Tag: سیمی فائنل

  • انڈر-19 ورلڈ کپ: بھارتی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی

    انڈر-19 ورلڈ کپ: بھارتی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی

    جنوبی افریقہ میں جاری آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم نے آج لگاتار پانچویں جیت حاصل کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

    آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں جمعہ کے روز بھارت نے نیپال کو 132 رنز سے ہرادیا اور سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنالی۔

    ہندوستان کی طرف سے اس میچ میں دو کھلاڑیوں (کپتان ادے سہارن اور سچن داس) نے سنچری اسکور کیا اور ٹیم کو 50 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 297 رنز بنائے۔

    نیپال کی ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں 50 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر محض 165 رنز پر ڈھیر ہوگئی، بھارتی ٹیم اس وقت سپر سکس کے گروپ-1 میں 8 پوائنٹس کے ساتھ نمبر ون پر ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت ٹیم کا سفر ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں اب تک شاندار رہا ہے، ٹیم نے پانچ میچوں میں سے 3 میچ میں ٹیم نے 200 سے زیادہ رن سے جیت حاصل کی ہے۔

    دوسری جانب پاکستانی ٹیم آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں رسائی کی منتظر ہے جس کے لیے آج قومی ٹیم کا سپر سکس مرحلے میں بنگلہ دیش سے مقابلہ ہوگا۔

  • اولمپک ہاکی کوالیفائر: سیمی فائنل میں جرمنی نے پاکستان کی ایک نہ چلنے دی!

    اولمپک ہاکی کوالیفائر: سیمی فائنل میں جرمنی نے پاکستان کی ایک نہ چلنے دی!

    پاکستان ہاکی ٹیم کو اولمپک ہاکی کوالیفائر کے سیمی فائنل میں جرمنی نے شکست دے دی، قومی ٹیم ایک بھی گول نہ کرپائی۔

    پاکستان کا فائنل میں پہنچنے کا خواب چکنا چور ہوگیا، جرمنی نے اسے پوری طرح آؤٹ کلاس کرتے ہوئے صفر کے مقابلے میں چار گولوں سے عبرتناک شکست دی۔

    قومی ہاکی ٹیم اولمپک ہاکی کوالیفائر کے فائنل فور مقابلے میں شکست کے بعد اب تیسری پوزیشن کا میچ کھیلے گی۔

    اب پاکستان کے پاس آخری موقع ہے، اگر قومی ہاکی ٹیم تیسری پویشن کا میچ جیتنے میں کامیاب رہتی ہے تو پھر پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرسکتی ہے۔

    سیمی فائنل میں جرمنیہ نے پہلے اور دوسرے کوارٹر میں ایک، ایک جبکہ تیسرے کوارٹر میں دو گول اسکور کیے۔ یورپین ٹیم کے خلاف پاکستان ہاکی ٹیم کا کھیل انتہائی مایوس کن تھا۔

    جرمنی کی جانب سے نیکلس ویلین نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو بار گیند کو جال کا راستہ دکھایا اور مین آف دی میچ کے حقدار ٹھہرے۔

    چوتھے کوارٹر میں قومی ٹیم نے کچھ بہتر کھیل پیش کیا اور مخالف جرمن ٹیم کو گول اسکور کرنے سے روکے رکھا تاہم خود بھی کوئی گول نہ کرسکی۔

  • ورلڈکپ جیتنے میں بھارت کے لیے اصل رکاوٹ سیمی فائنل ہے!

    ورلڈکپ جیتنے میں بھارت کے لیے اصل رکاوٹ سیمی فائنل ہے!

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی دنیش کارتک محسوس کرتے ہیں کہ ان کی ٹیم کے لیے اصل رکاوٹ سیمی فائنل ہے۔

    تجربہ کار وکٹ کیپر بیٹر کا اپنے خیالات کا اظہا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر بھارتی ٹیم آئی سی سی ایونٹ کے فائنل میں پہنچی تو وہ ورلڈکپ ٹرافی اٹھانے میں کامیاب ہوجائے گی۔

    دنیش کارتک سمجھتے ہیں کہ اگر بھارت ورلڈ کپ 2023 کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دیتا ہے تو وہ یقینی طور پر آئی سی سی ایونٹ جیتنے کا اعزاز اپنے نام کرے گا۔ کارتک کے مطابق قطع نظر اسکے مخالف کون ہے، روہت شرما کی ٹیم جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر بھارت نیوزی لینڈ کے خلاف فتح حاصل کرتا ہے، تو پھر آگے آسٹریلیا ہو یا جنوبی افریقہ، میں آپ کو یقین دلا سکتا ہوں کہ بھارت اس ورلڈ کپ کو جیتے گا۔ میرے خیال میں بڑی رکاوٹ سیمی فائنل ہے۔

