Tag: سیلفی

  • دریائے کنہار پر نوجوان سیلفی بناتے ہوئے دریا میں جاگرا

    دریائے کنہار پر نوجوان سیلفی بناتے ہوئے دریا میں جاگرا

    کاغان : سلفیی لینے کے شوق میں ملتان کا نوجوان اوررشتہ دار خاتون دریائے کنہار میں ڈوب گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کاغان میں سیلفی کے بخار نے تفریح کی خوشی غم میں بدل دی، ملتان کی فیملی ایوب پل کے ساتھ دریائے کنہار کے کنارے سیلفی لے رہی تھی کہ ایک نوجوان کا پتھر پر سے پاؤں پھسلا اور دریائے کنہار میں جا گرا جسے بچانے کی خاطرایک خاتون نےبھی دریا میں چھلانگ لگا دی۔


    دریا کنارے سیلفی لینے والے 3 دوست دریا میں جا گرے


    دیکھتے ہی دیکھتے دونوں پانی میں گم ہوگئے، دونوں کی لاشیں تین گھنٹے جدو جہد کے بعد مقامی افراد نے پانچ کلو میٹر دور سے نکال لیں۔

    گزشتہ دنوں بھی دریائے کنہار پر پکنک کے لیے آئی صفیہ عاطف نامی 11 سالہ لڑکی سیلفی لیتے ہوئے دریا میں جاگری جسے بچانے کی کوشش کرتے ہوئے اس کے والدین بھی ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، بچی کے والدین ڈاکٹر تھے جن کا تعلق پنجاب سے تھا اور وہ چھٹیاں گزارنے کے لیے وہاں موجود تھے۔

     


    سیلفی لینے کے شوق میں سیاح گہرے آبشار میں جا گرا


    واضح رہے کہ اس قسم کے حادثات سے محفوظ رہنے کے لیے حکومت نے پکنک پوائنٹ اور دریا کنہار کے حساس علاقوں پر وارننگ سائن بھی لگا رکھے ہیں جن میں لوگوں کو دریا کے کنارے جانے سے منع کیا گیا ہے۔

  • سیلفی لینے کی کوشش میں لڑکی اور والدین جان سے گئے

    سیلفی لینے کی کوشش میں لڑکی اور والدین جان سے گئے

    پشاور: دریائے کنہار پر پکنک کے لیے آئی 11 سالہ لڑکی سیلفی لیتے ہوئے دریا میں جاگری جسے بچانے کی کوشش کرتے ہوئے اس کے والدین بھی ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق یہ دل خراش واقع واقعہ خیبر پختونخوا کے ایک سیاحتی گاؤں بیسیاں کے قریب دریائے کنہارکے مقام پر اُس وقت پیش آیا جب ایک 11 سالہ لڑکی سیلفی لیتے ہوئے توازن برقرار نہ رکھ سکی اور دریا میں جا گری جسے بچانے کے لیے دریا میں کودنے والے ماں باپ بھی ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

    تفریح کے غرض سے آئے سیاحوں کے مطابق صفیہ عاطف نامی 11 سالہ لڑکی دریا کے کنارے سیلفی لے رہی تھی کہ پاؤں پھسلنے کے باعث وہ دریا میں جاگری،بیٹی کو ڈوبتا دیکھ کر والدہ شازیہ عاطف نے بھی دریا میں چھلانگ لگا دی تا ہم وہ بھی پانی کے تیز بہاؤ میں بہہ گئیں۔

    افسوسناک واقعے کو دیکھتے ہوئے عاطف حسین بھی اپنی بیٹی اور اہلیہ کو بچانے دریا میں کود پڑے لیکن بد قسمتی سے پانی کے تیز بہاؤ کا سامنا نہ کرسکے اور پانی کے ساتھ بہہ گئے۔

    اسی سے متعلق : مٹیاری میں دریا کنارے سیلفی لینے والے 3 دوست دریا میں جا گرے

    مقامی پولیس کے ذرائع کے مطابق دریائے کنہار میں ڈوبنے والے والدین اور بیٹی کی لاشوں کی تلاش شروع کرددی گئی تھی جس کے باعث ماں اور بیٹی کی لاش دریا میں سے نکال لی گئی ہے تا ہم ابھی والد عاطف حسین کی لاش اب تک نہیں مل سکی ہے۔

    ذرائع کے مطابق بچی کے والدین ڈاکٹر تھے جن کا تعلق پنجاب سے تھا اور وہ چھٹیاں گزارنے کیلیے وہاں موجود تھے، مذکورہ جوڑے کی ایک 9 سالہ بیٹی اور ایک 6 سال کا بیٹا بھی ہے جو حادثے کے وقت وہاں موجود تھے۔

    واضح رہے کہ اس قسم کے حادثات سے محفوظ رہنے کے لیے حکومت نے پکنک پوائنٹ اور دریا کنہار کے حساس علاقوں پر وارننگ سائن بھی لگا رکھے ہیں جن میں لوگوں کو دریا کے کنارے جانے سے منع کیا گیا ہے۔

