Tag: سیلفی

  • "اپنی سیلفی جیسا جاذب نظر بننا چاہتا ہوں!” یورپی نوجوانوں کے مطالبے پر پلاسٹک سرجن پریشان

    "اپنی سیلفی جیسا جاذب نظر بننا چاہتا ہوں!” یورپی نوجوانوں کے مطالبے پر پلاسٹک سرجن پریشان

    لندن: یورپ میں پلاسٹک سرجری کا ایک عجیب و غریب رجحان سامنے آ گیا ہے، لوگ اپنی فلٹر شدہ سیلفی جیسا جاذبِ نظر دکھائی دینے کے لیے پلاسٹک سرجری کلینکس کا رُخ کرنے لگے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق یورپی نوجوانوں میں ایک نیا رجحان پروان چڑھنے لگا ہے، نوجوان اپنی فلٹر والی سیلفیز جیسا دکھائی دینے کے لیے پلاسٹک سرجری کروا رہے ہیں۔

    پلاسٹک سرجری کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پہلے لوگ جاذبِ نظر دکھائی دینے کے لیے مشہور افراد کی تصاویر لایا کرتے تھے لیکن اب جدید موبائل ایپس نے اس رجحان کو تبدیل کر دیا ہے۔

    پلاسٹک سرجنز کے مطابق لوگ اب اپنی ڈیجیٹل طریقے سے تبدیل شدہ تصاویر کی طرف متوجہ ہو گئے ہیں، اور یہ سمجھتے ہیں کہ ان کی اپنی صورت بھی اگر فلٹر سے گزرے تو کسی سیلی بریٹی سے کم دکھائی نہیں دیتی۔

    خیال رہے کہ موبائل ایپس میں موجود فلٹرز کی مدد سے آپ کی جلد ملائم ہوسکتی ہے، آنکھیں بڑی ہوسکتی ہیں، اور ناک بھی ستواں ہو جاتی ہے۔

    پلاسٹک سرجنز کے مطابق اب ان کے 55 فی صد مریض اپنی سیلفیز جیسا دکھائی دینا چاہتے ہیں، لوگ تو یہ چاہتے ہیں لیکن کیا ایسا ممکن ہے؟


    لندن: ہتھوڑے سے خواتین پر قاتلانہ حملہ کرنے والا شخص قتلِ عمد کا ملزم نامزد


    بوسٹن میڈیکل سینٹر کے محققین نے کہا ہے کہ یہ معیار حاصل کرنا ممکن نہیں ہے، مقبول ایپس میں دیے گئے فیچرز حقیقت اور تخیل کا فرق مٹا رہے ہیں، لوگوں کو یہ حقیقت مد نظر رکھنی ہوگی۔

    ڈاکٹروں کو خدشہ ہے کہ فلٹرز والی ایپس سے ایسے لوگوں پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں جو اپنی شکل و صورت کے بارے میں بہت زیادہ فکر مند رہنے کی بیماری کا شکار ہیں۔

  • سیلفی لینے والے ذہنی مریض ہیں، ماہرین نفسیات کا انکشاف

    سیلفی لینے والے ذہنی مریض ہیں، ماہرین نفسیات کا انکشاف

    لندن : سیلفی کے شوقین خبردارہوجائیں، ماہرین نفسیات نے انکشاف کردیا، سیلفی لینے والےذہنی مریض ہیں، برطانوی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بیماری سیلفیٹس کہلاتی ہے، تین اقسام کی بیماری میں آپ کونسی اسٹیج پر ہیں ؟

    حالیہ چند برسوں میں سیلفی لینے کا رواج بہت زور پکڑ چکا ہے، دفاتر، پارکوں، تفریحی مقامات اور پارٹیوں میں اب لوگ موبائل فون سے اکثر اپنی تصویریں بناتے نظر آتے ہیں اور سیلفی لے کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا عام تفریح بن چکی ہے لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ یہ عادت نفسیاتی اور ذہنی بیماریوں کا باعث بھی بن رہی ہیں۔

