Tag: سینیٹرفیصل جاوید

  • ‘پاک سعودی  تعلقات کے حوالے سے وزیراعظم کا دورہ بہت ہی کامیاب رہا’

    ‘پاک سعودی تعلقات کے حوالے سے وزیراعظم کا دورہ بہت ہی کامیاب رہا’

    اسلام آباد : سینیٹرفیصل جاوید کا کہنا ہے کہ دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کا دورہ بہت ہی کامیاب رہا اور دورے کے نتیجے میں دوطرفہ تعلقات مزید بہتر ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹرفیصل جاوید نے اےآروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب سے متعلق بتایا کہ دوطرفہ تعلقات کےحوالےسےدورہ بہت ہی کامیاب رہا، دونوں ممالک نےباہمی معاشی،تجارتی اورثقافتی تعلقات مزیدمستحکم کرنےکاعزم کیا۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں وزیراعظم کی ہر لحاظ سےعزت افزائی خوش آئند ہے، وزیراعظم کے دورے کے نتیجے میں دوطرفہ تعلقات مزید بہتر ہوئے ہیں۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ، دورے کے دوران وزیراعظم کی سعودی قیادت سےاہم ملاقاتیں ہوئیں جبکہ اہم معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔

    مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان نے وزیر اعظم عمران خان کاپرتپاک استقبال کیا ، اس دوران تاریخی اوربرادرانہ تعلقات،دوطرفہ تعاون کےتمام پہلوؤں کاجائزہ لیاگیا ، باہمی دلچسپی کےعلاقائی اوربین الاقوامی امورپرتبادلہ خیال کیاگیا اور دوطرفہ تعلقات،سرکاری افسران اورنجی شعبےمیں رابطوں اورتعاون پراتفاق کیاگیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب اورمشرق وسطیٰ گرین منصوبےکاخیرمقدم کرتے ہوئے کہا امیدہےایسےمنصوبوں سےخطےکےافراد اورماحول پر مثبت اثرپڑے گا جبکہ سعودی ولی عہدنےپاکستان کے10 بلین ٹری منصوبےکوسراہا۔

  • پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہونا خوش آئند بات ہے، سینیٹرفیصل جاوید

    پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہونا خوش آئند بات ہے، سینیٹرفیصل جاوید

    اسلام آباد : سینیٹرفیصل جاوید نے ایم سی سی کےکپتان کمارا سنگاکارا سے ملاقات میں کہا ایم سی سی 47 سال بعد پاکستان لوٹ رہی ہے اور پی ایس ایل کا بھی آغاز ہوا چاہتا ہے، آج کا پاکستان ایک نیا اور پرامن پاکستان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کا خواب پورا ہوگیا ، سینیٹرفیصل جاوید کی ایم سی سی کےکپتان کمارا سنگاکارا سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں سینٹر فیصل جاوید نے وزیراعظم عمران خان کا دستخط شدہ بیٹ سنگاکارا کوپیش کیا۔

    سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ایم سی سی 47 سال بعد پاکستان لوٹ رہی ہے، دوسری جانب پی ایس ایل کا بھی آغاز ہوا چاہتا ہے، پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہونا خوش آئند بات ہے، آج کا پاکستان ایک نیا اور پرامن پاکستان ہے۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کا بحال ہونابہت بڑی کامیابی ہے، کھیلوں کی بحالی کا سہرا ہماری افواج ،سکیورٹی اداروں کوجاتا ہے، آج دنیا پاکستان کا رخ کررہی ہے، سیاحت بڑھ رہی ہے، اس سال سیاحت کاڈبل ہونااس بات کی علامت ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کرکٹ کا اصل مزہ شائقین کے جوش اور ولولے سے ہوتا ہے، پی ایس ایل میں شریک ہرٹیم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکرتے ہیں اور مہمان ٹیموں کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔

  • آصف زرداری کی ضمانت منسوخ توہونا ہی تھی ، سینیٹرفیصل جاوید

    آصف زرداری کی ضمانت منسوخ توہونا ہی تھی ، سینیٹرفیصل جاوید

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹرفیصل جاوید نے کہا آصف زرداری کی ضمانت منسوخ توہونا ہی تھی، لگتا ہے نیب کےپاس ٹھیک ٹھاک ثبوت ہیں، 10سال میں صرف 2خاندان کی جائیدادیں بڑھیں جبکہ عمر چیمہ کا کہنا تھا آصف زرداری کی درخواست ضمانت پرفیصلہ منطقی قابل فہم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر چیمہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا آصف زرداری کی درخواست ضمانت پر فیصلہ منطقی اور قابل فہم ہے، محسوس ہورہاہے آصف زرداری کیخلاف شواہد ناقابل تردید ہیں۔

