Tag: سینٹ انتخابات

  • خفیہ بیلٹ کے ذریعے سینٹ انتخابات کرانے کی تیاریاں مکمل ، خصوصی ہدایات جاری

    خفیہ بیلٹ کے ذریعے سینٹ انتخابات کرانے کی تیاریاں مکمل ، خصوصی ہدایات جاری

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے خفیہ بیلٹ کے ذریعے سینٹ انتخابات کرانے کی تیاریاں مکمل کرتے ہوئے خصوصی ہدایات جاری کردیں ، جس میں کہا پولنگ اسٹیشن میں موبائل فون لے جانے پر پابندی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے خفیہ بیلٹ کے ذریعے سینٹ انتخابات کرانےکی تیاریاں مکمل کرلی گئی اور تین مارچ کو سینٹ انتخابات کے لیے ہدایات جاری کردیں۔

    الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ بیلٹ پیپر حاصل کرنے کے بعد ووٹر کسی سے ملاقات نہیں کریں گا، پولنگ اسٹیشن میں موبائل فون لے جانے پر پابندی ہوگی۔

    ہدایات کے مطابق جنرل نشستوں کے لیے سفید، خواتین کے لیے گلابی، ٹیکنوکریٹ کے لیے سبز اور اقلیت کےلیےزرد رنگ کےبیلٹ پیپرزہوں گے، بیلٹ پیپر پر امیدواروں کے نام حروف تہجی کے ساتھ درج ہوں گے۔

    یاد رہے پنجاب، خیبرپختونخوا اوربلوچستان سے سینیٹ انتخابات لڑنے والے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی۔ پنجاب سے بائیس، خیبرپختونخوا سے اکتالیس اور بلوچستان سے چھتیس امیدوارسینیٹ کےمیدان میں ہیں۔

    خیال رہے الیکشن کمیشن 48 سینیٹرز کے لیے الیکشن کا انعقاد کرے گا ، 11 مارچ کو 52 سینیٹرز ریٹائر ہوجائیں گے، سینیٹ انتخابات کے لیے 3 مارچ کوچاروں صوبائی اور قومی اسمبلی میں پولنگ ہوگی ،پولنگ کا عمل صبح 9 سے لے کر شام 5 تک جاری رہے گا۔

  • فاٹا کے 4اراکین اسمبلی نے سینیٹ الیکشن کا بائیکاٹ کردیا

    فاٹا کے 4اراکین اسمبلی نے سینیٹ الیکشن کا بائیکاٹ کردیا

    فاٹا: سینٹ الیکشن میں فاٹا کے چار اراکین اسمبلی نے بائیکاٹ کر دیا، چار نشستوں پر چھتیس امیدوار میدان میں ہیں جبکہ پولنگ شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔

    سینٹ انتخابات میں فاٹا کے چار امیدواروں نے الیکشن کا بائیکاٹ کر دیا ہے، سینیٹ انتخابات میں فاٹا کی تین نشستوں کے لیے پولنگ کا عمل آج صبح نو بج سے جاری رہا۔

    بائیکاٹ کرنے والوں میں مولانا جمال الدین (جے یو آئی ف)، شہاب الدین، غالب خان (مسلم لیگ ن) اور پاکستان تحریک انصاف کے قیصر جمال شامل ہیں، فون پولنگ اسٹیشن میں لے جانے پر پابندی کی گئی ہے۔

    فاٹا سے سینیٹ کی نشستوں پر 5 مارچ کو ہونے والا انتخاب صدارتی حکم نامے سے پھیلنے والے ابہام کے باعث ملتوی کر دیا گیا تھا اور الیکشن کمیشن نے اس حکم نامے کے تحت انتخابات کرانے سے معذرت کرلی تھی۔

  • فاٹا کے سینٹ انتخابات، نیا صدارتی آرڈیننس جاری

    فاٹا کے سینٹ انتخابات، نیا صدارتی آرڈیننس جاری

    اسلام آباد: صدرِ مملکت سید ممنون حسین نے فاٹا سینٹ ارکان کے انتخاب کیلئے ضوابط میں ترمیم کرتے ہوئے سابق صدارتی آرڈیننس دو ہزار دو کو منسوخ کردیا ہے۔

    صدرِ مملکت ممنون حسین نے فاٹا میں سینٹ الیکشن سے متعلق نئے ترمیمی آرڈیننس کی منظوری دیدی ہیں، اس سے قبل فاٹا سینٹ الیکشن سے متعلق صدارتی آرڈیننس دوہزاردو نافذ تھا۔

    صدرمملکت نے صدارتی آرڈیننس دوہزاردومنسوخ کرکے نئے ترمیمی آرڈیننس کی منظوری دی ہے، نئے صدارتی ترمیمی آرڈیننس کے تحت فاٹا رکن اسمبلی کواب چارکے بجائے صرف ایک ووٹ ڈالنے کاحق حاصل ہوگا۔

    آرڈیننس سے متعلق سمری وزارت سیفران کی جانب سے بھیجی گئی تھی۔ فاٹا کے تین ارکان مل کرایک سنیٹرمنتخب کرسکیں گے۔

  • سینٹ انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی پر اپیلوں پر عمل مکمل

    سینٹ انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی پر اپیلوں پر عمل مکمل

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سینٹ انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی پر اپیلوں پر عمل مکمل کرلیا ہے، لیگی امیدوار راحیلہ مگسی کے کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے گئے ہیں۔

    الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کی امیدوار راحیلہ مگسی کے کاغذات نامزدگی آرٹیکل باسٹھ اور ترسٹھ کے تحت مسترد کردئیے ہیں، اعتراضات پیپلز پارٹی کی نرگس فیض ملک نے داخل کئے تھے۔

    ن لیگ کے پرویز رشید، راجہ ظفر الحق اور چوہدری تنویر کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ہیں، ان کے خلاف اعتراضات مسترد کردیئے گئے۔

    الیکشن کمیشن نے رحمان ملک اور پروفیسر ساجد میر کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کرلیے۔ الیکشن کمیشن نے گیارہ درخواستوں پر فیصلے محفوظ کیے تھے۔

    دو روز سماعت کے دوران کمیشن نے تیس درخواستوں اور کاغذات نامزدگی کی سماعت کی۔ سینیٹ انتخابات کیلئے منیر اورکزئی، کامران خان، حافظ رشید سمیت فاٹا کے اٹھارہ امیدواروں کے کاغذات بھی منظور کیے۔

    پنجاب سے مسلم لیگ ن کے سعود مجید کے کاغذات نامزدگی کی منظوری بھی دی گئی ۔ امیدوار کاغذات نامزدگی آج واپس لے سکیں گے ، حتمی فہرست بھی آج ہی جاری کی جائے گی۔