Tag: سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس

  • وزیراعظم کا ذاتی حملوں پر مشتمل مخصوص مہم پر سخت اظہارِ ناراضی

    وزیراعظم کا ذاتی حملوں پر مشتمل مخصوص مہم پر سخت اظہارِ ناراضی

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ذاتی حملوں پر مشتمل مخصوص مہم پر سخت اظہار ناراضی کرتے ہوئے واضح پیغام دیا کہ اتحادی ہمارے ساتھ ہیں کہیں نہیں جارہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات اور سیاسی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

    ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم نے بتایا کہ اتحادی ہمارے ساتھ ہیں کہیں نہیں جا رہے اور ہدایت کہ اپوزیشن کے بیانیے کا مقابلہ کارکردگی سے کریں۔

    وزیراعظم نے ڈیمز، ہیلتھ کارڈ، احساس اور کامیاب جوان پروگرام پربات کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا فلاحی منصوبوں سے متعلق حکومتی اقدامات کو عوامی سطح پر اجاگر کریں۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ذاتی حملوں پر مشتمل مخصوص مہم پر سخت اظہار ناراضی کرتے ہوئے کہا ذاتی حملوں پرمشتمل مہم گھٹیا اور نا قابل برداشت ہے، مادر پدر آزادی خطرناک ہے، ایسے رجحان کی حوصلہ شکنی کرنا ہو گی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کےدوسرے مرحلے میں بہترین نتائج کیلئے کوشش کریں۔

    یاد رہے اس سے قبل ایک تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے چوہدری برادران پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کی سخت تربیت کی ہے، وہ گھبراتے نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ جو گھبرائے ہوئے ہیں انہیں اب چوہدری شجاعت کی صحت کاخیال آگیا، گھبرائےہوئےلوگ بیس بیس سال پرانی فوتگی کی دعا کیلئے بھی جارہے ہیں۔

  • تھر میں گندم کی فراہمی یقینی بنائی جائے، بلاول بھٹوکی ہدایت

    تھر میں گندم کی فراہمی یقینی بنائی جائے، بلاول بھٹوکی ہدایت

    کراچی: تھر میں قحط کی صورتحا ل پر غور کیلئے پا کستان پیپلز پا رٹی کے سربراہ بلا ول بھٹو زرداری کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا،جس میں تھر میں گندم کی فراہمی اور دیگر اشیائے ضرورت کی یقینی فراہمی کےطریقہ کار پرغورکیا گیا۔

    صو بہ سندھ کا علا قہ تھر جو بارشیں نہ ہو نے کے سبب اشیا ئے ضرورت کی کمیابی و زبوں حالی سے دو چار ہے اس مسئلے کے فوری حل کیلئے پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کی صدارت ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں میں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ ، صوبائی وزراء، چیف سیکریٹری اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہو ئے۔

    اجلاس میں تھر میں گندم کی فراہمی، طبی سہولیات، پینے کے صاف پانی اور دیگر اشیائے ضرورت کی یقینی فراہمی کے طریقہ کار پر غور کیا گیا، سربراہ پا کستان پیپلز پا رٹی بلاول بھٹو زرداری کہا کہ وہ آئندہ چند روز میں تھر کا دورہ اور قحط کی صورتحا ل پر ہونیوالےانتظامات کا جائزہ لیں گے، اجلاس میں تھر سے تعلق رکھنے والے پیپلزپارٹی کے اراکین اسمبلی بھی شریک تھے۔

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن اور دھاندلی کافیصلہ عدالتوں کوکرناچاہئے، بلاول بھٹو

    سانحہ ماڈل ٹاؤن اور دھاندلی کافیصلہ عدالتوں کوکرناچاہئے، بلاول بھٹو

    کراچی: پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹوزرداری کہتے ہیں سانحہ ماڈل اور الیکشن میں دھاندلی کا فیصلہ عدالتوں کو کرنا چاہئے کسی ہجوم کونہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے حالات حاضرہ پرمختصرتبصرے میں کہاہے کہ کسی سے استعفیٰ لینا انصاف ملنے کی ضمانت نہیں،سانحہ ماڈل ٹاؤن ہو یا عام انتخابات میں دھاندلی کامعاملہ دونوں کی تحقیقات عدالتوں کی کرنی چاہئیں نہ کہ کسی ہجوم کو۔

  • عمران خان اسلام آباد کا محاصرہ ختم کریں، بلاول بھٹو

    عمران خان اسلام آباد کا محاصرہ ختم کریں، بلاول بھٹو

    کراچی : عمران خان اسلام آباد کا محاصرہ ختم کریں، اگر یہ سرکس ایسے ہی چلتا رہا رو جمہوریت کو نقصان پہنچے گا۔

    ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انتخابی دھاندلیوں پر عوام کی توجہ دلانے پر پی ٹی آئی کا موقف قابل تعریف ہے، عمران خان کمیشن کے نتائج کا انتظار کر کے اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کریں، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اسلام آباد کا محاصرہ ختم کریں، اگر یہ سرکس ایسے ہی چلتا رہا رو جمہوریت کو نقصان پہنچے گا۔

  • سابق صدر آصف علی زرداری نے پارٹی رہنماوں کا اہم اجلاس طلب کرلیا

    سابق صدر آصف علی زرداری نے پارٹی رہنماوں کا اہم اجلاس طلب کرلیا

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سابق صدر آصف علی زرداری کراچی پہنچ گئے، پارٹی رہنماوں کا اہم اجلاس طلب کرلیا ۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے ملکی صورت حال پر غور اور مشاورت کے لیے کراچی میں اہم اجلاس طلب کیا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا ہےکہ ملک کی غیر معمولی سیاسی صورتحال کی وجہ سے آصف علی زرداری کراچی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ پارٹی رہنماوں سے موجودہ صورتحال پر اہم مشاورت کریں گے،پہلے یہ اجلاس دبئی میں طلب کیا گیا تھا۔

  • کشیدہ صورتحال کا بہترین حل مذاکرات ہیں،بلاول بھٹو زرداری

    کشیدہ صورتحال کا بہترین حل مذاکرات ہیں،بلاول بھٹو زرداری

    دبئی: بلاول بھٹو زرداری نے کشیدہ صورتحال کا حل مذاکرات کو قرار دے دیا، دبئی میں ہونے والے پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں کچھ پی پی ارکان وزیر اعظم کے استعفے کے حامی بھی تھے۔ اجلاس کی صدارت سرپرستِ اعلیٰ بلاول بھٹو زردری اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کی۔

    دبئی میں بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ذرائع کے مطابق پی پی ارکان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال ن لیگ کی اپنی پیدا کردہ ہے، جس سے وہ خود ہی نمٹے گی۔

    اجلاس میں شریک پیپلزپارٹی کے کچھ ارکان وزیراعظم کے مستعفی ہونے کے حامی تھے، ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے مذاکرات کو ہی صورتحال کا بہترین حل قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کارکردگی دکھائے گی توکوئی غیرجمہوری عمل نہیں ہوگا۔

    بلاول بھٹو زرداری نے سندھ حکومت کی کارکردگی پر بھی شدید تنقید کی۔

    واضح  رہے کہ پارٹی کا یہ اجلاس ان حالات میں ہوا ہے، جب پاکستان تحریکِ انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے اپنے اپنے مطالبات کو منوانے کے لیے اسلام آباد میں دھرنا دے رکھا ہے اور ملک میں ایک سیاسی بحران جاری ہے۔