Tag: سینیئر اداکارہ

  • مشی خان کی 21 سال پرانی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    مشی خان کی 21 سال پرانی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستان کی معروف و سینیئر اداکارہ مشی خان نے اپنی 21 سال پُرانی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پاکستان کی ماضی کی اداکارہ مشی خان نے اپنی چند تصاویر شیئر کی ہے جس میں وہ خوبصورت نظر آرہی ہیں۔

    مشی خان نے بتایا شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ یہ تصاویر سال 2003 کی ہیں جب وہ فرانس کے شہر پیرس گئی تھیں، تصاویر میں اداکارہ کو فرانس کے مشہور سیاحتی مقامات پر سیر و تفریح کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mishi Khan MK (@mishikhanofficial2)

    خیال رہے کہ اداکارہ مشی خان بے شمار ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئی ہیں، ان کے لازوال ڈراموں میں بوٹا فرام ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننھی، ابھی نہیں تو کبھی نہیں وغیرہ شامل ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mishi Khan MK (@mishikhanofficial2)

    لیکن اب مشی خان سوشل میڈیا پر بے حد متحرک رہتی ہیں، اور اکثر ان موضوعات پر بات کرتی ہیں جو معاشرے میں انہیں خرابی کا باعث محسوس ہو رہے ہوتے ہیں۔

  • اداکارہ سیمی راحیل سرکاری ٹی وی کا بھیجا گیا چیک دیکھ کر سخت افسردہ

    اداکارہ سیمی راحیل سرکاری ٹی وی کا بھیجا گیا چیک دیکھ کر سخت افسردہ

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ سیمی راحیل نے سرکاری ٹی وی چینل کی جانب سے 1400 روپے ادا کیے جانے پر شدید برہمی اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سیمی راحیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اس چیک کی تصویر شیئر کی جو انہیں پی ٹی وی کی جانب سے موصول ہوا، سیمی راحیل نے یوم آزادی کے موقع پر پی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی تھی جس کا معاوضہ انہیں اب موصول ہوا۔

    ٹی پروگرام میں شرکت کرنے پر بطور معاوضہ بھیجا جانے والا یہ چیک 1400 روپے کا ہے جسے دیکھ کر سیمی سخت صدمے کا شکار ہوگئیں۔

    اپنے انسٹاگرام پر اداکارہ نے لکھا کہ یہ چیک اس بات کا ثبوت ہے کہ ہماری ریاست اپنے فنکاروں سے کس قدر محبت کرتی ہے، 4 دہائیوں کے بعد بھی یہ عمل واقعی خوفناک اور پریشان کن ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Simiraheal (@simi_raheal_official)

    ایک نجی خبر رساں ادارے سے اسی معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے سیمی راحیل کا کہنا تھا کہ لوگ ہم سے سوال کرتے ہیں کہ آپ سرکاری ٹی وی چینل پر کام کیوں نہیں کرتیں، ہمارا سرکاری ٹی وی پرائیوٹ ٹی وی چینلز سے مقابلے کرنے کا دعویٰ تو بہت کرتا ہے لیکن وہاں سینئر فنکاروں کے ساتھ جو سلوک کیا جاتا ہے اس کا اندازہ اس چیک سے ہوجاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سرکاری ٹی وی صرف اپنے پسندیدہ فنکاروں کی ہی عزت کرتا ہے جبکہ باقی فنکاروں کے ساتھ ایسا ہی سلوک کیا جاتا ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل بھی سرکاری ٹی وی سینیئر اداکار راشد محمود کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بن چکا ہے جنہوں نے اپنے چیک کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی۔

    راشد محمود کو محرم الحرام میں مرثیہ پڑھنے پر صرف 620 روپے کا چیک بھیجا گیا تھا جس کے بعد راشد محمود نے سرکاری ٹی وی چینل پر مزید کام نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    ان کی پوسٹ کے بعد متعدد فنکاروں نے ان کی حمایت کی جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے اسے ایک غلطی قرار دیا تھا۔ بعد ازاں پی ٹی وی نے اس غلطی پر معذرت کرتے ہوئے راشد محمود کو 9 ہزار 600 روپے کا چیک بھیجا تھا۔