Tag: سینیٹر رضا ربانی

  • سینیٹر رضا ربانی کا صدر مملکت عارف علوی  کیخلاف انکوائری کا مطالبہ

    سینیٹر رضا ربانی کا صدر مملکت عارف علوی کیخلاف انکوائری کا مطالبہ

    کراچی: سینیٹر رضا ربانی نے صدر مملکت عارف علوی کیخلاف انکوائری کا مطالبہ کردیا اور کہا صدر نے غلط بیانی کی ہے تو ان کیخلاف قانونی کارروائی ہوسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں پیپلزپارٹی کے سینیٹر رضاربانی نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت کی جانب سے کیا گیا ٹوئٹ غیرمناسب تھا ، صدرریاست کےسربراہ ہیں ،ان کےپاس آئینی راستہ موجودتھا۔

    رضاربانی کا کہنا تھا کہ جس طرح صدرنےدیگربلزواپس بھیجےتھے یہ بھی واپس بھیج دیتے، یہ کیابات ہوئی وہ دستخط نہیں کرنا چاہتے کچھ کہنابھی نہیں چاہتے۔

    پیپلزپارٹی کے سینیٹر نے کہا کہ صدر نے غلط بیانی کی ہے تو ان کیخلاف قانونی کارروائی ہوسکتی ہے، ابھی واضح نہیں ہے کہ صدر نے بلز پردستخط کیے ہیں یا نہیں، صدر کےمواخذے کا معاملہ الگ ہےلیکن سینیٹ انکوائری کرسکتا ہے۔

    رضا ربانی نے صدر مملکت کیخلاف انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ کی کمیٹی کے سامنے صدر اور ان کے عملے کو پیش ہونا چاہیے۔

  • پنڈورا پیپرز کی تحقیقات،  بڑا مطالبہ سامنے آگیا

    پنڈورا پیپرز کی تحقیقات، بڑا مطالبہ سامنے آگیا

    اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر رضا ربانی نے پینڈورا پیپرز  کی تحقیقات حاضر سروس ججز کے فورم سے کرانے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر رضا ربانی نے پینڈورا پیپرز تحقیقات کے لیے سیل کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پینڈورا پیپرز پرسیل کا اعلان اپنے دوستوں کے تحفظ کے لیے ہے،میاں رضاربانی

    رضا ربانی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے معائنہ کمیشن کے پاس قانوناً تحقیقات یا نگرانی کا مینڈیٹ نہیں، مینڈیٹ نہ ہونے پر کوئی بھی کارروائی غیر قانونی ہو گی، ایف بی آر کو معاملہ بھجوانے کا فائدہ نہیں ، یہ ایک کور اپ ہے۔

    رہنما پی پی نے کہا کہ ایف بی آر نے پاناما پیپرزمیں پہلے نوٹس کے بعد کچھ نہیں کیا تھا، حکومت کی اپنے ساتھیوں کے احتساب کی تاریخ بہت خراب ہے، چینی گندم اسکینڈل کی رپورٹس سرد خانے میں ڈال دی گئیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول اور صحت کے معاونین خصوصی نےقیمتیں بڑھنےپراستعفےدیے ، استعفے دیے گئے لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

    رضا ربانی نے مطالبہ کیا کہ پینڈورا پیپرز پرتحقیقات حاضر سروس ججز سےعدالتی فورم پر کرائی جائیں۔

  • ریاست کو ایک ماں کی طرح بننا پڑے گا، ریاست اعتراف کرے غلطیاں ہوئیں، رضا ربانی

    ریاست کو ایک ماں کی طرح بننا پڑے گا، ریاست اعتراف کرے غلطیاں ہوئیں، رضا ربانی

    اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ ریاست کو اب ایک ماں کی طرح بننا پڑے گا، ریاست اعتراف کرے کہ غلطیاں ہوئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ 18ویں ترمیم سے صوبائی خود مختاری کے نظام کو آگے بڑھایا، جو مائنڈ سیٹ ہے وہ صوبائی خود مختاری کو قبول نہیں کررہا ہے، 73 کا آئین موجود ہے لیکن آج صدارتی طرز حکومت چل رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں ان کو کابینہ کا حصہ نہیں سمجھتا جو پارلیمان کو جواب دہ نہ ہو، آج 22 لوگ جو خود کو ٹیکنوکریٹس کہتے ہیں حکومت چلا رہے ہیں، آج عام شہری اور ریاست کے درمیان شراکت داری نہیں ہے۔

    رضا ربانی نے کہا کہ ریاست عوام کی ضرورت پوری نہیں کرتی تو ترقی رک جاتی ہے، جمہوریت، ملکی سالمیت کے لیے تمام جماعتوں کو اکٹھا ہونا پڑے گا، ریاست کے جاری کردہ بیانیے کو بدلنا پڑے گا۔

