جمہوریت میں ووٹ کو انتہائی اہمیت حاصل ہے لیکن اگر ووٹر لسٹوں میں ہیر پھیر ہو تو جمہوریت مشکوک ہوجاتی ہے ووٹر لسٹوں میں گھپلا پکڑا گیا ہے۔
ووٹر لسٹوں میں غضب کا گھپلا دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت کے دعوے دار ملک بھارت میں سامنے آیا ہے جہاں ایک، ایک گھر سے سینکڑوں ووٹروں کی جعلی رجسٹریشن پکڑی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بہار اور پٹنہ میں ووٹر لسٹوں میں بڑے پیمانے پر گھپلوں نے مودی سرکار کی حکومت کو بھی مشکوک بنا دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بہار میں ایک مکان میں 269 اور دوسرے گھر سے 247 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔ حیرت انگیز طور پر ان ووٹرز میں مختلف مذاہب اور ذات کے لوگ شامل ہیں۔
مزید حیرت کی بات یہ ہے کہ اس مکان میں رہنے والی ایک ہی خاتون کا نام تین مختلف مقامات پر درج ہے، اور ان کے شوہر اور والد کے نام بھی الگ الگ طریقے سے لکھے گئے ہیں۔
کانگریس نے ووٹر لسٹوں میں اتنے بڑے پیمانے پر گھپلوں اور بے ضابطگیوں کے انکشافات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکمراں جماعت بی جے پی اور الیکشن کمیشن پر ووٹ چوری کا الزام لگا کر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب ووٹر لسٹوں میں گھپلوں پر اپوزیشن کے ووٹ چوری مارچ کے دوران اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی، پریانکا گاندھی سمیت دیگر رہنماؤں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
https://urdu.arynews.tv/rahul-gandhi-arrested-against-indian-election-11-august-2025/