    ماہرین نےخبردار کیا ہے کہ سیلفی کے شوقین ذہنی مریض ہیں، برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق تین اقسام کی بیماری کا نام سیلفیٹس ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ سیلفی لینے والے خود پسند اور سوشل میڈیا پر مشہوری کے لیے سیلفیاں لیتے ہیں، کچھ منچلے تو سیلفی کے چکر میں جان بھی خطرے میں ڈال دیتے ہیں، یہ شوق کئی لوگوں کی جان بھی لے چکا ہے۔

    ماہرین نے بتایا کہ پہلی اسٹیج پر مریض دن میں دو سے تین بار سیفلی لیتا ہے، زیادہ سے زیادہ سیلفیاں لینا اور سوشل میڈیا پرلگانا بیماری کی دوسری اسٹیج کہلاتا ہے، آخری اسٹیج پرمریض خود کو سیلفی لینے سے روک نہیں پاتا اور دن میں کئی بارسیلفی سوشل میڈیا پرلگاتا ہے۔

    اپنی زندگی کے ہر لمحے کی تصاویر لینے کی عادت لوگوں کے اندر اہم لمحات کو یاد کرنے کی صلاحیت کو ختم کرکے رکھ دیتی ہے۔

    ماہرین کے مطابق سیلفی لینے کی عادت یاداشت پر اثر انداز ہوتی ہے اور لوگ اپنی زندگی کے اہم لمحات کی بہت کم باتیں ہی یاد رکھ پاتے ہیں کیونکہ سیلفی لیتے ہوئے لوگوں کی توجہ صرف ایک خاص چیز یا منظر پر مرکوز ہوتی ہے، جس کی وجہ سے ان کی یاداشت زوم کرنے کی صلاحیت سے محروم ہوجاتی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سیلفی بنانے پرنون لیگی کارکنان لڑپڑے، کرسیاں دے ماریں

    سیلفی بنانے پرنون لیگی کارکنان لڑپڑے، کرسیاں دے ماریں

    گوجرانوالہ : جشن آزادی کی تقریب میں لیگی کارکنان کے دو گروپوں میں جھگڑے کے دوران متعدد کارکنان زخمی ہوگئے، جھگڑا سیلفی لینے پر ہوا، کارکنان نے ایک دوسرے کو کرسیاں ماریں۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں نون لیگی کارکنان کے درمیان کرسیاں چل گئیں، جشن آزادی کی تقریب کو بھی متوالوں نےاکھاڑہ بنا ڈالا۔

    پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ میں نون لیگیوں نےایک دوسرے پر کرسیوں سے حملہ کردیا، جشن آزادی کی تقریب کےدوران جھگڑا سیلفی بنانے پرہوا۔

    پہلے تلخ کلامی ہوئی اور بعد میں معاملہ ہاتھا پائی تک پہنچ گیا۔ جس کے ہاتھ میں جو کرسی آئی وہی لے کرٹوٹ پڑا۔ متوالوں کی لڑائی میں کرسیوں کی شامت آگئی۔

    گوجرانوالہ کے ن لیگی کارکنوں نے پارٹی ڈسپلن کی دھجیاں اڑا کر رکھ دیں، جھگڑے کے باعث کئی چہرے سیلفی بنانے کے قابل ہی نہیں رہے۔

  • بالی وڈ اداکارہ نیہا دھوپیا کار حادثے میں زخمی، لوگ سیلفیاں‌ لیتے رہے

    بالی وڈ اداکارہ نیہا دھوپیا کار حادثے میں زخمی، لوگ سیلفیاں‌ لیتے رہے

    ممبئی: بالی وڈ اداکارہ نیہا دھوپیا کار حادثے میں زخمی ہوگئیں، لوگ اسپتال پہنچانے کے بجائے اداکارہ کے ساتھ سیلیفیاں لیتے رہے۔

    بھارتی اداکارہ نیہا دھوپیا ان دنوں رئیلٹی شو ’’نو فلٹر نیہا‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں اور اسی سلسلے میں چنڈی گڑھ میں موجود تھیں، نیہا دھوپیا چنڈی گڑھ سے ممبئی واپس آنے کے لیے ایئرپورٹ جارہی تھیں کہ ان کی کار کو حادثہ پیش آیا۔