  • سیلفی لینے کی کوشش کے دوران قدیم پُرتگالی مجسمہ ٹوٹ گیا

    سیلفی لینے کی کوشش کے دوران قدیم پُرتگالی مجسمہ ٹوٹ گیا

    پرتگال: نوجوان لڑکے کی 126 سالہ قدیم مجسمے کے ساتھ تصویر لینے کی کوشش کے دوران مجسمہ گر کر تباہ ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق منگل کے روزمرکزی النکرت ریلوے اسٹیشن کے باہر پیدل چلنے والے پل پرنصب مجسمے کے ساتھ  ایک نوجوان نے تصویر لینے کی کوشش کی اور قریبی تختے پر چڑھ گیا، وزن کے باعث تختہ اپنی جگہ سے ہٹا اور مجسمہ زمین پرگر کرتباہ ہوگیا۔

    Dom Sebastiao statue is seen at Rossio station in downtown Lisbon

    پولیس کے مطابق واقعے کے بعد لڑکے نے جائے وقوعہ سے بھاگنے کی کوشش کی، مگر ملزم کی اس کوشش کو ناکام بناتے ہوئے حراست میں لے لیا گیا ہے، جلد اُسے عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔

    Dom Sebastiao statue is seen at Rossio station in downtown Lisbon

    واضح رہے چھوٹے سائز کا یہ مجسمہ ریلوے اسٹیشن کے داخلی دروازے نصب کیا ہوا تھا۔ اداس آنکھوں، دو گھوڑوں کے درمیان تلوار والا یہ مجسمہ سفید رنگ کے خصوصی پتھر مہراب سےتیار کیا گیا تھا،جس کی تکمیل 1890 میں مکمل ہوئی۔

    پرتگالی خبررساں ذرائع کے مطابق یہ مجسممہ  ڈوم سیباسچین نامی بادشاہ کا تھا جس نے 24 سال کی عمر میں مراکش میں ہونے والی صلیبی جنگوں میں حصہ لیا تھا۔ اس کے علاوہ 1557 سے 1578  کے درمیان پرتگال میں حکومت کی اور ملک کو کئی فتوحات دلائیں، انہیں پرتگال کی تاریخ میں اہم اور مقدس شخصیت کے نام سے جانا جاتا ہے۔

    ڈوم سیباسچین ایک صلیبی جنگ میں مارے گئے تھے تاہم ان کی لاش کی کبھی  بھی شناخت نہیں ہوسکی تھی، جس کے سبب پرتگالیوں میں اس یقین نے جنم لیا ہے کہ ایک دن بادشاہ واپس لوٹ کر ضرور آئے گا اوراپنا تخت سنبھالے گا اور پرتگالیوں کو مشکلات سے آزادی دلوائے گا۔

  • سیلفی کو بہتر سے بہتر بنانے کی ایپ متعارف

    سیلفی کو بہتر سے بہتر بنانے کی ایپ متعارف

    کراچی : سیلفی کے شوقین حضرات کے خوشخبری مائیکرو سوفٹ نے اب ایسی ایپ متعارف کرادی جو مشین لرننگ کے ذریعے خود سیکھ کر سیلفی کو بہتر سے بہتر بناتی ہے۔

    یہ ایپس تصویر لیتے ہوئے عمر، جنس، جلد، روشنی اور پس منظر کو نوٹ کرتی ہے اور اسی لحاظ سے سیٹنگ کرتے ہوئے سیلفی اتارتی ہے۔ اس طرح عام سیلفی کو سیکنڈوں میں بہترین اور دیدہ زیب بناتی ہے۔

    اس میں موجود تیرہ فلٹر، دھندلاہٹ اور تصاویر میں نوائز کو کم کرتے ہیں اس کے علاوہ آنکھوں کو واضح کرنے کے لیے ڈجیٹل برش بھی استعمال کیا جاسکتا ہے جو آنکھوں کو مزید بہتر اور خوبصورت بناتا ہے۔

  • فلم اوینجر کے ہیرو نے سندھی اجرک پہن لی

    فلم اوینجر کے ہیرو نے سندھی اجرک پہن لی

    کراچی :  اوینجر کے اداکار مارک رفلو نے سندھی اجرک پہن کر سیلفی بنائی۔

    تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ کی مشہور زمانہ فلم اوینجر کے اداکار مارک رفلو سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پراپنی سیلفی میں صوبہ سندھ کی ثقافت اجرک پہنے نظر آئے۔

    Just… Happy Saturday Everyone! Yes, #BedHeadSaturday

    A photo posted by Mark Ruffalo (@markruffalo) on

    اداکار مارک رفلو عرف ہلک نے حال ہی میں فلم اوینجر میں کام کیا ہے،انہوں نے انسٹا گرام پر اپنی تصویر کے ساتھ اظہار خیال کرتے ہوئے، اپنے سب مداحوں کو ہفتے کے دن کی مبارک باد دی، تاہم مارک رفلو نے سیلفی کے ساتھ سندھی اجرک کے حوالے سے کچھ نہیں کہا۔

