Tag: سیلینا گومز

  • جسٹن بیبر کی البم ریلیز ہونے کے بعد سیلینا انکے منگیتر پہلی بار منظرعام پر آگئے

    جسٹن بیبر کی البم ریلیز ہونے کے بعد سیلینا انکے منگیتر پہلی بار منظرعام پر آگئے

    معروف کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کا ساتواں البم ریلیز ہونے کے بعد سیلینا گومز اور انکے منگیتر بینی بلانکو پہلی بار عوامی طور پر منظرعام پر آئے۔

    پچھلے ہفتے پاپ آئیکون نے کافی عرصے بعد اپنا نیا البم ‘سویگ’ ریلیز کرکے موسیقی کی دنیا میں اپنی غیرموجودگی کے طویل وقفے کو ختم کیا تھا، البم کی ریلی کے بعد اتوار کی رات 13 جولائی کو سیلینا اور بینی کو کیلیفورنیا کے سانتا مونیکا میں اطالوی ریستوراں لطف اندوز ہوتے دیکھا گیا۔

    اس ڈیٹ نائٹ کے لیے سیلینا نے ایک خوبصورت سیاہ لباس کا انتخاب کیا تھا جبکہ دوسری طرف، بینی نے 70 کی دہائی کا لک اپناتے ہوئے چوڑی پتلون اور شرٹ کا انتخاب کیا تھا۔

    غزہ میں اسرائیلی جارحیت، سیلینا گومز نے کیا فیصلہ کیا؟

    سیلینا گومز اور بینی بلانکو ایسے وقت میں ساتھ نظر آئے ہیں جب ہالی ووڈ نغمہ نگار نے پچھلے ہفتے اپنی شادی کے منصوبوں کے بارے میں اپ ڈیٹ دیا۔

    بینی نے جیک شین کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ سچ میں، میں واقعی تھوڑا سا وقفہ لینا چاہتا ہوں، میں بہت کام کر رہا ہوں۔ میں صرف بستر پر لیٹنا چاہتا ہوں اور یہ بھول جانا چاہتا ہوں کہ یہ کون سا دن ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عام طور پر میں سیلینا کے ساتھ ہوں تو میں یہ سارا دن اچھا گزارسکتا ہوں، وہ مجھے باہر گھومنے اور بہترین وقت گزارنے پر مجبور کرتی ہے۔

    خیال رہے کہ بینی بلانکو اور سیلینا گومز نے 2023 میں ڈیٹنگ شروع کی تھی اور بعد میں دسمبر 2024 میں ان کی منگنی ہوئی تھی۔

    https://urdu.arynews.tv/selena-gomez-loses-over-700000-instagram-followers/

  • سیلینا گومز ایک ویڈیو کے باعث بڑی مشکل میں پھنس گئیں

    سیلینا گومز ایک ویڈیو کے باعث بڑی مشکل میں پھنس گئیں

    معروف امریکی گلوکارہ اور اداکارہ سیلینا گومز حال میں ایک تنازع کی زد میں آگئیں، ایک ویڈیو کے باعث گلوکارہ کے انسٹاگرام پر لاکھوں فالوورز کم ہوگئے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیلینا گومز کو انسٹاگرام پر حال ہی میں بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران ان کے 8 لاکھ سے زائد فالورز نے انہیں اَن فالو کردیا۔

    رپورٹس کے مطابق اس تنازع کا آغاز اس وقت ہوا جب گلوکارہ نے سابق امریکی صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیز کے خلاف ایک جذباتی ویڈیو اپنے پلیٹ فارم سے شیئر کی تھی۔

    انہوں نے ویڈیو میں روتے ہوئے غیر قانونی تارکین وطن پر کریک ڈاؤن کی شدید مذمت کی تھی۔

    امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) کے ایک آپریشن میں 956 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا، جس پر وہ سخت مایوس تھیں اور انہوں نے سخت رد عمل کا اظہار کیا تھا۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”سوشل بلیڈ” کا کہنا ہے کہ گلوکارہ کے فالورز میں گزشتہ 30 دنوں کے دوران تقریباً 8 لاکھ کی کمی ہوئی ہے، اگرچہ مشہور شخصیات کیلیے فالورز میں اتار چڑھاؤ معمول کی بات ہے لیکن اس کمی کے وقت نے شکوک و شبہات کو جنم دے دیا ہے۔

