Tag: سینیٹر فیصل جاوید

  • قانون ہاتھ میں لیں گے تو قانون حرکت میں آئے گا: فیصل جاوید کا جیالوں کی ہنگامہ آرائی پر رد عمل

    قانون ہاتھ میں لیں گے تو قانون حرکت میں آئے گا: فیصل جاوید کا جیالوں کی ہنگامہ آرائی پر رد عمل

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے بلاول بھٹو کی نیب میں پیشی کے موقع پر جیالوں کی ہنگامہ آرائی پر کہا ہے کہ قانون کو ہاتھ میں لیا جائے گا تو قانون حرکت میں آئے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ لوگوں کو عدالتوں میں آنا پڑے گا، یہ این آر او کے عدالتوں میں آتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ گزشتہ روز ان کے پارٹنرز نے بھی ریاستی ادارے پر حملے کی کوشش کی تھی، یہ لوگ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، عید کے بعد احتجاج سے متعلق ابھی سے یہ راستہ اختیار کر رہے ہیں۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ لوگ ان کے ساتھ نہیں، عید کے بعد بھی ان کا شو فلاپ ہوگا، پہلے اپوزیشن والے آپس میں این آر او لیتے تھے اب عمران خان کی حکومت ہے، انھیں ایک ایک پائی کا جواب دینا ہوگا۔

    یہ بھی پڑھیں:  حکومت اپوزیشن کی آواز برداشت نہیں کرسکتی، بلاول بھٹو

    سینیٹر نے کہا کہ یہ دوغلے لوگ ہیں کہتے کچھ اور کرتے کچھ ہیں، یہ کہتے ہیں کہ قانون پرعمل کرتے ہیں لیکن اصل میں یہ این آر او کی کوششیں کر رہے ہیں، کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم اور پی پی رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ہم پر امن اور قانون پر یقین رکھنے والے لوگ ہیں، لیکن کارکنوں کو تنگ کیا گیا تو دما دم مست قلندر ہوگا۔

  • سینیٹر فیصل جاوید نے بلاول اور مریم نواز کو مسئلے کا حل بتا دیا

    سینیٹر فیصل جاوید نے بلاول اور مریم نواز کو مسئلے کا حل بتا دیا

    اسلام آباد : سینیٹر فیصل جاوید نے کہا بلاول اور مریم نواز والدین کو لوٹی گئی دولت واپس لانےکا مشورہ دے کر ان کی مشکلات میں کمی لاسکتے ہیں ، پھر چاہیں تولندن و پیرس جا کر مزے لوٹیں۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی کو مریم نواز کو مسئلے کا حل بتا دیا،

    فیصل جاوید کا کہنا تھا بلاول اورمریم والدین کی مشکلات میں کمی لاسکتے ہیں،دونوں والدین کو لوٹی گئی دولت واپس لانےکا مشورہ دیں، دولت واپس دیں پھر چاہیں تولندن و پیرس جا کر مزے لوٹیں۔

    انھوں نے کہا مریم نواز کےلندن میں بھائی والد کی دیکھ بھال کرسکتے ہیں، دو دو سو روپے دیکر بندے جلسوں میں بلواتے ہیں ، پریس کانفرنسز میں پلانٹڈ سوالات کا سہارا لیتے ہیں۔

    سینیٹر فیصل جاوید نے کہا دونوں خاندانوان نے کرپشن اور منی لانڈرنگ کےٹیسٹ میچز کھیلے، جو” ووٹ کو عزت” دلوانے نکلے تھے وہ راہ فرار تلاش کررہے ہیں، ضمانت پر رہائی ملے تو "نیلسن منڈیلا” بن جاتےہیں، جیل میں پہنچیں تو”بیماریوں کا مجموعہ” بن جاتے ہیں۔

    مزید پڑھیں : یاد ہے، جو اشتہاروں میں ترقی دکھایا کرتے تھے، وہ آج خود اشتہاری ہیں: سینیٹر فیصل جاوید

