Tag: سینیٹرشبلی فراز

  • پی ٹی آئی کا جوڈیشل کمیشن اور چیف جسٹس کو خط، ایڈہاک ججز کی تجویز مسترد کرنے کا مطالبہ

    پی ٹی آئی کا جوڈیشل کمیشن اور چیف جسٹس کو خط، ایڈہاک ججز کی تجویز مسترد کرنے کا مطالبہ

    اسلام آباد : سینیٹر شبلی فراز اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے جوڈیشل کمیشن اور چیف جسٹس کو خط میں ایڈہاک ججز کی تجویز مسترد کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹرشبلی فراز نے چیئرمین جوڈیشل کونسل و چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے نام خط لکھا۔

    خط میں سینیٹرشبلی فراز نے جوڈیشل کونسل سے ایڈہاک ججز کی تجویز مسترد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایڈہاک ججوں کی تقرری سےیہی تاثر جاتا ہے یہ سب ایک جماعت کیلئے کیا جارہا ہے۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ مستقل ججز کی تقرری کے بعد زیر التوا مقدمات کو وجوہ بناکر ایڈہاک ججوں کی تقرری نہیں ہوسکتی۔

    دوسری جانب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بھی چیئرمین وممبرز جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کو خط لکھا ، خط میں عمر ایوب نے ججز کی تقرری کی تجویز پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

    خط میں کہا گیا کہ ایڈہاک ججوں کی تقرری زیر التوا مقدمات کی بنیاد پرتجویز کی گئی ہے، مجوزہ تقرری کیلئے یہ وقت مناسب نہیں، اس مجوزہ تقرری کومسترد کیاجائے۔

    عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ایڈہاک ججوں کی تقرری سے یہ تاثرنہیں جانا چائیے کہ ایک پارٹی کے خلاف سپریم کورٹ کی رائے مساوی کرنے کا اقدام ہے، تقرری زیر التوا مقدمات کو بنیاد بناکر کرنے کی تجویز ہے۔

    خط میں کہا کہ سپریم کورٹ میں مستقل ججز کی آسامیوں پر تقرری بھی نہیں کی گئی، ایڈہاک ججوں کی تقرری کی تجویز کا وقت کو دیکھا جائے تو یہ تاثر ملتا ہے کہ حال ہی میں 8 اور 5 ججز کے فیصلے کے فوری بعد سامنے آئی۔