    اداکارہ کی گاڑی کو سامنے سے آنے والی تیز رفتاری کار نے ٹکر ماری، حادثے میں گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے نیہا دھوپیا بال بال بچ گئیں اور ان کے کندھے پر چوٹ آئی۔

    نیہا دھوپیا کو اسپتال پہنچانے کے بجائے وہاں موجود لوگ اداکارہ کے ساتھ سیلفیاں بنواتے رہے نیہا لوگوں کی بے حسی دیکھ کر ہکا بکا رہ گئیں۔

    یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی اداکارہ کار حادثے میں ہلاک

     حادثے کے بعد نیہا دھوپیا اور ان کی ٹیم تقریباً ایک گھنٹے تک جائے حادثہ پر موجود رہے لیکن کوئی ان کی مدد کے لیے نہیں آیا، بعدازاں ان کی ٹٰیم اپنی مدد آپ کے تحت اسپتال پہنچی جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سکھر: سیلفی کے شوق میں نوجوان دریا میں جاگرا

    سکھر: سیلفی کے شوق میں نوجوان دریا میں جاگرا

    سکھر: سیلفی لینے کے شوق نے ایک اور قیمتی زندگی نگل لی۔ سکھر کے ڈاؤن لینس پل پر نوجوان اپنی بیوی کے ہمراہ سیلفی لینے کی کوشش میں دریا میں جا گرا۔

    تفصیلات کے مطابق سیلفی کے شوق نے ایک اور نوجوان کی زندگی کا خاتمہ کردیا۔

    سکھر میں آصف جمیل نامی شخص اپنی بیوی کے ہمراہ لینس ڈاؤن پل پر تفریح کے لیے آیا۔ اس دوران نوجوان سیلفی لیتے ہوئے دریا میں جا گرا۔

    نوجوان کی اہلیہ کے مطابق جمیل رات ساڑھے 9 بجے دریا میں گرا جس کے بعد ریسکیو ٹیموں نے رات گیارہ بجے تک نوجوان کو تلاش کیا۔

    صبح آٹھ بجے دوبارہ ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا جو تاحال جاری ہے۔

    دریا میں گرنے والے نوجوان کے دوست احباب بھی دریا کے پاس کھڑے جمیل کے زندہ بچ جانے کی دعائیں کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس پاکستان میں سیلفی کے باعث 9 اموات ہوچکی ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق اس شوق کے باعث سب سے زیادہ اموات بھارت میں ہوئیں جہاں سیلفی بنانے کے جنون نے 73 افراد کی جان لی۔

  • سوشل میڈیا رشتوں کے لیے زہر قاتل؟

    سوشل میڈیا رشتوں کے لیے زہر قاتل؟

    سوشل میڈیا کا استعمال ہماری زندگی کا لازمی جز بن چکا ہے۔ زندگی کا کوئی بھی مرحلہ ہو، اسے سوشل میڈیا پر رسمی و غیر رسمی دوستوں اور بعض اوقات اجنبی افراد کے ساتھ بھی شیئر کرنا ایک معمول کی بات بن چکی ہے۔

    لیکن ماہرین کا متفقہ طور پر ماننا ہے کہ سوشل میڈیا کا استعمال ہماری نفسیاتی صحت پر منفی اثرات مرتب کررہا ہے۔ کم استعمال کرنے والے اس کے مضر اثرات کا شکار کم، اور زیادہ استعمال کرنے والے اس کے نقصانات کا زیادہ شکار ہیں، تاہم اس کے منفی اثرات سے کوئی بھی شخص محفوظ نہیں۔

    حال ہی میں ماہرین سماجیات کی جانب سے کی جانے والی ایک تحقیق نے ان پر انکشاف کیا کہ وہ ازدواجی جوڑے جو اپنی زندگی کے معاملات سوشل میڈیا پر شیئر کرتے تھے، ایک ناخوشگوار زندگی گزار رہے تھے۔

