Tag: سیلفی

  • سیلفی کا جنون، طالب علم جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

    سیلفی کا جنون، طالب علم جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

    کوٹلی: سیلفی کے جنون نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی، آزاد کشمیر کا طالب علم زندگی کی بازی ہار گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ضلع کوٹلی میں سیلفی لیتا ہوا بی اے کا طالب علم جاں بحق ہوگیا۔ 19سالہ حامد رضا دریائے پونچھ کے کنارے سیلفی لے رہا تھا۔

    طالب علم سیلفی لیتے ہوئے کنارے سے پھسل کر دریا میں جاگرا جس کے باعث موت واقع ہوگئی۔

    21 دسمبر 2018 کو فیصل آباد میں ایک نوجوان نے پستول تھامے سیلفی لینے کی کوشش کی لیکن غلطی سے ٹریگر دبنے کے باعث وہ موت کے منہ میں چلا گیا۔ دو سال قبل گجرات ہی کے کولیاں شاہ حسین کے قریب واقع اتوال نہر میں سیلفی لینے کی کوشش کے دوران دو بھائی نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے تھے۔

    خیال رہے کہ سیلفیاں لینا جب ذہنی مرض بن جائے تو جان کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے تاہم اس رجحان کو سماجی احتجاج کے لیے بھی استعمال کیا جا رہا ہے جیسا کہ گزشتہ سال پولیس حراست میں ذہنی مریض صلاح الدین کی موت پر لوگوں نے اے ٹی ایم بوتھس میں طنزیہ سیلفیاں لے کر احتجاج کیا۔

  • نوجوان نے سیلفی کےلیے جان دے دی

    نوجوان نے سیلفی کےلیے جان دے دی

    بنکاک : پُر خطر جہگوں پر سیلفی لینے کے شوق نے 30 سالہ سیاح کو موت کے منہ میں پہنچا دیا, بستین پالمیئر سیلفی کے دوران 260 فٹ بلند سے گر کر ہلاک ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ میں 30 سالہ فرانسیسی سیاح وارننگ کو نظرانداز کرتے ہوئے تھائی لینڈ کے مشہور سیاحتی مقام کوہ سموئی ست گرنے والے آبشار نامیونگ پر سیلفی لینے کی کوشش میں توازن قائم نہیں رکھ سکا اور نیچے گر کر ہلاک ہوگیا۔

    سیلفی کے شوق میں اپنی جان گنوانے والے شخص کے دوست نے بتایا کہ پالمیئر 260 فٹ بلند آبشار پر رسی کے ذریعے اوپر چڑھ رہا کہ اچانک توازن بگڑنے کے باعث سلپ ہوکر نیچے گرا اور ہلاک ہوگیا۔

    فرانسیسی سیاح نے بتایا کہ یہ مقام پر جولائی میں ایک ہسپانوی سیاح بھی سیلفی کے شوق میں لقمہ اجل بنا تھا۔

    سیاح کے دوست کا کہنا تھا کہ ہم لوگ آبشار کے ٹاپ پر پہنچ چکے تھے لیکن پالمیئر چاہتا تھا کہ مزید اوپر جائے اور وہ کوہ سموئی کے ممنوعہ علاقے میں چلا گیا جہاں جانا منع ہے۔

    خیال رہے کہ اسی مقام پر رواں برس جولائی میں ڈیوڈ نامی ہسپانوی سیاح بھی سیلفی لینے کے شوق میں ہلاک ہوا تھا۔

    شارک حملوں سے زیادہ اموات سیلفی کے شوق میں ہوئیں، رپورٹ

    جرمن نشریاتی ادارے نے رواں برس اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ  شارک حملوں سے زیادہ افراد سیلفی کے شوق میں ہلاک ہوتے ہیں، اکتوبر 2011 سے نومبر 2017 تک کے درمیانی عرصے میں کم از کم 259 افراد سیلفی لیتے ہوئے ہلاک ہوئے جب کہ اسی عرصے کے دوران خطرناک ترین قرار دی جانے والی شارک مچھلی کے حملے میں صرف 50 افراد نے اپنی زندگیوں کی بازی ہاری تھی۔