    سیلینا نے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ ”مجھے بہت افسوس ہے۔ میرے لوگ نشانے پر ہیں۔ بچے متاثر ہو رہے ہیں۔ میں سمجھ نہیں پا رہی ہوں۔ میں کچھ کرنا چاہتی ہوں لیکن نہیں جانتی کیا کروں۔ میں سب کچھ کرنے کی کوشش کروں گی، وعدہ کرتی ہوں۔”

    سارہ علی خان کو سیلز مین نے بیوقوف بنادیا، ویڈیو وائرل

    انہوں نے اپنی ویڈیو کے اختتام پر میکسیکو کا جھنڈا ایموجی بھی استعمال کیا۔ بعدازاں انہوں نے ویڈیو ڈیلیٹ کردی اور پھر اس کا دفاع کرتے ہوئے کہا، ”شاید لوگوں کیلیے ہمدردی ظاہر کرنا مناسب نہیں ہے۔”

  • ’سوری سوری‘ امریکی گلوکارہ سیلینا گومز تارکین وطن کی ملک بدری پر رو پڑیں (ویڈیو)

    ’سوری سوری‘ امریکی گلوکارہ سیلینا گومز تارکین وطن کی ملک بدری پر رو پڑیں (ویڈیو)

    امریکا گلوکارہ سیلینا گومز تارکین وطن کی ملک بدری پر بے اختیار رو پڑیں، اور معافیاں مانگنے لگیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی گلوکارہ اور اداکارہ سیلینا گومز بھی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی اور بڑے پیمانے پر چھاپوں رو پڑیں۔

    سیلینا نے انسٹاگرام پر انتہائی جذباتی ویڈیو شیئر کی جو بعد میں گومز نے ڈیلیٹ کر دی، ویڈیو میں سیلینا نے امریکی امیگریشن پالیسی کے تحت غیر قانونی تارکین وطن کی بے دخلی پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔

    انھوں نے کہا کہ یہ چھاپے خاندانوں کو تقسیم کر رہے ہیں اور ان لاکھوں افراد پر گہرا اثر ڈال رہے ہیں جو بہتر زندگی کے خواب کے ساتھ امریکا آئے تھے۔

    امریکا میں غیرقانونی تارکینِ وطن کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

    گومز نے اپنی ویڈیو میں کہا یہ دل دہلا دینے والی بات ہے کہ ہمارے ملک میں یہ سب کچھ ہو رہا ہے۔ ہم انسان ہیں، ہمیں محبت اور ہمدردی کا مظاہرہ کرنا چاہیے، لیکن یہ پالیسیاں تکلیف دہ ہیں۔

    صدر ٹرمپ کے امیگریشن کے مشیر نے گومز کی ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پالیسی پر ’کوئی معافی نہیں‘۔ یہ اقدامات امریکا کی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور قانون کی بالادستی قائم رکھنے کے لیے ضروری ہیں۔

  • غزہ میں ہونیوالے مظالم پر آواز نہ اٹھانا سیلینا گومز کو انتہائی مہنگا پڑگیا

    غزہ میں ہونیوالے مظالم پر آواز نہ اٹھانا سیلینا گومز کو انتہائی مہنگا پڑگیا

    ہالی وڈ کی مشہور گلوکارہ سیلینا گومز کو غزہ میں ہونیوالے مظالم پر آواز نہ اٹھانا مہنگا پڑگیا، ان کے خلاف بلاک آؤٹ مہم زور و شور سے جاری ہے۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیلینا کے انسٹاگرام پر اب تک ایک ملین فالوورز کم ہوچکے ہیں۔ غزہ میں جاری اسرائیلی نسل کشی پر خاموشی اختیار کرنے والی معروف شخصیات کو سوشل میڈیا پر بلاک کرنے اور انھیں ان فالو کرنے کی مہم بلاک آؤٹ 2024 کے نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔

    اداکارہ و گلوکارہ سلینا گومز بھی ان نامور فنکاروں میں شامل ہے جنھیں بلاک آؤٹ مہم کا سامنا رہا اور وہ انسٹاگرام پر تقریباً 1 ملین فالوورز اور ایکس اکاؤنٹ پر تقریباً 1 لاکھ فالوورز کی کمی کا نقصان اٹھا چکی ہیں۔