    مزید پڑھیں: سوشل میڈیا لوگوں کو سست بنا رہا ہے

    انہوں نے دیکھا کہ جن جوڑوں نے اپنی ذاتی زندگی کو صحیح معنوں میں ذاتی اور خفیہ رکھا اور انہوں نے سوشل میڈیا پر اس کی تشہیر نہیں کی، وہ نسبتاً ایک خوشگوار زندگی گزار رہے تھے۔

    ماہرین نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے چند وجوہات پیش کیں جنہیں پڑھ کر آپ کو اندازہ ہوسکے گا کہ سوشل میڈیا کس طرح آپ کے ازدواجی رشتے کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

    social-media-2

    گزشتہ 2 سال سے جس طرح عام تصاویر کی جگہ سیلفیاں مقبول ہوگئی ہیں، اس نے نفسیاتی و طبی ماہرین کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ اپنی سیلفیز پوسٹ کرنے والے افراد نفسیاتی مسائل کا شکار ہوجاتے ہیں۔

    اسی طرح اپنی تصاویر اور اسٹیٹس میں دوسروں کو ٹیگ کرنا، کمنٹس یا لائیکس حاصل کرنے کی جستجو بھی خود پسندی کو فروغ دے رہی ہے جو آگے چل کر نفسیاتی پیچیدگیوں کا سبب بن سکتی ہے۔

    تحقیق کے مطابق فیس بک کا استعمال لوگوں کو خوشی کو ختم کر رہا ہے۔ ماہرین نے دیکھا کہ وہ تنہا افراد جو فیس بک کا استعمال کم کرتے تھے اور شادی کے بعد بھی انہوں نے اس عادت کو برقرار رکھا، وہ اپنے ہی جیسے حالات کا شکار افراد سے نسبتاً خوش پائے گئے۔

    مزید پڑھیں: آئی فون استعمال کرنے والے ناقابل بھروسہ اور خود غرض

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اپنے ازدواجی یا دیگر رشتوں کے بارے میں مستقل سوشل میڈیا پر پوسٹنگ کرتے رہنا عدم تحفظ کے احساس کو فروغ دیتا ہے۔ ماہرین کے مطابق انہوں نے تحقیق میں دیکھا کہ وہ افراد جو اپنے رشتوں سے ناخوش یا غیر مطمئن تھے وہ اپنے رشتوں کے بارے میں سوشل میڈیا پر زیادہ پوسٹنگ کرتے تھے۔

    سماجی و طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ آج کل کے جدید دور میں سوشل میڈیا اور جدید ٹیکنالوجی سے دور رہنا تو ناممکن ہے، لیکن سوشل میڈیا کا استعمال کم کرنا خصوصاً اپنی ذاتی زندگی کو اس سے دور رکھنا آپ کو بے شمار سماجی، طبی اور نفسیاتی مسائل سے بچا سکتا ہے۔

  • ایئر سیلفی ہوا میں اڑتی ہوئی آپ کی تصاویر کھینچے گی

    ایئر سیلفی ہوا میں اڑتی ہوئی آپ کی تصاویر کھینچے گی

    آج کل تقریباً ہر شخص سیلفی کے بخار میں مبتلا نظر آتا ہے۔ سیلفی کے لیے درست زاویوں سے کھڑے ہونا، موبائل کو درست زاویے پر رکھنا، اور اچھی سیلفی کھینچنے کے لیے مہارت درکار ہے جو سیلفی کے دیوانوں کو ہی میسر ہے۔

    لیکن اب اس تمام کھکھیڑ سے بچنے کے لیے سائنسدانوں نے ایسا کیمرہ ایجاد کرلیا ہے جو ہوا میں اڑتے ہوئے آپ کی تصاویر کھینچ سکے گا۔ اس تصویر میں صرف آپ کا منہ نہیں آئے گا بلکہ یہ ایک ڈھنگ کی تصویر ہوگی جس میں آپ سیدھے کھڑے نظر آئیں گے۔

    یہ کیمرہ دراصل چھوٹا سا ڈرون کیمرہ ہے جسے ایئر سیلفی کا نام دیا گیا ہے۔ اس کی جسامت آپ کے موبائل فون جتنی ہے۔ اس کو استعمال کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ اسے اپنے موبائل میں لگائیں اور اسے اپنے موبائل سے سنک کرلیں۔

    airselfie-2

    :طریقہ استعمال

    سب سے پہلے اپنے اینڈرائڈ یا آئی فون میں ایئر سیلفی ایپ ڈاؤن لاؤڈ کریں۔ اب آپ اس کیمرے کو اپنے موبائل سے کنٹرول کر سکیں گے۔