    عمر چیمہ کا کہنا تھا جے آئی ٹی نے بہت سے ناقابل تردید شواہد پر رپورٹ مرتب کی، کرپٹ کردار اپنے انجام کو پہنچیں گے۔

    لگتا ہے آصف زرداری کیخلاف نیب کےپاس ٹھیک ٹھاک ثبوت ہیں، فیصل جاوید


    دوسری جانب پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر کہ آصف زرداری کی ضمانت منسوخ توہونا ہی تھی، عام آدمی سوچتا ہےکہ دوخاندانوں کےاثاثوں کا گراف اوپر جارہا ہے،غربت کا گراف نیچےجا رہا ہے، ان کےذرائع آمدن کیا ہیں، لگتا ہے نیب کےپاس ٹھیک ٹھاک ثبوت ہیں۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا قانون اپنا راستہ خود لے گا، 10 سال میں غریب مزید غریب، ادارے تباہ ہوئے اور صرف 2خاندان کی جائیدادیں بڑھیں، ملک کے قرضے اوپر جاتےرہے ،غربت بڑھتی رہی۔

    انھوں نے کہا عام آدمی دیکھ رہا ہے یہ امیر ہوگئے اور وہ غریب ہورہےہیں، ان سے چوری کا پوچھا جائے تووزیراعظم پر الزام لگاتےہیں، یہ سب اپنی کرپشن اور مفادات کیلئے اکٹھے ہوتے ہیں، چارٹر آف ڈیموکریسی نہیں ماضی میں چارٹرآف کرپشن کیاگیا۔

    یاد رہے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی اور گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

  • "میدان سجانا ہے کی” دھوم، فیصل جاویدکا سی ای اواے آر وائی سلمان اقبال کو خراج تحسین پیش

    "میدان سجانا ہے کی” دھوم، فیصل جاویدکا سی ای اواے آر وائی سلمان اقبال کو خراج تحسین پیش

    دبئی : سینیٹرفیصل جاوید اے آر وائی کی مہم’میدان سجاناہے‘ کے معترف ہوگئے اور کرکٹ فینز کو متحرک کرنے کیلئے شاندارمہم چلانے پر سی ای اواےآر وائی سلمان اقبال اور حاجی اقبال کو خراج تحسین پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹرفیصل جاوید اے آروائی کی مہم "میدان سجاناہے، پاکستان کی شان بڑھاناہے” کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر  پر شاندارمہم چلانے پر سی ای اواے آر وائی سلمان اقبال کو خراج تحسین پیش کیا۔

    سینیٹرفیصل جاوید نے کہا کرکٹ فینز کو متحرک کرنے کے لیے اے آر وائی نے شاندار مہم چلائی، مہم میں زبردست تیزی نےپی ایس ایل کوچارچاندلگادیے ، یواےای میں سنسنی خیزمقابلوں کابےتابی سےانتظارکررہے ہیں۔

    فیصل جاوید کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے لیےحاجی اقبال کی کاوشیں بھی قابل تعریف ہیں،ویلڈن سلمان اقبال، ویلڈن اے آروائی، پاکستان کی شان بڑھانا ہے تومیدان سجاناہے۔

    خیال رہے پی ایس ایل کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے شروع ہورہا ہے، جو 17 مارچ تک جاری رہے گا، پی ایس ایل فور کے 4 میچز ابو ظبی میں ہوں گے جبکہ شارجہ اور دبئی میں بھی میچز ہوں گے، آخری 8 میچز پاکستان میں ہوں گے، جن میں 3 میچ لاہور اور 5 میچ کراچی میں ہوں گے۔

    لاہور میں ہونے والے میچز 9، 10 اور 12 مارچ کو ہوں گے جبکہ 7، 10، 13 اور 15مارچ کو میچز کراچی میں ہوں گے۔ پی ایس ایل فور کا فائنل 17 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

