Tag: سیلفی کا شوق

  • سیلفی کا شوق جان لے گیا، سیلاب میں 2 نوجوان ڈوب گئے!

    سیلفی کا شوق جان لے گیا، سیلاب میں 2 نوجوان ڈوب گئے!

    (28 اگست 2025): شدید سیلاب میں بھی نوجوان سیلفی لینے سے باز نہ آئے لیکن یہ شوق ان کی جان لے گیا اور دو نوجوان سیلابی پانی میں ڈوب گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق بھارت کی آبی جارحیت کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں اس وقت شدید طغیانی ہے اور کئی اضلاع اور شہر سیلاب کی زد میں آ چکے ہیں جب کہ 25 سے زائد افراد اپنی جانیں بھی گنوا چکے ہیں۔

    وزیرآباد میں بھی سیلاب تباہی مچا رہا ہے۔ تاہم ایسے موقع پر بھی دو نوجوان دوست سیلفی لینے نکلے لیکن ان کا یہ شوق بہت مہنگا ثابت ہوا۔

     

    سیلفی بناتے ہوئے دونوں نوجوان توازن برقرار نہ رکھ سکے اور سیلاب میں ڈوب گئے۔ ریسکیو حکام فوری حرکت میں آئے، تاہم ایک نوجوان کو ہی بچا سکے، دوسرا جان سے گیا۔

    https://urdu.arynews.tv/army-called-in-for-relief-activities-in-flood-hit-lodhran-28-august-2025/

  • سیلفی کا شوق: نوجوانوں نے 150 سال پرانا مجسمہ توڑ ڈالا

    سیلفی کا شوق: نوجوانوں نے 150 سال پرانا مجسمہ توڑ ڈالا

    اٹلی: جرمن سیاحوں کے ایک گروپ نے اٹلی میں سیلفی لیتے ہوئے 150 سال پرانا مجسمہ توڑڈالا، مجسمے کی قیمت ڈھائی لاکھ ڈالر سے زائد ہے۔

    بچہ ہو یا بڑا ہر کوئی سیلفی لینے کا شوقین نظر آتا ہے، لیکن ذرا احتیاط سے کیونکہ کبھی کبھی سیلفی لینے کا یہ جنون مہنگا بھی پڑ سکتا ہے۔

    جرمن سیاحوں کے ایک گروپ کو سیلفی لینے کے چکر میں لینے کے دینے پڑ گئے، گروپ نے اٹلی میں سیلفی لیتے ہوئےایک سو پچاس سال پرانا مجسمہ توڑدیا۔

    سیلفی کے لئے نوجوان مجسمہ کے پائیدان پر چڑھ کر سیلفی لینے کی کوشش کر رہا تھا کہ اچانک وہ گر کر دو ٹکڑے ہو گیا۔

    جسے دیکھ کر یہ منچلوں کا گروپ گھبرا کر ادھر ادھر بھاگ گئے لیکن مناظر کیمرے کی آنکھ نے محفوط کر لیے۔

    جرمن حکام کے مطابق "ڈومینا” مجسمے کی قیمت ڈھائی لاکھ ڈالر سے زائد ہے۔

  • تیندوے  کے ساتھ سیلفی لینا خاتون کو مہنگا پڑ گیا

    تیندوے کے ساتھ سیلفی لینا خاتون کو مہنگا پڑ گیا

    واشنگٹن : امریکی ریاست ایریزونا میں واقع نجی چڑیا گھر میں مقیم تیندوے نے سیلفی لینے والی خاتون پر حملہ کردیا، خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چڑیا گھر میں عام طور پر خونخوار جانور تماشہ دکھانے کے لیے رکھے جاتے ہیں اور لوگ ان کے ساتھ تصاویر بنوانے کا شوق بھی رکھتے ہیں البتہ بعض اوقات یہ شوق کسی خطرے سے خالی نہیں ہوتا۔

    خونخوار جانوروں کو ویسے تو باقاعدہ جنگلے میں رکھا جاتا ہے اور اگر کوئی انہیں پریشان کرے بعض اوقات یہ بری طرح بپھر جاتے ہیں جس کی وجہ سے کبھی انتظامیہ تو کبھی تماشہ دیکھنے والوں کو نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون تیندوے کے ساتھ سیلفی لینے کےلیے حفاظی بیئریر کراس کرگئی تھی جس کے بعد جانور نے خاتون کو بازو سے پکڑ کر زخمی کردیا۔

    ریسکیو ٹیم کے ترجمان شون گلّی لینڈ کا کہنا تھا کہ ’متاثرہ خاتون کی جان کو کوئی خطرہ نہیں ہے، خاتون کو معمولی چوٹیں آئیں ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چڑیا گھر انتظامیہ نے ٹویٹ کے ذڑیعے تصدیق کی کہ ’کوئی جانور پنجرے سے نہیں آیا‘ بلکہ متاثرہ خاتون خود بریئر سے چھلانگ لگاکر پینجرے کے قریب گئی تھی۔

    مزید پڑھیں : شیر کا بکری پر حملہ، بھارتی خاتون شیر سے لڑ پڑی

    مزید پڑھیں : لاہور سفاری پارک میں غصے سے بھرے شیر کا فوٹوگرافر پر حملہ

    چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تیندوا ابھی صرف 4 سے 5 برس کا ہے اور اس حملے میں جانور کی کوئی غلطی نہیں ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ وائلڈ لائف ورلڈ زوو نامی چڑیا گھر میں چھ سو اقسام کے چھ ہزار جانور موجو ہیں۔