Tag: سیمی فائنل

  • ورلڈ ٹی ٹوینٹی : نیوزی لینڈ اورانگلینڈ آج پہلے سیمی فائنل میں مد مقابل

    ورلڈ ٹی ٹوینٹی : نیوزی لینڈ اورانگلینڈ آج پہلے سیمی فائنل میں مد مقابل

    دہلی : ورلڈ ٹی ٹوینٹی کاپہلا سیمی فائنل آج نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا پہلا سیمی فائنل آج نئی دہلی میں کھیلا جائے گا، جس میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

    دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم میں ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل بدھ کو کھیلا جائے گا۔ جس میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

    ایونٹ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم فیوریٹ ہونے کے ساتھ اب تک ناقابل شکست ہے۔

    انگلینڈ کی ٹیم نے گروپ میں پہلا میچ ویسٹ انڈیز سے ہارنے کے بعد کم بیک کرتے ہوئے اپنے باقی میچز جیت کر سیمی فائنل میں پہنچی ہے، جس میں اس کی جنوبی افریقہ کے خلاف دوسو تیس رنز کے ہدف کا کامیاب تعاقب بھی شامل ہے۔

     

  • پی ایس ایل کے سیمی فائنل میں آج پشاور اور اسلام آباد کے درمیان ہوگا

    پی ایس ایل کے سیمی فائنل میں آج پشاور اور اسلام آباد کے درمیان ہوگا

    دبئی: پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے فائنل کون کھیلے گا، فیصلہ آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمے کے درمیان ناک آؤٹ میچ میں ہوگا۔

    پی ایس ایل کی دوسری فائنسلٹ ٹیم کا فیصلہ آج دبئی میں ہوجائے گا، شاہد آفریدی کی پشاور زلمی ایک اور موقع ملنے کے بعد ناک آؤٹ میچ میں مصباح الحق کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے مدمقابل آئے گی دونوں ٹیموں کیلئے میچ ڈو اینڈ ڈائی۔

    پہلے پلے آف میں پشاور زلمی اور کوئٹہ کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا تھا، پشاور کی ٹیم صرف ایک رن سے ناکام رہی تھی، ادھر اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کے خلاف کامیابی حاصل کرکے فائنل تک رسائی کی امیدوں کو روشن رکھا۔

    لیگ کے پہلے مرحلے کے دونوں میچز میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو زیر کیا تھا۔ اب کسی ٹیم کے پاس غلطی کی گنجاش نہیں ہوگی،جیتو فائنل میں جگہ بناؤ، یا ہارو اور گھر واپس آؤ، اب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان کی پہلی سپر لیگ کا سپر فائنل کون کھیلتا ہے۔

  • ہمبرگ ٹینس: رافیل نڈال کی دوسرے راؤنڈ تک رسائی

    ہمبرگ ٹینس: رافیل نڈال کی دوسرے راؤنڈ تک رسائی

    ہمبرگ: اسپین کے رافیل نڈال نے ہمبرگ ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

    ومبلڈن کے دوسرے راؤنڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد اسپین کے اسٹار کھلاڑی رافیل نڈال نے ہمبرگ میں ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کردیا۔

    کلے کورٹ میں مہارت رکھنے والے نڈال نے پہلے راؤنڈ کے میچ میں ہم وطن فرننڈو ورڈاسکور کو تین سیٹ کے مقابلے کے بعد شکست دے دی۔

    ورڈاسکو نے پہلا سیٹ تین چھ سے جیت کر برتری حاصل کی، جس کے بعد نڈال نے بھرپور کم بیک کیا اور دونوں سیٹ چھ ایک اور چھ ایک سے جیت کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔

  • جرمنی ٹینس: ٹاپ سیڈ نڈال کی سیمی فائنل تک رسائی

    جرمنی ٹینس: ٹاپ سیڈ نڈال کی سیمی فائنل تک رسائی

    اسٹٹ گارٹ : ٹاپ سیڈ اسپین کے رافیل نڈال نے جرمنی میں ہونےوالے ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ اسٹٹ گارٹ جرمنی میں ہونے والے گراس کورٹ ایونٹ کے کوارٹرفائنل میں نڈال کا مقابلہ آسٹریلیا کے برنارڈ ٹومچ سے تھا۔