  • ڈیم کیلئے عطیات ، امریکا میں موجود سینیٹر فیصل جاوید کی زبردست پذیرائی

    ڈیم کیلئے عطیات ، امریکا میں موجود سینیٹر فیصل جاوید کی زبردست پذیرائی

    اسلام آباد :ڈیموں کی تعمیر، عطیات جمع کرنے کے لئے امریکا میں موجود سینیٹرفیصل جاوید کی زبردست پذیرائی ہوئی ، فیصل جاوید نے کہا ڈیمز کیلئے دل کھول کرحصہ ڈالنے پر اہل وطن سلام کےمستحق ہیں، اہل وطن سےاپیل کرتاہوں آگےبڑھیں اورڈیم فنڈمیں حصہ ڈالیں۔

    تفصیلات کے مطابق اوورسیزپاکستانیوں کی جانب سے ڈیم کے لئے عطیات بھجوانے کا سلسلہ جاری ہے، عطیات جمع کرنےکے لئے امریکا میں موجود سینیٹر فیصل جاوید کی زبردست پذیرائی ہوئی۔

    [bs-quote quote=”اہل وطن سےاپیل کرتاہوں آگےبڑھیں اورڈیم فنڈمیں حصہ ڈالیں” style=”style-6″ align=”left” author_name=”فیصل جاوید”][/bs-quote]

    فیصل جاوید نے کہا اللہ ہرسال145ملین ایکڑفٹ پانی ہمیں نصیب کرتےہیں، بدقسمتی سےہم محض13.7ملین ایکڑفٹ پانی ہی بچاپاتےہیں، پاکستان کوسالانہ کم ازکم 40 ملین ایکڑفٹ پانی درکارہے، ذخائرآب نہ ہونےسے29 ملین ایکڑفٹ پانی ضائع ہوجاتاہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آبی ذخائرکی تعمیروقت کی اہم ترین ضرورت ہے، ہمارےپاس 2 ڈیمزہیں، جن میں 4ماہ کے مقابلے میں 1ماہ کا پانی ہے، ہمارے مقابلے میں بھارت 6ماہ کیلئے پانی جمع کرسکتا ہے جبکہ امریکا30 ماہ، مصر33 ماہ تک کے پانی کے ذخیرے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    فیصل جاوید نے کہا ڈیمز کیلئے لگ بھگ ساڑھے8 ارب کےعطیات جمع ہوچکےہیں، دل کھول کرحصہ ڈالنے پراہل وطن سلام کےمستحق ہیں اور وزیراعظم اور چیف جسٹس بھی بھرپورخراج تحسین کےمستحق ہیں۔

    مزید پڑھیں : واشنگٹن : ڈیم فنڈ ریزنگ تقریب میں دس کروڑ سے زائد کے عطیات جمع

    سینیٹر کا کہنا تھا سیٹل اورفونکس کےبعدآج واشنگٹن کی باری ہے، 8دسمبر کو شکاگو اور 9 دسمبر کو نیو جرسی میں پاکستانی عطیات دیں گے، اہل وطن سےاپیل کرتاہوں آگے بڑھیں اور ڈیم فنڈمیں حصہ ڈالیں۔

    یاد رہے دو دسمبر کو واشنگٹن میں ڈیمز فنڈ کیلئے فنڈ ریزنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا، تقریب میں موجود افراد نے دو گھنٹے میں دس کروڑ سے زائد کے عطیات دیئے، تقریب میں وزیراعظم عمران خان کے دستخط شدہ بیٹ اور بال کی نیلامی کے علاوہ وسیم اکرم کی دستخط شدہ بال بھی نیلامی کا حصہ تھی۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا تھا کہ پانی کے بحران سے نمٹنے کیلئے ماضی کے حکمرانوں کا بہت پہلے اقدامات کرنا چاہیئے تھے، پاکستان میں بڑے ڈیم نہ ہونے کی وجہ سے سستی بجلی نہیں بن سکتی۔

    واضح رہے یاد رہے کہ 8 ستمبر کو ڈیم فنڈ ریزنگ کے لیے وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ٹاسک دیا تھا اور کہا تھا کہ امریکی، یورپی ممالک میں فنڈ ریزنگ کے لیے پارٹی رہنما رابطے کریں گے۔

