Tag: سینٹ کام

  • آرمی چیف سے سینٹ کام کے سربراہ جنرل جوزف ووٹل کی ملاقات

    آرمی چیف سے سینٹ کام کے سربراہ جنرل جوزف ووٹل کی ملاقات

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف ووٹل نے ملاقات کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف ووٹل نے جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

    پاک امریکا عسکری قیادت پر مشتمل وفود میں علاقائی سیکورٹی پر گفتگو کی گئی۔

    آئی ایس پی آر نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ ملاقات میں جیو اسٹریٹجک ماحول اور افغان مصالحتی عمل بھی زیرِ غور آیا۔

    سینٹ کام کے سربراہ جنرل جوزف نے اس موقع پر کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے پاک فوج کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  پروفیشنل اور تربیت یافتہ فوج امن کی ضمانت ہے، آرمی چیف

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ علاقائی امن کے لیے افغانستان میں دیرپا امن انتہائی ضروری ہے، تمام رکاوٹوں کے با وجود ہم علاقائی امن و استحکام کے لیے کوشاں ہیں۔

  • جنرل راحیل شریف کا کیلی فورنیا میں امریکی نیشنل ٹرینگ سینٹر کا دورہ

    جنرل راحیل شریف کا کیلی فورنیا میں امریکی نیشنل ٹرینگ سینٹر کا دورہ

    کیلی فورنیا: پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کیلی فورنیا میں امریکی نیشنل ٹریننگ سینٹر کا دورہ کیا ہے اور امریکی فوجیوں سے ملاقات بھی کی ہے۔ آرمی چیف نے امریکی فوج کے تربیتی نظام کر سراہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف ان دنوں امریکا کے دورے پر ہیں۔ جنرل راحیل شریف نے آج کیلی فورنیا میں امریکی نیشنل ٹریننگ سینٹر کا دورہ کیا ہے۔ جہاں انہوں نے امریکی فوجیوں سے بھی ملاقات کی ہے۔ آرمی چیف نے تربیتی مرکزمیں دی جانے والی سہولتوں کاجائزہ لیااورامریکی فوج کے تربیتی نظام کوسراہا ہے۔

    اس سے قبل چیف آف آرمی اسٹاف جنرل جنرل راحیل شریف نے امریکی فوج کے تربیتی مرکز فورٹ اِروین کا دورہ کیا، جہاں انہیں امریکی فوجیوں کےتربیتی اموراورجدید آلات حرب کےاستعمال پربریفنگ دی گئی ہے۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنے دورہ امریکا کے دوران سینٹ کام، پینٹاگون، امریکی سیاسی قیادت، واشنگٹن میں امریکی مشیر قومی سلامتی سوزن رائس، امریکی سینٹ کی خارجہ اور آرمز کمیٹیوں کے اراکین سے بھی ملے ہیں۔ آرمی چیف نے امریکی نمائندہ خصوصی برائے پاکستان اور افغانستان جیمز ڈوبنز سے بھی ملاقات کی ہے۔ آرمی چیف نے دورہ امریکا کے دوران پاکستانی سفارتخانے کی تقریب سے خطاب بھی کیا۔