  • سیلفی نے نوجوان لڑکی کی جان لے لی

    سیلفی نے نوجوان لڑکی کی جان لے لی

    دبئی: ایڈونچر سے بھرپور اور حیرت انگیز سیلفی لینے کی کوشش میں ایک اور نوجوان لڑکی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں نوجوان لڑکی 17 ویں منزل پر اپنے فلیٹ کی کھڑکی سے سیلفی لینے کی کوشش میں توازن قائم نہیں رکھ سکی اور نیچے گر کر ہلاک ہوگئی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دبئی میں شیخ زاید شاہراہ پر واقع کثیر المنزلہ رہائشی عمارت کے 17 ویں منزل کے فلیٹ پر مقیم ایشیائی لڑکی نے کھڑکی کے نزدیک کرسی رکھی اور اس پر چڑھ کر اس طرح سیلفی لینے کی کوشش کی جس سے عقب میں پورا شہر نظر آجائے۔

    اس کوشش میں لڑکی لڑکھڑائی اور سیدھے نیچے آن گری، 17 ویں منزل سے نیچے گرنے پر جواں سال لڑکی کی موت موقع پر ہی واقع ہوگئی۔

    اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ لڑکی کو سیلفی لینے کا شوق تھا اور روز ہی کوئی نہ کوئی سیلفی لے کر رشتہ داروں کو بھیجتی رہتی تھی اس بار بھی شہر کے حسین منظر کو اپنے عقب میں عکس بند کرنے کی کوشش میں کھڑکی سے نیچے گر گئی۔

    سیلفی لینے کا جنون، دلہن سمیت تین افراد دریا میں‌ ڈوب کر ہلاک

    یہ سیلفی کی شوقین پہلی لڑکی نہیں بلکہ اس سے قبل بھی درجنوں منچلے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں سیلفیاں لیتے ہوئے اپنی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ 8 اکتوبر کو بھارت میں نوبیاہتا دلہن سمیت تین افراد سیلفی لینے کے جنون میں دریا میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے تھے۔

  • سیلفی کا جنون: ریلوے لائن پر دو دوست ٹرین کی زد میں آ گئے

    سیلفی کا جنون: ریلوے لائن پر دو دوست ٹرین کی زد میں آ گئے

    گجرات: سیلفی کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے بیٹھا، گجرات میں ریلوے ٹریک پر دو دوست اس وقت ٹرین کی زد میں آئے جب وہ چلتی ریل کے بیک گراؤنڈ میں سیلفی لینے لگے۔

    تفصیلات کے مطابق گجرات میں ریلوے لائن پر سیلفیاں بناتے ہوئے دو دوست ٹرین کی زد میں آ گئے، جس کے نتیجے میں ایک موقع پر جاں بحق ہو گیا جب کہ دوسرے دوست کی حالت تشویش ناک ہے۔

    مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ زعیم شاہ کی لاش اور زخمی مبین کو عزیز بھٹی شہید اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے، زخمی مبین کو طبی امداد دی جا رہی ہے لیکن اس کی حالت تشویش ناک ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ زعیم شاہ نے اپنے دوست کے ہم راہ چلتی ٹرین کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش میں جان گنوائی۔

    یہ بھی پڑھیں:  صلاح الدین کو انصاف دو! شہریوں کی اے ٹی ایم کو زبان چڑاتی سیلفیاں

    یاد رہے کہ ماضی میں بھی پنجاب کے مختلف شہروں میں متعدد نوجوان ریلوے ٹریک پر چلتی ٹرین کے ساتھ سیلفی لینے کے شوق میں اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

    21 دسمبر 2018 کو فیصل آباد میں ایک نوجوان نے پستول تھامے سیلفی لینے کی کوشش کی لیکن غلطی سے ٹریگر دبنے کے باعث وہ موت کے منہ میں چلا گیا۔ دو سال قبل گجرات ہی کے کولیاں شاہ حسین کے قریب واقع اتوال نہر میں سیلفی لینے کی کوشش کے دوران دو بھائی نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے تھے۔

    خیال رہے کہ سیلفیاں لینا جب ذہنی مرض بن جائے تو جان کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے تاہم اس رجحان کو سماجی احتجاج کے لیے بھی استعمال کیا جا رہا ہے جیسا کہ پولیس حراست میں حال ہی میں ذہنی مریض صلاح الدین کی موت پر لوگوں نے اے ٹی ایم بوتھس میں طنزیہ سیلفیاں لے کر احتجاج کیا۔

