Tag: سیلمان شہباز

  • وزیر اعظم  کے بیٹے سیلمان شہباز کی 2 کیسز میں  عبوری ضمانت میں توسیع

    وزیر اعظم کے بیٹے سیلمان شہباز کی 2 کیسز میں عبوری ضمانت میں توسیع

    لاہور : اسپیشل جج سینٹرل کورٹ اور احتساب عدالت نے نے وزیر اعظم شہباز شریف کے بیٹے سیلمان شہباز کی منی لانڈرنگ کیسز میں عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

    تفصلات کے مطابق اسپیشل جج سینٹرل کورٹ میں شہباز شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی، سلیمان شہباز عبوری ضمانت کے لیے عدالت میں پیش ہوئے۔

    وکیل امجد نے عدالت کو بتایا کہ سلیمان شہبازتحقیقات میں شامل ہو گئے ہیں، جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ آپ 14روز تک کیا کرتے رہے ہیں، امجد پرویز نےکہا کہ
    شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیس میں بری ہو چکے ہیں، ان کی ضمانت بھی قانون کے مطابق ہوئی، اب دیکھنا ہے کہ منی لانڈرنگ کا جرم بنتا ہے یا نہیں۔

    عدالت نے ایف آئی اے سے استفسار کیا کہ آپ کو کتنے روز چاہئیں تفتیش مکمل کرنے کے لیے، وکیل ایف آئی اے نے بتایا کہ 2ہفتے کا وقت دے دیں بڑا کیس ہے ، وقت پر رپورٹ مکمل کر کے پیش کر دوں گا۔

    عدالت نے کہا کہ تفتیش کل مکمل کر کے لے آئیں،یہ تحقیقات مکمل کر کےرپورٹ پیش کرنےکاآخری موقع ہے، جس کے بعد عدالت نےسلیمان شہباز کی عبوری ضمانت میں 21 جنوری تک توسیع کر دی

    دوسری جانب احتساب عدالت نے اثاثہ جات کیس میں نیب کو درخواست کا جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دے دی ہے، عدالت نے استفسار کیا کہ تفتیش کہاں تک پہنچی ہے۔

    تفتیشی نے بتایا کہ ابھی سیلمان شہباز نے سوالات کا جواب داخل کرانا ہے. جس پر سلمان شہباز کے وکیل نے استدعا کی کہ نیب کو سوالنامہ کا جواب داخل کرانے کیلیے مہلت دی جائے، جس پر احتساب عدالت نے بھی عبوری ضمانت میں 23 جنوری تک توسیع کر دی۔

  • سولر پینل کا معاملہ : سیلمان شہباز  کا  سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو نوٹس

    سولر پینل کا معاملہ : سیلمان شہباز کا سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو نوٹس

    کراچی : سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سولر پینل معاملے پر سیلمان شہباز کے نوٹس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ سلمان شہباز بتائیں ان کی اپنی حیثیت کیا ہے؟

    تفصیلات کے مطابق سولر پینل معاملے پر سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو سیلمان شہباز نے نوٹس بھجوادیا۔

    سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے نوٹس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سیلمان شہباز کی جانب سے مجھے نوٹس بھیجا گیا ہے، جس کا میں خیرمقدم کرتا ہوں۔

    عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ سیلمان شہباز بتائیں ان کی اپنی حیثیت کیا ہے؟ جو شخص خود ملک سے مفرور ہو وہ دوسروں کو نوٹس بھیج رہے ہیں۔

    سابق گورنر سندھ نے کہا کہ میں سولر پینل کے متعلق اپنے موقف پر قائم ہوں، شریف خاندان ایک کاروباری مافیا ہے،جو ملک کو بھی محض اپنے کاروبار کے لیے استعمال کررہا ہے۔

    یاد رہے عمران اسماعیل نے کہا تھا کہ کابینہ کی جانب سے سرکاری عمارتوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ترکی سے ملکی تعلقات بہتر کرنے کی بجاء شہباز شریف نے دورے میں اپنے بیٹے سیلمان شہباز کے سولر انرجی کے معاہدے کروائے اور اب سیلمان کی کمپنی سے سولر خریدے جائیں گے۔

  • وزیراعظم شہبازشریف کے صاحبزادے کو اشتہاری قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    وزیراعظم شہبازشریف کے صاحبزادے کو اشتہاری قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    لاہور :اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت نے وزیراعظم شہبازشریف کے صاحبزادے سیلمان شہباز سمیت دیگر کو اشتہاری قرار دینے کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیشل کورٹ سینٹرل لاہورمیں وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔

    وکیل امجدپرویز نے دلائل میں کہا کہ ایف آئی آر 2008 سے 2018 تک کی ہے، ایف آئی آرمیں25 ارب کی منی لانڈرنگ کاالزام لگایاگیا، کہاگیارمضان شوگر ملز، جعلی کمپنیوں کےاکاؤنٹس سےمنی لانڈرنگ ہوئی ، پچھلی گورنمنٹ میں تفتیشی نے دفعات ختم کرکے نئی دفعات لگائیں اور سردست25ارب کاالزام لگایا گیا ہے۔

    امجدپرویز نے بتایا کہ 2.8ارب کاالزام ایف آئی آرسےچالان تک ختم کردیا، بہت سارےالزامات کوپراسیکیوشن ٹیم نےچالان میں ختم کردیا، کسی بھی ملزم کو اشتہاری قرار دینے کے لیے طریقہ کار اختیار کرنا پڑتا ہے، پہلےریکارڈپرلایاجاتاہےکہ ملزم جان بوجھ کر چھپ گیا ہے ، عدالت سمن کےبعدوارنٹ اور پھر اشتہاری کی کارروائی کرتی ہے ، عدالت چالان میں تفتیشی کی رپورٹ پرکسی کواشتہاری قرارنہیں دے سکتی۔

    وزیراعظم شہباز شریف روسٹرم پر آئے اور کہا کہ لندن کی این سی اے سےمیرے خلاف تحقیقات کرائی گئیں، پونے2 سال تحقیقات ہوئی،کرپشن کاایک روپیہ ثابت نہیں ہوسکا، برطانیہ میں رہا کشکول تو نہیں اٹھانا تھا،وہاں کاروبارکیا، میرےخلاف کرپشن کے سیاسی کیسز بنائے گئے۔

    وکیل نے کہا چالان میں اشتہاریوں کو ضابطےکی کارروائی کےبعداشتہاری قرارنہیں دیاگیا ، جس پر جج اعجازحسن اعوان کا کہنا تھا کہ میں نے تو اشتہاری قرار دینے کا آرڈر جاری کررکھاہے تو وکیل نے کہا چالان میں سرخ رنگ سےتحریراشتہاریوں کےمطابق آرڈرجاری کیا۔

    پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ چالان میں اشتہاری ملزمان کیخلاف ضابطے کی کارروائی کی جائے، جس پر عدالت نے سیلمان شہباز سمیت دیگر کو اشتہاری قرار دینے کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