Tag: سیمینار

  • پاک فوج نے انتہاپسندی کے خلاف بے پناہ کام کیا، آرمی چیف

    پاک فوج نے انتہاپسندی کے خلاف بے پناہ کام کیا، آرمی چیف

    اسلام آباد : آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستانی فورسز نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف بے پناہ کام کیا ہے اور اس جنگ میں جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں جس کے بعد ملک میں امن و امان بحال ہوا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے یہ پاک برطانیہ ’’امن کی کوششوں میں تجربات کاتبادلہ‘‘ کے موضوع پر سیمینار کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں برطانوی ہائی کمشنر، سفارت کار اور سینئرحکام سمیت اعلیٰ برطانوی حکام نے بھی شرکت کی۔

    آرمی چیف قمر باجوہ نے کہا کہ 2007-2008 سے شروع ہونے والے فوجی آپریشن اب آخری مرحلے میں آپریشن ردالفساد میں بدل چکے ہیں جس سے ملک میں پائیدار امن و استحکام کی راہ ہموار ہوگی۔

    آرمی چیف نے کہا کہ آپریشن ردالفساد دیرپا امن اور استحکام کے قیام کے لیے بھرپور انداز میں پورے ملک میں بلا امتیاز رنگ و نسل جاری ہے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک پوری قوت سے جاری رہے گا۔

    سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل پیٹرک سینڈرز نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عوام اور پاک فوج کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج اور عوام کی قربانیوں نے پاکستان ہی کو نہیں بلکہ پوری دنیا کو محفوظ بنایا۔

  • اتحاد امت کیلیے ملی یکجہتی کونسل اورمجلس عمل عملی نمونہ ہیں، لیاقت بلوچ

    اتحاد امت کیلیے ملی یکجہتی کونسل اورمجلس عمل عملی نمونہ ہیں، لیاقت بلوچ

    لاہور : جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے حرمین شریفین کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اتحاد امت کیلئے ملی یکجہتی کونسل اور متحدہ مجلس عمل کے تجربے سے فائدہ اٹھایا جائے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں تحریک دفاع آل سعود کے زیراہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، لیاقت بلوچ نے کہا کہ مکہ اور مدینہ عالم اسلام کی عقیدت کے مراکز ہیں۔

    حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب کو ہدف بنانے کا مقصد اس کی مرکزی حیثیت ختم کرنا اور عدم استحکام کا شکار کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیو ورلڈ آرڈر کے تحت امت مسلمہ کو تقسیم کر کے استعمار اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ میں اتحاد کیلئے ملی یکجہتی کونسل اور متحدہ مجلس عمل کے تجربات سے فائدہ اٹھایا جائے۔

    سیمینار سے جے یو آئی کے رہنماء مولانا امجد خان، جے یو پی نورانی کے رہنماء مولانا محمد خان لغاری، ڈاکٹر عبدالغفور راشد اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے تحفظ حرمین شریفین کیلئے سعودی حکومت سے تعاون کا مطالبہ کیا۔

  • مضاربہ کمپنیوں کو اپنا کاروبار چھوٹے شہروں تک پھیلانے کا مشورہ

    مضاربہ کمپنیوں کو اپنا کاروبار چھوٹے شہروں تک پھیلانے کا مشورہ

    کراچی: ایس ای سی پی کے چیئرمین ظفر حجازی نے عوام تک اسلامی مالیاتی خدمات پہنچانے کے حوالے سے مضاربہ کمپنیوں کے کردار کو سراہتے ہوئے مضاربہ کمپنیوں کو مشورہ دیا کہ پاکستان کے چھوٹے شہروں اور قصبوں میں بینکاری مصنوعات اور خدمات کے بڑے امکانات موجود ہیں لہٰذا مضاربہ کمپنیاں ان علاقوں میں اپنا دائرہ کار بڑھائیں۔