  • اب اقامہ کی آڑمیں چھپنےوالےمحفوظ نہیں رہ سکیں گے، شہزاد اکبر

    اب اقامہ کی آڑمیں چھپنےوالےمحفوظ نہیں رہ سکیں گے، شہزاد اکبر

    اسلام آباد : وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائےاحتساب شہزاداکبر  نے اعلان کیا ہے کہ اب اقامہ کی آڑمیں چھپنےوالےمحفوظ نہیں رہ سکیں گے،اقامہ کی آڑمیں  دبئی اور سوئس بینکوں میں چھپائی گئی رقم سامنےلائیں گے جبکہ سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ وہ لوگ جوملک کولوٹتےرہےاب نہیں بچ پائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی ، پریس کانفرنس سینیٹرفیصل جاوید نے کہا اقامہ کے پیچھے کیا ڈرامہ تھا پتہ چلالیا ہے، کرپشن اور منی لانڈرنگ سےمتعلق انکشافات ہوئےہیں، این آراو مانگنے والوں کوکچھ نہیں ملا،شہزاد اکبر کو بہت کچھ مل گیا ہے۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ ایک وہ لوگ ہیں جو20،20سال سےوہاں مقیم ہیں ،وہ اقامہ لیتےہیں، دوسرےوہ ہیں جو کرپشن میں ملوث ہیں وہ اقامہ لیتےہیں، وہاں کا اقامہ لے کر کرپشن کرنے والے تحقیقات کے ریڈار سے باہر ہوجاتے ہیں، اقامہ لینے کا مقصد ہوتا ہے کس طرح کرپشن کی تحقیقات سےبچنا ہے۔

    [bs-quote quote=”وہ لوگ جوملک کولوٹتےرہےاب نہیں بچ پائیں گے” style=”default” align=”left”][/bs-quote]

    پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا وہ لوگ جوملک کو لوٹتے رہے اب نہیں بچ پائیں گے، کرپشن کرنے والے اقامہ لے کر تحقیقات کے ریڈار سے باہر ہوجاتے ہیں، اس سے پہلے کسی حکومت نے منی لانڈرنگ پر ہاتھ نہیں ڈالا، حکومت میں شامل افراد ہی منی لانڈرنگ میں ملوث رہے۔ کرپشن میں ملوث لوگوں نے کبھی منی لانڈرنگ پر ہاتھ نہیں ڈالا اور کبھی منی لانڈرنگ کے خلاف کارروائی ہی نہیں کی جاسکی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اب حکومت 24ہزارارب کا حساب لے گی، 24 ہزار ارب روپے کہاں لگا ،حکومت حساب لے رہی ہے، ہمارا مقصد ہے پاکستان کے غریب افراد کی بہتری ہے، ہم پہلے100 دن میں ہی بڑی بڑی چیزیں عوام کے سامنے لارہے ہیں، ہمارے پاس چوری اور کرپشن ختم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں۔ْ

    فیصل جاوید نے کہا کہ مخیرحضرات عمران خان کی سب سے زیادہ مدد کرتے ہیں، لوگ اعتماد کر رہے ہیں،زرمبادلہ میں نئے ریکارڈ قائم ہوئے ہیں، پاکستان  پر اعتماد بحال ہوگا تو لوگ ہماری مدد کریں گے۔

    [bs-quote quote=” اپوزیشن والےگھبرائےہوئےہیں احتساب کاخوف ہے” style=”default” align=”right”][/bs-quote]

    رہنما تحریک انصاف کا محالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہباز شریف، خورشید شاہ، فضل الرحمان کے چہروں پرگھبراہٹ ہے،مولانا فضل الرحمان گھبرا رہے ہیں ان کو پتہ ہے احتساب سے بچنے کا راستہ نہیں ملے گا۔

    انھوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کیونکہ ان کا اپناریکارڈ ہے، اپوزیشن والے گھبرائے ہوئے ہیں، احتساب کا خوف ہے، ہمارا ان کے چارٹر آف ڈیموکریسی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، اپوزیشن کا تو مک مکا تھا،باریاں لگی ہوئی تھی، پی اے سی چیئرمین ایسا شخص ہونا چاہیے،. جس پر کوئی الزام نہیں ہو، یہ کیا طریقہ ہے کہ چوری کی تحقیقات کی لیے چور کو کمیٹی کا سربراہ بنا دیا جائے۔

