Tag: سیل فون

  • سیل فون پتھر سے توڑنے کی کوشش کا ڈرا دینے والا انجام (ویڈیو)

    سیل فون پتھر سے توڑنے کی کوشش کا ڈرا دینے والا انجام (ویڈیو)

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے لیے ٹک ٹاک، انسٹاگرام ریلز، اور یوٹیوب شارٹس کے دیوانے نوجوان عجیب و غریب اور کبھی کبھار نہایت خطرناک ویڈیوز بنانے سے بھی نہیں کتراتے، کبھی کبھی ویڈیو بنواتے ہوئے عجیب واقعات بھی رونما ہو جاتے ہیں۔

    پڑوسی ملک بھارت میں ایسا ہی ایک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک نوجوان نے انسٹاگرام ویڈیو کے لیے اپنے اچھے بھلے چلنے والے سیل فون کو پتھر سے توڑنے کی کوشش کی۔

    اس واقعے کی ویڈیول سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، یہ ویڈیو انسٹاگرام پر giedde نامی صارف نے شیئر کی، اس میں ایک لڑکا اپنا Xiaomi اسمارٹ فون تباہ کرنے کی کوشش کرتا دکھائی دیتا ہے۔

    ویڈیو کے مطابق لڑکے نے پہلے اپنے سیل فون کو چلاتے ہوئے دکھایا، اور یہ بتانے کی کوشش کی کہ موبائل بالکل ٹھیک کام کر رہا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by GiDDa CoMpAnY (@giedde)

    اس کے بعد لڑکے نے اپنا موبائل فون ایک پتھر پر رکھا، اور پھر دوسرے پتھر سے اس کے اسکرین پر ضرب لگائی، جس سے شیشے پر گہرا نشان پڑ گیا۔

    لیکن جیسے ہی لڑکے نے سیل فون کے اسکرین پر پتھر سے دوسری ضرب لگائی، ایک ان ہونی ہو گئی، اور لڑکا ڈر کر اچھلا اور پیچھے ہٹ گیا، دراصل دوسری ضرب کے بعد چند ہی لمحے گزرے ہوں گے کہ موبائل فون کے کناروں سے تیز دھواں نکلنے لگا، جس نے لڑکے کو ڈرا دیا، بعد ازاں فون میں آگ بھی لگ گئی۔

  • موبائل کمپنیوں کی غیر معیاری سروس، پی ٹی اے کا اہم قدم

    موبائل کمپنیوں کی غیر معیاری سروس، پی ٹی اے کا اہم قدم

    اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیوکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل کمپنیوں کی غیر معیاری سروس کا نوٹس لے لیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی اے نے غیر معیاری سروسز کا نوٹس لیتے ہوئے موبائل کمپنیوں کو اپنا معیار بہتر بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

    پی ٹی اے نے کہا ہے کہ موبائل فون آپریٹرز سروس کے معیار کو بہتر بنائیں، اور کوالٹی آف سروس برقرار رکھی جائے۔

    پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ مواصلاتی سروسز کے سلسلے میں عوامی شکایات اور سروے کے نتائج میں ناقص معیار سامنے آیا، ناقص معیار کی وجوہ میں نیٹ ورک میں توسیع نہ ہونا اور کوالٹی میں مسائل شامل ہیں۔

    پی ٹی اے کے مطابق ٹیلی کام آپریٹرز سے کہا گیا ہے کہ اپنی سروس میں بہتری کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں اور آپریٹرزگنجان آباد علاقوں میں مناسب کوریج کو یقینی بنائیں۔

    سستے موبائل فونز ، پاکستانی عوام کیلئے بڑی خوشخبری

    یاد رہے کہ دو ہفتے قبل وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے خوش خبری سنائی تھی کہ پاکستان میں موبائل فون کی مینو فیکچرنگ شروع کر دی گئی ہے، جس کی وجہ سے ملک میں اب سستا فون دستیاب ہوگا۔

    امین الحق کا کہنا تھا کہ پچھلے ایک سال میں موبائل فون کی تعداد 16 کروڑ سے بڑھ کر 17 کروڑ ہوگئی ہے، ہمارا وژن ہے کہ پاکستان کی 22 کروڑ عوام کے پاس اسمارٹ موبائل فون ہو۔