    یاد رہے چند روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا یاد ہے، جو اشتہاروں میں ترقی دکھایا کرتے تھے، وہ آج خود اشتہاری ہیں، یاد تو آتی ہے، جب غریب پوچھتا ہے کہ اس کو کس نے لوٹا، یاد تو آتی ہے، جب اس ملک کا ہر شہری پوچھتا ہے کہ اس کا یہ حال کس نے کیا۔

    انہوں نے کہا تھا یاد آیا کہ اس ملک کے ہر شہری کا پیسہ آپ کو دینا ہے، قوم آپ کو بھول بھی کیسے سکتی ہے، قوم کو سب یاد ہے اور یاد رہے گا بھی، قوم کا پیسہ تو واپس دینا ہی ہوگا۔

    اس سے قبل ان کا کہنا تھا بلاول کا بکواس نظریہ تبدیل نہیں ہوسکتا کیونکہ وہ کرپشن کرو اور پیسہ باہر منتقل کرو پر یقین رکھتے ہیں۔

  • یاد ہے، جو اشتہاروں میں ترقی دکھایا کرتے تھے، وہ آج خود اشتہاری ہیں: سینیٹر فیصل جاوید

    یاد ہے، جو اشتہاروں میں ترقی دکھایا کرتے تھے، وہ آج خود اشتہاری ہیں: سینیٹر فیصل جاوید

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ یاد ہے، جو اشتہاروں میں ترقی دکھایا کرتے تھے، وہ آج خود اشتہاری ہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کی صاحب زادی مریم نواز کو جواب دیتے ہوئے کیا. انھوں نے کہا کہ یاد ہے، ترقی تو صرف اشتہاروں میں ہوا کرتی تھی۔

    سینٹر فیصل جاوید نے کہا یاد تو آتی ہے، جب غریب پوچھتا ہے کہ اس کو کس نے لوٹا، یاد تو آتی ہے، جب اس ملک کا ہر شہری پوچھتا ہے کہ اس کا یہ حال کس نے کیا۔

    انہوں نے کہاکہ یاد آیا کہ اس ملک کے ہر شہری کا پیسہ آپ کو دینا ہے، قوم آپ کو بھول بھی کیسے سکتی ہے، قوم کو سب یاد ہے اور یاد رہے گا بھی، قوم کا پیسہ تو واپس دینا ہی ہوگا۔

    مزید پڑھیں: یاد تو آتی ہو گی ، دل دکھاتی ہو گی ، مریم نواز کا ٹوئٹ

    سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ دل دکھتا ہے، جس بے دردی سے آپ نے ملک کا یہ حال کیا۔

    یاد رہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے ویڈیو شیئر کرائی ہے، جس میں پس منظر میں معروف گلوکار سجاد علی کا گانا، یاد تو آتی ہوگی چل رہا ہے.

    مریم نواز نے اس کے ساتھ ہی یہ لکھا کہ یاد تو آتی ہو گی دل دکھاتی ہو گی، ابھی تو آئے گی یاد۔

  • بلاول بھٹو نے وہ بیان دیا جو دشمن کا بیانیہ ہوتا ہے، سینیٹر فیصل جاوید

    بلاول بھٹو نے وہ بیان دیا جو دشمن کا بیانیہ ہوتا ہے، سینیٹر فیصل جاوید

    اسلام آباد : سینیٹر فیصل جاوید نے کہا بلاول بھٹونےاپنےبیان سےبہت زیادہ دکھ دیا، وہ بیان دیاجودشمن کابیانیہ ہوتاہے ان لوگوں کےبیان پرپابندی لگنی چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں کہا بلاول بھٹوکابیان بہت ہی غیرذمےدارانہ ہے، ان لوگوں کےبیان پرپابندی لگنی چاہیے۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹونےاپنےبیان سےبہت زیادہ دکھ دیا، ہم نےدہشت گردی کےخلاف جنگ میں ہزاروں قربانیاں دیں، ہمیں اس جنگ میں اربوں کا معاشی نقصان ہوا۔

    بلاول بھٹونےوہ بیان دیاجودشمن کابیانیہ ہوتاہے، بیان پر ان کی تعریف ہونی چاہیے، انھوں نے بیان سے قومی مفاد کو داؤ پرلگادیا، یہ لوگوں بچیں گےنہیں ،ان کے بابا سائیں اور رشتے دار امیر ہوئے، بچارے عوام ان کی کرپشن سے مزید غریب ہوئے۔

