Tag: سینیٹائزر

  • جیل میں ایرانی قیدیوں نے سینیٹائزر پی لیا

    جیل میں ایرانی قیدیوں نے سینیٹائزر پی لیا

    کولمبو: سری لنکا کی ایک جیل میں سینیٹائزر پینے سے دو ایرانیوں کی موت واقع ہو گئی جب کہ دیگر 10 ایرانی قیدیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کرنا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق سری لنکا میں کولمبو ریمانڈ جیل میں بدھ کی رات ایک سنسنی خیز واقعہ پیش آیا ہے، دو ایرانی قیدیوں نے ہینڈ سینیٹائزر پی کر خود کشی کر لی، سینیٹائزر پینے والے دیگر دس ایرانیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

    جیل کے ترجمان چندنا ایکنائکے نے بتایا کہ قیدیوں کو سینیٹائزر ایرانی سفارت خانے کی جانب سے کووِڈ 19 کے پیش نظر فراہم کیا گیا تھا۔

    انھوں نے بتایا کہ مذکورہ قیدیوں کو ہیروئن اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، اور وہ منشیات کے لیے ریمانڈ پر جیل میں قید تھے۔

    بدھ کی رات کو بارہ قیدیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ان میں سے دو کی اسپتال میں موت واقع ہو گئی، جب کہ باقی قیدیوں کی حالت نازک نہیں ہے۔

  • ہم آج سینیٹائزر ایکسپورٹ کرنے کی پوزیشن میں ہیں، فواد چوہدری

    ہم آج سینیٹائزر ایکسپورٹ کرنے کی پوزیشن میں ہیں، فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ ہم آج سینیٹائزر ایکسپورٹ کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ ٹیسٹنگ کٹس اور وینٹی لیٹرز کے حتمی ٹرائلز ہو رہے ہیں۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ ہم آج سینیٹائزر ایکسپورٹ کرنے کی پوزیشن میں ہیں،ہمیں پاکستانی اداروں اور پروفیشنلز پر فخر ہونا چاہیے، ماسک ہم اپنے بنا رہے ہیں،این 95 ماسک بنانے کے بہت قریب ہیں، ڈاکٹرز کے دستانے، ڈاکٹرز کے لباس ہم نے اپنے بنائے ہیں۔

    وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ صرف چند ہفتے پہلےتک ہم صرف امپورٹ کر رہے تھے،مایوس گروپ جو کہتا ہے ہم کچھ نہیں کرسکتے یہ کامیابیاں ان کو بتانے کے لیے کافی ہیں۔

  • کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے سپر ہیروز بھی سڑکوں پر آ گئے

    کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے سپر ہیروز بھی سڑکوں پر آ گئے

    جکارتہ: نہایت مہلک اور نئے وائرس کو وِڈ نائنٹین کی روک تھام کے لیے سپر ہیروز بھی سڑکوں پر آ گئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق انڈونیشیا میں چند نوجوانوں نے سپر ہیروز کا روپ دھار کر کرونا کے خلاف جنگ شروع کر دی ہے، ان نوجوانوں نے اسپائیڈر مین اور بیٹ مین کے کاسٹیوم پہن کر کرونا کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کیا۔

    کہیں اسپائیڈر مین جراثیم کش ادویات اسپرے کرتا نظر آتا ہے تو کہیں بیٹ مین لوگوں میں کرونا سے بچاؤ کے لیے سینیٹائزر بانٹتا نظر آتا ہے، اسپائیڈر مین نے مختلف علاقوں میں گھروں کے اندر اور باہر اسپرے کیا، جب کہ بیٹ مین نے نہ صرف گھروں میں لوگوں کو بلکہ راہ چلتے لوگوں میں بھی سینیٹائزر کے اسپرے تقسیم کیے۔

    کرونا کا خطرہ: جاپان سے ملائیشیا واپسی، شہری پیدل گھر پہنچ گیا

    اپنے منفرد انداز سے یہ نوجوان نہ صرف وائرس کے تدارک کے لیے کوشاں ہیں، بلکہ عام لوگوں کا حوصلہ بھی بڑھا رہے ہیں۔ خیال رہے کہ کرونا وائرس کے خلاف جنگ ایک ایسی جدوجہد ہے جس میں سماج کے ہر فرد کا حصہ لینا ضروری ہے۔

    کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں عالمی سطح پر ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملہ حقیقی ہیروز اور فرنٹ لائن سولجرز کا کردار ادا کر رہا ہے، اس جنگ میں اب تک سیکڑوں ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر عملے نے اپنی جانیں قربان کی ہیں۔