    دونوں کھلاڑیوں کے درمیان ابتدا سے ہی کانٹے کا مقابلہ ہوا۔ نڈال نے پہلا سیٹ چھ چار سے جیت کر برتری حاصل کی۔ دوسرے سیٹ میں حریف کھلاڑی نے ٹائی بریک مقابلہ ایک ایک سے برابرکردیا۔

    فیصلہ کن سیٹ میں اسپینش کھلاڑی نے غیر معمولی کھیل پیش کیا اور چھ تین سے میچ اپنے نام کرلیا۔ جنرل ساؤنڈ سیمی فائنل میں نڈال کا مقابلہ فورتھ سیڈ فرانس کے گیل مونفلس سے ہوگا۔

  • میامی اوپن ٹینس: مرے کی سیمی فائنل تک رسائی

    میامی اوپن ٹینس: مرے کی سیمی فائنل تک رسائی

    فلوریڈا: برطانیہ کے اینڈی مرے اور ٹوماس برڈچ نے میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

    فلوریڈا میں جاری ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل میں تھرڈ سیڈ برطانیہ کے اینڈی مرے نے آسٹریا کے ڈومینک تھیم کو ایک سیٹ کے خسارے میں جانے کے باوجود شکست دے دی۔

    حریف کھلاڑی نے پہلا سیٹ تین چھ سے جیت کر برتری حاصل کی، مرے نے دوسرے سیٹ میں کم بیک کرتے ہوئے مقابلہ برابر کیا اور پھر تیسرا سیٹ باآسانی چھ ایک سے جیت کر آخری چار کھلاڑیوں میں جگہ بنالی۔

    ایک اور میچ میں جمہوریہ چیک کے ٹوماس برڈچ نے ارجنٹائن کے یوآن موناکو کو اسٹریٹ سیٹس میں آؤٹ کلاس کردیا، برڈچ کی فتح کا اسکور چھ تین اور چھ چار رہا۔

  • پہلا سیمی فائنل: جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کل مد مقابل ہونگے

    پہلا سیمی فائنل: جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کل مد مقابل ہونگے

    آکلینڈ : نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان ورلڈ کپ کا پہلا سنسنی خیز سیمی فائنل کل آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔سنسنی خیز سیمی فائنل پاکستانی وقت کے مطابق صبح چھ بجے شروع ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ کا فائنل پہلی مرتبہ کون کھیلے گا ؟ نیوزی لینڈ یا جنوبی افریقہ ،فیصلہ آکلینڈ کا میدان کرے گا۔ کیویز میگا ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہیں۔

    جنوبی افریقہ نے بھی عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے آخری چار ٹیموں میں جگہ بنائی ہے۔ دونوں ٹیموں کی بولنگ اور بیٹنگ لائن بہت ہی مضبوط ہے۔

    جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان اے بی ڈی ویلئیرز ون ڈے کو ٹی ٹوئنٹی بنانے میں دیر نہیں کرتے۔ ادھر ہاشم آملہ، ڈوپلیسی اور روسو پر ٹیم کا سارا دارومدار ہوگا۔

    بولنگ میں ڈیل اسٹین ٹیم کی جان ہیں۔ ادھرنیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن چل گئی تواسکور بورڈ میں رنز ،مشین کی طرح بڑھیں گے۔

    میک کلم، گپتل بھرپور فارم میں ہیں۔ خطرہ برابری کا ہے۔سنسنی خیز سیمی فائنل پاکستانی وقت کے مطابق صبح چھ بجے شروع ہوگا۔

  • نیوزی لینڈ چھ مرتبہ سیمی فائنل میں پہنچ کر ناکام

    نیوزی لینڈ چھ مرتبہ سیمی فائنل میں پہنچ کر ناکام

    سڈنی: نیوزی لینڈ کی ٹیم عالمی کپ کی تاریخ میں ساتویں بار سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے۔لیکن کیوی ٹیم تاحال فائنل نہیں کھیل سکی ۔

    کیا قسمت اس بار نیوزی لینڈ کا ساتھ دے گی؟ چھ بارسیمی فائنل میں آئی اور چھ بار ہی ہارگئی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم انیس سو پچھتر سے ورلڈکپ جتنےکا انتظار کررہی ہے۔

