Tag: سینٹرل جیل

  • سینٹرل جیل کراچی پرحملے کا خطرہ، سخت حفاظتی انتظامات

    سینٹرل جیل کراچی پرحملے کا خطرہ، سخت حفاظتی انتظامات

    کراچی : سینٹرل جیل کراچی پر حملے کے منصوبے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد انتظامیہ نے الرٹ جاری کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی سینٹرل جیل پر حملے کے خطرے کے پیش نظر حساس اداروں نے الرٹ جاری کردیا ہے، الرٹ کے مطابق دو کالعدم تنظیموں نے اپنے ساتھیوں کو چھڑانے کے لئے مشترکہ طور حملے کی منصوبہ بندی کی ہے۔

    خفیہ اطلاع کے مطابق چھ سے آٹھ دہشت گرد سینٹرل جیل پر حملہ کرسکتے ہیں، اس حوالے سے ممکنہ طور پرسینٹرل جیل میں داخل ہونے کے لئے بارود سے بھری گاڑیاں استعمال کی جائیں گی۔

    مزید پڑھیں : کراچی: سینٹرل جیل کے قریب سے 2 مشتبہ افراد گرفتار

    حساس اداروں نے پولیس ،رینجرزاور دیگراداروں کو الرٹ جاری کردیا ہے جس کے بعد جیل کے اندرباہراضافی نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ جیل کے اطراف پولیس اور رینجرز کا گشت بھی بڑھا دیا گیا ہے۔

  • کشمیری رہنما یاسین ملک 4ماہ قید کے بعد رہا

    کشمیری رہنما یاسین ملک 4ماہ قید کے بعد رہا

    سری نگر: ،کشمیری حریت رہنمایاسین ملک کو تقریباً چار ماہ کی قید کے بعد سری نگر کی سینٹرل جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے ترجمان نے یاسین ملک کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سینٹرل جیل میں قید حریت رہنما کو گزشتہ شام رہا کیا گیا جس کے بعد وہ اپنے گھر بھی پہنچ گئے ہیں۔

    خیال رہے کہ کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو آٹھ جولائی کو حزب المجاہدین کے نوجوان کمانڈر برہان وانی کی شہادت کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

    حریت رہنما کو برہان وانی کی شہادت کے بعد غیر قانونی طور پر قید میں رکھا گیا جہاں ان کی صحت بگڑتی گئی۔ گذشتہ دنوں انہیں مبینہ طور پر طبی امداد نہ فراہم کرنے پر سری نگر میں بھارتی حکومت کے خلاف مظاہرے بھی ہوئے تھے۔

    مزید پڑھیں:کشمیری رہنما یاسین ملک کی حالت بدستور تشویشناک

    یاد رہے کہ یاسین ملک کو گزشتہ ہفتے اسپتال میں غلط انجیکشن لگنے کی وجہ سے ان کی طبعیت خراب ہوگئی تھی اور ان کے بائیں بازو نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔

    اس سے قبل گزشتہ ہفتے پیرکو حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کو دو ماہ کی قید کے بعد رہا کیا گیا تھا تاہم انہیں ابھی ان کے گھر پر نظر بند رکھا گيا ہے۔

    مزید پڑھیں:یاسین ملک کو اسپتال سے جیل منتقل کردیا گیا

    یاد رہے کہ دو روز قبل معروف حریت پسند رہنما یاسین ملک کو علاج مکمل کیے بغیر اسپتال سے سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا تھاحریت رہنما غلط انجیکشن لگنے کے باعث چھ روز قبل تشویشناک حالت میں اسپتال لائے گئے تھے۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ 114 دنوں سے جاری عوامی احتجاج میں اب تک 100سے زیادہ افراد شہیداور پندرہ ہزار سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔

  • کراچی سینٹرل جیل میں ایم کیو ایم اورپی ایس پی کے کارکنان میں تصادم

    کراچی سینٹرل جیل میں ایم کیو ایم اورپی ایس پی کے کارکنان میں تصادم

    کراچی : کراچی سینٹرل جیل میں ایم کیو ایم اور پاک سرزمین پارٹی کے کارکنوں میں تصادم کے باعث 4 کارکن زخمی ہو گئے جب کہ تصادم میں ملوث 8 ملزمان کو بند وارڈ منتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سینٹرل جیل میں قید متحدہ قومی موومنٹ اور پاک سرزمین پارٹی کے کارکنوں کے درمیان اس وقت تصادم ہوگیا جب کارکنان اپنے اہل خانہ سے ملاقات کر رہے تھے جب کہ اس سے پیشتر ہی اعلیٰ حکام نے سینٹرل جیل کا دورہ کیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق کراچی سینٹرل جیل میں قید متحدہ قومی موومنٹ اور پاک سرزمین پارٹی کے کارکنوں کے درمیان تصادم چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی سمیت اعلیٰ عدلیہ فاضل جج صاحبان کے دورے کے کچھ دیر بعد ہوا جس سے جیل حکام کی نااہلی کا بہ خوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

    تصادم کےدوران دونوں جماعتوں کے 4 کارکن زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ رینجرز نے موقع پر پہنچ کرصورتحال کو قابو کرکے تصادم میں ملوث 8 ملزمان کو بند وارڈ منتقل کردیا گیا۔

