Tag: سینٹرل پنجاب

  • احمد شہزاد پر بال ٹمپرنگ کا چارج

    احمد شہزاد پر بال ٹمپرنگ کا چارج

    لاہور: سینٹرل پنجاب کے کپتان احمد شہزاد پر قائد اعظم ٹرافی کے میچ میں بال ٹمپرنگ کا چارج لگا دیا گیا، احمد شہزاد پر سزا کا تعین آج ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سینٹرل پنجاب کے کپتان احمد شہزاد بال ٹمپرنگ کے الزام کی زد میں آگئے، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے میچ کے دوران گیند کی حالت کوممنوعہ طریقے سے تبدیل کیا تھا۔

    پی سی بی کے مطابق بال ٹمپرنگ کا واقعہ سینٹرل پنجاب اور سندھ کی ٹیموں کے درمیان فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے دوسرے روز پیش آیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کی پہلی اننگز میں 16ویں سے 20ویں اوور کے دوران فیلڈ امپائرز نے گیند کی کنڈیشن کا معائنہ کیا اور اس میں تبدیلیاں محسوس کیں۔ بعدازاں امپائرز نے فوری طور پر گیند تبدیل کردی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کے دوران بال ٹمپرنگ کرنے پر احمد شہزاد کے خلاف ہونے والی کارروائی کا اعلاج آج کیا جائے گا۔

    میچ ریفری ندیم ارشد احمد شہزاد کا موقف سننے کے بعد فیصلہ کریں گے، امکان ہے کہ اوپنر بلے باز پر میچ فیس کا 50 سے 75 فیصد جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔

    یاد رہے کہ احمد شہزاد پر ممنوعہ ادویات کے استعمال کے باعث چار ماہ کی پابندی عائد کی گئی تھی جو گزشتہ سال 22 دسمبر کو ختم ہوگئی تھی۔

  • نیشنل ٹی 20کپ : بلوچستان نے سینٹرل پنجاب کو 27 رنز سے شکست دے دی

    نیشنل ٹی 20کپ : بلوچستان نے سینٹرل پنجاب کو 27 رنز سے شکست دے دی

    فیصل آباد : اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے نیشنل ٹی 20 میچ میں بلوچستان نے سینٹرل پنجاب کو27رنز سے ہرا دیا، بہترین کارکردگی کی بنیاد پر اویس ضیا مین آف دی میچ قرار پائے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹی 20کپ کے میچ میں بلوچستان کی ٹیم نے سینٹرل پنجاب کو27رنز سے شکست دے دی، 165رنز کے ہدف کے تعاقب میں سینٹرل پنجاب کی ٹیم137رنز بناسکی۔

    بسم اللہ خان نے7چوکوں اور3چھکوں کی مدد سے51رنز بنائے، سینٹرل پنجاب کے فہیم اشرف نے3کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایا۔

    سینٹرل پنجاب کے کامران اکمل، عمراکمل، رضوان پر مشتمل مڈل آرڈر پھر ناکام ہوگیا، بلوچستان کےعماد بٹ نے3، یاسرشاہ اور عمرگل کی2،2وکٹیں حاصل کیں۔

    اویس ضیاء4چوکوں اور2چھکوں کی مدد سے56رنزبنا کرمین آف دی میچ قرار پائے۔

    مزید پڑھیں: نیشنل ٹی 20، سندھ نے خیبرپختونخوا کو شکست دے دی

    یاد رہے کہ اس سے قبل ہونے والے میچ میں سندھ نے خیبرپختونخوا کو ہرایا، نیشنل ٹی 20 کے گروپ میچ میں سندھ نے خیبرپختونخوا کو 8 رنز سے شکست دے دی، فاسٹ بولر انور علی نے تین اور محمد حسنین نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

  • نیشنل ٹی 20 سیکنڈ‌ الیون ٹورنامنٹ: سندھ اور بلوچستان کی کامیابی

    نیشنل ٹی 20 سیکنڈ‌ الیون ٹورنامنٹ: سندھ اور بلوچستان کی کامیابی

    کراچی: نیشنل ٹی 20 سیکنڈ‌ الیون ٹورنامنٹ میں کھیلے جانے والے نیشنل ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ میں سندھ اور بلوچستان نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹی ٹوینٹی سیکنڈ‌ الیون ٹورنامنٹ کے پہلے روز سندھ نے سینٹرل پنجاب کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی، دوسرے میچ میں بلوچستان نے خیبرپختونخوا کو ہرادیا۔

    بلوچستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 178 رنز بنائے اور خیبرپختونخوا کی ٹیم کو 179 رنز کا ہدف دیا، خیبرپختونخوا کی ٹیم نے بھی مقررہ اوورز میں 178 رنز ہی بنائے میچ کا فیصلہ سپر اوور میں کیا گیا۔

    سپر اوور میں بلوچستان نے خیبرپختونخوا کی ٹیم کو 6 رنز تک محدود رکھا اور ایک گیند قبل 7 رنز بنا کر کامیابی اپنے نام کی۔

    عادل امین 47 اور فخر زمان 45 رنز بنا کر نمایاں رہے، محمد محسن نے چار، عثمان شنواری نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    پہلے میچ میں سندھ نے سینٹرل پنجاب کو شکست دے دی، سینٹرل پنجاب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے، محمد اخلاق 47 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    عثمان صلاح الدین نے 41 رنز بنائے، نعمان انور نے 18 گیندوں پر 31 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی،سندھ کی جانب سے حسان خان، غلام مدثر اور محمد سمیع نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    ہدف کے تعاقب میں سندھ کے اوپنرز کی جانب سے 118 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا گیا، عماد عالم نے 38 گیندوں پر 69 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جاہد علی 49رنز بناکر نمایاں رہے۔

    سندھ نے باآسانی 15 گیندوں قبل ہدف حاصل کرکے پہلی کامیابی اپنے نام کی۔