    عالمی سطح پر ان مریضوں کو بھی سپر ہیروز قرار دیا جا رہا ہے جنھوں نے وائرس کو شکست دی اور اب دیگر مریضوں کی صحت یابی کے لیے پلازمہ عطیہ کر رہے ہیں۔ پاکستان میں بھی ایسے سپر ہیروز سامنے آ چکے ہیں جنھوں نے دوسرے مریضوں کے لیے اپنا پلازمہ عطیہ کیا ہے۔

  • برطانوی کھرب پتی کا 10 دن میں 2 سینیٹائزر پلانٹ تعمیر کرنے کا اعلان

    برطانوی کھرب پتی کا 10 دن میں 2 سینیٹائزر پلانٹ تعمیر کرنے کا اعلان

    مانچسٹر: برطانوی کھرب پتی اور کیمیکلز ٹائیکون نے 10 دن میں 2 سینیٹائزر پلانٹ تعمیر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سر جم ریٹکلف نے محض 10 دنوں میں 2 سینیٹائزر پلانٹ تعمیر کرنے کا اعلان کر دیا ہے، سر جم ریٹکلف کا شمار برطانیہ کے امیر ترین افراد میں ہوتا ہے اور وہ کیمیکلز کی بڑی برطانوی ملٹی نیشنل کمپنی انیوس کے مالک ہیں۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ پلانٹس میں تیار ہونے والے سینیٹائزر این ایچ ایس کو مفت مہیا کیے جائیں گے، ایک پلانٹ برطانیہ کے شہر مڈلزبرا، جب کہ دوسرا جرمنی میں تعمیر کیا جائے گا، ایک پلانٹ مہینے میں سینیٹائزر کی 10 لاکھ بوتلیں تیار کرے گا۔

    اسپتال انتظامیہ ہینڈ سینیٹائزر مریضوں کے بستر سے باندھنے پر مجبور

    خیال رہے کہ سر جیمز ریٹکلف برطانیہ میں امیر افراد کی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر ہیں اور اُن کا تعلق مانچسٹر کے نواحی علاقے اولڈھم سے ہے، وہ کیمیکل کے کاروبار سے منسلک ہیں، اُن کی جانب سے یہ اعلان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب مارکیٹ سے ہینڈ سینٹائزر ناپید ہو چکے ہیں اور لوگوں کو ان کی فراہمی میں شدید دشواری کا سامنا ہے، برطانیہ میں سر جیمز ریٹکلف کے اس اقدام کے بے حد سراہا جا رہا ہے۔

    خیال رہے کہ کرونا وائرس سے برطانیہ میں ہلاکتوں کی تعداد 422 تک پہنچ چکی ہے جب کہ مجموعی متاثرہ افراد کی تعداد 8,077 ہے۔ جب کہ ان میں صرف 135 افراد ہی صحت یاب ہوئے ہیں۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا ماسک، حفاظتی کٹ، سینیٹائزر تیار کرنے کا حکم

    وزیراعلیٰ پنجاب کا ماسک، حفاظتی کٹ، سینیٹائزر تیار کرنے کا حکم

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ماسک،حفاظتی کٹ، سینیٹائزر کی مقامی سطح پر تیاری کی ہدایت کر دی۔

    تفصیلات لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت کرونا وائرس سے متعلق اجلاس ہوا جس میں کرونا کے معاشی اثرات کاجائزہ لینے کے لیے وزیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں سول سوسائٹی ارکان پر مشتمل کمیٹیاں بنائی جائیں گی، ڈسٹرکٹ کمیٹیاں کرونا سے نمٹنے کے لیے مقامی سطح پر اقدامات کرسکیں گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے ماسک،حفاظتی کٹ، سینیٹائزر کی مقامی سطح پر تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ این ڈی ایم اے پنجاب کو ایک ہفتے میں 10 ہزارحفاظتی ملبوسات فراہم کرے گا۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ایک ہزار حفاظتی کٹس پہنچ گئی، 5 ہزار مزیدکٹس جلد پہنچا دی جائیں گی، ڈاکٹروں اور طبی عملے کی حفاظت کے لیے تمام تر اقدامات کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ماسک وغیرہ کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائےگا، پنڈی اور لاہور میں کارروائیوں کے دوران 90 ہزار ماسک برآمد کیے گئے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ملتان کی لیبر کالونی میں 3 ہزار سے زائد مریضوں کے لیے قرنطینہ قائم ہوگا، تعلیمی اداروں کے ہاسٹلز کے کمروں کو آئسولیشن کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بس اسٹینڈز پر دیگرصوبوں سے آنے والے افراد کی طبی چیکنگ کی جائے، مرکزی اور ضلعی سطح پر کرونا آگاہی کے لیے ہیلپ لائن قائم کی جائے۔

    پنجاب میں کرونا وائرس کے 8 کیسز کی تصدیق

    اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے میں کرونا وائرس کے 8 کیسز کی تصدیق کی تھی۔