Tag: سینچورین

  • سینچورین ٹیسٹ: بھارتی شیر پھر ڈھیر، سیریز جنوبی افریقہ کے نام

    سینچورین ٹیسٹ: بھارتی شیر پھر ڈھیر، سیریز جنوبی افریقہ کے نام

    سینچورین: جنوبی افریقہ کے ہاتھوں‌ بھارت کو ایک اور شکست، سینچورین ٹیسٹ اپنے نام کرکے میزبان ٹیم نے سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے گھر میں شیر تصور کی جانے والی بھارتی ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بڑی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، جب سینچورین ٹیسٹ میں میزبان ٹیم نے مہمان ٹیم کو 135 رنز سے شکست دے دی.

    بھارت کو جیت کے لیے دوسری اننگز میں‌ 287 رنز کا ہدف ملا تھا، مگر بھارتی بلے باز بری طرح‌ ناکام رہے، ڈیبو ٹیسٹ کھیلنے والے جنوبی افریقی بولر لنگی نگیڈی کے سامنے بھارتی کھلاڑیوں کی خامیاں‌عیاں‌ ہوگئیں اور پوری ٹیم 151 رنز ڈھیر ہوگئی.

    بھارت کی دوسری اننگز میں‌ روہت شرما 47 اور محمد شامی 28 بنا کر نمایاں‌ رہے. کپتان وراٹ کوہلی صرف پانچ رنز بنا سکے.

    پہلا ٹیسٹ : جنوبی افریقہ نے بھارت کو چوتھے روز ہی 72 رنز سے ہرا دیا

    یاد رہے کہ جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی تھی اور پہلی اننگز میں 335 رنز بنائے، جس کے جواب میں بھارتی ٹیم نے 307 رنز اسکور کیے، ویرات کوہلی نے 153 رنز کی شان داراننگز کھیلی۔

    دوسری اننگز میں‌ بھارتی بالرز نے نپی تلی بولنگ کی اور میزبان ٹیم کو 258 رنز تک محدود کر دیا. بھارت کو جیت کے لیے 287 رنزکا ہدف ملا، مگر بھارتی شیر ایک بار پھر جنوبی افریقی بولنگ کے سامنے ڈھیر ہوگئے.

    واضح رہے کہ کیپ ٹاؤن میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے انڈیا کو 72 رنز سے شکست دی تھی۔

    سیریز کا آخری میچ 24 جنوری سے جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

  • جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو پہلے ون ڈے میں 6 وکٹوں سے شکست دیدی

    جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو پہلے ون ڈے میں 6 وکٹوں سے شکست دیدی

    سینچورین : جنوبی افریقہ نے ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کو پہلے ون ڈے میں باآسانی چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

    سینچورین میں ورلڈ چیمپئنز کی دال نہ گل سکی، آسٹریلیا نے آغاز اچھا کیا آسٹریلین ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹ پر دو سو چورانوے رنز بنائے، جارج بیلے چوہتر رنز بناکر نمایاں رہے، جان ہیسٹگنز نے نصف سنچری اسکور کی،وارنر40 اور آرون فنچ نے 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

    جواب میں جنوبی افریقہ نے اوپنر کوانٹن ڈی کوک کی شاندار بیٹنگ کی بدولت مطلوبہ ہدف سینتیسویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    کوانٹن ڈی کوک نے رلی روسو کے ساتھ مل کر پہلی وکٹ کیلئے ایک سو پینتالیس رنزکا عمدہ آغاز فراہم کیا۔

    روسو نے تریسٹھ رنز بنائے، ڈی کوک نے گیارہ چھکوں اور سولہ چوکوں کی مدد سے ایک سو اٹھتر رنز کی اننگز کھیلی، دوسرا ون ڈے کل جوہانسبرگ میں ہوگا۔

  • سینچورین: ہاشم آملہ اور ڈولئیرز کی ناقابلِ شکست سینچریز

    سینچورین: ہاشم آملہ اور ڈولئیرز کی ناقابلِ شکست سینچریز

    سینچورین: ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ہاشم آملہ اور اے بی ڈولئیرز کی ناقابلِ شکست سینچریز کی بدولت جنوبی افریقی ٹیم کی پوزیشن مستحکم ہوگئی ہے، پروٹیاز نے پہلے روز کھیل کے اختتام تک تین وکٹوں پر تین سو چالیس رنزبنالئے۔

    سینچورین میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس ویسٹ انڈیز نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جنوبی افریقہ نے اننگز کا آغاز کیا تو ستاون کے مجموعی اسکور پر اس کے تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

    ایسے میں ہاشم آملہ اور اے بی ڈولئیرز نے مرد بحران کا کردار ادا کیا اور ناقابلِ شکست سینچریز بناتے ہوئے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی، ڈی ویلئیرز ایک سو اکتالیس اور ہاشم آملہ ایک سو تینیس رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں۔

    دونوں کھلاڑی چوتھی کےلئے دو سو تراسی رنز کی شراکت قائم کرچکے ہیں۔