    اب اقامہ کی آڑمیں چھپنےوالےمحفوظ نہیں رہ سکیں گے، شہزاداکبر


    وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاداکبر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہماری حکومت آنے کے بعد4.7ارب ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں، ایک اقامہ ملک سے لوٹی دولت باہر بھیجنے کے لیے لیا جاتا ہے، ہم اقامہ ہولڈرز کی معلومات سرکاری اوراپنے طور پر لے رہے ہیں، اقامہ رکھنے کا مقصد لوٹی ہوئی دولت کو چھپانا ہے، وزیراعظم، وزیر داخلہ عہدوں کے لوگ بھی اقامے لیتے ہیں۔

    شہزاد اکبرنے کہا اب اقامہ کی آڑمیں چھپنےوالےمحفوظ نہیں رہ سکیں گے، ایک اقامہ مزدوری اوردوسرالوٹی دولت رکھنےکیلئےلیاجاتاہے، اقامہ کی آڑمیں دبئی اور سوئس بینکوں میں چھپائی گئی رقم سامنےلائیں گے، اقامہ رکھنے والوں کی تفصیلات کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔

    [bs-quote quote=” اقامہ کی آڑمیں دبئی اور سوئس بینکوں میں چھپائی گئی رقم سامنےلائیں گے” style=”default” align=”left”][/bs-quote]

    وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ نے پاکستان کی معیشت کو تباہ کردیا ہے ابھی پہلے ہم بڑے مگرمچھوں کے پیچھے جارہے ہیں، رقم 700ارب بنتی ہے ، ابتدائی طور پر 10لاکھ ڈالر سے زیادہ اثاثے رکھنے والوں کو گرفت میں لارہےہیں۔

    انھوں نے کہا دبئی میں پاکستان تیسرابڑاملک ہےجوریئل اسٹیٹ میں انویسٹمنٹ کرچکاہے ،اس کا مطلب پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے دبئی میں پراپرٹی خریدی ہے، ہمارےپاس جو ڈیٹا ہے، اسے فلٹر کرکے مطلوبہ افراد تک پہنچ رہے ہیں۔

    شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ لوگوں نے اپنے ملازمین کے نام پر جائیدادیں بنائی ہوئی ہیں، مالی، باورچی اور ڈرائیور کے ناموں پر کالا دھن چھپایا گیا ہے، جب ہم تحقیقات کرتے ہیں تو پتہ چلتا ہے، جائیداد کسی چھوٹے آدمی کے نام ہے، 1.3 ارب کی رقم پاکستان سے منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر گئی، ہمارے پاس رکشے اور فالودےوالے کے کیس بھی شامل ہیں۔

    وزیراعظم کے مشیر نے کہا پانچ ہزار سے زائد جعلی اکاؤنٹس ملے ہیں، رکشے والے اور فالودے والے کے نام پرمنی لانڈرنگ کی گئی ہے، 5ہزار سے زائد جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے ایک ارب ڈالرسے زائد باہر بھیجے گئے، ایک مسیحا لوگوں کے اکاؤنٹ میں پیسہ ڈال جاتا ہے اور ٹی وی پربیٹھ کر دندناتا ہے، ثابت کرو، صرف دبئی میں پاکستانیوں کی
    15 ارب ڈالر کی پراپرٹیزہیں، ابھی ہم نے صرف دبئی کی بات کی ہے، مکمل یواے ای کی بات نہیں کی۔

    [bs-quote quote=”پانچ ہزار سے زائد جعلی اکاؤنٹس ملے ہیں، ایک مسیحالوگوں کےاکاؤنٹ میں پیسہ ڈال جاتاہےاورٹی وی پربیٹھ کردندناتاہےثابت کرو” style=”default” align=”right”][/bs-quote]

    ان کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ کا معاملہ ابھی سپریم کورٹ میں چل رہا ہے، اس لیےابھی کچھ تذکرہ نہیں کرسکتے، رپورٹس سپریم کورٹ میں پیش ہو رہی ہیں، ملزمان کی فہرست بھی جلد سامنے آئے گی، معاملہ سپریم کورٹ میں تکمیل کے مراحل ہیں جلد تفصیلات سامنےآئیں گی۔