    واضح رہے کہ کراچی سینٹرل جیل میں کراچی کے نومنتخب میئروسیم اختر اور پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی سمیت دونوں جماعتوں کے سیکڑوں کارکنان قید ہیں۔

  • سینٹرل جیل کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام، پولیس موبائل پر کریکر حملہ

    سینٹرل جیل کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام، پولیس موبائل پر کریکر حملہ

    کراچی : شہر قائد میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی گئی، بم ڈسپوزل اسکواڈ نےسینٹرل جیل کے قریب رکھا گیا بم نارکارہ بنادیا۔

    سہراب گوٹھ کے قریب پولیس موبائل پر کریکر حملے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سینٹرل جیل کے قریب شاہراہ پر رکھے گئے بم کو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر ناکارہ بنادیا۔

    پولیس کے مطابق بم ٹائم ڈیوائس کے ساتھ منسلک تھا جس کا وزن آدھا کلو سے زائد تھا ۔ پولیس کاکہنا ہے کہ بارودی مواد کے ساتھ کیلیں بھی نصب تھیں، بم رکھنے کامقصد خوف و ہراس پھیلانا تھا۔

    سہراب گوٹھ کے قریب فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس موبائل کے قریب کریکر حملے سے دو اہلکار زخمی ہوگئے ۔ گلستان جوہر بلاک 18 اورجوہر موڑ کے قریب فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے ۔

    منگھوپیر ، اورنگی ٹاؤن ، زمان ٹاؤن ،پہلوان گوٹھ مین مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران آٹھ ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئی ، سائٹ لیبر اسکوائر کے علاقے سے ملنے والے مارٹر بم کو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا ۔

  • کراچی: سینٹرل جیل کے قریب سے 2 مشتبہ افراد گرفتار

    کراچی: سینٹرل جیل کے قریب سے 2 مشتبہ افراد گرفتار

    کراچی : سینٹرل کے قریب سے حساس اداروں نے کاروائی کرتے ہوئے 2 مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سینٹرل جیل کے قریب سے ریکی کے الزام میں دو  مشتبہ افراد گرفتار کیا گیا، دونوں افراد سینٹرل جیل کے مین گیٹ سے گرفتار کیا گیا۔

    گرفتار ملزمان کے انکشاف کے بعد حساس اداروں نے جیل پولیس کے اہلکاروں اور افسران کے گھر کی تلاشی شروع کردی ۔

    حساس اداروں کے مطابق دونوں گرفتار ملزمان کا تعلق کلعدم تنظیم سے ہے۔جنہیں سینٹرل جیل کے باپر سے ریکی کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

  • قتل کے مجرم کو 25مارچ کو سکھرجیل میں پھانسی دی جائیگی

    قتل کے مجرم کو 25مارچ کو سکھرجیل میں پھانسی دی جائیگی

    سکھر: سینٹرل جیل سکھر میں قید بچے کے قتل کیس میں ملوث عبدالرزاق کے بلیک وارنٹ جاری کردیئے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے بچل شاہ کے رہائشی میرانی برادری سے تعلق رکھنے والے چودہ سالہ معصوم بچے کو مسجد میں پیش امام عبدالرزاق نے  بے دردی سے قتل کیا تھا۔

    مجرم گیارہ سال سے جیل میں قید تھا اور اس کو دو ہزار چار میں پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی، بلیک وارنٹ جاری کرتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج سکھر نے پھانسی کے منتظر قیدی عبدالرزاق چوہان کو 25مارچ کو پھانسی دینے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

    اس سلسلے میں جیل انتظامیہ نے بتایا ہے کہ عبدالرزاق چوہان کو پچیس مارچ کو صبح ساڑھے چھ بجے تختہ دارپر لٹکایا جائے گا۔

  • فیصل آباد:مشرف کیس کے 2مجرموں کی آج پھانسی کا امکان

    فیصل آباد:مشرف کیس کے 2مجرموں کی آج پھانسی کا امکان

    فیصل آباد:  پرویزمشرف حملہ کیس کے دو مجرم نوازش اور مشتاق کو آج پھانسی دیئے جانے امکان ہے، دونوں مجرموں کو سینٹرل جیل سے ڈسٹرکٹ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

    اس سے قبل مشرف حملہ کیس کے ایک اور مجرم خالد محمود کو راولپنڈی اڈیالہ جیل میں پھانسی دے دی گئی ، پھانسی سے قبل مجرم خالد محمود کی لواحقین سے آخری ملاقات کرائی گئی تھی ، پھانسی کے بعد مجرم کی لاش کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔

    اڈیالہ جیل کے اطراف رینجرز اور ایلیٹ کمانڈر تعینات کر دیئے گئے تھے، جبکہ فضائی نگرانی کا عمل بھی جاری رہا۔

    ذرائع کے مطابق خالد محمود پاکستان ائیر فورس کا چیف ٹیکنیشن تھا، جسے سابق فوجی صدر پرویز مشرف پر حملہ کیس میں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔

