Tag: سیمینار

  • راولپنڈی میں فرقہ واریت کی آگ سازش ہے،صاحبزادہ ابوالخیر

    راولپنڈی میں فرقہ واریت کی آگ سازش ہے،صاحبزادہ ابوالخیر

    اسلام آباد : ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام ” اتحاد امت و استقبال ماہ محرم الحرام ” کے عنوان پر سیمینار منعقد ہوا۔سیمینار سے کونسل کے صدر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تمام مسالک کے رہنماؤں میں اتفاق و اتحاد پایا جاتا ہے۔

    جبکہ عالمی سازش کے تحت راولپنڈی میں فرقہ واریت کی آگ لگائی گئی۔ سازشی قوتوں کا کام ہے کہ مسلمانوں کو آپس میں لڑایا جائے ۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان مین داعش نامی تنظیم موجود ہے جو کہ کراچی میں لوگوں کو قتل کرنے میں مصروف العمل ہے ۔

    اس موقع پر علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ تمام مذاہب کے لئے ضابطہ اخلاق موجود ہے جس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

  • صوبے کے ساحل اور وسائل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے، عبدالمالک بلوچ

    صوبے کے ساحل اور وسائل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے، عبدالمالک بلوچ

    مستونگ: وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ صوبے کے ساحل اور وسائل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے‘ قوم کا ایک ایک پیسہ ہم پر حرام ہے قومی دولت لوٹنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے۔

    ضلع مستونگ کے دورے کے دوران قبائلی عمائدین پارٹی ورکرز سے بات چیت عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ اغواءبرائے تاوان جیسے کاروبار پر قابو پالیا گیا ہے پولیس اور لیویز کو مزید فعال بنایا جائے گا اور بلوچستان کے تمام شہروں کو محفوظ بنادیں گے ‘وزیراعلیٰ بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ مشکل وقت میں اقتدار سنبھالا ہے ایک سال میں حالات بہتر ہوئے ہیں، مخلوط حکومت صوبے کے ہر بچے کے لئے تعلیم کو یقینی بنائے گی۔

  • صوبوں کے اختیارات واپس نہیں ہونے دیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان

    صوبوں کے اختیارات واپس نہیں ہونے دیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان


        وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ صوبوں کو ملنے والے اختیارات کسی صورت واپس نہیں ہونے دیں گے۔

        اٹھارہویں ترمیم کے ذریعے صوبوں کو ملنے والے اختیارات سے متعلق صوبائی محکموں کے افسران کو آگاہی فراہم کرنے کے حوالے سے کوئٹہ میں بلوچستان حکومت کے تعاون سے دو روزہ سیمینار منعقد کیا گیا۔

    سیمینار میں اٹھارہویں ترمیم کے لئے بنائی جانے والی پارلیمانی کمیٹی کے سابق سربراہ رضا ربانی نے خصوصی شرکت کی،سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر رضا ربانی کا کہنا تھا کہ بعض قوتیں اٹھارہویں ترمیم کو رول بیک کرکے صوبوں کو ملنے والے اختیارات واپس لینا چاہتے ہیں۔

     صوبے اپنے حقوق کے لئے اٹھ کھڑے ہوں، وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بھی سیمینار سے خطاب میں اٹھارہویں ترمیم کے خلاف کوششوں کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اختیارات کے حصول کے لئے قوم پرست جماعتوں اور اکابرین نے بڑی قربانیاں دی ہیں کسی صورت اختیارات واپس نہیں ہونے دینگے۔

    دو روزہ سیمینار میں صوبائی وزیر اطلاعات و پارلیمانی امور عبدالرحیم زیارتوال سمیت دیگر وزراءاور ارکان اسمبلی نے شرکت کی اور افسران سے خطاب بھی کیا، وزیراعلیٰ بلوچستان نے شریک افسران میں تربیت مکمل ہونے پر اسناد تقسیم کیں، سیمینار کے منتظمین کا کہنا ہے کہ افسران کی تربیت کے لئے صوبائی حکومت آئندہ بھی اس قسم کی تقاریب منعقد کرے گی۔