Tag: سیمرتی ایرانی

  • سیمرتی ایرانی کی 25 سال پرانی ویڈیو وائرل، مگر کیوں؟

    سیمرتی ایرانی کی 25 سال پرانی ویڈیو وائرل، مگر کیوں؟

    بھارتی اداکارہ و سیاستدان سیمرتی ایرانی کی 1998 کی مس انڈیا کے لیے ریمپ واک کی پرانی ویڈیو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

     اس 25 سال پرانی ویڈیو میں بھارتی سیاستدان، سابق اداکارہ اور فیشن ماڈل کو منی اسکرٹ میں زعفرانی رنگ کا ٹاپ پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔

    جس کے بعد شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کے مداحوں نے سیمرتی کو آڑے پاتھوں لے لیا، صارفین اس ویڈیو کا موازنہ پٹھان کے بیشرم رنگ گانے میں دیپیکا پڈوکون کے زعفرانی رنگ کے لباس سے کر رہے ہیں۔

    اس ویڈیو پر ایک صارف نے کہا کہ ارے یہ کیا بھگوان کا اپمان ہم ہندو یہ نہیں برداشت کریں گے سیمرتی ایرانی ایسے کیسے کرسکتی ہیں، اس سے مذہب خطرے میں نہ آجائے اس کا بائیکاٹ کیا جائے۔

    &

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Cryptic Miind (@crypticmiind)

    ایک اور صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ زعفران رنگ اس وقت مقدس نہیں تھا، اب یہ نیا رجحان ہے، ایک اور نے لکھا کہ یہ زعفرانی رنگ ہے  یا گیس سلنڈر کا رنگ؟

    واضح رہے کہ بھارتی سیاست دان سیمرتی ایرانی نے مقابلہ حسن مس انڈیا 1998 میں حصہ لیا لیکن وہ ٹاپ 9 تک نہیں پہنچ سکیں تھی۔

    سیمرتی ایرانی نے بھارت کے مشہور زمانہ سوپ کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

    ویڈیو پر تنقید کرنے کی وجہ یہ ہے کہ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کے گانے بے شرم میں دیپیکا کے زعفران رنگ کے کپڑے پہننے پر ہندو انتہا پسندوں نے فلم کی ٹیم اور خصوصی طور پر شاہ رخ خان کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔

    انتہاپسند ہندوؤں کے مطابق ’بے شرم رنگ‘ میں دپیکا پڈوکون کو ان کے مقدس سمجھے جانے والے زعفرانی رنگ کا لباس پہنا کر ان سے نیم عریاں رقص کروایا گیا۔