    مگر انہوں نے سیلفی میں پاکستان کے صوبہ سندھ کی ثقافت کی عکاسی کی ہے۔ سیلفی کے کومنٹس میں ان کے مداحوں نے ان کو اجرک پہنے ہوئے انداز میں بے حد پسند کیاہے۔

  • ایان علی کی لی گئی سیلفی پر حمزہ علی عباسی بھڑک پڑے

    ایان علی کی لی گئی سیلفی پر حمزہ علی عباسی بھڑک پڑے

    کراچی : رہائی کی بعد سپر ماڈل ایان علی کی لی گئی سیلفی پر پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے کڑی تنقید کردی۔

    منی لانڈرنگ کیس میں ملوث اور 120 دن جیل میں رہنے کے بعد رہائی پانے والی سپر ماڈل ایان علی کی چار ماہ بعد گزشتہ روز پہلی سیلفی منطر عام پر آئی۔

    My first selfie after 4 months :-) Right after dinner with my friend n the most daring PAKI ever Waqar Zaka #Karachi Posted by Ayyan on Tuesday, July 21, 2015

    ایان علی علی نے اپنی رہائی پانے کے بعد سوشل میڈیا پر اپنی پہلی سیلفی ٹی وی میزبان وقار زکاء کے ساتھ پوسٹ کی جس میں دونوں ایک جیسا انداز میں تصویر بناتے ہوئے نظر آئے۔

    ایان علی کی سیلفی منظر عام پر پاکستان اداکار اور سیاسی معملات میں سرگرم رہنے والے حمزہ علی عباسی سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر 2 تصویروں کے ساتھ تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں تصویر پاکستان کے عدالتی نظام کا طاقتور افراد کے خلاف کاروائی میں ناکامی کا ثبوت ہے۔

    These 2 pictures represent the failure of Pakistan's judicial system to punish the rich and powerful. While Ayyan Ali... Posted by Hamza Ali Abbasi on Wednesday, July 22, 2015

    ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف ایان علی ہے اور دوسری طرف اسے گرفتار کرنے والا پولیس انسپکٹر چوہدری اعجاز ہے ، ایان علی کو چار ماہ بعد رہائی مل گئی لیکن اس بہادر پولیس افسر کو لوگ بھول گئے ہیں،اللہ تعالیٰ شہید پولیس افسر کے اہلخانہ کو صبر عطا فرمائیں۔

    آخر میں حمزہ علی عباسی نے مزید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انصاف ہار گیا اور نا انصافی جیت گئی۔

  • سال کی سب سے بہترین پاکستانی سیلفی

    سال کی سب سے بہترین پاکستانی سیلفی

    سابق پاکستانی فاسٹ بالر وسیم اکرم نے اپنی اہلیہ شنیرا کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ ریحام خان کے ساتھ ملاقات کی۔

    گزشتہ دنوں وسیم اکرم نے اپنی اہلیہ شنیرا  کے ہمراہ عمران خان اور ریحام خان سے ان کی ریہائش گاہ پر ملاقات کی، وسیم اکرم جو کہ کہی بھی اپنی سیلفی لینے میں نہیں ہچکیچاتے ہیں وسیم اکرم نے عمران خان سے ملاقات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملاقات میں لی جانے والی سیلفی ٹوئٹ کی جس میں تمام احباب کے چہروں پر مسکراہٹ واضح دیکھائی دیتی ہے۔

    ماضی کے دونوں سابقہ فاسٹ بالرز ایک بار پھر اسی طرح مسکراتے ہوئے دیکھائے دیئے جسے ساتھ کھیلتے ہوئے وہ مسکراتے تھے۔

     

    وسیم اکرم نے ہمیشہ اپنی کامیابی کا کریڈٹ عمران خان کو دیا ہے، اس پوسٹ کو عمران نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے اپنے آفیشل اکاونٹ پر بھی پوسٹ کیا۔

     

    What happens when the legends of 1992 get together after a long time? A selfie of epic proportions of course. It's so... Posted by Imran Khan (official) on Thursday, June 11, 2015

  • عام سیلفی کو تھری ڈی ماڈل میں تبدیل کرنے والی ایپ تیار

    عام سیلفی کو تھری ڈی ماڈل میں تبدیل کرنے والی ایپ تیار

    کراچی: (ویب ڈیسک) سیلفی کے شوقین لوگوں کے لئے ایک زبردست ایپ مارکیٹ میں آگئی ہے، سیلفی کو تھری ڈی ماڈل بنانے والی ایپ تیارکر لی گئی۔

    مائی آئیڈیل نامی اس ایپ کے ذریعے آپ کی عام سیلفی تصویر تھری ڈی ماڈل میں تبدیل ہوجاتی ہے اس کے لیے بس آپ اپنی تصویر ایپ میں شامل کریں اور کسی بھی اچھی جگہ کے پس منظر کواس کو شامل کرسکتے ہیں۔

    بس پھر آپ کی تصویر تھری ڈی ماڈل میں تبدیل ہو جائے گی، یہی نہیں آپ اپنی تصویر کو نہ صرف کسی ماڈل کے کپڑے بھی پہنا سکتے ہیں بلکہ خود کو موٹرسائیکل پربھی بٹھا سکتے ہیں۔