Tag: سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی

  • فیول ایڈجسٹمنٹ : بجلی صارفین بھاری بل دینے کی تیاری کرلیں

    فیول ایڈجسٹمنٹ : بجلی صارفین بھاری بل دینے کی تیاری کرلیں

    اسلام آباد : بجلی 7 روپے 13 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے ، جس سے بجلی صارفین پر 66 ارب 77 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی 7 روپے 13پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی، درخواست جنوری کی فیول پر ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے۔

    جس سے بجلی صارفین پر 66ارب 77کروڑ کا اضافی بوجھ پڑے گا ، نیپرا 23 فروری کو درخواست پرسماعت کے بعد فیصلہ کرے گی تاہم فیصلے کا اطلاق لائف لائن کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔

    درخواست میں بتایا گیا کہ جنوری میں مجموعی طور پر 7ارب 93کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی گئی، پانی سے 11.12 فیصد، ڈیزل سے 1.22فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

    سی پی پی اے کا کہنا تھا کہ مقامی کوئلے سے 16.51فیصد، درآمدی کوئلے سے 6.93 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ جنوری میں مہنگے فرنس آئل سے 9.03 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

    اس کے علاوہ مقامی گیس سے 12.45 فیصد ،درآمدی ایل این جی سے 18.22فیصد اور جوہری ایندھن سے 20.78 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

  • مہنگائی  سرکار کی عوام پر ایک اور بوجھ ڈالنے کی تیاریاں مکمل

    مہنگائی سرکار کی عوام پر ایک اور بوجھ ڈالنے کی تیاریاں مکمل

    اسلام آباد : سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے مارکیٹ آپریشن فیس میں 1 روپے 85 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دائر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق مہنگائی سرکار نے عوام پر ایک اور بوجھ ڈالنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہے، موجودہ حکومت نے بجلی پر مارکیٹ آپریشن فیس میں اضافے کا فیصلہ کرلیا۔

    اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

    سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے مارکیٹ آپریشن فیس کی مد میں 1 روپے 85 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دائر کردی۔

    منظوری کے بعد مارکیٹ آپریشن فیس کی فی یونٹ لاگت 4.56 روپے ہو جائے گی، جس سے صارفین پر 27.58 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری (نیپرا) 31 اگست کو درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ کرے گی۔

    فی الحال سی پی پی اے ماہانہ مارکیٹ فیس 2 روپے71پیسےفی یونٹ وصول کررہا ہے۔

    یاد رہے گزشتہ ہفتے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں 11 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا تھا۔

    یہ منظوری جون 2022 کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں دی گئی ، حالیہ اضافہ اگست اور ستمبر 2022 کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔

  • نیپرا کا دسمبر کے مہینے کے لئے بجلی کے نرخ میں اضافے کی منظوری

    نیپرا کا دسمبر کے مہینے کے لئے بجلی کے نرخ میں اضافے کی منظوری

    نیپرا نےدسمبر کے مہینے کیلئےماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں بجلی کے نرخوں میں ایک روپیہ ایک پیسے کے اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

    مہگائی کے مارے عوام پر نیپرا کا ایک اور وار نیپرا نے سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر بجلی کی قیمتوں پرسماعت کے دوران دسمبر کے مہینے کے لئے بجلی کے نرخ میں اضافے کی منظوری دے دی ۔

    سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی طرف سےماہانا فیول ایڈجسٹمنٹ کےتحت ایک روپیی ایک پیسےفی یونٹ اضافےکی درخواست کی گئی تھی جس کو منظور کر لیا گیا ہے، اس اضافے کااطلاق مئی کے مہینے میں ہوگا جب کہ کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی پر اس اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا ۔

    نیپرا کے مطابق عالمی مندی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ اور روپے کی قدر میں کمی کے باعث بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا جارہا ہے، نومبر کے مہینے کے لیے ماہانافیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کو نیپرا نے مسترد کر دیا تھا۔