    اس بلاک آؤٹ 2024‘ کی فہرست میں شامل ہونے والے دیگر ناموں میں جسٹن بیبر، کم کارڈیشین، کائلی جینر، عالیہ بھٹ، ٹیلر سوئفٹ، زینڈیا، ملی سائرس، آریانا گرانڈے، پریانکا چوپڑا اور جسٹن ٹمبر لیک سمیت دیگر سیلیبرٹیزشامل ہیں۔

    سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ معروف شخصیات ناانصافی کے خلاف بولنے پر اپنی گلیمرس طرز زندگی کو ترجیح دیتے ہیں۔

    خیال رہے کہ بلاک آؤٹ مہم کا مقصد غزہ میں قتلِ عام اور اسرائیلی سفاکیت پر خاموش رہنے والی مشہور شخصیات کے اکاؤنٹس کو بلاک کرنا اور انھیں ان فالو کرنا تھا تاکہ انھیں اپنی خاموشی کا احساس ہوسکے۔

    بلاک آؤٹ نامی یہ مہم حال ہی میں ’میٹ گالا‘ ایونٹ کے اختتام کے بعد زور پکڑ گئی، اس ایونٹ میں نامور فنکاروں نے فیشن کی دُنیا میں جلوے بکھیر کر خوب نام کمایا لیکن غزہ کی حالات پر خاموشی اختیار کی اور معصوم فلسطینیوں کے قتلِ عام پر بولنے سے گریز کیا۔

  • ٹیلر سوئفٹ اور سیلینا گومز کی غزہ امداد کیلئے منعقدہ تقریب میں شرکت

    ٹیلر سوئفٹ اور سیلینا گومز کی غزہ امداد کیلئے منعقدہ تقریب میں شرکت

    غزہ کیلئے امداد جمع کرنے کی تقریب میں امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور گلوکارہ سیلینا گومز نے شرکت کی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور سیلینا گومز نے غزہ کے لیے فنڈ ریزنگ کی ایک تقریب میں شرکت کی، اس پروگرام کی میزبانی امریکی مصری مزاح نگار ریمی یوسف نے اپنے بروکلین کامیڈی کلب میں کی۔

    ٹیلر سوئفٹ اور سیلینا گومز نے نیویارک میں عرب امریکی کامیڈین رامی یوسف کے کامیڈی کلب میں غزہ کے لیے فنڈ ریزنگ تقریب میں شریک ہوئیں۔

    سیلینا، جی جی حدید نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے امریکی صدر کو خط لکھ دیا

    اس حوالے سے رامی یوسف کا کہنا ہے کہ تقریب کی آمدنی غزہ کے محصور علاقے میں امدادی سرگرمیوں کے لیے عطیہ کی جائے گی۔

    ٹیلر سوئفٹ اور سلیلنا گومز کی تصاویر کو بڑے پیمانے میں آن لائن شیئر کی جارہی ہے، مبینہ طور پر یہ تصویر ایونٹ سے رخصت ہونے کی ہے۔

    یاد رہے کہ امریکی گلوکارہ سیلینا گومز کو غزہ میں جاری جنگ کے بارے میں بات کرنے سے انکار  پر شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا تھا انہوں نے  غزہ کی صورتحال پر دلبرداشتہ ہو کر سوشل میڈیا سے کچھ عرصے دور رہنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    غزہ میں اسرائیلی جارحیت، سیلینا گومز نے کیا فیصلہ کیا؟

    اداکارہ سیلینا گومز  نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ میں کہا تھا کہ میں لوگوں کو ظلم اور تکلیف سے بچانے کے قابل نہیں ہوں، معصوم لوگوں کو قتل ہوتے دیکھ کر دل ٹوٹ گیا ہے، میری  خواہش ہے کہ  میں دنیا کو بدل سکوں لیکن ایک پوسٹ سے ایسا نہیں ہوگا۔

    دوسری جانب فلسطین کے حامی امریکی وکلاء نے مشہور شخصیات پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں انسانی بحران سے متعلق اپنے پلیٹ فارم پر آواز اٹھائیں۔