    غیر بینکار مالیاتی اداروں اور مضاربہ ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے بات چیت میں چیئرمین ایس ای سی پی نے مشورہ دیا کہ وہ قرض فراہم کرنے والے غیر روایتی شعبہ کی جگہ لینے کے لئے کردار ادا کریں، قرض فراہمی کا غیر روایتی شعبہ صارفین کو بہت زیادہ شرح پر قرض فراہم کرتا ہے جو کمزور طبقے کے بد ترین استحصال کا باعث ہے۔

    اس موقع پر ایسوسی ایشن نے مضاربوں کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ، جس میں اس شعبہ کی بڑھوتری، مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن اور اس شعبے میں مزید امکانات کا جائزہ لیا گیا اور ساتھ ہی ساتھ مضاربوں کے اسلامی مالیاتی نظام کی ترقی کے لئے کردار پر روشنی ڈالی گئی۔

  • آڈٹ کا معیاربہتر بنانے کیلئے ایس ای سی پی اور آئی کیپ کے تحت سیمینار

    آڈٹ کا معیاربہتر بنانے کیلئے ایس ای سی پی اور آئی کیپ کے تحت سیمینار

    کراچی : پاکستان میں آڈٹ کے معیارات بہتر بنانے اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کو جدید معیار اور طریقوں سے آگاہ کرنے کے لئے سکیورٹیزاینڈ ایکس چینج کمیشن ( ایس ای سی پی ) اورانسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاونٹینٹ کی جانب سے ایک مشترکہ سیمینار منعقد کیا گیا۔

    سیمینارمیں چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جس کا مقصد پیشہ ور چار ٹرڈ اکاونٹنٹس کو ایس ای سی پی کی پالسیوں ، ریگولیٹری فریم ورک اور نظریات سے ا ٓگاہ کرنا تھا۔

    اجلاس میں زور دیا گیا کہ آڈٹ کے پیشے سے وا بستہ افراد کو دنیا بھر کے کارپوریٹ سیکٹر میں رونما ہوتی تبدیلیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے مساوی اور بہترین کارکردگی پیش کرنے کی ضرورت ہے۔

    اجلاس میں انٹرنیشنل فیڈریشن آف اکاونٹنٹس کے طے کردہ معیارات کے مطابق آڈیٹرز کو اپنے کردار اور روئیے میں بھی تبدیلی اور نرمی لانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

    ایس ای سی پی نے آڈٹ کے پیشے سے وابستہ چارٹرڈ اکاونٹنٹس کوکمپنیوں کے مالی معاملات میں عام طور پر پائی جانے والی خامیوں اور ان کی نشاندہی کے لئے ضروری ہدایات سے بھی آگاہ کیا۔

     

  • نیب کے اختیارات میں کمی کے خلاف ہیں، سراج الحق

    نیب کے اختیارات میں کمی کے خلاف ہیں، سراج الحق

    لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیرسراج الحق نے سپریم کورٹ بار کی جانب سے نیب سے متعلق سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاست اور جمہوریت افراد کے گرد گھومتی ہے، جس کی وجہ سے ادارے کمزور ہیں۔

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ وہ نیب کے اختیارات میں کمی کے خلاف ہیں، جب تک سندھ میں نیب کی کارروائی جاری تھی تو ٹھیک تھی لیکن پنجاب میں آتے ہی متنازعہ بنا دی گئی۔

    پیپلزپارٹی کے رہنماءقمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ سب کا احتساب بلا امتیاز ہونا چاہیئے۔ سپریم کورٹ بار کے صدر علی ظفرکا کہنا تھا کہ نیب کی حالیہ کارروائیوں پر اٹھنے والے اعتراضات دیکھ کرلگتا ہے کہ احتساب برابری کی سطح پر نہیں ہورہا۔