    ہل میٹل کے حوالے سے شہزاد اکبر نے کہا ہل میٹل کاکیس تکمیل کے مراحل میں ہیں سب کچھ واضح ہوجائے گا، انفارمیشن عوام کا حق ہے،حکومت کی جانب سے کچھ نہیں پوچھا جائے گا، ہل میٹل کا پیسہ نوازشریف کے پاس واپڈا ٹاؤن لاہور کے اکاؤنٹ میں آرہا ہے، ہل میٹل ایک ایسی بابرکت فیکٹری تھی جس سے یہاں بھی پیسہ بھیجا گیا اور وہاں جائیدادیں بھی خریدی گئیں۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ کی رقم چھپانے کے لیے جن ممالک کا استعمال کیا گیا ان کی فہرست بھی نکال لی، پیسوں کو فریز کرنے کے لیے کچھ ممالک میں قانونی تقاضوں پر بات جاری ہے، قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد کچھ مگر مچھوں کے پیسے سیز ہونا شروع ہوجائیں گے۔

    انھوں نے کہا جےآئی ٹی نے پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کی ہیں، سپریم کورٹ کا کردار بھی اہم رہا کیونکہ انہوں نے ان کیسز کے لپیئ جے آئی ٹی بنائی، حکومتی مشینری اداروں کو کام کرنے دے رہی ہے اور مکمل معاونت ہے۔

    [bs-quote quote=”سوئس بینکوں میں موجود رقم پرجلد قوم کو خوشخبری سناؤں گا،” style=”default” align=”left”][/bs-quote]

    شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں ایک خاتون کی بڑی شاپنگ کی چرچا ہوئی  تھی، ہمارےہاں بھی ایسے بڑے لوگ ہیں جو تھری جی لائسنس کے کمیشن کھا کر بیٹھے ہیں، سوئس بینکوں میں موجود رقم پر جلد قوم کو خوشخبری  سناؤں گا، جو رقم بتائی ہے اس میں سوئس بینکوں کا ڈیٹا شامل نہیں ہے،  سوئس بینکوں کا ڈیٹا شامل کیا گیا تو اس رقم کا حجم بہت زیادہ بڑھ جائے گا، سوئس حکام اس ماہ کے آخر میں ملاقات متوقع ہے، جلد خوشخبری دوں گا۔

    وزیراعظم کے مشیر نے کہا تمام ادارے کام کر رہے ہیں اور مکمل فعال ہے، اقدامات نظر بھی آرہے ہیں، ایم کیوایم منی لانڈرنگ کیس میں ثبوت نیشنل کرائم ایجنسی سے شیئرکئے ہیں اور کیس برطانیہ نے پک اپ کرلیا ہے، جن کیسز کی  تفصیلات آتی رہیں گی ان کے نام ای سی ایل پربھی ڈالےجائیں گے، ای سی ایل پرنام ڈالنے سے متعلق اپنا ایک طریقہ کارہے۔

  • سزائیں ابھی معطل ہوئی ہیں منسوخ نہیں، ان کی منزل اڈیالہ ہی ہے،فیصل جاوید

    سزائیں ابھی معطل ہوئی ہیں منسوخ نہیں، ان کی منزل اڈیالہ ہی ہے،فیصل جاوید

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ نوازشریف، مریم نواز، محمد صفدر اب بھی مجرم ہیں، سزائیں ابھی معطل ہوئی ہیں منسوخ نہیں، ان کی منزل اڈیالہ ہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے شریف خاندان کی سزا معطلی کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کے کرپشن کے الزامات اب بھی موجود ہیں، نواز شریف، مریم نواز، محمد صفدر اب بھی مجرم ہیں اور سزا موجود ہے۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے صرف سزا معطل کی ہے، منسوخ نہیں کی، ان کی منزل اڈیالہ ہی ہے۔

    یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف،مریم نوازاور صفدرکی سزا معطلی کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے تینوں کو رہا کرنے کا حکم دیا جبکہ عدالت نے تینوں کو پانچ پانچ لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت بھی کی۔

    مزید پڑھیں : ایوان فیلڈ ریفرنس ، نوازشریف، مریم نواز، کپیٹن(ر)صفدر کی سزا معطل ، رہا کرنے کا حکم

    خیال رہے لندن فلیٹس سے متعلق ایوان فیلڈ ریفرنس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے چھ جولائی کو فیصلہ سناتے ہوئے نوازشریف کو گیارہ سال، مریم نوازکو سات سال اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو دو سال قید کی سزا سنائی تھی۔

    نواز شریف اور مریم نواز 13 جولائی کو لندن سے پاکستان آئے تو انھیں گرفتار کرلیا گیا تھا، جس کے بعد تینوں مجرمان نے سزاؤں کے خلاف سولہ جولائی کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا گیا۔