  • بھارت: فون کے لیے بھائی سے لڑنے کے بعد لڑکی نے خود کشی کر لی

    بھارت: فون کے لیے بھائی سے لڑنے کے بعد لڑکی نے خود کشی کر لی

    ناگپور: بھارتی شہر ناگپور میں ایک نوجوان لڑکی نے فون کے لیے بھائی سے جھگڑنے کے بعد اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے بڑے شہر ناگپور میں ایک 19 سالہ بہن نے بھائی سے لڑنے کے بعد خود کشی کر لی، بھائی اسے اپنا موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے رہا تھا۔

    ناگپور پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکی نے والدین سے بھی موبائل فون خرید کر دینے کی فرمائش کی تھی تاہم گھر والوں کی خراب مالی حالت کے پیش نظر یہ فرمائش پوری نہیں ہو سکی تھی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکی کے بھائی کے پاس فون تھا لیکن وہ بہن کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے رہا تھا۔ ہفتے کو دونوں بہن بھائی کے درمیان فون پر جھگڑا ہوا، جس کے بعد لڑکی نے مایوسی کے عالم میں زہر پی لیا، حالت بگڑنے پر اسے قریبی اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ دوران علاج ہی مر گئی۔

    موبائل فون دلانے سے انکار پر بیوی نے خودکشی کرلی

    ہڈکیشور پولیس اسٹیشن میں واقعے کا مقدمہ حادثاتی موت کے طور پر درج کیا گیا۔

    خیال رہے کہ بھارت کی دیگر ریاستوں کی طرح مہاراشٹر میں بھی غربت بہت بڑھ گئی ہے، دوسری طرف بھارت کی اہم اور خوش حال ریاستوں میں مہاراشٹر کو بھی شمار کیا جاتا ہے لیکن اس ‘خوش حال’ ریاست میں صرف ایک ماہ (نومبر 2019) کے دوران 300 کسانوں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا تھا، جب کہ جنوری سے ستمبر 2019 تک خود کشی کرنے والے کسانوں کی مجموعی تعداد 2532 رہی۔

  • پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی اے کو نان رجسٹرڈ موبائل بند کرنے سے روک دیا

    پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی اے کو نان رجسٹرڈ موبائل بند کرنے سے روک دیا

    پشاور: ہائی کورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کو رجسٹرڈ نہ ہونے والے موبائل بند کرنے سے روک دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ نے موبائل فون بندش کے خلاف کیس میں پی ٹی اے کو نان رجسٹرڈ موبائل بند کرنے سے روک دیا ہے، عدالت نے ٹیلی کمیونی کیشن ادارے کو مزید 3 ماہ نان رجسٹرڈ فون بند نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

    ہائی کورٹ نے موبائل فون بندش کیس میں اپنے حکم میں کہا کہ تین مہینے تک موبائل فون بند نہ کیے جائیں۔

    خیال رہے کہ نان رجسٹرڈ فون بندش کے خلاف موبائل ڈیلرز نے پشاور کی عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں:  پی ٹی اے کی جانب سے موبائل فون کی بندش، آل پاکستان موبائل فون ٹریڈرز کی شٹرڈاؤن ہڑتال

    واضح رہے کہ اپریل میں اسلام آباد میں بھی چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کمپنیز کی جانب سے غیر رجسٹرڈ موبائل کی بندش میں توسیع کا مطالبہ درست قرار دیتے ہوئے پی ٹی اے سے اس ضمن میں تحریری جواب طلب کر لیا تھا۔

    ادھر آل پاکستان موبائل فون ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے پی ٹی اے کی جانب سے موبائل فونز کی بندش کے خلاف کراچی سمیت ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال اور احتجاج بھی کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ڈیلرز کا معاشی قتل عام کسی صورت قابل قبول نہیں ہے، بڑی کمپنیوں کے مفادات کی خاطر عام ڈیلرز کو بے روزگار کرنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی۔