Tag: سینٹرل جیل

  • کراچی:سینٹرل جیل پر ممکنہ حملے کی تحقیقات میں پیش رفت

    کراچی:سینٹرل جیل پر ممکنہ حملے کی تحقیقات میں پیش رفت

    کراچی: سینٹرل جیل پر ممکنہ حملے کی تحقیقات میں پیش رفت سامنے آئی ہے، جیل سے متصل غوثیہ کالونی کے جس مکان میں سرنگ کھود کر جیل توڑنے کا پلان تیار کیا گیا تھا، اس کے فروخت کرنے والے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    دہشت گردوں کی کاروائی میں استعمال ہونے والے مکان کو فروخت کرنے والے شخص کو پولیس نے حساس اداروں کی نشاندہی پر گرفتار کیا ہے۔

    اس سلسلے میں ایس ایس پی ایسٹ پیر محمد شاہ نے بتایا کہ علاؤ الدین عرف بھولو نے دہشت گردوں کو مکان فروخت کیا تھا، جس کی گرفتاری عمل میں لائی جاچکی ہے اور اب مختلف قانون نافذ کرنے والے ادارے اس سے تفتیش کررہے ہیں۔

  • حیدرآباد سینٹرل جیل میں بھی سیکورٹی ہائی الرٹ

    حیدرآباد سینٹرل جیل میں بھی سیکورٹی ہائی الرٹ

    حیدرآباد: سینٹرل جیل کراچی کے واقعے کے بعد حیدرآباد سینٹرل جیل میں بھی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی سیکیورٹی اہلکاروں نے جیل کے اندرکالونی میں سرچ آپریشن کیا گیا۔

    جیل ذرائع کےمطابق سینٹرل جیل حیدرآبادمیں گذشتہ شب رات گئے اچانک سیکیورٹی کوہائی الرٹ کردیاگیا۔ پولیس،رینجرزاور مزیدایف سی اہلکاروں کوطلب کرکےجیل کےاندرونی و بیرونی مقامات پرتعینات کیا گیا۔

    سینٹرل جیل کےاندر قائم ملازمین کی رہائشی کالونی میں سرچ آپریشن کیاگیا۔ سرچ آپریشن کےدوران سیکیورٹی اہلکاروں نےگھروں کی تلاشی لی اور رہائش پذیرافرادسےمعلومات حاصل کیں۔

    سینٹرل جیل حیدرآبادمیں امریکی صحافی ڈینیل پرل قتل کیس کےسزا یافتہ شیخ عمرسمیت کالعدم جہادی تنظیموں کے اہم رہنماء موجودہیں۔

  • سینٹرل جیل کی شہر سے باہرمنتقلی زیرِغور ہے،منظوروسان

    سینٹرل جیل کی شہر سے باہرمنتقلی زیرِغور ہے،منظوروسان

    کراچی: صوبائی وزیر جیل خانہ جات منظور وسان کا کہنا ہے کراچی سینٹرل جیل کی شہر سے باہر منتقلی زیرغور ہے۔ حیدر آباد جیل پر بھی دہشت گرد حملے کا خدشہ ہے۔

    سندھ کے وزیر جیل خانہ جات منظور وسان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی جیل کے باہرسےحملے کے خطرات موجود تھے لیکن یہ علم نہیں تھا کہ دہشت گرد سرنگ سے آئیں گے ، وہ خود سرنگ دیکھ کر پریشان ہوگئے۔

    انھوں نے کہا کہ حیدر آباد جیل میں بھی دہشت گردی کا خطرہ ہے، سینٹرل جیل کوکراچی سے باہر منتقل کرنے کا معاملہ زیرِ غور ہے۔ منظور وسان کا کہنا تھا کہ غوثیہ کالونی کے اونچے مکانات جیل کی سیکورٹی کےلئے مسمار کیے جاسکتے ہیں۔

  • کراچی:سینٹرل جیل میں سرنگ سے متعلق مزید تفصیلات منظرعام پر

    کراچی:سینٹرل جیل میں سرنگ سے متعلق مزید تفصیلات منظرعام پر

    کراچی :سینٹرل جیل میں دہشت گردوں نے اپنے ساتھیوں کو چھڑانے کا جو سرنگ بنا ئی تھی اس کی مزید تفصیلات سامنے آگئی ہے۔

    کراچی سینٹرل جیل میں سرنگ بناکر ساتھیوں کو چھڑانے کامنصوبہ ناکام بنانے کے بعد رینجرز کا سینٹرل جیل اور اطراف کی آبادی میں سرچ آپریشن جاری ہے اور اس دوران جہادی لٹریچراور سیاسی جماعتوں کے پرچم برآمد کیے گئے ہیں۔

    کراچی سینٹرل جیل کے قریب کھودی جانے والی سرنگ کے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آرہی ہیں جس کے مطابق جیل کے فرنٹ سے دوسرا گھر جہاں دہشتگردوں نے اپنے مذموم مقصد کیلئے سرنگ کھو دی وہ مکان پولیس اہلکار نے بھولو نامی رکشہ ڈرائیور سے خریدا تھا، جسے پولیس اہلکار نے چار گنا زائد قیمت پر دہشت گردوں کو فروخت کردیا۔

