Tag: سیمنٹ ڈیلرز

  • کراچی سمیت ملک بھر میں سیمنٹ ڈیلرز کی  ہڑتال شروع

    کراچی سمیت ملک بھر میں سیمنٹ ڈیلرز کی ہڑتال شروع

    اسلام آباد : سیمنٹ ڈیلرز نے سیمنٹ سپلائی غیرمعینہ مدت کیلئے بندکردی اور کہا مطالبات پورے ہونے تک ہڑتال جاری رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر میں سیمنٹ ڈیلرز نے ہڑتال شروع کر دی ، چیئرمین چوہدری ساجد نے کہا کہ ڈیلرزنےسیمنٹ سپلائی غیرمعینہ مدت کیلئے بندکردی، ٹیکسزاورپی اوایس کی وجہ سے کاروبار مشکلات کا شکار ہے۔

    چوہدری ساجد کا کہنا تھا کہ ڈسٹری بیوشن کاروبارپربھاری ٹیکسزسےکاروبارناممکن ہے، پوائنٹس آف سیلز کیلئے سیمنٹ پر فاسٹ مووینگ کنزیومر گڈز قانون کا اطلاق نہیں ہوتا۔

    انھون نے مزید کہا کہ ٹیکسزکو سیمنٹ کمپنیوں سےملنےوالےمارجن ڈسکاؤنٹ سےادانہیں کیا جا سکتا، مطالبات پورے ہونے تک ہڑتال جاری رہے گی۔

  • سیمنٹ ڈیلرز کا ٹیکس کیخلاف آج سے ہڑتال کا اعلان

    سیمنٹ ڈیلرز کا ٹیکس کیخلاف آج سے ہڑتال کا اعلان

    آل پاکستان سیمنٹ ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے سیمنٹ انڈسٹری پر بےجا ٹیکسز کے باعث ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

    آل پاکستان سیمنٹ ڈسٹری بیوٹر کے پیٹرن انچیف چوہدری منیر کے مطابق بھاری ٹیکسز کی وجہ سے سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آج سے ہڑتال کا اعلان کرتے ہیں، کوئی بھی ڈیلر کمپنیوں سے سیمنٹ نہیں اٹھائے گا، مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی۔

    سیمنٹ ڈیلرز کے پیٹرن انچیف نے مزید کہا کہ ری ٹیلرز پر ٹیکس نہیں لگایا جاسکتا، پوائنٹ آف سیلز کا مسئلہ حل ہونا چاہیے۔

    ایسوسی ایشن کے مطابق سیمنٹ کی بوری کی قیمت 500 روپے ہونی چاہیے تھی جو 1500 روپے تک پہنچ گئی ہے، سیمنٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے پاس ہڑتال پر جانے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