Tag: سینئر وزیر شرجیل انعام میمن

  • ایم کیو ایم کے کسی بھی رہنما کے بیان کو ہم سنجیدہ نہیں لیتے، شرجیل میمن

    ایم کیو ایم کے کسی بھی رہنما کے بیان کو ہم سنجیدہ نہیں لیتے، شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے کسی بھی رہنما کے کسی بھی بیان کو ہم سنجیدہ نہیں لیتے۔

    ایم کیو ایم کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اپنی مردہ سیاست زندہ کرنے کیلئے پیپلزپارٹی پر تنقید کرتی ہے، کراچی کے عوام کیلئے ایم کیو ایم ماضی کا ایک ڈراؤنا خواب ہوکر رہ گئی ہے۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہہ ایم کیو ایم اس لئے تنقید کرتی ہے کہ اس پر جوابی تنقید ہو اور سیاسی قد بڑھے، کراچی میں تاجروں کے اعزاز میں ظہرانہ ایک کامیاب اجتماع تھا۔

    تاجروں کے اعزاز میں ظہرانے کا مقصد تاجروں کے مسائل کی نشاندہی کرنا تھا، ظہرانے کا مقصد تاجروں سے مل کر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا تھا۔

    انھوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر تاجروں نے بھرپور اعتماد کا اظہارکیا، تاجروں نے شکریہ ادا کیا اب ان کو بھتے کی پرچیاں اور بوری بند لاشیں نہیں ملتیں۔

    سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا مزید کہنا تھا کہ تاجروں سے قربانی کی کھالیں نہیں چھینی جاتیں، روز روز ہڑتالیں نہیں ہوتیں۔

  • دنیا کی سب سے بڑی بس ساز کمپنی کا کراچی میں پلانٹ لگانے کا فیصلہ

    دنیا کی سب سے بڑی بس ساز کمپنی کا کراچی میں پلانٹ لگانے کا فیصلہ

    کراچی : دنیا کی سب سے بڑی بس ساز کمپنی یوٹونگ نے کراچی میں انٹرا سٹی اور ای وی بسز کا پلانٹ لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے پاکستان کے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی۔

    دنیا کی سب سے بڑی بس ساز کمپنی یوٹونگ مشرق وسطیٰ کے سی ای او اور دیگر حکام کی کراچی میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ملاقات ہوئی۔

    جس میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے جولائی 2022 میں دی گئی دعوت پر یوٹونگ کی جانب سے کراچی میں پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔

    شرجیل انعام میمن نے کہا کہ چینی کمپنی کی جانب سے کراچی میں پلانٹ لگانے کا کام تین ماہ کے اندر شروع ہو جائے گا اور پلانٹ کا کام اگلے سال مکمل ہو جائے گا۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ چینی کمپنی  کی انٹرا سٹی اور الیکٹرک بسز اب کراچی میں بنیں گی،پلانٹ میں ای وی بسز اور ہائبرڈ ڈیزل بسز تیار کی جائیں گی، شرجیل انعام میمن

    انھوں نے مزید کہا کہ پلانٹ لگنے سے صنعتوں کو فروغ ملے گا، روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور کراچی میں بسز کی تیاری سے پاکستان کا زرمبادلہ بھی بچے گا ساتھ ہی بسوں کی ایکسپورٹ سے پاکستان کو بھی فائدہ ہوگا۔