  • شادی کے بعد حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کی پہلی تصویر سامنے آگئی

    شادی کے بعد حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کی پہلی تصویر سامنے آگئی

    کراچی: اداکار حمزہ علی عباسی اور ان کی اہلیہ نیمل خاور کی شادی کے بعد پہلی تصویر سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق 25 اگست کو شادی کے بندھن میں بندھنے والے اداکار حمزہ علی عباسی اور ان کی اہلیہ نیمل خاور کی نئی تصویر سامنے آئی ہے جس میں دونوں سورج کی کرنوں کے ساتھ سیلفی لے رہے ہیں۔

    تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حمزہ علی عباسی اور ان کی اہلیہ نیمل نے سیاہ لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور دونوں خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔

    حمزہ علی عباسی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اس پر کیپشن لکھا کہ ’میری بیوی‘ اور میں۔

    دوسری جانب نیمل خاور نے بھی انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ پینٹنگ کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں، انہوں نے لکھا کہ میرے شوہر بہت اچھے فوٹو گرافر ہیں۔

    واضح رہے کہ نیمل خاور نے اپنی شادی کے دن پرانا جوڑا زیب تن کیا تھا اور میک اپ بھی خود ہی کیا جس کے چرچے سوشل میڈیا پر ہورہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: اداکارہ نیمل خاور نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا

    دونوں اداکاروں کی شادی بھی سادگی سے انجام پائی تھی، جس میں مہندی اور دیگر فنکشن شامل نہیں تھے جسے مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔

  • شارک حملوں سے زیادہ اموات سیلفی کے شوق میں ہوئیں، رپورٹ

    شارک حملوں سے زیادہ اموات سیلفی کے شوق میں ہوئیں، رپورٹ

    نئی دہلی : رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ روس میں زیادہ تر ہلاکتیں بلند و بالا عمارتوں اور یا پھر کسی پل سے سیلفی لینے کے شوق میں ہوئیں جبکہ امریکا میں بلند و بالا پہاڑوں پر سلیفی کا شوق موت کا باعث بنا۔

    تفصیلات کے مطابق پوری دنیا میں سیلفی لینے کے شوق میں سب سے زیادہ بھارت کے باشندے اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ اس فہرست میں دوسرا نمبر روس کا ہے، تیسرے نمبر پر امریکہ اور چوتھے پر پاکستان ہے۔

    جرمن نشریاتی ادارے کا کہنا تھاکہ اکتوبر 2011 سے نومبر 2017 تک کے درمیانی عرصے میں کم از کم 259 افراد سیلفی لیتے ہوئے ہلاک ہوئے جب کہ اسی عرصے کے دوران خطرناک ترین قرار دی جانے والی شارک مچھلی کے حملے میں صرف 50 افراد نے اپنی زندگیوں کی بازی ہاری تھی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ لوگوں کی اتنی بڑی تعداد میں ہلاکتوں کے باعث بھارتی حکومت نے متعدد ایسے علاقوں اور مقامات پہ سیلفی لینے پر پابندی عائد کردی ہے جو دیگر کی نسبت زیادہ خطرناک تصور کیے جاتے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساحلی شہر ممبئی میں 16 ایسے مقامات ہیں جہاں سیلفی لینے پر پابندی عائد ہے۔

    دستیاب اعداد و شمار کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روس میں زیادہ تر ہلاکتیں بلند و بالا عمارات اور یا پھر کسی پل سے سیلفی لینے کے شوق میں ہوئیں جب کہ امریکہ میں زیادہ تر ہلاکتیں بلند پہاڑوں پر سے سیلفی لینے کے سبب ہوئیں۔

