Tag: سیم بلنگز

  • بابراعظم غیر ملکی کرکٹر کی ٹرولنگ کا شکار بن گئے

    بابراعظم غیر ملکی کرکٹر کی ٹرولنگ کا شکار بن گئے

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کو لاہور قلندرز کے جارح مزاج بیٹر سیم بلنگز کی جانب سے ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنیوالے غیر ملکی بلے باز سیم بلنگز نے گزشتہ روز اپنی انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی، جس پر شائقین کرکٹ بھی حیران رہ گئے۔

    سیم بلنگز کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی پوسٹ میں پی ایس ایل 2025 کی تیز ترین اور سُست ففٹیز کا حوالہ دیا گیا۔ جہاں بابراعظم نے مختصر ترین فارمیٹ میں 47 گیندوں پر نصف سنچری بنائی جبکہ انگلش کرکٹر نے محض 19 گیندوں میں سنچری بنائی۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف لاہور قلندرز کے سیم بلنگز نے یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا جبکہ بابر نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پشاور زلمی کیلئے ناپسندیدہ ریکارڈ درج کروایا تھا۔

    واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کے سابق کپتان بابر کی تنزلی ہوگئی ہے۔ سابق کپتان رینکنگ میں ٹاپ 20 سے باہر ہوگئے ہیں، 651 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ وہ 21ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

    جنوبی افریقا کے خلاف بابر نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوران چار اننگز میں 193 رنز بنائے تھے جس میں تین نصف سنچریاں شامل ہیں۔

    ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز میں بابر کی کارکردگی اچھی نہیں رہی اور انہوں نے چار اننگز میں صرف 45 رنز بنائے اور ان کی رینکنگ متاثر ہونے میں اہم کردار ادا کیا۔

    محمد رضوان بیٹنگ رینکنگ میں 671 پوائنٹس کے ساتھ 14 ویں پوزیشن پر برقرار ہیں جبکہ سلمان علی آغا اس وقت 32 ویں نمبر پر ہیں۔

    دیگر پاکستانی بلے بازوں میں معمولی بہتری دیکھنے میں آئی۔ شان مسعود 542 پوائنٹس کے ساتھ ایک درجہ ترقی کرکے 46 ویں اور عبداللہ شفیق 520 پوائنٹس کے ساتھ 53 ویں نمبر پر آگئے۔

    بنگلادیش بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے حکومت سے منظوری مانگ لی

    بیٹنگ رینکنگ میں ٹاپ پر انگلینڈ کے جو روٹ بدستور نمبر 1 ٹیسٹ بلے باز ہیں، اس کے بعد ساتھی ہیری بروک دوسرے اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن تیسرے نمبر پر ہیں۔

  • لاہور قلندرز کے سیم بلنگز نے عمر اکمل کا 9 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

    لاہور قلندرز کے سیم بلنگز نے عمر اکمل کا 9 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

    پی ایس ایل سیزن 10 میں لاہور قلندرز کے انگلش بیٹر سیم بلنگز نے عمر اکمل کا 9 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

    راولپنڈی میں گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کے سیم بلنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف برق رفتار نصف سنچری اسکور کی۔

    سیم بلنگز نے 19 گیندوں پر 50 رنز بنا کر لاہور قلندرز کی جانب سے پی ایس ایل کی تاریخ کی تیز ترین نصف سنچری بنانے کا ریکارڈ قائم کیا۔

    PSL 10- پی ایس ایل کی تمام خبریں

    انہوں نے عمر اکمل کا 2016 میں پی ایس ایل کے پہلے سیزن میں بنایا گیا 22 گیندوں پر نصف سنچری کا ریکارڈ توڑا ہے۔

    پی ایس ایل میں تیز ترین نصف سنچری کا مجموعی ریکارڈ آصف علی اور رائلی روسو کے پاس ہے دونوں نے 17 گیندوں پر ففٹی بنائی تھی۔

    واضح رہے کہ لاہو رقلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے6 وکٹوں پر 219 رنز بنائے۔ 220 رنز کے تعاقب میں کوئٹہ کی ٹیم 17ویں اوور میں 140 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

    لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 79 رنز سے شکست دی جبکہ پہلے میچ میں لاہور قلندرز کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔

  • ’مست ہوا برباد ہوا‘ سیم بلنگز کی اردو میں گانا گانے کی ویڈیو وائرل

    ’مست ہوا برباد ہوا‘ سیم بلنگز کی اردو میں گانا گانے کی ویڈیو وائرل

    پاکستان سپر لیگ میں مقامی کھلاڑیوں کے علاوہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھی ہمیشہ پُرجوش دیکھا گیا ہے۔

    غیر ملکی کھلاڑی کو ہمیشہ پاکستانی ثقافت، کھانے اور مداحوں کی تعریف کرتے ہوئے دیکھاگیا ہے جبکہ کئی کھلاڑیوں نے کئی بار خودپاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل سے وہ بہت لطف اندوز ہوتے ہیں۔

    تاہم اسی طرح پی ایس ایل کی فرنچائز لاہور قلندزر کے انگلش کرکٹر سیم بلنگز کو کھلاڑیوں کے ساتھ سفر کے دوران اردو میں گُنگناتے ہوئے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by fun and memes (@iqbaljaved23)

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں سیم بلنگز لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں کے ہمراہ بس میں پاکستانی گلوکار اصرار کا مشہور گانا ‘مست ہوا، برباد ہوا’ گاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

    ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ افغانی اسپنر  بھی حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ساتھ گُنگنا رہے ہیں۔