    کیمرے کو اپنی ہتھیلی پر رکھیں اور موبائل کے ذریعہ اسے اڑنے کی کمانڈ دیں۔

    یہ کمانڈ 3 مختلف صورتوں میں دستیاب ہیں جنہیں آپ تصویر میں دیکھ سکتے ہیں۔

    airselfie-3

    airselfie-4

    تصویر کھینچنے کے بعد اسے واپس فون میں لگائیں جس کے فوراً بعد کیمرے میں موجود تصاویر آپ کے موبائل میں ڈاؤن لوڈ ہوجائیں گی۔

    یہ ڈرون کیمرہ دیگر ڈرونز کی نسبت کم قیمت میں فروخت کیا جائے گا۔

    airselfie-5

    اس کیمرے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ موبائل کیمرے کی سیلفی کی طرح اس میں صرف آپ کا منہ نہیں آئے گا، بلکہ آپ کا پس منظر اور آپ کے ساتھ کھڑے دیگر افراد بھی بآسانی نظر آسکتے ہیں۔

  • انسٹا گرام کا لائیو ویڈیو فیچر

    انسٹا گرام کا لائیو ویڈیو فیچر

    سان فرانسسکو: سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام نے اسنیپ اور فیس بک سے متاثر ہونے کے بعد اپنا لائیو ویڈیو کا فیچرز متعارف کروا دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیس بک کے ویڈیو فیچر سے متاثر ہوکر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’انسٹاگرام‘‘ نے ویڈیو سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ اُن کا ویڈیو فیچر اب تک کے تمام فیچرز سے بڑا اور دیگر سروس سے منفرد ہے۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لائیو ویڈیو زیادہ بڑا فیچر ہے جو اب تک اسنیپ چیٹ میں دستیاب نہیں مگر پیری اسکوپ اور فیس بک لائیو ویڈیو اس کی مثالیں ضرور ہیں۔

    انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ بلاگ میں کہا گیا ہے کہ اس فیچر کے ذریعے صارف نہ صرف براہ راست ویڈیو کی سہولت حاصل کرے گا، یہ فیچر بھی دیگر لائیو اسٹریمنگ کی طرح وہ ویڈیو کو اسٹور نہیں کرے گا۔

    instagram

    صارف جب اپنے انسٹا گرام پر کوئی تصویر یا ویڈیو ایڈ کرے گا تو اُس کے سامنے لائیو ویڈیو کا آپشن بھی آجائے گا جسے کلک کر کے کوئی بھی یوزر آسانی سے لائیو ویڈیو چیٹ کرسکتا ہے۔

    لائیو ویڈیو شروع ہونے کی صورت میں فالورز کے سامنے ایک چھوٹا سا لائیو پیچ آجائے گا جس میں کمنٹس اور لائیک کرنے کا آپشن بھی موجود ہوگا۔ کسی بھی فالور کی جانب سے لائیک یا کمنٹ کرنے پر وہ آپ کی اسکرین پر نظر آئے گا۔

    انسٹاگرام میں لائیو ویڈیو اسٹریمنگ فیچر کی آزمائش آج سے شروع کی جارہی ہے جو آئندہ چند ماہ بعد اس کے تمام 50 کروڑ صارفین کےلئے دستیاب ہوگی۔ اس کے علاوہ انسٹاگرام نے اپنی ایپ میں کچھ اور اضافے کئے ہیں جن کے تحت اب صارفین ایک منٹ تک دورانئے کی ویڈیو کلپس بھی یہاں شیئر کراسکتے ہیں۔

  • ہجوم ہیلری کلنٹن کی طرف پشت کیے کیوں کھڑا ہے؟

    ہجوم ہیلری کلنٹن کی طرف پشت کیے کیوں کھڑا ہے؟

    واشنگٹن: ایک امریکی فوٹوگرافر نے صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کی ایک انوکھی تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی جسے دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی نے انسانی رویوں کو کس طرح بدل دیا ہے۔

