Tag: سیمی فائنل میں کیچ چھوڑا

  • سیمی فائنل میں کیچ چھوڑا ذکر تک نہیں! یہاں مائیک پر نام لیا، عبدالرزاق برس پڑے

    سیمی فائنل میں کیچ چھوڑا ذکر تک نہیں! یہاں مائیک پر نام لیا، عبدالرزاق برس پڑے

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کی خراب پرفارمنس اور منظور نظر پلیئرز کو ٹیم کا حصہ بنانے پر سابق کرکٹرز کی تنقید جاری ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے اسپورٹس پروگرام میں تجزیہ کرتے ہوئے قومی کپتان کی جانب سے ٹیم میں موجود چند پلیئرز کے لیے دہرا معیار اپنانے کے حوالے سے سوالات اٹھائے ہیں۔

    سابق کرکٹر نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں اسامہ میر کے کیچ چھوڑنے کا حوالہ دیتے پچھلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا ایک قصہ چھیڑ دیا اور کہا کہ ایک میچ تھا دبئی میں، اس کرکٹر کا میں نام نہیں لوں گا انھوں نے کیچ چھوڑا ہم سیمی فائنل میچ ہار گئے۔

    عبدالرزاق نے زور دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اس پلیئر کا نام نہیں لینا۔ تاہم کیچ ڈراپ کرنے کے بعد قومی کپتان کی اسٹیٹمنٹ آئی کہ کوئی اس کیچ کا ذکر نہیں کرے گا۔

    انھوں نے کہا کہ سیمی فائنل ہارنے کے بعد یہاں تک کہ میٹنگ میں بھی کہا گیا کہ کوئی اس کیچ کا ذکر نہیں کرے گا۔

    عبدالرزاق نے موجودہ آئی سی سی ورلڈکپ میں آسٹریلیا اور پاکستان کے میچ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہاں پر بھی ہمارے ایک پلیئر سے اہم کیچ چھوٹا ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے مائیک پر آکر اس کیچ کی نشاندہی کی اور کہہ دیا کہ جی ہم کیچ کی وجہ سے میچ ہارے ہیں۔ یہ تو حوصلہ شکنی کرنے والی بات ہوگئی۔