    کارتک نے کہا کہ بھارت کو سیمی فائنل میں پہلے بیٹنگ کرنی چاہیے اور اسکور بورڈ پر بڑا مجموعہ ترتیب دینا چاہیے۔

    انھوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے پاس ایک طاقتور بولنگ اٹیک ہے جو اہم ناک آؤٹ میچز میں ہدف کا دفاع کرسکتا ہے۔

    دنیش کارتک نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑا میچ ہے۔ مبئی میں ٹیم انڈیا کو پہلے بیٹنگ کرنی چاہیے اور بڑا ٹوٹل بنانا چاہیے۔ مجھے یقین ہے کہ وہ اس کا دفاع کرلیں گے کیونکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بھارتی بولنگ ٹورنامنٹ میں اب تک بہترین رہی ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت اور نیوزی لینڈ 2023 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں بدھ 15 نومبر کو ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گے۔

  • ورلڈ کپ: انگلینڈ نے پاکستان کو 93 رنز سے شکست دے دی

    ورلڈ کپ: انگلینڈ نے پاکستان کو 93 رنز سے شکست دے دی

    کولکتہ: ورلڈ کپ کے 44ویں میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو باآسانی 93 رنز سے شکست دے دی۔

    کولکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی ٹیم انگلینڈ کی جانب سے دیے گئے 338 رنز کے تعاقب میں  244 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    آغا سلمان 51 رنز بنا کر نمایاں رہے، عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، فخر زمان ایک رن پر ڈیوڈ ولی کو وکٹ دے بیٹھے، کپتان بابر اعظم 38 رنز بنا کر چلتے بنے۔

    محمد رضوان 36 رنز پر معین علی کا نشانہ بنے، سعود شکیل 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، افتخار احمد 3، شاداب خان 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    شاہین شاہ آفریدی کو 25 رنز پر ایٹکسن نے بولڈ کیا۔ حارث رؤف نے 35 رنز بنائے، وسیم جونیئر 16 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ولی نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، عادل رشید، ایٹکسن اور معین علی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

    اس سے قبل انگلینڈ نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 337 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 338 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    بین اسٹوکس نے 76 گیندوں پر 84 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جو روٹ 60 رنز بنا کر نمایاں رہے، جونی بیرسٹو 59 رنز بنا کر حارث رؤف کا شکار بنے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    کپتان جوز بٹلر 27 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، ہیروک بروک کو 30 رنز پر حارث رؤف نے آؤٹ کیا، معین علی 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے تین وکٹیں حاصل کیں، محمد وسیم جونیئر اور شاہین شاہ آفریدی نے دو اور افتخار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    تاہم اب 13 ویں اوور میں پاکستان نے انگلینڈ کی پہلی وکٹ 82 رنز پر حاصل کی، انگلینڈ کے اوپنر ڈیوڈ ملان 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

    ٹاس کے موقع پر انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے کہا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کیلئے اچھی ہے، زیادہ سے زیادہ رنز کرنے کی کوشش کرینگے، انگلینڈ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، سیمی فائنل کی دوڑسے باہر ہیں لیکن اچھا اختتام چاہتے ہیں۔

    دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹاس جیتتے تو بیٹنگ کرتے مگر ٹاس ہاتھ میں نہیں، کوشش کریں گے اپنی بہترین کرکٹ کھیلیں، ٹیم میں ایک تبدیلی ہے، حسن علی کی جگہ شاداب خان شامل ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    سیمی فائنل تک رسائی کیلئے پاکستانی ٹیم اعداد و شمار کے عجیب و غریب کھیل سے دوچار ہے، انگلش ٹیم 50 رنز پر آؤٹ ہوئی تو پاکستان کو 2 اوور میں ہدف حاصل کرنا ہوگا، پاکستان کو 100 رنز کا ہدف ملا تو 3 اوور سے کم میں جیت حاصل کرنا ہوگی۔

  • ورلڈ کپ سیمی فائنل کی دوڑ، قومی ٹیم آج ٹریننگ کا آغاز کریگی

    ورلڈ کپ سیمی فائنل کی دوڑ، قومی ٹیم آج ٹریننگ کا آغاز کریگی

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں اپنے اہم میچ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم آج مقامی وقت کے مطابق 6 بجے ٹریننگ کا آغاز کریگی۔