    تصویر میں ہیلری کلنٹن پوڈیم پر کھڑی ہاتھ ہلا رہی ہیں لیکن پورا ہجوم انہیں دیکھنے کے بجائے ان کی طرف پیٹھ کیے کھڑا ہے۔ دراصل سینکڑوں افراد پر مشتمل یہ ہجوم ہیلری کے ساتھ ’سیلفی‘ لینے کے لیے موبائل کو ہاتھ میں لیے ہیلری کی طرف پشت کیے کھڑا ہے۔

    hillary-2

    وکٹر این جی نامی فوٹوگرافر نے تصویر کے ساتھ ایک خط بھی لکھا جس میں وہ لکھتے ہیں، ’پیارے مشہور انسان، اگر ہم اپنے آپ کو تمہارے ساتھ کھڑا دیکھنا چاہتے ہیں تو ہم اپنی پشت تمہاری طرف کرلیتے ہیں اور تمہیں دیکھنے سے انکار کر دیتے ہیں‘۔

    ’تم خدارا ناراض مت ہونا۔ لیکن تم سے زیادہ ہم تمہاری شہرت کے دیوانے ہیں۔ تمہاری طرف پشت کرنے سے تم ہمارے ساتھ کھڑے نظر آؤ گے جس سے تھوڑی بہت شہرت ہمیں بھی مل جائے گی‘۔

    ’دراصل ہم اس لمحہ کو جینے سے زیادہ اسے دوبارہ دیکھنے کی کوشش میں مگن ہیں اور اس کوشش میں ہم اس لمحہ سے ٹھیک طرح سے لطف اندوز ہی نہیں ہو پاتے‘۔

    دنیا کی سب سے پہلی سیلفی *

    وکٹر نے مزید لکھا، ’اگر ہم کسی کو پسند کرتے ہیں تو اسے دیکھنے کے بجائے اس کے ساتھ دکھائی دینا پسند کرتے ہیں‘۔

    فوٹو گرافر وکٹر نے اس تصویر کو ’2016 ۔ ہم سب‘ کا نام دیا۔

  • دنیا کی سب سے پہلی سیلفی

    دنیا کی سب سے پہلی سیلفی

    کیا آپ جانتے ہیں دنیا کی سب سے پہلی سیلفی سنہ 1839 میں لی گئی جب سیلفی کا لفظ بھی وجود میں نہیں آیا تھا؟

    لفظ ’سیلفی‘ آج کل اس قدر عام لفظ بن چکا ہے کہ ماہرین لسانیات کے مطابق یہ رواں برس کا سب سے زیادہ بولا جانے والا اور مقبول ترین لفظ ہے۔

    آج سے کچھ عشروں قبل جب اسمارٹ فون عام نہیں ہوئے تھے اور تصویر کیمرے سے کھینچی جاتی تھی اس وقت خود اپنے ہاتھ سے اپنی تصویر کھینچنا ایک مشکل مرحلہ تھا۔

    اسمارٹ فون کی آمد اور اس میں فرنٹ کیمرہ متعارف کروائے جانے کے بعد سیلفی کھینچنا اس قدر مقبول ہوگیا کہ اس کے بغیر ہر تقریب اور ہر موقع پھیکا محسوس ہونے لگا۔

    لیکن یہ سب تو موجودہ دور کی بات ہے۔ کیا آپ تصور کرسکتے ہیں کہ 1839 میں بھی ایک شخص ایسا تھا جس نے اپنے ہاتھ سے اپنی تصویر یعنی سیلفی کھینچی؟

    لائبریری آف کانگریس کے مطابق ایک سائنسدان روبرٹ کارنیلیئس دنیا کا وہ پہلا شخص ہے جس نے خود اپنی ہی تصویر کھینچی۔ یہی نہیں وہ کیمرے کی روشنی میں بھی اپنی آنکھیں کھلی رکھنے میں کامیاب رہا۔

    لائبریری آف کانگریس نے اسے پہلی معلوم سیلف پورٹریٹ کا نام دیا ہے۔