    سنیئر صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا کہ موجودہ نیب میں اہلیت نہیں کہ وہ بااثر لوگوں کا احتساب کر سکے۔ وکلا اور سیاسی جماعتیں ملک سےکرپشن ختم کرنے کے حق میں تو پرعزم ہیں لیکن نیب کی کارروائیوں پرشدید تحفظات کا اظہار بھی کرتے نظرآرہے ہیں۔

     

  • کشمیرکے حل کے بغیر پاک بھارت بہترتعلقات ممکن نہیں، اعتزازاحسن

    کشمیرکے حل کے بغیر پاک بھارت بہترتعلقات ممکن نہیں، اعتزازاحسن

    لاہور : پیپلز پارٹی کے رہنماء سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو پھیلنے سے روکنا ہو گا، مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر پاکستان اور بھارت کے تعلقات معمول پر نہیں آ سکتے۔

    لاہور میں سیفما سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنماء سنیٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ناسور کی طرح پھیلتی جا رہی ہے۔

    پٹھان کوٹ ایئربیس پر حملے کی تحقیقات مشترکہ ٹیم کو کرنی چاہیئے، باچا خان یونیورسٹی پر حملے کا الزام بھارت پر لگانا قبل از وقت ہو گا۔

    انہوں نے کہا کہ 1965 کی جنگ، کارگل اور مشرقی پاکستان کے المیئے کے باوجود بھی مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوا، جنگ ہمیشہ مسائل پیدا کرتی ہے، قوموں کی ترقی میں جواب سے زیادہ سوال کرنا اہم ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہندو ہمارے عزیز ہیں لیکن ہم نے انہیں دشمن بنا رکھا ہے، کوئی مذہب بحیثیت قوم دشمن نہیں ہوتا۔

    سابق وزیر خارجہ خورشید قصوری نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے پاس مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کے سوا کوئی حل نہیں ہے۔

    مسئلہ کشمیر پر جب بھی بات چیت کامیابی کے قریب پہنچتی ہے تو کوئی اہم واقعہ ہو جاتا ہے۔ جس سے سارا تسلسل ٹوٹ جاتا ہے۔ ایسے واقعات کا رونما ہونا کسی اسکرپٹ کا حصہ لگتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر سیاسی حکومتوں کو ہمیشہ فوج کی حمایت حاصل رہی ہے۔ اس موقع پر مختلف قراردادوں کی منظوری دیتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی گئی۔

  • سندھ میں گورنر راج کا کوئی امکان نہیں، قمر زمان کائرہ

    سندھ میں گورنر راج کا کوئی امکان نہیں، قمر زمان کائرہ

    لاہور : پیپلز پارٹی کے رہنما اورسابق وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے سند ھ میں گورنر راج کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دہشت گردی کا مقابلہ کسی صوبائی یاوفاقی حکومت کے بھی بس کی بات نہیں۔

    وہ لاہور میں صوفی بزرگ واصف علی واصف عرس کی مناسبت سے سیمینار کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے سند ھ میں گورنر راج کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دہشت گردی کا مقابلہ کسی صوبائی یاوفاقی حکومت کے بھی بس کی بات نہیں۔

    قمرزمان کائرہ نے کہا کہ ہندوستان تو دشمن ہے ہی ملکی عدم استحکام کی ذمہ دار عالمی پالیسیاں بھی ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ ذوالفقار مرزا کے الزامات نئے نہیں۔

    ضیاءالحق سے میمو اسکینڈل اور اب تک پیپلز پارٹی کی قیادت کو الزامات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے کے دوران تحریک انصاف کو جوڈیشل کمشن بنانے کی یقین دہانی کروائی تھی مگر عمران خان کو سمجھ نقصان کے بعد آئی۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ پاکستان میں سعودی عرب یا ایران کا مسلک نہیں ،صرف سب کوقابل قبول تنوع کا نظام چل سکتا ہے۔