  • سیلینا، جی جی حدید نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے امریکی صدر کو خط لکھ دیا

    سیلینا، جی جی حدید نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے امریکی صدر کو خط لکھ دیا

    ہالی وڈ کی مشہور سپر ماڈل جی جی حدید اور نامور گلوکارہ سیلینا گومز نے خط لکھ کر امریکی صدر جوبائیڈن سےغزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنی گائیکی سے ہالی وڈ میں منفرد پہچان بنانے والی سلینا گومز بھی ان امریکی اداکاروں میں شامل ہوگئی ہیں جو کھل کر غزہ کے لیے اپنی حمایت کا اظہاکررہے ہیں اور اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے اپنی آواز بلند کررہے ہیں۔

    امریکی صدر جو بائیڈن کو خط میں ہالی ووڈ اسٹارز سیلینا گومز اور جی جی حدید نے لکھا، ’محترم صدر بائیڈن، ہم فنکار اس وقت بحیثیت انسان اسرائیل اور فلسطین میں معصوم جانوں کے ضیاع پر فکر مند ہیں۔

    اداکاراؤں نے مزید اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ غزہ میں بربادی ہورہی ہے، بحیثیت امریکی صدر ہم آپ اور امریکی کانگریس سے غزہ اور اسرائیل کی صورتحال کی سنگینی کو کم کرنے اور مزید جانوں کے ضیاع سے قبل غزہ میں جاری جنگ کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔‘

    بائیڈن کو لکھے گئے خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’ہمارا ماننا ہے کہ تمام جانیں قیمتی ہیں، چاہے وہ کسی بھی مذہب یا نسل سے ہو اور حالیہ دنوں میں ہزاروں بے گناہ لوگ مارے گئے ہیں۔‘

    سیلینا گومز اور جی جی حدید نے خط میں فلسطینی اور اسرائیلی شہریوں کے قتل کی مذمت بھی کی، اس سے قبل سیلینا گومز نے غزہ کی صورتحال کے باعث کچھ عرصے کے لیے سوشل میڈیا سے دور رہنے کا اعلان کیا تھا۔

    واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی ریاستی دہشت گردی جاری ہے جس کے باعث 3,900 بچوں اور 2,509 خواتین سمیت 9,500 کے قریب فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں شدید زخمی ہیں۔

  • غزہ میں اسرائیلی جارحیت، سیلینا گومز نے کیا فیصلہ کیا؟

    غزہ میں اسرائیلی جارحیت، سیلینا گومز نے کیا فیصلہ کیا؟

    امریکی گلوکارہ و اداکارہ سیلینا گومز نے غزہ کی صورتحال پر دلبرداشتہ ہو کر سوشل میڈیا سے کچھ عرصے دور رہنے کا اعلان کردیا۔

    امریکی گلوکارہ و اداکارہ سیلینا گومز نے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ ’’میں سوشل میڈیا سے بریک لے رہی ہوں کیوں کہ میرا دل دنیا میں پھیلی ہوئی خوف، نفرت اور دہشت کو دیکھ کر ٹوٹ جاتا ہے‘‘۔

    گلوکاراہ کا کہنا تھا کہ میں لوگوں کو ظلم اور تکلیف سے بچانے کے قابل نہیں ہوں، معصوم لوگوں کو قتل ہوتے دیکھ کر دل ٹوٹ گیا ہے، دہشتگردی کی مذمت کرتی ہوں۔

    31 سالہ اداکارہ نے کہا کسی بھی طبقے یا گروہ سے نفرت کرنا، اسے تشدد اور دہشتگردی کا نشانہ بنانا اور قتل کرنا ہولناک ہے، ہمیں تمام لوگوں خصوصاً بچوں کو تشدد اور ظلم سے بچانے کی ضرورت ہے۔

    گلوکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں معصوم لوگوں کے زخم برداشت نہیں کرسکتی، میں جانتی ہوں کہ میری پوسٹ سے کوئی دنیا کو کوئی فرق نہیں پڑے گا اور یہی بات میرے لیے پریشان کن ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اسی لیے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ سوشل میڈیا سے کچھ عرصہ دور رہوں۔ کاش کے میں دنیا میں بہتری کے لیے کچھ کرسکتی۔

