Tag: سینئر صحافی ایاز امیر

  • قتل سے قبل سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے اور بہو  میں لڑائی ؟  تفتیشی ذرائع کے اہم انکشافات

    قتل سے قبل سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے اور بہو میں لڑائی ؟ تفتیشی ذرائع کے اہم انکشافات

    اسلام آباد : سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے اور بہو سارہ میں لڑائی متعلق تفصیلات سامنے آگئیں، تفتیشی ذرائع نے انکشاف کیا کہ دونوں کے درمیان لڑائی کی وجہ پیسے بنی۔

    تفصیلات کے مطابق مقتولہ سارہ کے قتل کے معاملے کی تحقیقات جاری ہے، سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے اور بہو سارہ میں لڑائی متعلق تفصیلات سامنے آگئیں۔

    تفتیشی زرائع نے بتایا کہ ملزم شاہنواز اور مقتولہ سارہ کے درمیان لڑائی کی وجہ پیسے بنی۔

    ذرائع نے کہا کہ سارہ کے چچا کرنل(ر) اکرام اور ضیا الرحیم نے بھتیجی کے قتل کا الزام ایاز امیر اور ان کی سابق اہلیہ پر عائد کیا ہے۔

    ، تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ چچا نے الزام عائد کیا ہے کہ ایاز امیر اور ان کی سابق اہلیہ نے میری بھتیجی سارہ کو قتل کرایا۔

    پولیس نے ایاز امیر اور انکی سابق اہلیہ کے وارنٹ گرفتاری حاصل بھی کر لئے ہیں۔

    زرائع کے مطابق ملزم شاہنواز نے اپنی اہلیہ کو اپنی دیگر 2 شادیوں کے بارے میں نہیں بتایا تھا اوراپنی بیوی سارہ سے حیلے بہانوں سے پیسے منگواتا تھا۔

    تفتیش سے پتہ چلا کہ سارہ نے اپنے لئے ایک گاڑی بھی خریدی ، ملزم نے دھوکے سے گاڑی اپنے نام کرائی جس پر سارہ سے تکرار ہوئی، جس کے بعد سارہ نے اپنے دیے گئے پیسوں کا تقاضا کیا اور گاڑی فوری طور پر اپنے نام کرانے کا کہا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزم شاہنواز نے پیسوں کے تقاضے پر طیش میں آکر اہلیہ سارہ کو قتل کیا، مقتولہ سارہ نے اپنی شادی سے متعلق کینیڈا میں مقیم والدین کو کچھ نہیں بتایا تھا، مقتولہ سارہ کینیڈا کی شہریت رکھتی ہیں۔

  • بیٹے کے ہاتھوں بیوی کا قتل : سینئر صحافی ایاز امیر اوراہلیہ کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست منظور

    بیٹے کے ہاتھوں بیوی کا قتل : سینئر صحافی ایاز امیر اوراہلیہ کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست منظور

    اسلام آباد : عدالت نے خاتون کے قتل کے واقعے پر سینئر صحافی ایاز امیر اور ان کی اہلیہ کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست منظور کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود چک شہزاد میں بیٹے کے ہاتھوں بیوی کے قتل  کے واقعے پر پولیس نے مرکزی ملزم کے والدین کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست دائر کر دی۔

    عدالت نے سینئر صحافی ایاز امیر اور ان کی اہلیہ کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست منظور کر لی۔

    پولیس نے کہا کہ ایاز امیر، انکی اہلیہ، ملزم کے چچا اورچچی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیےجائیں، جج نے تفتیشی سے استفسار کیا آپ کو کس لیے ان کے وارنٹ گرفتاری چاہییں۔

    عدالت نے چچا چچی کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست کو مسترد کردیا۔

    یاد رہے اسلام آباد کی مقامی عدالت نے صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہ نواز امیر کو اپنی اہلیہ کے قتل کیس میں دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

    تفتیشی آفیسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے اپنی غیر ملکی اہلیہ کو بیرون ملک سے بلاکر بے دردی سے قتل کیا ہے۔

    پولیس نے ملزم سے مزید تفیش کیلئے دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ، جس پر ملزم کے وکیل نے کہا کہ یہ قتل صرف الزام کی حد تک ہے تاہم یہ اندھا قتل ہے، پہلا ریمانڈ ہونے کے باعث کوئی اعتراض نہیں۔

  • سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے کے خلاف بیوی کے قتل کا مقدمہ درج

    سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے کے خلاف بیوی کے قتل کا مقدمہ درج

    اسلام آباد : سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز امیر کے خلاف بیوی کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود چک شہزاد میں خاتون کے قتل کے واقعے کا مقدمہ سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز امیر کے خلاف درج کرلیا گیا۔

    متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ موقع پرپہنچا تو ثمینہ نامی خاتون نے بتایا اس کے بیٹے نے بیوی کو قتل کر دیا ہے۔

    ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ ٹیم گرفتاری کیلئے اندر گئی توملزم نےخودکوکمرےمیں بندکرلیا، کمرہ کھولنے کے بعد ملزم شاہ نواز کو قابو کیاگیا۔

    مقدمے کے متن کے مطابق ملزم نے بتایا کہ اس نے لڑائی کے دوران بیوی کے سر پر ڈمبل مارا، مقتولہ کی لاش کو واش روم میں چھپایا گیا تھا۔

    ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ ملزم شاہ نوازنےآلہ قتل صوفےکےنیچےچھپادیاتھا تاہم ملزم کی نشاندہی پر آلہ قتل ڈمبل برآمد کیا گیا۔

    ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ ڈمبل کے اوپر خون اور بال لگےہوئےتھے، ملزم کا کہنا تھا کہ اس نے اہلیہ پر ڈمبل کے متعدد وار کیے۔

    یاد رہے گذشتہ روز صحافی اور سیاستدان ایازامیر کے بیٹے شاہنوازامیرکو بیوی کے قتل کےالزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ شاہنوازامیر کی کینیڈین نژاد سارہ سے تیسری شادی تھی، مقتولہ سارہ کاپولی کلینک اسپتال میں پوسٹ مارٹم کیا گیا، جہاں سر سمیت جسم کےمختلف حصوں پرزخموں کےنشانات کی تصدیق ہوئی تاہم قتل کی وجہ کاتعین نہ ہوسکا۔

    مقتولہ سارہ کی موت کے تعین کے لئے فرانزک ٹیسٹ کرانےکا فیصلہ کیا گیا، ڈاکٹرزنے فرانزک کیلئے سارہ کے اعضا کے سیمپلزحاصل کرلئے، جوپنجاب سائنس ایجنسی لاہور بھجوائے جائیں گے۔

    واقعے پر صحافی ایاز امیر کا کہنا تھا کہ ایسا صدمہ کسی کو نہ اٹھانا پڑے۔