    ہر بار گروپ میں بڑی بڑی ٹیموں کو دھول چٹانے کے بعد نیوزی لینڈ نے ہمیشہ ہی سیمی فائنل میں آکر مارکھائی ،پہلا سیمی فائنل انیس سو پچھتر میں کھیلا دوسرا انیس سو اناسی میں توبانوے میں پاکستان کے سامنے آیا۔

    ننانوے میں بھی شاہینوں نے کیویز کا خواب تار تارکیا ۔دو ہزار سات، دوہزار گیا رہ میں لنکن ٹائیگر سے مارکھائی اور ورلڈکپ جیتنے کا خواب مزید طویل ہوگیا۔

    مگر چالیس سال کا انتظار اس بار ختم ہوسکتا ہے۔ پورے ایونٹ میں ناقابل شکست رہنے والی ٹیم نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں  جنوبی افریقہ سے مدمقابل ہے جوچوکرز کے نام سے مشہور ہے۔

  • آسٹریلین اوپن ٹینس:اینڈی مرے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

    آسٹریلین اوپن ٹینس:اینڈی مرے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

    میلبورن : برطانیہ کے اینڈی مرے نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق میلبورن میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلم ایونٹ کے کوارٹرفائنل میں برطانیہ کے اینڈی مرے نے ہوم فیورٹ نک کائرگیوس کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر آخری چار کھلاڑیوں میں جگہ بنائی۔

    مرے کی فتح کا اسکور چھ تین، سات چھ اور چھ تین رہا۔سیمی فائنل میں مرے کا مقابلہ جمہوریہ چیک کے ٹوماس برڈچ سے ہوگا۔ برڈچ نے کوارٹرفائنل میں چودہ مرتبہ کے گرینڈ سلم ونر اسپین کے رافیل نڈال کو زیر کیا تھا۔

  • یو اے ای ٹینس: اسٹینلاس واورینکا سیمی فائنل میں پہنچ گئے

    یو اے ای ٹینس: اسٹینلاس واورینکا سیمی فائنل میں پہنچ گئے

    ابوظہبی :اسٹینلاس واورینکا کو  یو اے ای ٹینس میں سیمی فائنل تک رسائی مل گئی،تفصیلات کے مطابق آسٹریلین اوپن چیمپئین سوئٹزرلینڈ کے اسٹینلاس واورینکا نے یواےای میں جاری ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

    ابوظہبی میں جاری نمائشی ٹورنامنٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی۔ عالمی نمبر چار سوئٹزرلینڈ کے اسٹینلاس واورینکا نے اسپین کے نکولس الماگرو کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

    واورینکا نے ابتدا سے ہی حریف کھلاڑی کو دباؤ میں رکھا اور مقابلہ چھ تین اور چھ دو سے اپنے نام کرلیا۔ سیمی فائنل میں واورینکا کا مقابلہ سربیا کے نوواک جوکووچ سے ہوگا۔

  • سیمی فائنل میں شکست، بھارتی صحافی کی پاکستانی کوچ سے بدتمیزی

    سیمی فائنل میں شکست، بھارتی صحافی کی پاکستانی کوچ سے بدتمیزی

    بھوبنیشور: پاکستان کی کامیابی پربھارتیوں کوآگ لگ گئی،کھلاڑیوں کے جشن پرآئی ایچ ایف کو چغلی لگائی جومسترد کردی گئی،صحافی نےپاکستانی کوچ سے بدتمیزی کی جس پرشہنازشیخ واک آؤٹ کرگئے۔

    چیمپیئنز ٹرافی ہاکی کے سیمی فائنل میں شکست بھارتی سورماؤں سے ہضم نہ ہوئی،شاہینوں کے ہاتھوں ناکامی نے بھارتیوں کو اسپورٹ میں اسپرٹ بھولا دی۔پاکستان نے چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں بھارت کو اسی کی سرزمین پر شکست دیکر بھارت کا غرور خاک میں کیا ملایا کہ بھارتی صحافی شہناز شیخ پر برہم ہوگئے۔

     سیمی فائنل میں کامیابی کے بعد قومی کوچ شہناز شیخ پریس کانفرنس کرنے گئے تو بھارتی صحافیوں نے شہناز شیخ پر نامناسب سوالات کی بھوچھار کردی۔ بھارت کو پاکستانی کھلاڑیوں کا جشن منانا ایک آنکھ نہ بھایا۔ میدان کی ناکامی بھارت نے پریس کانفرنس میں نکال ڈالی۔