    یا رہے گزشتہ روز نیب میں پیشی کے بعد بلاول بھٹوزرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پتہ نہیں کیوں پنڈی ہمیشہ ہمارےخلاف پلیٹ فارم بن جاتا ہے، جمہوری حق مانگنےپرہمیں برداشت نہیں کیا جاتا، حکومت کوخبردارکرتا ہوں کارکن فوری رہا نہ کیےتوقدم اٹھائیں گے۔

    مزید پڑھیں : کارکنوں کو رہا نہ کیا گیا تو پیپلز پارٹی انتہائی قدم اٹھائے گی: بلاول

    ان کا کہنا تھا کہ کوئی کہہ رہاہے، نوازشریف سے ملنے پر نشانہ بنایاگیا کوئی کہہ رہا ہے وزیروں کو ہٹانے کا مطالبہ کیوں کیا ، تحقیقات کاسامناکرنے پرخوش ہوں لیکن چھےماہ سےانصاف ہوتا نظرنہیں آرہا،تین وزیروں کالعدم تنظیموں سےتعلق ہے،ہمت ہے تو کالعدم  تنظیموں کےخلاف جےآئی ٹی بنائیں۔

    پی پی چیئرمین نے کہا تھا نیب قانون میں تبدیلی نہ کرناہماری غلطی تھی۔ ہماری حکومت آئی تو آمرکابنایا ہوا ہر قانون آئین سے نکال دیں گے۔

  • ڈیم فنڈریزنگ تقریب ، وزیراعظم عمران خان کا دستخط شدہ بلا 15 ہزار ڈالرز میں نیلام

    ڈیم فنڈریزنگ تقریب ، وزیراعظم عمران خان کا دستخط شدہ بلا 15 ہزار ڈالرز میں نیلام

    اسلام آباد : کینیڈا میں ڈیم فنڈریزنگ تقریب میں وزیراعظم عمران خان کا دستخط شدہ بلا 15ہزار ڈالرز میں نیلام ہوگیا ، فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ  دل کھول کر عطیات دینے پر اوورسیز پاکستانی مبارکباد کے مستحق ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق کینیڈا میں ڈیم فنڈریزنگ کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار، فردوس عاشق اعوان اور سینیٹر فیصل جاوید موجود تھے۔

    ڈیم فنڈریزنگ تقریب میں وزیراعظم عمران خان کا دستخط شدہ بلا15 ہزار ڈالرز میں نیلام ہوگیا۔

    لوگوں کےعطیات صرف ڈیم کی تعمیر پر خرچ ہوں گے، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار


    سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے تقریب سے خطاب میں کہا بیرون ملک پاکستانیوں میں بہت جذبہ ہے، وزیراعظم کو بتایا ڈیم کا نہ بننامجرمانہ غفلت ہے، تربیلا کے بعد پاکستان میں ڈیم نہ بننے کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

    سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ کراچی میں ٹینکر مافیا کے خلاف ازخود نوٹس لیا، مجھے فخر ہے ملکی سالمیت کے خلاف ازخود نوٹس کا استعمال کیا ، خوشی ہے وزیراعظم بھی ڈیم فنڈ کا حصہ بن گئے، لوگوں کےعطیات صرف ڈیم کی تعمیر پر خرچ ہوں گے۔

    ڈیم کے لئے روزانہ ساڑھے5کروڑ روپے کی فنڈریزنگ ہورہی ہے، سینیٹر فیصل جاوید


    سینیٹر فیصل جاوید نے کہاہم مشن کے لئے پاکستانیوں کی سخاوت قابل دید ہے، دل کھول کر عطیات دینے پر اوورسیز پاکستانی مبارکباد کے مستحق ہیں، جوکہتےہیں ڈیم نہیں بنےگاانہیں بتاناچاہتاہوں ڈیم ضرور بنےگا، ڈیم کے لئے روزانہ ساڑھے5کروڑ روپے کی فنڈریزنگ ہورہی ہے۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا حکومت نے ڈیم تعمیر کے لئے17ارب روپے جاری کئے ہیں، عمران خان ناممکن کو ممکن بنانا جانتے ہیں، ڈیم ضرور بنے گا، چیئرمین واپڈا کے مطابق 20 مارچ کو مہمند ڈیم پر کام شروع ہوجائے گا، دیامر بھاشا ڈیم اس سال اکتوبر میں شروع ہو جائے گا۔