  • عالمی دباؤمسترد، پاکستان میں ایک اورمجرم کو پھانسی

    عالمی دباؤمسترد، پاکستان میں ایک اورمجرم کو پھانسی

    پشاور: پاکستان کے سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف پر حملے کے جرم میں ایک اورمجرم نیاز محمد کو تختہ دار پرلٹکا دیا گیا۔

    پاکستان میں ایک بار پھر پھانسی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ پاکستان نے عالمی برادری، یورپی یونین اور اقوام متحدہ کے دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئےمجرموں کو لٹکانے کا عمل شروع کرتے ہوئے بدھ کی صبح پروزمشرف پرحملے کے مجرم نیازمحمد کوسینٹرجیل پشاور میں تختہ دار کے حوالے کردیا گیا۔

    سینٹرل جیل ہری پورمیں پھانسی گھاٹ نہ ہونے کی وجہ سے مجرم نیاز محمد کو گزشتہ رات سینٹرجیل پشاور لایا گیا تھا جہاں اسے آج صبح پھانسی دے دی گئی۔ صوابی سے تعلق رکھنے والے نیاز محمد کے ڈیتھ وارنٹ دو ہفتے قبل جاری ہوئے تھے، گزشتہ شب نیاز محمد کو سخت سیکیورٹی میں ہری پور جیل سے پشاور سینٹرل جیل منتقل کیا گیا، جہاں اہل خانہ سے ملاقات کے بعد مجرم کوصبح چھ بجکر چالیس منٹ پرپھانسی دی گئی، وہ پرویزمشرف حملہ کیس کے مجرم عدنان رشید کا قریبی ساتھی تھا۔

    مجرم نیاز محمد پاک فضائیہ میں جونیئر ٹیکنیشن تھا، جسےچودہ دسمبر دوہزارچودہ کو راولپنڈی کے جھنڈا چیچی پل کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا کر صدرپرویز مشرف پر قاتلانہ حملہ کرنے کی کوشش کرنے کے جرم میں فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔

    واضح رہے کہ تین روز قبل اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے وزیرِاعظم نوازشریف کوفون کرکے پھانسیوں پر عملدرآمد روکنے پرزوردیا تھا،لیکن پاکستان نےعالمی دباؤ مسترد کرتے ہوئے ایک بار پھر سے پھانسی کا عمل شروع کردیا ہے۔

  • ساہیوال جیل کے 442 قیدی پھانسی گھاٹ کی قطارمیں

    ساہیوال جیل کے 442 قیدی پھانسی گھاٹ کی قطارمیں

    ساہیوال: سینٹرل جیل میں سزائے موت کے 442 قیدی ہیں، دو کی رحم کی اپیلیں بھی مسترد ہو چکی ہیں۔ جیل سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے پھانسیوں پر پابندی ختم ہونے کے بعد جیل کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

    ساہیوال سینٹرل جیل کے اعدادوشمار کے مطابق جیل میں مجموعی طور پر سزائے موت کے 442 قیدی ہیں، جن میں سے 347 کی اپیلیں ہائی کورٹ،ایک کی اپیل وفاقی شریعت کورٹ اور51 کی اپیلیں سپریم کورٹ میں زیر التواء ہیں۔

    اکتالیس قیدیوں نے صدر مملکت سے رحم کی اپیلیں کر رکھی ہیں جن میں سے 2 مسترد ہو چکی ہیں۔ جیل سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے پھانسی پر پابندی ختم کئے جانے کے بعد جیل سکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔

    ہائی سکیورٹی جیل میں 416 جبکہ سنٹرل جیل میں 14 کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے جبکہ جیل میں جیمر بھی لگائے گئے ہیں۔

  • آئی ڈی پیزکی گرفتاری کیخلاف ماروی میمن کا جیل کے باہردھرنا

    آئی ڈی پیزکی گرفتاری کیخلاف ماروی میمن کا جیل کے باہردھرنا

    بنوں :متاثرین شمالی وزیرستان کی گرفتاری کے خلاف ماروی میمن دھرنا دے کر بیٹھ گئیں۔تفصیلات کے مطابق متاثرین شمالی وزیرستان کی گرفتاری کے خلاف ن لیگ کی رکن قومی اسمبلی ماروی میمن نے دھرنادیا۔

    آئی جی خیبرپختونخوا نےواقعے کا نوٹس لے لیا اورمتاثرین کےخلاف مقدمہ خارج کرنےکا حکم دے دیا۔بنوں میں متاثرین شمالی وزیرستان کی گرفتاری کےخلاف مسلم لیگ ن کی رہنما ماروی میمن اور رکن قومی اسمبلی محمد نذیر خان نے سینٹرل جیل کے سامنے دھرنا دیا۔

    ماروی میمن کا کہناتھا کہ جب تک گرفتار متاثرین کو رہا نہیں کیا جائےگا ان کا دھر نا جاری رہے گا،۔دوسری جانب آئی جی خیبر پختونخوا ناصرخان نے متاثرین ریلیف کیمپ میں ہنگامہ آرائی کا نوٹس لےلیا اور اس کے بعد درج کی گئی ایف آئی آر ختم کرنےکا حکم دیاہے۔