  • سیلفی کے شوق میں‌ یونیورسٹی طالبہ 10ویں منزل سے گر کر ہلاک ہوگئی

    سیلفی کے شوق میں‌ یونیورسٹی طالبہ 10ویں منزل سے گر کر ہلاک ہوگئی

    ولنیئس : پُر خطر جہگوں پر سیلفی لینے کے شوق نے 19 سالہ طالبہ کو موت کے منہ میں پہنچا دیا, وکٹوریہ سیلفی کے دوران دسویں منزل سے گر کر ہلاک ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق یورپی ملک بیلاروسین شہری وکٹوریہ گرنکیوچ پڑوسی ملک لتھوینیا میں زیر تعلیم تھی جو پُر خطر جہگوں پر سیلفی لینے کی شوقین تھی اور حادثے کے وقت بھی دسویں منزل پر سیلفی کے دوران رات کی تاریخی کو عکس کے پس منظر میں شامل کرنا چاہتی تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 19 سالہ طالبہ لتھوینیا میں تعلیم کے دوران ہاسٹل میں مقیم تھی، متاثرہ لڑکی کے دوستوں کے مطابق وکٹوریہ ولنیئس کی سیاہ رات کو اپنی تصویر کے پس منظر میں اس طرح شامل کرنا چاہتی تھی کہ پیچھے رات کی تاریخی اور آگے اس کا چہرہ دکھائی دے۔

    بیلاروس کی شہری متاثرہ لڑکی کے ایک دوست نے ہولیس کو بیان دیا کہ ’وکٹوریہ حادثے کے وقت ایک اسٹول پر چڑھ پر دسویں منزل کی بالکونی کی ریلنگ کے دوسری جانب کھڑی ہوئی تاکہ سیلفی لے سکے لیکن تواشن برقرار نہ رکھنے کے باعث 90 فٹ کی بلندی سے نیچے جاگری۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ایمبولینس اور امدادی ٹیم نے وقت پر جائے حادثہ پر پہنچ کر ڈیڑھ گھنٹے تک لڑکی کی جان بچانے کی کوشش کی تاہم وہ کامیاب نہ ہوسکے اور وکٹوریہ ہلاک ہوگئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 19 سالہ طالبہ وکٹوریہ سیکنڈ ایئر کی طالبہ تھی جس کی المناک موت پر اس کی یونیورسٹی جامعہ ولنیئس نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

  • بھارت: سیلفی کے شوق نے تین نوجوانوں کی جان لے لی

    بھارت: سیلفی کے شوق نے تین نوجوانوں کی جان لے لی

    نئی دہلی: بھارت میں سیلفی کے شوق نے تین نوجوانوں کی جان لے لی، تینوں لڑکے ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوئے۔

    ایڈونچر دکھانے اور انوکھے انداز میں سیلفی بنا کرسب کو حیران کرنے کے چکر میں تین بھارتی نوجوان ٹرین کے نیچے آکر ہلاک ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر پانی پت میں پیش آیا جہاں سیلفی کے شوقین لڑکے ٹرین کی پٹری پر سیلفی بنارہے تھے کہ اچانک ریل آگئی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نوجوان پٹری پر اجتماعی طور پر سیلفی بنارہے تھے کہ اچانک ٹرین آگئی جان بچانے کے لیے انہوں نے دوسری پٹری پر چھلانگ لگائی لیکن بدقسمتی سے اس جانب بھی ٹرین آگئی۔

    ہلاک ہونے والے نوجوان رشتہ دار کی شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے آئے تھے یوں یہ خوشی قیامت میں بدل گئی، اہل خانہ شدید صدمے کا شکار ہیں۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ خوش قسمتی سے ایک لڑکا محفوظ رہا جس نے ٹرین آتا دیکھ کر اس پٹری پر چھلانگ لگائی جہاں ٹرین نہیں آرہی تھی، تاہم اسے معمولی خراشیں آئیں۔

    خیال رہے کہ یہ حادثہ کوئی نیا نہیں اس سے قبل درجنوں نوجوان سیلفی کے بہانے موت کے گلے جالگے ہیں، نئے دور کے نئے شوق نے جہاں نوجوان نسل کو متاثر کیا ہے وہیں بچے بوڑھے بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔

    خیال رہے کہ 2017ء میں بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹک میں ایک ریلوے پٹڑی پر تین طالب عالم سیلفی لیتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے تھے۔

  • گوریلوں کی انوکھی سیلفی نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

    گوریلوں کی انوکھی سیلفی نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

    برازوویلا: عصر حاضر میں سیلفی کے دیوانے بچے، بوڑھے، مرد اور خواتین تو تھے ہیں لیکن اب اس دوڑ میں گوریلے بھی شامل ہوچکے ہیں۔

    جی ہاں، کانگو کے ایک مقامی پارک میں گوریلے رہتے ہیں جو مزے سے پوز دے کر سیلفی بنواتے ہیں، جن کی سیلفی نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