    یاد رہے چندروز قبل سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے بیان میں کہا تھا ڈیم فنڈ میں عطیات 10 ارب تک پہنچ گئے ہیں ، ڈیم فنڈمیں حصہ ڈالنےپرقوم زبردست تحسین کی مستحق ہے، سپریم کورٹ اوروزیراعظم خصوصی شاباش کےمستحق ہیں۔

    مزید پڑھیں : ڈیم فنڈ میں عطیات 10 ارب تک پہنچ گئے ہیں ، فیصل جاوید

    سینیٹرفیصل جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیامیں خیرات کرنےوالی اقوام میں سرفہرست ہے، اپنےلوگوں کےعزم کوخصوصی سلام پیش کرتا ہوں، ہمارے قومی جذبے کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔

    انھوں نے کہا  تھا  ڈیم کیلئے1200 سے1300 ارب روپے چاہئیں، ڈیم صرف فنڈزسےنہیں جذ بےسے بنتے ہیں، ڈیم فنڈ کیلئے کمرشل فنانسنگ کی طرف بھی جارہے ہیں، ڈیم کی رقم 5 سے 9 سال میں پوری ہوجائےگی۔

    بعد ازاں  وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر سے عوام کی جانب سے ڈیم فنڈ میں10 ارب روپے کے رقم جمع ہونے پر پاکستانی عوام کو خراج تحسین پیش کیا تھا۔

    خیال رہے فروری میں سنچورین میں ڈیم فنڈ ریزنگ میں 2 گھنٹے میں 3 کروڑ 70 لاکھ پاکستانی روپے جمع ہوئے تھے ، فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ میں پاکستانی کمیونٹی کےجذبےکوخراج تحسین پیش کرتا ہوں، انشاءاللہ یہی جذبہ رہا تو ہم کئی ڈیم بنائیں گے۔

  • وزیراعظم کا بھارتی پائلٹ کی رہائی کا اعلان غیرمعمولی ہے، سینیٹر فیصل جاوید

    وزیراعظم کا بھارتی پائلٹ کی رہائی کا اعلان غیرمعمولی ہے، سینیٹر فیصل جاوید

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا بھارتی پائلٹ کی رہائی کا اعلان غیر معمولی ہے، بین الاقوامی تعلقات میں ایسی مثالیں نایاب ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان تنازع کے حل تک قیدی کی رہائی کے پابند نہیں تھے، وزیراعطم نے اعلان کرکے عظیم سیاست دان ہونے کا ثبوت دیا ہے۔

    فیصل جاوید نے کہا کہ جنیوا کنونشن کے تحت زیر حراست افراد کی رہائی تنازع کے انجام پر ہی ممکن ہے، وزیراعظم نے کسی بھی قانونی پابندی کے بغیر دلیرانہ فیصلہ لیا۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھارتی پائلٹ ابھے نندن کی رہائی کے فیصلے کو اپوزیشن کی جانب سے بھی سراہا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: امن کا پیغام، وزیراعظم عمران خان کا موقف بھارت میں مقبول، زبردست پذیرائی

    خیال رہے وزیر اعظم عمران خان نے امن کی خاطر بھارتی پائلٹ کو کل رہا کرنے کا اعلان کردیا ہے.

    وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اس سےزیادہ کشیدگی کوآگے نہ بڑھائے اور کشیدگی کم کرنے اور امن کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے نیشنل ایکشن پلان پر دستخط کیے ہوئے ہیں، یہ نہیں کہتا پلواما واقعہ بھارت نے کرایا، یہ بتائیں ہمیں اس سے کیا فائدہ؟ بدقسمتی سے بھارت نے ثبوت دینے کے بجائے جنگی جنون بڑھایا۔

  • سنچورین میں ڈیم فنڈ ریزنگ تقریب : 2گھنٹے میں 3 کروڑ 70 لاکھ پاکستانی روپے جمع

    سنچورین میں ڈیم فنڈ ریزنگ تقریب : 2گھنٹے میں 3 کروڑ 70 لاکھ پاکستانی روپے جمع

    سنچورین : حکومت کی جانب سے سنچورین میں ڈیم فنڈ ریزنگ میں 2 گھنٹے میں 3 کروڑ 70 لاکھ پاکستانی روپے جمع ہوگئے، فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ میں پاکستانی کمیونٹی کےجذبےکوخراج تحسین پیش کرتا ہوں، انشاءاللہ یہی جذبہ رہا تو ہم کئی ڈیم بنائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کی تاریخ میں پاکستانی کمیونٹی کا سب سے بڑا ڈیم فنڈریزنگ ایونٹ منعقد کیا گیا ، فنڈ ریزنگ کا اہتمام پی ٹی آئی جنوبی افریقہ کی جانب سے کیا گیا، رمیز راجہ اور شعیب ملک سمیت پوری پاکستانی ٹیم نے شرکت کی۔

    سنچورین میں فنڈ ریزنگ میں 2 گھنٹے میں 3 کروڑ 70 لاکھ پاکستانی روپے جمع ہوگئے۔

    ایونٹ میں وزیراعظم عمران خان کادستخط شدہ بلا 3 لاکھ رینڈ اور دستخط شدہ گیند 70 ہزار رینڈ میں نیلام ہوئی جبکہ حالیہ کرکٹ ٹیم کے دستخط شدہ بلے ڈیڑھ لاکھ رینڈ اور دستخط شدہ ٹی شرٹس 70 ہزار رینڈ میں نیلام ہوئیں۔

    [bs-quote quote=” انشاءاللہ یہی جذبہ رہا تو ہم کئی ڈیم بنائیں گے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”فیصل جاوید”][/bs-quote]

    اس موقع پر فیصل جاوید نے کہا جنوبی افریقہ میں پاکستانی کمیونٹی کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، خاص طور پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کیے جا رہے ہیں، انشاء اللہ  یہی جذبہ رہا تو ہم کئی ڈیم بنائیں گے، ہم سب پاکستان کے بحرانوں پر قابو پا لیں گے، عمران خان نےاللہ کے فضل سےہرناممکن کوممکن کردکھایا ہے۔

    فیصل جاوید نے کہا پاکستان میں اس وقت صرف 2بڑے ڈیم ہیں، ہم سالانہ 22 لاکھ ڈالر کی لاگت کاپانی ضائع کرتےہیں، اب تک ڈیم فنڈ میں 9.6 ارب روپے جمع ہو چکے ہیں۔

    مزید پڑھیں : واشنگٹن : ڈیم فنڈ ریزنگ تقریب میں دس کروڑ سے زائد کے عطیات جمع

    یاد رہے ڈیم فنڈ ریزنگ کی تقریب شروع ہونے سے پہلے ہی تمام ٹکٹس فروخت ہوگئے تھے جبکہ فنڈریزنگ کی تقریب کےانعقاد کے حوالے سے سینیٹر  فیصل جاوید نے کمنٹیٹر رمیز راجہ سے ملاقات کی تھی ، فیصل جاوید کا کہنا تھا پاکستانی کمیونٹی کاجوش وجذبہ قابل دیدہے۔

    خیال رہے بھاشا اور مہمند ڈیمز کی تعمیر کے لئے بیرون ملک پاکستانی بھی اپنا بھرپور حصہ ڈال رہے ہیں ، گذشتہ سال دسمبر میں واشنگٹن میں منعقدہ ڈیم فنڈ ریزنگ تقریب میں دس کروڑ سے زائد کے عطیات جمع ہوئے تھے۔

