Tag: سینٹورس مال

  • سینٹورس مال کیوں سیل کیا گیا ؟ سی ڈی اے نے وجہ بتا دی

    سینٹورس مال کیوں سیل کیا گیا ؟ سی ڈی اے نے وجہ بتا دی

    اسلام آباد : سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ مال کی انتظامیہ کو غیر قانونی تعمیرات کوختم کرنے کا متعدد بار کہا ، مال کو بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی پرسیل کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول ڈپارٹمنٹ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ سینٹورس مال کوبلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی پرسیل کیا گیا ، کارروائی سے پہلے سینٹورس انتظامیہ کومتعدد نوٹسز دیے گئے تھے۔

    سی ڈی اے کا کہنا تھا کہ سینٹورس کی بیسمنٹ ون میں غیر قانونی طور پر دفاتراوراسٹورروم قائم کیےگئےہیں اور مال کی دوسری بیسمنٹ میں غیرقانونی طورپرکینٹین بنائی گئی ہے۔

    سینٹورس کی تیسری بیسمنٹ میں غیرقانونی طورپرمینجمنٹ آفس اوراسٹور جبکہ چوتھی بیسمنٹ میں غیرقانونی طورپروئیرہاؤس بنائے گئے ہیں۔

    مال کی انتظامیہ کو غیر قانونی تعمیرات کوختم کرنے کا متعدد بار کہا گیا تھا۔

    دوسری جانب ملازمین اور رہائشیوں نے چیف جسٹس سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا اور کہا وزیراعظم آزاد کشمیرکوسوال کرنے کی یہ سزا دی گئی ہے، پہلے بھی آگ کو وجہ بناکرمال کو پندرہ بیس دن کیلئے بند کیا گیا تھا۔

    خیال رہے وفاقی حکومت نے وزیراعظم آزادکشمیر سردارتنویرالیاس کیخلاف انتقامی کارروائی کرتے ہوئے سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول نے رات گئے سینٹورس مال کوسیل کردیا تھا۔

  • وزیراعظم سے تکرار ، وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف انتقامی کارروائی ،  سینٹورس مال سیل

    وزیراعظم سے تکرار ، وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف انتقامی کارروائی ، سینٹورس مال سیل

    اسلام آباد : سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول اور اور اسلام آباد انتظامیہ نے سینٹورس مال سیل کردیا، مال سیل کرنےکی وجہ غیر قانونی استعمال بتایا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت وزیراعظم آزاد کشمیرسردار تنویر الیاس کیخلاف انتقامی کارروائیوں پر اتر آئی۔

    سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول نے سینٹورس مال کو رات گئے سیل کردیا، سی ڈی اے اور اسلام آباد انتظامیہ نے گارڈز اور مال انتظامیہ کو باہرنکال دیا۔

    مال کو سیل کرنے کے بعد اس کے داخلی راستے اور اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعیانت کی گئی ہے، سینٹورس مال سیل کرنےکی وجہ غیر قانونی استعمال بتایا گیا ہے۔

    مال کے سیل ہونے کی اطلاع نہ ملنے کے باعث مال میں کام کرنے والے ملازمین کی بڑی تعداد صبح سویرے مال پہنچ گئے تھے تاہم پولیس کی جانب سے انہیں اندر جانے سے روک دیا گیا۔

    پولیس نے ملازمین کو مال کے گرد جمع ہونے سے بھی روک دیا ہے۔

    یاد رہے ایک تقریب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی سردارتنویرالیاس سے سخت تکرار ہوئی تھی اور وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنی تقریر کے دوران آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم کو بولنے کی اجازت نہیں دی۔