    مزید پڑھیں: رضا ربانی نے سندھ میں گورنر راج کا امکان رد کر دیا

    انہوں نے کہا کہ 2010 میں وفاق اور اکائیوں میں ایک سیاسی اتفاق رائے پیدا ہوا، جب تک اتفاق رائے پیدا نہیں ہوتا ریاست کا چلنا ممکن نہیں ہے۔

    سینیٹر رضا ربانی کا کہنا تھا کہ آج مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے، حالاں کہ حکمرانوں نے مہنگائی ختم کرنے کا دعویٰ کیا تھا.

    پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھائیں، ایک بار پھر پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کی باتیں ہو رہی ہیں. آج وزیر اعظم کی کابینہ میں باہر سے آئے ہوئے لوگ ہیں.

  • سینیٹ اجلاس: صدر کے ایمنسٹی آرڈیننس پر رضا ربانی کی کڑی تنقید، اپوزیشن کا واک آؤٹ

    سینیٹ اجلاس: صدر کے ایمنسٹی آرڈیننس پر رضا ربانی کی کڑی تنقید، اپوزیشن کا واک آؤٹ

    اسلام آباد: سینیٹر رضا ربانی نے صدر ممنون کی جانب سے جاری آرڈیننس پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اس آرڈیننس کی وجہ سے مجھ سمیت پورے ایوان کا استحقاق مجروح ہوا۔

    ،سابق چیئرمین سینیٹ نے نکتہ اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ صدر نے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیے بغیر چار آرڈیننس منظور کیے جب کہ آرٹیکل 50 کے تحت صدر پاکستان پارلیمان کا حصہ ہیں۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ صدر نے خود سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس طلب کیے ہیں، قانون میں اکنامک ایڈوائزری کونسل کی کوئی حیثیت نہیں ہے، صدر کی جانب سے جاری کردہ آرڈیننس غیر قانونی ہیں۔

    میاں رضا ربانی نے سینیٹ اجلاس میں کہا کہ سپریم کورٹ فیصلے کے تحت اس طرح قوانین جاری نہیں کیے جاسکتے، آرڈیننس کی منظوری کابینہ میں پیش ہونے کے بعد ہی دی جاسکتی ہے۔ انھوں نے آرڈیننس کا معاملہ استحقاق کمیٹی کو بھیجنے کا مطالبہ کردیا۔

    سینیٹ اجلاس میں ایمنسٹی اسکیم آرڈیننس کے خلاف تقاریر کے بعد اپوزیشن نے احتجاجاً اجلاس سے واک آؤٹ کردیا۔

    دوسری جانب وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل نے کہا کہ سینیٹ اجلاس میں ایمنسٹی اسکیم کو حرام کی دولت قرار دینا افسوس ناک ہے۔

    انھوں نے کہا کہ آرڈیننس کے اجرا سے قانون کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی، اپوزیشن کا رویہ افسوس ناک ہے، آرڈیننس سے متعلق ایک سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی تھی۔

    صدرممنون حسین نےٹیکس ایمنسٹی اسکیم پردستخط کردیے‘ آرڈیننس جاری

    ایمنسٹی اسکیم آرڈیننس کی منظوری پر سینیٹر شیری رحمان نے احتجاج کرتے ہوئے کہ یہ پارلیمنٹ کے حق پر ڈاکا ڈالا جارہا ہے، ہم یہاں ٹی اے ڈی اے لینے نہیں آتے، ہرقانون منظوری کے لیے سینیٹ میں پیش کیا جانا چاہیے۔

    پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا کہ حکومت پارلیمان میں بیٹھ کر منی لانڈرنگ کرنا چاہتی ہے، بجٹ سے چند دن قبل ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا، انھوں نے کہا کہ یہ معاملہ اسحقاق کمیٹی کو بھیجا جائے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • آزادی کو 70 سال ہوگئے لیکن حال موہن جوداڑو سے بھی ابتر ہے، رضا ربانی

    آزادی کو 70 سال ہوگئے لیکن حال موہن جوداڑو سے بھی ابتر ہے، رضا ربانی

    کراچی : چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ پاکستان کو آزاد ہوئے 70 سال ہوگئے لیکن بد قسمتی سے حال اب تک موہن جو داڑو جیسا ہے.

