Tag: سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر

  • سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر کو مہمان نوازی مہنگی پڑگئی

    سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر کو مہمان نوازی مہنگی پڑگئی

    لاہور: سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر کو مہمان نوازی مہنگی پڑگئی،  بتایا گیا ہے کہ ذوالقرنین حیدر کے اسلام آباد سے مہمان لاہور آئے تھے ، گزشتہ رات وہ ان کو لاہور کی سیر کروانے اور کھانا کھلانے کیلئے فوڈ اسٹریٹ لے گئے ۔

    پرستاروں نے ذوالقرنین حیدر کو پہچان لیا او ان کے ہمراہ تصویریں بنوانے اور آٹو گراف لینا شروع کر دیئے۔

    ذوالقرنین حیدر تقریباً ایک گھنٹے تک اپنے پرستاروں کی فرمائش پر تصویریں بنوانے کے بعد اپنے مہمانوں کے ہمراہ شاہی مسجد کے قریب مشہور ہوٹل کی دوسری منزل پرکھانا کھانے چلے گئے وہاں پر بھی ہوٹل کی انتظامیہ نے ان کیساتھ تصویریں بنوائیں۔