Tag: سینیٹر فیصل جاوید

  • بانی پی ٹی آئی نے عدالت کو بتایا کہ نیب چلا کون رہا ہے، فیصل جاوید

    بانی پی ٹی آئی نے عدالت کو بتایا کہ نیب چلا کون رہا ہے، فیصل جاوید

    پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے عدالت کو بتایا کہ نیب چلا کون رہا ہے، یہ دیکھنا ہوگا۔

    پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کی سماعت پی ٹی آئی کے لیے تاریخی لمحہ تھا، آج بانی پی ٹی آئی نے عدالت میں عوامی مسائل پر بات کی ہے، لائیو اسٹریمنگ کا مسئلہ آج عدالت کے سامنے بانی پی ٹی آئی نے رکھا ہے۔

    فیصل جاوید نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اگر ترمیم کالعدم ہوئی تو میرا فائدہ ہوگا لیکن ملک کا دیوالیہ ہو جائے گا، بانی پی ٹی نے باہر اربوں روپے بھجیے جانے کا مسئلہ عدالت کے سامنے رکھا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ پر پوری قوم کی نظریں ہیں، حقیقی عوامی نمائندوں سے بات ہونی چاہیے، عوام 47 والوں کو مسترد کرتی ہے.

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اینٹی منی لانڈرنگ میں اپنی حکومت میں اپوزیشن سے معاونت مانگی تھی، اپوزیشن نے اس وقت بانی پی ٹی آئی کا ساتھ نہیں دیا تھا، بانی پی ٹی آئی نے اپنے دور میں کسی پر پرچہ نہیں درج کیا۔

    فیصل جاوید نے کہا کہ عوام نے جس کو ووٹ دیا ہے وہ اصل میں عوام کے نمائندے ہوتے ہیں، حقیقی جمہوریت ایسے ہی کام کرتی ہے منتخب نمائندے ہی پارلیمان میں آتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ فیٹف کی قانون سازی منی لانڈرنگ کیلئے کی گئی تھی، بانی پی ٹی آئی نے اپوزیشن کو کہا کہ فیٹف کی قانون سازی میں حصہ لیں۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے بلیک میلنگ شروع کردی کہ ہم نیب ترامیم لائیں گے، بانی پی ٹی آئی نے دعوت دی کہ آئیں اینٹی منی لانڈرنگ قانون سازی کرتے ہیں۔

  • سینیٹر فیصل جاوید کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی روک دی گئی ، وارنٹ گرفتاری بھی منسوخ

    سینیٹر فیصل جاوید کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی روک دی گئی ، وارنٹ گرفتاری بھی منسوخ

    اسلام آباد: سیشن عدالت نے تھانہ مارگلہ کے مقدمے میں سینیٹر فیصل جاوید کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی روکتے ہوئے وارنٹ گرفتاری بھی منسوخ کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت میں تھانہ مارگلہ کے مقدمے کی سماعت ہوئی، سینئر سول جج قدرت اللہ نے سماعت کی۔

    فیصل جاوید اپنے وکلاسردار مصروف اور دیگر کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ پراسیکیوٹر سمیع اللہ جسرا بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

    عدالت نے سینیٹر فیصل جاوید کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی روکتے ہوئے وارنٹ گرفتاری بھی منسوخ کردیئے اور فرد جرم عائد کرنے کیلئے 13 مارچ کی تاریخ مقرر کردی۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ آئندہ سماعت پر فردجرم عائد کرنے کی کارروائی ہوگی، سینیٹر فیصل جاوید کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج ہے۔

    یاد رہے 2 روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید اپنی روپوشی ختم کرتے ہوئے منظر عام پر آگئے ہیں۔ اس دوران وہ پہلے سے کافی مختلف نظر آئے جبکہ ان کے چہرے پر داڑھی کا اضافہ ہوچکا تھا۔

    انھوں نے اسلام آباد میں درج مقدمے میں راہداری ضمانت کے لیے درخواست کی تھی۔

  • ‘اکتوبر2023 میں الیکشن ہوگا اورعمران خان دوتہائی اکثریت لیکر واپس آئیں گے’

    ‘اکتوبر2023 میں الیکشن ہوگا اورعمران خان دوتہائی اکثریت لیکر واپس آئیں گے’

    اسلام آباد : سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ اکتوبر2023 میں الیکشن ہوگا اورعمران خان دوتہائی اکثریت لیکر واپس آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے سپریم کورٹ کے بایر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 27مارچ کے جلسے کی پوری تیاری ہے کارکنان پرجوش ہیں، 27 مارچ کے جلسے میں وزیراعظم عمران خان اہم خطاب کریں گے ، ووٹنگ سے ایک دن پہلے یا ووٹنگ کے وقت عمران خان اہم کارڈ سامنے لائیں گے۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ ہمارے اتحادی ہمارے ساتھ ہیں، پوری قوم حق کے ساتھ کھڑی ہے، عدم اعتمادکی جب ووٹنگ ہوگی تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا، اپوزیشن کو ان کا مطلوبہ نمبر حاصل نہیں۔

    پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا کہ اکتوبر2023 میں الیکشن ہوگا اور عمران خان دو تہائی اکثریت لیکر واپس آئیں گے، قوم جاگ گئی اپوزیشن کو برا نہیں کہتے جو ہمارے لیے کیا ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

    جلسوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق جو جلسہ کرنا ہےآجائے، قانون کےخلاف کچھ کریں گے تو قانون حرکت میں آئے گا۔

    فیصل جاوید نے مزید کہا کہ 27مارچ کے جلسے میں عوام بھرپور شرکت کریں گے کہ اپوزیشن کی کانپیں ٹانگ جائیں گی۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جس نے سیاست کرنی ہے کیا وہ عوام کیخلاف جاسکتا ہے، عوام کے خلاف جانے والے کی سیاست ختم ہوجائےگی، پاکستان کے عوام اس وقت عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ بڑی تعداد میں اوورسیز پاکستانی جلسے کیلئے ہمیں ڈونیشن دےرہےہیں، آج وہ جذبہ ہے جو پاکستان بنانے کی تحریک کے وقت تھا۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن سےہارس ٹریڈنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں، عمران خان نے ایکشن لیکراپنےایم پی ایز کو فارغ کیا، پیسے کی سیاست کو ختم کرنے کیلئے ہم نے کوشش کی، سپریم کورٹ اس لیے آئے ہیں تاکہ ہارس ٹریڈنگ ختم ہو۔

    سینیٹر پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ جمہوریت جمہور سے ہوتی ہے، جس نےعمران خان کےنام پرووٹ لیااس کوترجمانی کرنی ہوگی۔

  • ‘وزیراعظم عمران خان کا ساتھ چھوڑنے والے کوآئندہ انتخابات میں شکست ہوگی’

    ‘وزیراعظم عمران خان کا ساتھ چھوڑنے والے کوآئندہ انتخابات میں شکست ہوگی’

    اسلام آباد : سینیٹر فیصل جاوید نے خبردار کیا ہے کہ جوعمران خان کو چھوڑے گا ، اس کا حلقے سے جیتنا ناممکن ہو جائے گا، جاویدہاشمی کی مثال سامنے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جوعمران خان کو چھوڑے گا ، اس کا حلقے سے جیتنا ناممکن ہو جائے گا۔
    جاویدہاشمی کی مثال سب کے سامنے ہے، سیاست میں پھر کم بیک مشکل ہوجائے گا کیونکہ عوام عمران خان کیساتھ ہیں،فیصل جاوید

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ 2023 کے عام الیکشن میں پی ٹی آئی کا ٹکٹ ٹاپ ڈیمانڈہو گا اور انشااللہ ایک ایک سیٹ پر 10،10ٹکٹ کےطلب گار ہوں گے۔

    عوامی رابطہ مہم کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ منڈی بہاوالدین,میلسی, دیر اور حافظ آباد کے کامیاب عوامی جلسےکئے، سوات تیار ہو، آج وزیراعظم عوامی رابطہ مہم کے تحت سوات میں جلسےسےخطاب کریں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد عمران خان پر اعتماد پلس میں بدل گئی ہے۔

  • تنخواہوں میں  اضافہ ، فیصل جاوید نے بڑی خوشخبری سنادی

    تنخواہوں میں اضافہ ، فیصل جاوید نے بڑی خوشخبری سنادی

    اسلام آباد : سینیٹر فیصل جاوید نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی میں کمی آنے کے ساتھ تنخواہوں میں بھی اضافہ کیاجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ کورونا کے باوجود پاکستان نے بڑی کامیابیاں حاصل کی ، اکانومی کی گروتھ5.7فیصد ، زراعت،صنعتی،سرویزگروتھ میں اضافہ ہوا ، ورلڈ بینک،بلومبرگ ،اکانومسٹ رپورٹس میں پاکستانی ترقی کی پذیرائی کی گئی۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ ریکارڈ ایکسپورٹس، ترسیلات اور ریونیو کلیکشن سے چند ہفتے میں مہنگائی میں کمی آئے گی۔

    پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ کسان اورمزدور کی آمدنی کے ساتھ فی کس آمدنی میں اضافہ ہوا ، تنخواہ دار طبقے کی مشکلات کا اندازہ ہے، مہنگائی میں کمی آنے کے ساتھ تنخواہوں میں بھی اضافہ کیاجائے گا، ہیلتھ انشورنس سب کوپہنچائی جارہی ہے۔

