Tag: سینیٹر سلیم مانڈوی والا

  • ‘ن لیگ چاہتی ہے پی ٹی آئی الیکشن میں ہی نہ آئے’

    ‘ن لیگ چاہتی ہے پی ٹی آئی الیکشن میں ہی نہ آئے’

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ ن لیگ چاہتی ہے پی ٹی آئی الیکشن میں ہی نہ آئے مگر پیپلزپارٹی کاایساکوئی ارادہ نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی پی رہنما سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے پروگرام خبر مہر بخاری میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ چاہتی ہےپی ٹی آئی الیکشن میں ہی نہ آئے لیکن ہم چاہتےہیں پی ٹی آئی بھی الیکشن عمل کاحصہ بنے، ہم چاہتےہیں الیکشن مقررہ مدت میں ہو۔

    سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ سیاسی طورپرچیئرمین پی ٹی آئی اوران کی پارٹی کوالیکشن میں آنا چاہیے ، پی ٹی آئی نےکوئی غلط کام کیاہےتوہمیں وہ کام کرنے کی ضرورت نہیں۔

    انھوں نے کہا کہ سزادیناہماراکام نہیں عدالتیں ہیں، وزیر قانون نے اپنی رائے دی ہوگی، کسی نےکوئی غلط کام کیا ہے تو عدالتیں موجود ہیں وہ سزائیں دیں گی۔

    پی ٹی آئی ہر پابندی کے سوال پر پی پی سینیٹر کا کہنا تھا کہ کسی پارٹی پرپابندی کےخلاف ہیں پیپلزپارٹی واضح مؤقف رکھتی ہے، ہم توشروع سے نیب جیسےاداروں کے غلط استعمال کے خلاف ہیں۔

    ریڈیوفیس کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ بجلی کے بلوں میں 35 روپے ٹی وی فیس تو پہلے سے موجود تھی، قائمہ کمیٹی ممبران نے مشورہ دیا کہ 15روپے ریڈیو فیس بھی رکھ لیں، کمیٹی میں فیصلہ ہوا 15 روپے ریڈیو فیس بھی بجلی بل میں رکھی جائے۔

  • قوم شہدائےاےپی ایس کونہیں بھول سکتی ، شہداء پاکستان کے ہیرو ہیں، سینیٹر سلیم مانڈوی والا

    قوم شہدائےاےپی ایس کونہیں بھول سکتی ، شہداء پاکستان کے ہیرو ہیں، سینیٹر سلیم مانڈوی والا

    اسلام آباد : سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ سانحہ اےپی ایس ملکی تاریخ کا افسوس ترین واقعہ ہے،شہدائے اےپی ایس پاکستان کے ہیرو ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے اے پی ایس شہداء کی تیسری برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ سانحہ اےپی ایس ملکی تاریخ کا افسوس ترین واقعہ ہے قوم شہدائے اے پی ایس کونہیں بھول سکتی، شہدائے اے پی ایس پاکستان کے ہیرو ہیں۔

    سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف بھاری نقصان اٹھایا، دہشتگردی کےخاتمے کیلئے کوششیں جاری رکھنا ہونگی۔

    پی پی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ کسی جماعت کودہشتگردوں کیلئےنرم گوشہ نہیں رکھناچاہئے، جماعتوں کودہشتگردوں کےنظریات کا محافظ نہیں بننا چاہئے۔

    انھوں نے کہا کہ دہشتگردی کےخاتمےکیلئےعسکری وسول قیادت کیساتھ ہیں، قوم کو اتحادو اتفاق کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔

    یاد رہے کہ 16 دسمبر 2014 کی صبح جب پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں خون کی ہولی کھیلی گئی اور خود کو بہادر سمجھنے والے بزدل دہشتگردوں نے بچوں پر حملہ کیا سانحےمیں132طلبہ سمیت141افرادشہید ہوئے جبکہ اس بزدلانہ حملے میں متعدد طلبا زخمی ہوئے، واقعے نے پوری قوم کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • اسٹیٹ بینک کے5 شعبے لاہور، کوئٹہ اور پشاور منتقل کرنے کا فیصلہ

    اسٹیٹ بینک کے5 شعبے لاہور، کوئٹہ اور پشاور منتقل کرنے کا فیصلہ

    کراچی: اسٹیٹ بینک کے گیارہ میں سے پانچ شعبے کراچی سے لاہور،کوئٹہ اور پشاور منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق بینکنگ سروسز کارپوریشن کی کارکردگی بہتر کرنے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا جبکہ ان پانچ شعبوں کا کچھ حصہ جنوبی مارکیٹ کی ضرورریات کیلئے کراچی میں ہی رکھا جائے گا۔

    اسٹیٹ بینک کے کراچی سے منتقل کئے جانے والے شعبے میں کرنسی منیجمنٹ، حکومتی بینکاری، داخلی آڈٹ، زرمبادلہ آپریشنز اُور ڈی ایف جی شامل ہیں ۔

    جاری کردہ اعلامیے میں اسٹیٹ بینک کا ہیڈ آفس یا صدر دفتر کا کوئی شعبہ کراچی سے کسی اور شہر منتقل کرنے کے تاثرکی نفی کی ہے۔

    دوسری جانب سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے اسٹیٹ بینک کے پانچ اہم دفاتر کو کراچی سے لاہور منتقل کرنے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قائمہ کمیٹی خزانہ وفاقی حکومت کے اس فیصلے کو سختی سے مسترد کرتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت تمام سرکاری اداروں کو لاہور منتقل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ،مرکزی بینک کے دفاتر کو بھی سیاسی اور ذاتی مفادات کے لیے لاہور منتقل کیا جارہا ہے۔

    سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ مرکزی بینک کا دفتر گذشتہ ستر سال سے کراچی میں انتہائی احسن سے طریقے سے کام کررہا ہے مگر مسلم لیگ ن کے دور اقتدار میں ایسا کیا ہوا کہ اسے کام کرنے میں دشواری پیش آرہی ہے۔