  • جیکولین فرنینڈس کی سیلینا گومز اور وین ڈیم کیساتھ تصاویر کی حقیقت کیا؟

    جیکولین فرنینڈس کی سیلینا گومز اور وین ڈیم کیساتھ تصاویر کی حقیقت کیا؟

    بھارتی اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے سوشل میڈیا پر زیرگردش لیجنڈری اداکار وین ڈیم اور نوجوان گلوکارہ سیلینا گومز کے ساتھ اپنی تصاویر سے متعلق حقیقت بتادیا۔

    گزشتہ ماہ بھارتی اداکار ہ جیکولین فرنینڈس نے وین ڈیم اور گلوکارہ سیلینا گومز کے ساتھ ساتھ تصاویر شیئر کی تھی جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ جیکولین فرنینڈس ہالی ووڈ میں قدم رکھنے والی ہیں۔

    تاہم جیکولین نے خود ان پر لب کشائی کی ہے، فلم فیئر سے گفتگو میں کہا کہ میں نے حال میں وین ڈیم کے ساتھ اٹلی میں فلم کی شوٹنگ کی ہے، ایسے لیجنڈری اداکار کے ساتھ کام کرنا بہترین تھا، وہ واقعی ایکشن ہیرو ہیں جن کی فلمیں دیکھ کر میں بڑی ہوئی ہوں۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے اور میرے اہلِ خانہ کے پاس ان کی فلموں کی کلیکشن موجود ہے اور ہم وہ دیکھتے رہتے ہیں، میں نے اپنے خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ میں کبھی ان کے ساتھ بھی فلم کروں گی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Jean-Claude Van Damme (@jcvd)

    سیلینا گومز کے ساتھ اپنی تصویر سے متعلق انہوں نے بتایا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ دورہ اٹلی کے دوران مجھے سیلینا گومز سے ملنے کا موقع ملا۔

    جیکولین نے امریکی گلوکارہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت عمدہ فنکارہ ہیں، وہ عاجزانہ شخصیت کی مالکن ہیں، مجھے ان کے ساتھ کچھ وقت گزارنا اچھا لگا اور یہ تصویر اسی ملاقات کی ہے۔

  • سیلینا گومز نے کائیلی جینیر کو پیچھے چھوڑ کر اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

    سیلینا گومز نے کائیلی جینیر کو پیچھے چھوڑ کر اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

    معروف امریکی گلوکارہ سیلینا گومز آج کل سوشل میڈیا کا استعمال کم کر رہی ہیں، اس کے باوجود ان کے مداحوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

    امریکی گلوکارہ و اداکارہ سیلینا گومز نے انسٹاگرام کی دنیا کا ایک اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔

    حال ہی میں سوشل میڈیا سے دوبارہ کنارہ کشی اختیار کرنے والی سیلینا گومز انسٹاگرام پر 40 کروڑ فالوورز حاصل کرنے والی دنیا کی پہلی خاتون بن گئیں۔

    گزشتہ دنوں سیلینا گومز نے امریکی سوشل میڈیا اسٹار، بزنس ویمن اور ماڈل کائیلی جینر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے انسٹا گرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی خاتون کا اعزاز اپنے نام کیا تھا تاہم اب انہوں نے 400 ملین (40 کروڑ) فالورز کا سنگ میل بھی عبور کرلیا ہے۔

    سیلینا گومز کے انسٹاگرام فالورز کی تعداد 40 کروڑ 10 لاکھ ہے جبکہ اس فہرست میں دوسرا نام کائیلی جینر کا ہے جنہیں 38 کروڑ 20 لاکھ افراد انسٹاگرام پر فالو کرتے ہیں۔

    گزشتہ ماہ سیلینا گومز نے کہا تھا کہ میں سوشل میڈیا سے اس لیے ایک بار پھر وقفہ لے رہی ہوں کیوں کہ یہ بہت بچگانہ چیز ہے اور میں 30 برس کی ہو گئی ہوں اور اب اس سب کے لیے بہت بڑی ہو چکی ہوں۔

    تاہم بعد ازاں انہوں نے انسٹا گرام پر واپسی کرتے ہوئے اپنی کچھ تصاویراپ لوڈ کی تھیں۔