Tag: سینما گھروں

  • اینیمیٹڈفلم ”دی ایڈمز فیملی“ 11 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

    اینیمیٹڈفلم ”دی ایڈمز فیملی“ 11 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

    لاس اینجلس : اینیمیٹڈ فلم ”دی ایڈمز فیملی“ 11 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی.

    تفصیلات کے مطابق فلم اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائےگی،کونراڈ ورنن کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم چارلس ایڈمزکے مشہور کارٹون پر مبنی ہے جس کی کہانی ایڈمز نام کے ایک خاندان کے گرد گھومتی ہے۔

    ان کا گھر جو کہ ایڈمز ہاؤس کہلاتا ہے ، ازخود اپنی جگہ ایک جائے حیرت ہے ۔ ایک ایسا گھر جہاں دھماکے ہوتے ہیں۔ اذیت رسانی کے عجیب و غریب آلات موجود ہیں اور آنکھوں کے نیچے سرمہ لگائے ایک ایسا عجیب و غریب خاندان رہتا ہے جس کا ہر فرد نرالا ہے، اور سب سے بڑھ کر ایک ’ ہاتھ ‘ ہے جو اپنی انگلیوں کو ٹانگوں کے طور پر استعمال کرکے پورے گھر میں منڈلاتا ہے۔

    یہ ایک دل چسپ ، مزاحیہ اور منفرد کارٹون تھا اور اب ہالی وڈ میں اس پر فلم بنائی جارہی ہے جس کا کامیڈی اور تھرل سے بھرپور پہلا اینی میٹڈ ٹریلر جاری کردیا گیا ہے ۔کونراڈ ورنن کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم چارلس ایڈمزکے مشہور کارٹون پر مبنی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ فلم میں اپنی آوازوں کا جادو جگانے والے فنکاروں میں آسکر ایساک،چارلز تھیرون،نک کرول،فن وولفہارڈ،ایلیسن جینے اور ایمی گارسیا سمیت دیگر شامل ہیں۔

  • فلم  وار کے خصوصی شو کا اہتمام

    فلم وار کے خصوصی شو کا اہتمام

    وار فلم کی عوام میں مقبولیت کی پیش نظر پاکستان فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے اشتراک سے بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کے سنی گولڈ سینما میں وار فلم کے شو کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔

    سپرہٹ فلم وار نے پاکستان فلم انڈسٹری اور سینما گھروں سے ناراض فلم بینوں کو ایک بار پھر اپنے سینما گھروں کی طرف لانے پر مجبور کر دیا ہے، وار فلم کئی مہینوں سے سینما گھروں کی زینت بنی ہوئی ہے، شائقین کی اسی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے تعاون سے سنی گولڈ بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں فلم وار کے شو کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔

    اس موقع پر ایم ڈی لیفٹینٹ جنرل ریٹائرڈ نعیم خالد لودھی فوجی فرٹیلائزر کا کہنا تھا کہ اے آر وائی نے وار جیسی فلموں کی سرپرستی کر کے فلم انڈسٹری کو تقویت پہنچائی ہے، وار فلم کے خصوصی شو کے انعقاد پر شائقین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انھیں پاکستانی فلموں کو اپنے سینما گھروں میں کامیاب دیکھ کر اچھا محسوس ہو رہا ہے۔

    فلم بینی کے شوقین افراد کا کہنا تھا کہ کہ فلم وار انہیں نا صرف بہترین تفریح کا موقع فراہم کیا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ فلم انڈسٹری میں ایک نئی تاریخ بھی رقم کر دی۔