Tag: سینئر نائب صدر

  • پی ٹی آئی کی سینئر نائب صدر شیریں مزاری گرفتار

    پی ٹی آئی کی سینئر نائب صدر شیریں مزاری گرفتار

    اسلام آباد: پولیس نے پی ٹی آئی کی سینئر نائب صدر ڈاکٹر شیریں مزاری کو گرفتار کرلیا۔

    اسلام آباد پولیس نے رات گئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینئر نائب صدر ڈاکٹر شیریں مزاری کے گھر پر چھاپہ مار کر  انہیں بیٹی کے سامنے گرفتار کر کے لے گئے۔

    ذرائع نے اس حوالے سے بتایا کہ شیریں مزاری کو گرفتار کر کے متعلقہ تھانے منتقل کردیا گیا۔

    شیریں مزاری کی گرفتاری سے قبل ان کی بیٹی ایمان مزاری نے ایک ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ شیریں مزاری گھر میں موجود ہیں، پولیس نے گھر کا محاصرہ کر رکھا ہے۔

    شیریں مزاری کی بیٹی نے لکھا کہ 50 پولیس افسران اور اہلکار گھر کا دروازی توڑ رہے ہیں۔

    تحریک انصاف وسطی پنجاب کی صدر یاسمین راشد گرفتار

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کے متعدد لیڈر اور کارکنان گرفتار ہوچکے ہیں۔

    گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو اسلام آباد ہائیکورٹ ، فواد چوہدری کو سپریم کورٹ کے احاطے سے جب کہ شاہ محمود قریشی کو جی بی ہاؤس سے گرفتار کیا گیا تھا۔

    اس کے علاوہ   پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان اور سینیٹر اعجاز چوہدری کو بھی  گرفتار کیا گیا۔

    حکام کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کو نقص امن کے خطرات کی وجہ سے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

  • کراچی: نیشنل بینک آف پاکستان کے سینئر نائب صدر قتل

    کراچی: نیشنل بینک آف پاکستان کے سینئر نائب صدر قتل

    کراچی: شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں نیشنل بینک آف پاکستان کے سینئر نائب صدر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

    تفصیلات کےمطابق شارع فیصل پولیس کا کہنا ہے کہ51 سالہ محمد صادق صدیقی کو گلستان جوہر میں مشتبہ ڈاکوؤں نے ڈکیتی میں مزاحمت پر قتل کیا۔

    سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) گلشن ڈاکٹر فہد احمد کا کہنا تھا کہ محمد صادق گلستان جوہر میں واقع راڈو بیکری میں کچھ خریدنے کے لیے گئے تھے،جہاں 2 ڈاکوؤں نے ان سے کار چھیننے کی کوشش کی۔

    مزید پڑھیں: کراچی فائرنگ ، اکاؤنٹنٹ جنرل بلوچستان زخمی

    ڈکیتی کی کوشش پر محد صادق نے مزاحمت کی جس پر ڈاکوؤں نے انہیں گولی مار کر شدید زخمی کردیا اور ان کی گاڑی چھین کر فرار ہوگئے۔

    نیشنل بینک آف پاکستان کے سینئر نائب صدر محمد صادق صدیقی زخموں کی تاب نہ لاسکے اور دم توڑ گئے۔

    واضح رہے کہ نیشنل بینک آف پاکستان کے سینئر نائب صدر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

  • چنیوٹ: ایم کیوایم رہنماء اصغرعباس کی ٹارگٹ کلنگ، الطاف حسین کی مذمت

    چنیوٹ: ایم کیوایم رہنماء اصغرعباس کی ٹارگٹ کلنگ، الطاف حسین کی مذمت

    چنیوٹ: ایم کیو ایم کے سینئر نائب صدر اصغرعباس کو نامعلوم قاتلوں نے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، اصغرعباس جعفری چنیوٹ پریس کلب کے نائب صدر اور پانچ بیٹیوں کے والد تھے۔

    متحدہ قومی موومنٹ چنیوٹ کے سینئر نائب صدر اصغر عباس گھر سے بچوں کے لیے چیزیں خریدنے کے لیے نکلے تو مسلم بازار کے قریب نامعلوم افراد کی گولیوں کا نشانہ بن گئے۔

    ایم کیو ایم اعلامیہ کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے اڑتالیس سالہ اصغرعباس جعفری پانچ بیٹیوں کے والد جبکہ سینئر صحافی اور چینیوٹ پریس کلب کے نائب صدر بھی تھے، انکی نمازِ جنازہ چنیوٹ کے تحصیل چوک پر سہ پہر تین بجے ادا کی جائیگی، ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے اصغر عباس کی شہادت پر ایم کیوایم کے کارکان اور ذمہ داران سے دلی تعزیت کی ہے۔

    ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے چنیوٹ میں سینئر نائب صدر اصغرعباس کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں ایم کیو ایم کےکارکنوں کے قتل پر حکومت خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔

    الطاف حسین نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چنیوٹ میں ایم کیو ایم کے سینئر نائب صدر سید اصغر کے قتل کی شدید مذمت کی ہے، الطاف حسین نے کہا کہ قوم سانحہؐ پشاور کو بھولے نہیں کہ سفاک قاتلوں نے اصغر عباس کو نشانہ بنا ڈالا۔

    الطاف حسین نے کہا کہ مذہبی جماعتوں کا کام تبلیغ کرنا ہے سیاست کرنا نہیں، انکا کہنا تھا کہ پنجاب میں ایم کیو ایم کے کارکنوں کو چن چن کو قتل کیا جارہا ہے جبکہ پنجاب حکومت خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔

    الطاف حسین نے کہا کہ رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے اجلاس میں کسی بھی وقت فیصلہ سنایا جائے گا جبکہ آج ملک بھر میں کالے جھنڈے لہرائے جائیں گے۔