  • ‘ایمازون، فیس بک اور گوگل پاکستان کے آئی ٹی شعبے میں سرمایہ کاری کی خواہشمند’

    ‘ایمازون، فیس بک اور گوگل پاکستان کے آئی ٹی شعبے میں سرمایہ کاری کی خواہشمند’

    واشنگٹن : سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ ایمازون، فیس بک، گوگل، ویزا، دیگر نمائندوں سے ملاقاتیں ہوئیں، امریکی سرمایہ کار آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرناچاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید خان کی سربراہی میں پاکستانی وفد واشنگٹن  پہنچا ، وفد میں رکن قومی اسمبلی ناز بلوچ،سینیٹر ذیشان خانزادہ، سینیٹر افنان اللہ و دیگر شامل ہیں۔

    دورے کے دوران سینیٹر فیصل جاوید خان کی سربراہی میں پاکستانی وفد  اہم ملاقاتیں کرے گا۔

    سینیٹر فیصل جاوید نے واشنگٹن میں اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ایمازون، فیس بک، گوگل، ویزا، دیگر نمائندوں سے ملاقاتیں ہوئیں، امریکی سرمایہ کار آئی ٹی کےشعبے میں سرمایہ کاری کرناچاہتےہیں۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ امریکیوں کو پاکستان کے سپیشل ٹیکنالوجی زونز کے حوالے سے آگاہ کیا،امریکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے کیلئے قانون سازی کررہے ہیں۔

    پی ٹی آئی سینیٹر نے مزید کہا کہ امریکی ارکان کانگریس اور سینیٹرز پاکستان کا دورہ کرنے کے خواہشمند ہیں۔

  • ‘آٹھویں سے دسویں تک سیرت النبیﷺ پڑھائی جائے گی’

    ‘آٹھویں سے دسویں تک سیرت النبیﷺ پڑھائی جائے گی’

    اسلام آباد : سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ آٹھویں سےدسویں تک سیرت النبیﷺپڑھائی جائے گی، طلباجیسے سیرت طیبہﷺ کا مطالعہ کریں گے انہیں شعور آتا جائے گا۔

    ‌تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آٹھویں سےدسویں تک سیرت النبیﷺپڑھائی جائے گی ، وزیراعظم نےاس سلسلے میں وزارت تعلیم کو جلد از جلد کام مکمل کرنیکی ہدایت کردی، عمران خان نے کہا تھا کہ جو کچھ حضور ﷺ نے کیا وہ دنیا میں نہ کسی نے کیا نہ کرسکتا ہے ، جتنا ہم انکی زندگی کے بارے میں پڑھیں گے،ہمیں معلوم ہوگا کہ انکا کتنا بڑا مقام ہے۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ طلباجیسے سیرت طیبہﷺ کا مطالعہ کریں گے انہیں شعور آتا جائے گا، جو کامیابیاں نبی کریم ﷺکو ملیں دنیا میں وہ کسی اور انسان کو نہیں ملیں، سیرت النبی ﷺ کو پڑھانے سے ہمارے بچے نبیٔ آخر الزماں ﷺ کی زندگی سے سیکھ سکیں گے۔

    گذشتہ روز وزیر اعظم عمران نے یکساں قومی نصاب کا آغاز کیا تھا ، اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یکساں تعلیمی نصاب پہلا قدم ہے ، صرف اچھی تعلیم سیکھنا کافی نہیں اس راستے پر چلنابھی ضروری ہے، مشکلات کے باوجود یکساں تعلیمی نظام سے ہم ایک قوم بنائیں گے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ 10،9،8ویں جماعت میں سیرت نبیﷺ پڑھائی جائےگی اور 5سے6ماہ کےاندرسیرت نبیﷺ پڑھانے کیلئے اقدامات کریں، اللہ نے حکم دیا ہے کہ مسلمان نبیﷺ کی زندگی سےسیکھیں ، نبیﷺ کی زندگی سے سیکھیں گے تو اچھائی اور برائی کا پتہ چلے گا۔

  • نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں گھر کیلئے آسان قسطوں پر قرضے، عوام کیلیے بڑی خبر

    نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں گھر کیلئے آسان قسطوں پر قرضے، عوام کیلیے بڑی خبر