    وہ کراچی میں 70 ویں جشن آزادی کے موقع پر مقامی یونیورسٹی میں ہونے والی ایک پُر وقار تقریب سے خطاب کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ ضیاء دور میں طلبہ تنظیموں پرپابندی لگائی گئی تھی تاکہ آمریت کے خلاف نہ کوئی آواز نہ اُٹھا سکے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں آزاد ہوئے 70 سال بیت گئے لیکن بدقسمتی کے ساتھ آج بھی ہم ایک دوسرے کے ساتھ دست و گریباں ہیں، معاشرے میں عدم برداشت ہے اور قوم مختلف فرقوں میں بٹ گئی ہے طلبہ تنظیموں اور مزدور یونینز کو ریاستی فیصلےکےتحت سوچ کوختم کیاگیا۔

    انہوں نے کہا کہ صرف طلبہ تنظیموں پر پابندی ہی نہیں لگائی گی بلکہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت لیبر یونینز کو بھی تہس نہس کیا گیا تاکہ محروم طبقے اشرافیہ کے خلاف آواز نہ اُٹھا سکیں عالم یہ ہے کہ مزدور فیکٹری میں جل جاتا ہے لیکن سرمایہ دارکو کیفرکردار تک نہیں پہنچایا جاتا۔

    چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا کہ تاریخ بہت کڑوی ہوتی ہے پے در پے آمریت کے بعد اب یہ صورت حال ہے کہ ادارے بھی آئین کے اندررہتے ہوئے کام کرنے کو تیار نہیں ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستانی حکومت اور عوام دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ دیں گے، ایاز صادق

    پاکستانی حکومت اور عوام دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ دیں گے، ایاز صادق

    اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ حکومت اور عوام نے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کا عزم کیا ہوا ہے اور ہم اس سے جل چھٹکارا حاصل کرلیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایشیائی پارلیمانی کونسل کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا، اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ ’’پاکستان کئی دہائیوں سے دہشت گردی کا شکار بنا ہوا ہے ، دو دہائیوں میں دہشت گردوں نے 65 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو قتل کیا‘‘۔

    ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ’’عسکریت پسندی کی سوچ اور دہشت گردی دنیا کے لیے بہت اہم مسئلہ ہے، اس ضمن میں ایشیائی ممالک کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا، ایشیائی پارلیمنٹ کو بہت سے چیلنجز درپیش ہیں تاہم ان کا خاتمہ ایشیائی ممالک کے اتحاد سے ہی ممکن ہے‘‘۔

    اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہا ’’نیوکلئیر سپلائرز گروپ میں کسی ملک کی امتیازی حیثیت نہیں ہونی چاہیے ایسا کرنے سے خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ شروع ہوتی ہے جو سب کے لیے نقصان دہ ہے، ایشیائی مسائل اور معاملات کو علاقائی تعاون سے ہی حل کیا جاسکتاہے پاک چین اقتصادی راہداری علاقائی تعاون کی بہترین مثال ہے‘‘۔

    اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ ’’کمبوڈیا ایشیائی پارلیمانی اسمبلی میں فعال کردار ادا کرے گا، پارلیمانی اسمبلی کی قراردادیں ایشیائی مملک کے عوام کی سوچ کی عکاس ہیں‘‘۔

    چیئر مین سینیٹ نے کمبوڈیا کو ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی صدارت پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’قومی اسمبلی اور اسپیکر ایاز صادق نے اس کانفرنس کے انعقاد میں اہم قردار ادا کیا جو قابل تحسین ہے‘‘۔

     

  • وزیر اعظم جب سے منتخب ہوئے ہیں سینٹ میں نہیں آئے، سینیٹر رضا ربانی

    وزیر اعظم جب سے منتخب ہوئے ہیں سینٹ میں نہیں آئے، سینیٹر رضا ربانی

    پیپلزپارٹی کے رہنما رضا ربانی کہتے ہیں وزیر اعظم جب سے منتخب ہوئے ہیں سینٹ میں نہیں آئے، سینٹ میں وزیر اعظم کا نہ آنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔

    سینٹ کا اجلاس چیئرمین سینٹ نیر حسین بخاری کی صدارت میں ہوا، اجلاس کے دوران سینیٹر رضا ربانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے تحت وزیر اعظم سینٹ کو بھی جوابدہ ہیں۔ وزیر اعظم جب سے منتخب ہوئے ہیں سینٹ میں نہیں آئے۔

    سینٹ میں وزیر اعظم کا نہ آنا آئین کی خلاف ورزی ہے، انہوں نے کہا کہ یہ بات واضح ہو رہی ہے کہ حکومت پارلیمان کو کنارے لگا رہی ہے۔

    ن لیگ کے رہنما راجہ ظفر الحق نے سینٹ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے پارلیمانی نظام کیلئے تکالیف اٹھائی جدوجہد کیں، وزیراعظم مصروفیت کی وجہ سے سینٹ میں نہیں آ سکے۔