ٹیکس میں دس فیصد کا اضافہ کردیا گیا ہے ۔

    ایف بی آر نے نوٹسز میں ایک تولہ سونے پرآٹھ ہزار پانچ سو روپے سیلز ٹیکس عائد کیا جو پہلے صرف آٹھ سو پچاس روپے تھا۔ صرافہ مارکیٹ سے تعلق رکھنے والے افراد کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کے اس اقدام سے سونے کے بیو پاریوں کو شدید دھچکا پہنچا ہے ساتھ ساتھ قیمتوں میں اضافے سے سونا عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہوگیا ہے ۔

    اس ضمن میں جیولرز کی تنظیموں نے ایف بی آر اور وزیر خزانہ سے رجوع کرلیا ہے، جیولرز کے مطابق ٹیکس میں اضافے سے دبئی بھارت اور دیگر ممالک سے درآمد اور اسمگل شدہ زیورات کی کھپت بڑھ جائے گی جو کہ محصولات میں کمی کا باعث بنے گی۔