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت قرضوں کی حد میں 100 فیصد اضافہ کردیا گیا، گھر ، فلیٹس،پلاٹ یا تعمیر کیلئے آسان قسطوں پر قرضے دیئے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم مین قرضوں کی حد میں 100فیصد اضافہ اور رعایتی مارک اپ ریٹ کم کرکے 3فیصداور 5فیصد کر دیا گیا ہے ، 10،5مرلہ گھر ، فلیٹس،پلاٹ یا تعمیر کیلئے آسان قسطوں پر قرضے دیئے جائیں گے ، قرضوں کی حد بڑھا کر ایک کروڑ کر دی گئی ہے۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ پروگرام کی نگرانی وزیراعظم عمران خان خود کر رہے ہیں ، خوابوں کی تعبیر اور گھروں کی تقسیم شروع ہوگئی ہے ، اب کرایہ نہیں ، نہایت کم قسط دےکرآپ گھر کےمالک بن سکتے ہیں ، یہ ایک انقلابی اقدام ہے ، اب ہوگا آپکا اپنا گھر ، قرضوں کے حصول،معلومات کیلئےبینکوں سے رابطہ کریں۔

  • گھر مبارک! ‘آپ کا اپنا مکان ، یہ ہی ہے نیا پاکستان’

    گھر مبارک! ‘آپ کا اپنا مکان ، یہ ہی ہے نیا پاکستان’

    اسلام آباد : سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت کل سےگھروں کی فراہمی شروع ہورہی ہے، اب آپ کا اپنا مکان ہوگا ، یہ ہی ہے نیا پاکستان۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خوابوں کی تعبیر اور گھروں کی تقسیم مبارک ہو۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے نیاپاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت کل سےگھروں کی فراہمی شروع ہورہی ہے، اب آپ کا اپنا مکان ہوگا ، یہ ہی ہے نیا پاکستان، عوام کےلیے احساس قوم کی تقدیر بدل دیتا ہے۔

    خیال رہے گیارہ سال بعد اسلام آباد کے مزدور اور دیہاڑی دار طبقے کو گھروں کی فراہمی کا منصوبہ مکمل ہوگیا، وزیراعظم کل ورکرز ویلفیئر فنڈ کے تحت رہائشی فلیٹس اورمکانات کی تقسیم کریں گے۔

    معاون خصوصی زلفی بخاری نے 11سال سے زیرالتوارہائشی پراجیکٹ مکمل کرانے میں اہم کردار ادا کیا، نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے تحت 1000سے زائد فلیٹس اور 500 مکانات تیار کئے گئے ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان کل مزدورطبقے کیلئے مزید 1500 فلیٹس کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

  • سینیٹ انتخاب : ‘کچھ گھنٹوں کے بعد فتح انصاف اور عمران خان کی ہوگی’

    سینیٹ انتخاب : ‘کچھ گھنٹوں کے بعد فتح انصاف اور عمران خان کی ہوگی’

    اسلام آباد: سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ کچھ گھنٹوں کے بعد فتح انصاف اور عمران خان کی ہوگی، انشاللہ حفیظ شیخ ہی جیتیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سنتیس سینیٹرز کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے،اس موقع پر سینیٹر فیصل جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اپوزیشن لین دین چاہتے تھے،اوپن بیلٹنگ کے خلاف تھے جبکہ عمران خان شفافیت اور کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پچھلے سینیٹ الیکشن میں 20ایم پی ایزکو فارغ کیا، جب کشمیر کاز عروج پر تھا تو انہوں نےمولاناکو آگےکردیا، کورونامیں بھی انہوں نےعمران خان کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اپوزیشن نے پی ڈی ایم نام کی کوئی چیزبنائی جو2020میں ہی ختم ہوگئی، انھوں نے ہر سطح پر عمران خان کوبلیک میل کرنے کی کوشش کی اور اقتدار میں آکر پاکستان میں اخلاقیات کو تباہ کیا تھا۔

    سابق حکمرانوں کے حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ حکمرانوں نے پیسہ بنایا اور اربوں کی جائیدادیں بیرون ملک بنائیں، انھوں نے اپنے حالات بہتر کئے مگر عوام کےحالات کو خراب کیا۔

    سینیٹر فیصل جاوید نے کہا سینیٹ الیکشن سے پہلے ویڈیوز سامنے آئیں، کرپشن چوری کو ختم کرنا عمران خان کی کوشش ہے ، کچھ گھنٹوں کے بعد فتح انصاف اور عمران خان کی ہوگی۔

    اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ان کے استعفے لطیفے بن گئے،عوام نےان کی کال کو مسترد کردیا، عوام چوری بچانےکیلئے نہیں نکلتے بلکہ چوری کیخلاف نکلتی ہے۔

    انھوں نے مزید کہا اتحادی ساتھ ہیں ،انشاللہ حفیظ شیخ ہی جیتیں گے، پریشانی کی دوسری جانب انھیں کچھ سمجھ نہیں آ رہا، ضمیروں کے سودا گروں کو شکست ہو گی۔