    اس پارک میں گوریلوں کی اس انداز سے تربیت کی جاتی ہے کہ وہ بہت سے عادات انسانوں والے سیکھ چکے ہیں، اور دو پیروں پر انسانوں کی طرح آسانی سے چلتے بھی ہیں۔

    ان گوریلوں کی نسل معدومیت کے خطرے سے دوچار ہے، برطانوی اخبار کی ویب سائٹ کے مطابق فیس بک پر اس تصویر کو ہزاروں افراد نے لائیک کیا اور سوشل میڈیا پر یہ بھرپور طریقے سے وائرل ہوئی۔

    ویرونگا نیشنل پارک میں 600 مقامی مرد اور خواتین گارڈ کی ذمے داریاں انجام دے رہے ہیں جن کی بھرپور تربیت کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

    یہ لوگ روزانہ اپنی جانوں کو داؤ پر لگا کر پارک کے اندر غیر معمولی نوعیت کی جنگلی حیات کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

    خیال رہے کہ مذکورہ تصویر میں نظر آنے والے گوریلے نیشنل پارک کے رینجرز کو ہی اپنے والدین سمجھتے ہیں۔ ان دونوں کے والدین جولائی 2007 میں مارے گئے تھے، اس وقت ان کی عمریں دو اور چار ماہ تھی۔

    اس نیشنل پارک میں ان گوریلوں کی تربیت کی جاتی ہے جن کے والدین کسی حادثے میں ہلاک یا پھر کسی شکاری کا شکار بن جاتے ہیں، بعد ازاں ان کے بچوں کی تربیت اسی پارک میں کی جاتی ہے۔

  • سیلفی لینے پر لڑکا لڑکی قتل، تحقیقات میں پولیس کو مشکلات کا سامنا

    سیلفی لینے پر لڑکا لڑکی قتل، تحقیقات میں پولیس کو مشکلات کا سامنا

    کراچی: شہرِ قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن پیر آباد میں سیلفی لینے پر لڑکے اور لڑکی کے قتل کی تحقیقات میں پولیس کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سیلفی لینے پر لڑکا لڑکی کے قتل کے واقعے پر پولیس کا کہنا ہے کہ غیرت کے نام پر ہونے والے اس قتل کی تحقیقات جاری ہیں۔

    [bs-quote quote=”مرینہ کی قبر کشائی کے لیے مقتولہ کی والدہ کا انتظار ہے، کہتی ہیں سوات میں ہوں جلد کراچی آؤں گی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_job=”پولیس”][/bs-quote]

    19 سالہ مرینہ کی قبر کشائی کے لیے پولیس کو مقتولہ کی والدہ کا انتظار ہے، پولیس کا دعویٰ ہے کہ مقدمے کے اندراج کے بعد والدہ کیس کی تفتیش میں تعاون نہیں کر رہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ عدالت میں والدہ کے بیان کے بغیر مقتولہ مرینہ کی قبر کشائی نہیں کر سکتے، والدہ سے رابطہ کرو تو کہتی ہیں کہ سوات میں ہوں جلد کراچی آؤں گی۔

    پولیس کے بیان کے مطابق مرینہ کو 7 نومبر کو مبینہ طور پر والد اور دادا نے زہر دے کر قتل کیا تھا، اہلِ خانہ نے مرینہ کی موت کو خود کشی قرار دے کر تدفین کر دی تھی۔


    یہ بھی پڑھیں:  سیلفی کا جنون ہر سال 43 افراد کی جان لے لیتا ہے


    پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے 5 روز بعد مرینہ کی والدہ نے عدالت سے رجوع کر کے مقدمہ درج کرایا، والدہ نے بتایا کہ مرینہ کو اس کے والد اور دادا نے غیرت کے نام پر قتل کیا۔

    بیان کے مطابق مرینہ نے سوات سے آنے والے کزن کے ہم راہ سیلفی بنوائی تھی، کزن سلمان کو بھی سوات واپس پہنچنے کے بعد فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ سلمان کا مقدمہ ابتدائی طور پر نا معلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا، جب کہ اس کے اہلِ خانہ نے بھی اب مرینہ کے والد اور دادا پر قتل کا شبہ ظاہر کیا ہے۔