Tag: سینیٹرطلحہٰ محمود

  • سرکاری اسکیم کے تحت حج کی سعادت حاصل کرنے والوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

    سرکاری اسکیم کے تحت حج کی سعادت حاصل کرنے والوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

    اسلام آباد : وفاقی مذہبی امور سینیٹرطلحہٰ محمود کا کہنا ہے کہ رواں سال سرکاری اسکیم کے تحت حج کی سعادت حاصل کرنے والوں کو 97 ہزارروپے فی حاجی مزیدواپس کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی مذہبی امور سینیٹر طلحہٰ محمود نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘دی رپورٹرز’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
    جب سے سنبھالی راتیں جاگ کرگزاری ہیں، حج کےانتظامات دیکھےتوبہت دکھ ہوااس کےبعددن رات کام کیا۔

    سینیٹر طلحہٰ محمود کا کہنا تھا کہ پالیسی کےمسائل تھےجس کی وجہ سے بہت سےکام ادھورے تھے، پالیسی وزارت خزانہ کی وجہ سے متاثر تھی فارن ریزروکوٹہ چاہتےتھے، حج کےدوران بہت سےمسائل تھےلیکن اللہ کاشکرہےسب اچھانمٹ گیا، خودحج انتظامات کیلئے سعودی عرب گیااورمسائل کوحل کیا۔

    وفاقی وزیر نے بتایا کہ معاشی مسائل کی وجہ 15ہزارکاکوٹہ سرینڈرکیالیکن پھرساڑھے6ہزارکوٹہ واپس لیا، ساڑھے5ہزارکاکوٹہ ہمارا سرینڈر ہوا جو پرائیویٹ کوٹہ تھا، فارن ایکسچینج کا بندوبست ہوجاتا تو بہت سے مسائل حل ہوسکتے تھے۔

    انھوں نے کہا کہ وزارت خزانہ کوقصورنہیں دیتاوہ بھی محدودوسائل میں کام کررہےتھے، ہم نےساڑھے4ہزارارب فی حاجی 55 ہزار روپے پہلے ہی واپس کردیا تھا، حج کے بعد اب 97 ہزار روپے فی حاجی مزید واپس کررہےہیں، جنہوں نےمزدلفہ میں ٹرین استعمال نہیں کی تھی انہیں 21ہزار مزید واپس کررہےہیں ، مجموعی طورپر1لاکھ31ہزارفی حاجی کوواپس کریں گے۔

    سینیٹر طلحہٰ محمود کا کہنا تھا کہ پیر کی صبح سےلوگوں کورقم واپسی کاعمل شروع کردیاجائےگا، اپنےکام سےکام رکھتاہوں،میرٹ پر جو ہوسکتا ہے کام کرتا ہوں، کہاتھاکہ کسی کو مفت حج نہیں کرنےدوں گا،خودبھی اپنےپیسوں پرحج کیا۔

    وفاقی مذہبی امور نے مزید بتایا کہ بطوروزیرحج میں مراعات نہیں لیں، کچھ ضروریات کی چیزیں لی اس کی رقم اداکی، ایک حاجی کےحج پر ساڑھے3ہزارڈالرخرچ ہوئےہیں، اداروں کوسوچناچاہیےماضی میں مہنگےحج کیوں کرائےجاتےرہےہیں۔

    انتخابات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے الیکشن میں تاخیرہوگی کیونکہ سیاسی عدم استحکام ہے، حالات بہت ناسازگار ہیں، معاشی مسائل بھی سب کے سامنے ہیں، پاکستان کااس وقت سب سےبڑامسئلہ معیشت ہے، معاشی مسائل کاوہی حل کرسکتاہےجومعیشت کو سمجھتا ہوں۔

    اسحاق ڈار سے متعلق سینیٹر طلحہٰ محمود نے کہا کہ معیشت سے متعلق اسحاق ڈار سخت ہیں جبکہ اس شعبے میں نرم آدمی چاہیے، اسحاق ڈار سخت پالیسیاں بناتے ہیں جبکہ نرم پالیسی چاہیے ہوتی ہے، حالات کے مطابق فیصلے کیے جاتے ہیں جو معیشت کو بھی سہارا دے۔

    ان کا کہنا تھا کہ قوم کے بارے میں سوچنا چاہیے کہ کیسے حالات بہتر کیے جاسکتے ہیں، اب ہمارے پاس وقت نہیں کیونکہ حالات سب کے سامنے ہیں۔

    وفاقی وزیر نے بتایا کہ بحری جہازاوربذریعہ سڑک بھی ہمیں حج کرانےسےمتعلق سوچنا چاہیے ، ایک لاکھ89ہزارکاکوٹہ ساتھ لے کر آیا ہوں ابھی سےتیاری کرسکتےہیں، حج سےمتعلق ہمارےپاس بہت سےآپشنزہیں،وقت کیساتھ تیاری کی جاسکتی ہے۔