    دہشت گردوں نے ابتدائی طور پر اہل علاقہ کو بتایا کہ وہ یہاں اچار کا کارخانہ قائم کر رہے ہیں، اسی دوران نیلے رنگ کے ڈرم اور متعدد بیگز مذکورہ مکان میں لائے گئے، مکان خریدنے والوں نے اپنا حلیہ بھی بدل لیا اور کلین شیو ہوگئے۔

    دہشت گرد سو(100) فٹ سرنگ کھود چکے تھے اور چالیس سے پچاس فٹ کھودنا باقی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق جیل میں موجود کالعدم جماعتوں کے اہم رہنماؤں کو سرنگ کے ذریعے رہا کرانا تھا، منصوبے کی ناکامی حساس اداروں کی بڑی کامیابی کیساتھ ساتھ الارمنگ بھی ہے کہ دہشت گردوں کا نیٹ ورک کس حد تک خطرنا ک اور وہ جدید کرمنا لو جی سے واقف ہیں۔

    گذشتہ روز سرنگ ملنے کے بعد رینجرز نے سینٹرل جیل میں سرچ آپریشن کیا تھا، ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے سینٹرل جیل میں بیرکوں کی مکمل تلاشی لی، سرچ آپریشن کے دوران قیدیوں کے قبضے سے قینچیاں ،سیڑھیاں اور جہادی لٹریچر برآمد ہوا۔ بعض قیدیوں کے قبضے سے سیاسی جماعتوں کے پرچم اور ریڈیو اور بجلی کی تاریں بھی ملی ہیں۔

  • رینجرز کا کراچی سینٹرل جیل میں سرچ آپریشن

    رینجرز کا کراچی سینٹرل جیل میں سرچ آپریشن

    کراچی :سینٹرل جیل کراچی میں سرنگ برآمد ہونے کے بعد رینجرز نے جیل میں سرچ آپریشن کیا۔جہاں سے جہادی لٹریچر اور سیاسی جماعتوں کے پرچم بھی ملے۔دہشت گردوں کا قیدیوں کو چھڑوانے کا منصوبہ رینجرز نے ناکام بنادیا۔

    جس کے بعد سینٹرل جیل میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے سینٹرل جیل میں بیرکوں کی مکمل تلاشی لی،سرچ آپریشن کے دوران قیدیوں کے قبضے سے قینچیاں ،سیڑھیاں اور جہادی لٹریچر برآمد ہوا اور سامان کے علاوہ بعض قیدیوں کے قبضے سے سیاسی جماعتوں کے پرچم بھی ملے۔

    آپریشن کے دوران ملنے والے ریڈیو اور بجلی کی تاریں بھی رینجرز نے قبضے میں لے لیں،اتنا بڑا واقعہ ہوجائےاور پولیس بے خبرہو یہ کیسے ممکن ہے؟ اس آپریشن کے بعد سوال اٹھتا ہے کہ اتنا سامان سینٹرل جیل کے اندرکیسےپہنچا۔

  • کراچی: رینجرز کا مکان پر چھاپہ، اسلحہ اور بارودی مواد برآمد

    کراچی: رینجرز کا مکان پر چھاپہ، اسلحہ اور بارودی مواد برآمد

    کراچی: سینٹرل جیل کے عقب میں واقع غوثیہ کالونی میں رینجرز نے مکان پر چھاپے کے بعد بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل کے عقب میں واقع غوثیہ کالونی میں مکان پر رینجرز نے چھاپہ مارا، علاقے کی ناکہ بندی کرکے مکان سے بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ متعدد افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔

    رینجرز ذرائع کے مطابق مکان میں کھدائی بھی کی گئی تھی جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں، گزشتہ رات دو بجے مکان پر چھاپہ مارا گیا تھا چوبیس گھنٹے سے زائد کا وقت کزرنے کے بعد بھی رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے جبکہ رینجز کی لیڈی سرچر بھی موجود ہیں۔

    علاقے میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے کسی کو بھی اندر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی تھی ۔

  • پشاورسینٹرل جیل کی سکیورٹی مزید سخت،اضافی نفری تعینات

    پشاورسینٹرل جیل کی سکیورٹی مزید سخت،اضافی نفری تعینات

    پشاورسینٹرل جیل میں سکیورٹی خدشات کی وجہ سے دوبارہ اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔ سکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے، بنوں اور ڈی آئی خان جیل پر حملوں کے بعد پشاور سنٹرل جیل کو مو صول ہو نے والی دھمکیوں کی وجہ سے پشاور سنٹرل جیل میں پاک آرمی اور پولیس کی بھا ری نفری دوبارہ تعینات کر دی گئی ہیں۔

    چند روز قبل پشاور سنٹرل جیل میں قید کا لعدم تنظیم لشکر اسلام اور کا لعدم نفاذ شریعت محمدی کے کا رندوں کے درمیان ہا تھا پا ئی ہو ئی تھی اور کئی قیدی زخمی بھی ہوئے، جس کے بعد پشاور سنٹرل جیل میں پا ک آرمی اور کمانڈوز نے سرچ آپریشن کیا ۔دونوں کا لعدم تنظمیوں کے قیدیوں کے مابین لڑائی کی وجہ سے پشاور سنٹرل کے سپرنٹینڈنٹ اعتزازخان کے خلا ف صوبائی حکومت کی جا نب سے انکوائری بھی جاری ہے۔