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں اپنے آخری گروپ میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم آج شام کولکتہ میں ٹریننگ کا آغاز کرے گی، 3 گھنٹے کے ٹریننگ سیشن میں تمام کھلاڑی شریک ہوں گے۔

     تمام کوچز کھلاڑیوں کے ساتھ ٹریننگ سیشن کے دوران کام کریں گے، اس کے علاوہ قومی آل راؤنڈر شاداب خان مکمل فٹ ہوگئے جب کہ فاسٹ بولر حارث رؤف نےبھی بھرپور ٹریننگ شروع کردی۔

     شاداب خان نے گزشتہ روز آپشنل ٹریننگ سیشن کے دوران بولنگ اور بیٹنگ کی  پریکٹس کی جبکہ فاسٹ بولر حارث رؤف نے بھی نیٹس میں بھرپور ٹریننگ کی تھی۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ 11 نومبر کو ایڈن گارڈنز کولکتہ میں شیڈول ہے۔

  • کن دو ٹیموں کو سیمی فائنل میں شکست دینا مشکل ترین ہوگا؟ وان نے بتا دیا

    کن دو ٹیموں کو سیمی فائنل میں شکست دینا مشکل ترین ہوگا؟ وان نے بتا دیا

    سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے بتادیا کہ اگر دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور میزبان بھارت کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچتی ہیں تو پھر کیا ہوگا۔

    بطور کمنٹیٹر خدمات انجام دینے والے مائیکل وان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ اور انڈیا آئی سی سی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچے تو پھر انھیں شکست دینا مشکل ہوگا۔ وہ سمجھتے ہیں کہ بھارت اپنی پرفارمنس کے ذریعے میزبان ملک کی جانب سے ورلڈکپ جیتنے کی روایت کو برقرار رکھے گا۔

    انھوں نے کہا کہ بھارت اور انگلینڈ یہ دو ٹیمیں ہیں جن کا سیمی فائنل میں کوئی بھی سامنا نہیں کرنا چاہے گا۔ میزبان سائیڈ کے پاس ہر وہ چیز موجود ہے جو ورلڈکپ جیتنے کے لیے ضروری ہے۔

    انگلینڈ کے سابق کپتان نے کہا کہ مجھے جو چیز کم لگتی ہے وہ ان کی ٹیم میں بائیں ہاتھ کے بیٹرز کی کمی ہے۔ پہلے سات بیٹر میں لیفٹ ہینڈر کے طور پر صرف روینڈر جڈیجا ہی موجود ہیں۔ رشبھ پنٹ کا ٹیم میں نہ ہونا بھارت کے لیے نقصاندہ ثابت ہوسکتا ہے۔

    انھوں نے کہا بطور میزبان 2011 میں بھارت، 2015 میں آسٹریلیا اور 2019 میں انگلینڈ شوپیس ایونٹ کی ٹرافی اپنے نام کرچکے ہیں اس لیے اس بار بھی امکان ہے کہ میزبان سائیڈ ہی ٹرافی اٹھانے میں کامیاب رہے گی۔

    واضح رہے کہ بھارت اپنے ملک میں منعقد ہونے والے ورلڈکپ میں بطور ہاٹ فیورٹ شرکت کررہا ہے۔ حال ہی میں ایشیا کپ کے فائنل میں بھی بلیو شرٹس نے سری لنکن ٹیم کو 10 وکٹوں کی عبرتناک شکست سے دوچار کیا تھا جب کہ باہمی سیریز میں آسٹریلیا کو بھی مات دی تھی۔

  • عالمی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کی شاندار کامیابی

    عالمی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کی شاندار کامیابی

    عالمی جونیئر اسکواش چیمپئین شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی سمیٹ کر پاکستان نے 15 سال بعد فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان آرمی سے تعلق رکھنے والے حمزہ خان پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں، عالمی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ  آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں کھیلی جارہی ہے۔

    حمزہ خان کوارٹر فائنل میں ملائشین حریف کو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچے ، سیمی فائنل میں حمزہ خان کا مقابلہ فرنچ حریف میل وِل شانی ایمانکیو سے ہوا، حمزہ نے حریف کو واضح مارجن سے شکست دی اور فائنل تک رسائی حاصل کی۔

    واضح رہے کہ حمزہ خان قومی سطح پر آرمی کی نمائندگی کرتے ہوئے متعدد ٹائٹلز اپنے نام کر چکے ہیں، وہ اس وقت جونیئر عالمی رینکنگ میں تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔

  • جونیئر ہاکی: آج پاکستان اور ملائیشیا کی ٹیمیں سیمی فائنل میں ٹکرائیں گی

    جونیئر ہاکی: آج پاکستان اور ملائیشیا کی ٹیمیں سیمی فائنل میں ٹکرائیں گی

    جونیئر ہاکی ایشیا کپ میں آج پاکستان اور ملائیشیا کی ٹیمیں عمان میں سیمی فائنل میں ٹکرائیں گی۔

    صلالہ عمان میں آج پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان آج سیمی فائنل کھیلا جائے گا جیتنے والی ٹیم فائنل میں ٹرافی اٹھانے سے صرف ایک قدم دور ہے۔

    دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔

    جونیئر ایشیا ہاکی کپ : پاکستان نے جاپان کو ہرا کر ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

    پاکستانی ٹیم کے کنسلٹنٹ رولمنٹ آلٹمنس نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں نے ایونٹ میں شان دار پر فارمنس دی ہے، ورلڈ کپ کے لئے رسائی سے کھلاڑیوں کے حوصلے بہت بلند ہوئے ہیں ۔

    واضح رہے کہ صلالہ عمان میں جاری ایونٹ میں قومی ٹیم نے گزشتہ میچ میں جاپان کو شکست دی تھی جبکہ ٹیم نے رواں برس شیڈول ورلڈکپ کیلئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

  • ویڈیو: بھارت نیوزی لینڈ سیریز ٹرافی کی رونمائی، کپتانوں کی سائیکل پر انٹری

    ویڈیو: بھارت نیوزی لینڈ سیریز ٹرافی کی رونمائی، کپتانوں کی سائیکل پر انٹری

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شکست ملنے کے بعد باہر ہونے والی ٹیموں کے درمیان سیریز  کھیلا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کے لیے رونمائی کی گئی ہے جس میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے سائیکل پر انٹری کی۔

    بی سی سی آئی کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں کپتانوں نے ٹرافی کے ہمراہ تصویر کھنچواتے اور کروکو ڈائل بائیک سائیکل  چلاتے دیکھا گیا۔

    دورہ نیوزی لینڈ میں بھارتی ٹیم کی قیادت آل راؤنڈر  ہاردک پانڈیا کر رہے ہیں جبکہ بھارتی ٹیم میں روہت شرما سمیت کئی سینئر کھلاڑی شامل نہیں ہیں۔

    یاد رہے کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا آغاز نیوزی لینڈ میں 18 نومبر سے ہوگا اس دوران 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔

  • سابق بھارتی کپتان  نے اپنی ٹیم کو نیا لیبل دیدیا

    سابق بھارتی کپتان نے اپنی ٹیم کو نیا لیبل دیدیا

    بھارت کے سابق کپتان کپل دیو نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی ٹیم پر ’ چوکرز‘ کا لیبل لگا دیا۔

    انہوں نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اگر بھارتی ٹیم پر چوکرز کا لیبل لگانا غلط نہیں ہوگا، ہم انہیں چوکر کہہ سکتے ہیں کیوںکہ ٹیم ٹورنامنٹ کے اہم مرحلے میں آکر چوک جاتی ہے۔

    کپل دیو کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹیم پر ٹیم پر زیادہ غصہ نہ نکالیں، میں متفق ہوں کہ بھارت نے خراب کرکٹ کھیلی، تاہم ایک گیم کی بنیاد پر ہم زیادہ تنقید نہیں کرسکتے۔

    خیال رہے کہ کھیل میں چوکرز کا مطلب یہ ہے کہ ایونٹ کی فیورٹ ٹیم غیر متوقع طور پر بُرا کھیل پیش کر کے شکست سے دوچار ہوتی ہے۔

    کرکٹ میں اگر لفظ ‘چوکرز’ پکارا جائے تو سب سے پہلے  ایک ہی ٹیم کا نام ذہن میں آتا ہے وہ ہے جنوبی افریقا، کیونکہ تاریخ بتاتی ہے ۔

    جنوبی افریقا ہر بار آئی سی سی ایونٹس میں باہر ہوجاتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ ایک بھی بار ورلڈکپ کا فائنل نہیں کھیل سکی۔

    اگر بھارتی کرکٹ ٹیم کی گزشتہ کچھ سالوں میں آئی سی سی ایونٹس میں کارکردگی دیکھیں تو یہ کہا جا سکتا ہے کہ بھارت دنیائے کرکٹ کا نیا چوکر بن گیا۔

    کیونکہ بھارتی ٹیم  نے 2013 کی چیمپئن ٹرافی جیتنے کے بعد سے 8 آئی سی سی ایونٹس کھیلے اور ہر بار فیورٹ ہونے کے باوجود وہ ٹورنامنٹ جیتنے میں ناکام رہی ہے۔