Tag: سینیٹر زاہد خان

  • سینیٹر زاہد خان نے عوامی نیشنل پارٹی کو خیبرباد کہہ دیا، ذرائع

    سینیٹر زاہد خان نے عوامی نیشنل پارٹی کو خیبرباد کہہ دیا، ذرائع

    عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سینئر رہنما اور سینیٹر زاہد خان نے پارٹی کو خیبرباد کہہ دیا، وہ جلد ہی ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اے این پی کے سینیٹر زاہد خان کل مسلم لیگ ن میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سینیٹر زاہد خان ن لیگ کے وفاقی وزیر امیر مقام کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب میں اہم اعلان کریں گے۔

    واضح رہے کہ اے این پی کے سینیٹر زاہد خان سے متعلق گزشتہ ماہ سے کئی خبریں زیر گردش ہیں کہ انہوں نے عملی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کردیا۔

    اس کے علاوہ یہ بھی کہا جارہا تھا کہ گزشتہ ماہ زاہد خان نے پارٹی قیادت سے مبینہ اختلافات کے سبب پارٹی کے ترجمان کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

    اس کے علاوہ مختلف ذرائع سے چلنے والی خبروں کے مطابق انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان کا عہدہ چھوڑنے کے ساتھ ساتھ انٹرا پارٹی الیکشن میں بھی حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

  • وزیراعظم نوازشریف کسی صورت مستعفی نہ ہوں،سینیٹر زاہد خان

    وزیراعظم نوازشریف کسی صورت مستعفی نہ ہوں،سینیٹر زاہد خان

    اسلام آباد: عوامی نیشنل پارٹی کےمرکزی رہنماء اور سینیٹر زاہد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کسی صورت مستعفی نہ ہوں،ہم آئین اور جمہوریت کی خاطر آپ کے ساتھ ہیں،اگر وزیراعظم مستعفی ہوئے تو یہ پارلیمنٹ کی توہین ہوگی۔

    زاہدخان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے،پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت منعقد ہوا، انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ہونے والے الیکشن بھی سلیکشن تھے،ہم جنازے اٹھاتے رہے اوروہ اپنی مہم چلاتے رہے۔

     خیبر پختونخواہ  کے وزیرِاعلیٰ کا مینڈیٹ بھی جعلی ہے، پرویز خٹک اپنا صوبہ چھوڑ کر اسلام آباد پر قبضے کیلئے آئے ہوئے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ اسٹبلشمنٹ نے ہمیں کبھی دل سے تسلیم نہیں کیا،بیورو کریسی نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔

    زاہد خان نے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی کو بہت سمجھایا کہ مسائل صرف پارلیمنٹ میں ہی حل ہوتے ہیں،اور تمام معاملات کے حل کیلئے پارلیمنٹ ہی بہترین فورم ہے۔

    آئین اور پارلیمنٹ کے خلاف بات کرنے والے جیل میں بیٹھے ہیں لیکن ایک شخص جس کا تعلق پنجاب سے ہے وہ آئین اور پارلیمنٹ کے خلاف مسلسل بول رہا ہے لیکن اسے کچھ نہیں کہا جارہا،صرف پنجاب پاکستان نہیں، انہوں نے کہا کہ قانون بناناپارلیمنٹ کا کام ہے اور اس پر اپنی رٹ قائم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

  • عوام بجلی کے بل بروقت ادا کریں،زاہد خان

    عوام بجلی کے بل بروقت ادا کریں،زاہد خان

    اسلام آباد: سینیٹر زاہد خان نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی کےاجلاس کی صدرات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو سول نافرمانی کا اعلان نہیں کرنا چایئےتھا، عوام سےدرخواست ہے کہ پانی اور بجلی کے بل بر وقت ادا کریں ۔

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی کا اجلاس اے این پی کے سینٹر زاہد خان کی صدرات میں ہوا، عمران خان کی جانب سے سول نا فرمانی کی تحریک کے اعلان پر زاہد خان نے کہا کہ عمران خان کو ایسا اعلان نہیں کرنا چاہئے تھا، عوام سے درخواست ہے کہ وہ اپنے بجلی اور پانی کے بل بر وقت ادا کریں۔

    بجلی کی ڈسٹری بیوشن کمپنیز کے بورڈ آف ڈاریکٹرز پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے زاہد خان کا کہنا تھا کہ بیشتر کمپنیز میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی سیاسی بنیادوں پر کی گئی ہے۔

    جس کے جواب میں سیکریٹری پانی و بجلی نرگس سیٹھی نے کہا کہ کہ آپ کے اعتراضات وزیر پانی و بجلی اور وزیر اعظم کو آگاہ کر دوں گی، زاہد خان کا کہنا تھا کہ حکومت پہلے دستیاب بجلی کو صحیح طرح استعمال کرے، سسٹم میں نئی بجلی جب آئے گی تب دیکھا جائے گا۔