  • تربت قتل عام کی تحقیقات کیلئے تفتیشی کمیٹی بنا دی ، ڈاکٹرعبدالمالک

    تربت قتل عام کی تحقیقات کیلئے تفتیشی کمیٹی بنا دی ، ڈاکٹرعبدالمالک

    کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ تعمیراتی کیمپ اور مزدوروں کی حفاظت پر مامور آٹھ لیویز اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے،سانحہ کی تحقیقات کیلئے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم بنادی ہے۔

    تربت میں پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ سانحہ تربت میں ملوث افراد بلوچستان اور مکران میں امن و امان تہہ و بالا کر کے عوام کو ترقی و خوشحالی سے دور رکھنا چاہتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ تعمیراتی کیمپ اور مزدوروں کی حفاظت پر مامورآٹھ لیویز اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، سانحہ کی تحقیقات کے لیے ڈی آئی جی مکران کی سربراہی میں جے آئی ٹی بنا دی گئی ہے جو ایک ہفتے میں سانحہ کی تحقیقات کر کے حکومت کو رپورٹ پیش کریگی۔

  • کوئٹہ میں مقامی نہیں غیرملکی آباد ہیں، ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ

    کوئٹہ میں مقامی نہیں غیرملکی آباد ہیں، ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ

    کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے اعتراف کیا ہے کہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت میں مقامی نہیں بلکہ غیر ملکی آباد ہیں۔

    وفاق کے ساتھ بارہا اس مسئلے کے حل کے لئے بات کی ہے‘ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ادارہ اسلامی امور کے زیر اہتمام سیرت النبی قومی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ تھے۔

     سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ اگر بغور جائزہ لیا جائے تو آج کوئٹہ یہاں کے مقامی اقوام نہیں بلکہ غیرملکیوں کا شہر لگتا ہے۔

    سیمینار میں شرکت کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سیاسی قیادت کو حالات نے 21ویں آئینی ترمیم منظور کرنے کے لئے مجبور کیا۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو شکست نہ دے سکے تو ناقابل تلافی نقصان ہوگا،اس سے قبل سیرت النبی قومی سیمینار میں شریک مختلف مسالک کے جید علماءکرام نے ملک میں امن کیلئے نبی کریم کی تعلیمات اور اسوہ حسنہ پرعمل پیرا ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی ممالک میں حقیقی اسلامی نظام نافذ نہ ہونے کی وجہ سے امت مشکلات کا شکار ہے‘ قرآن کو سمجھے بغیر مسلمانوں کی ترقی اورخوشحالی ممکن نہیں۔ ‘

  • آئیڈیاز2014 نےدفاعی صنعت کی کامیابیوں کو اجاگرکیا،جنرل راشد محمود

    آئیڈیاز2014 نےدفاعی صنعت کی کامیابیوں کو اجاگرکیا،جنرل راشد محمود

    کراچی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کاکہناہے کہ آئیڈیازدوہزار چودہ نےسیکیورٹی چیلنجز کے باوجود پاکستان کی دفاعی صنعت کی کامیابیوں کو اجاگر کیا اور پاکستان کے مثبت تاثرکوفروغ دیا۔

    کراچی میں ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن کے زیر اہتمام آئیڈیاز 2014کے سیمینار سے خطاب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود کاکہناتھا کہ دفاع اور سیکیورٹی کے آپریشن ایک حد تک محدود نہیں رہے۔

    آئیڈیاز دوہزار چودہ نے پاکستان کے مثبت تاثر کواجاگرکیا۔ دنیا کے موجودہ ماحول میں ریاست کے سیکورٹی اداروں کی بنیادی ذمہ داری ملک میں امن کا قیام، ہم آہنگی کو برقرار رکھنا اور اندرونی اور بیرونی چیلنجوں کے خلاف ملک کے دفاع کو یقینی بنانا ہے۔

    پاکستان میں سیکورٹی چیلنجز کی موجودہ صورت حال خطے میں اسٹرٹجیک استحکام اور توازن برقرار رکھنا قومی سیکورٹی کاحصہ ہے۔