  • پنجاب پولیس میں اصلاحات لائیں گے، سب کو ساتھ دینا ہوگا، سینیٹر فیصل جاوید

    پنجاب پولیس میں اصلاحات لائیں گے، سب کو ساتھ دینا ہوگا، سینیٹر فیصل جاوید

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ ہم اپنے سسٹم اور ملک کے ذمہ دار خود ہیں، پنجاب پولیس میں اصلاحات لائیں گے آپ سب کو ساتھ دینا ہوگا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو صرف اللہ کا خوف ہے، آج حکومت اور ملک کے وزیراعظم رات کو سو نہیں سکتے، ساہیوال سانحے پر عوام کا غم و غصہ جائز ہے، واقعے کے ملزمان کو سخت سزا دی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ ہم سانحہ ماڈل ٹاؤن کو بھی نہیں بھولے، ہم اپنے سسٹم اور ملک کے ذمہ دار خود ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب نے بتایا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ کل آئے گی، ہمیں جے آئی ٹی رپورٹ کا انتظار کرنا چاہیے۔

    سینیٹر فیصل جاوید کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں ایسے واقعات ہوتے رہے ہیں، انہیں روکنا ہوگا، اپوزیشن اراکین سیاست کریں ہم آپ کو نہیں روکیں گے، پنجاب پولیس میں اصلاحات لائیں گے آپ سب کو ساتھ دینا ہوگا۔

    مزید پڑھیں: قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ قطرسےواپس آکر ساہیوال واقعے کے قصورواروں کو سزا دلواؤں گا،وزیراعظم

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان ساہیوال واقعے میں پنجاب پولیس بالخصوص سی ٹی ڈی اور پنجاب حکومت کے اقدامات پر سخت برہم ہوئے انہوں نے وزراء کی جا نب سے بغیر تحقیقات کے بیان بازی پر شدید ناراضی کااظہار کیا ہے، وزیراعظم کا کہنا ہے کہ کسی ادارے کے لاقانونیت پر مبنی قدم کادفاع نہیں کرسکتے۔

  • عمران خان 5 نہیں 10 سال نکالیں گے، سینیٹر فیصل جاوید

    عمران خان 5 نہیں 10 سال نکالیں گے، سینیٹر فیصل جاوید

    اسلام آباد : سینیٹر فیصل جاوید نے آصف زرداری کو جواب دیتے ہوئے کہا بھٹوکےنام پرپرانےنعروں اور سیاست کو ختم کردو، عمران خان 5 نہیں 10سال نکالیں گے ،6 ہزار ارب روپے سے قرضہ 30 ہزار ارب روپے تک لےگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے سابق صدر آصف زرداری کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا آصف زرداری کےہاتھ میں تو عوام ہےہی نہیں، بھٹو کے نام پر پرانے نعروں اور سیاست کو ختم کردو، عمران خان 5 نہیں 10 سال نکالیں گے۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ سندھ کی75فیصد آبادی غربت سے نیچے زندگی گزار رہی ہے، آصف زرداری ڈالر کی قدر بڑھنے پر نظرر کھتے تھے، ڈالر کی قدر بڑھنے سے ان کو فائدہ ہوتاتھا، یہ 6ہزار ارب روپے سے قرضہ 30ہزار ارب روپے تک لےگئے۔

    یاد رہے سابق صدر آصف زرداری نے بدین میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان 5سال نہیں نکال سکتے،سوال ہی پیدانہیں ہوتا، یہ عوام کے ذریعےنہیں، ہماری پالیسی بھی آپ کو اسکینڈل نظر آتی ہے، اپنےاسکینڈل کہاں چھپا رکھے تھے۔

    مزید پڑھیں : سب کا مقابلہ اکیلے ہی کریں گے، آصف زرداری

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ خدمت کرناپیپلزپارٹی کا اٹوٹ انگ ہے، وزیراعلیٰ سندھ تعاون کرےتوزیادہ نوکریاں دےسکتاہوں، گمان میں بھی نہ سوچیں کہ آپ کوکوئی خوف ہو، سب کامقابلہ اکیلے ہی کریں گے۔

    انھوں نے مزید کہا پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب کا ساتھ دینے کی بات کی، حق بھی دیا۔ بی بی صاحبہ کو سازش کے تحت شہید کیا گیا، اتنا دیوار سے نہ لگاؤ، عوام میرے ہاتھ میں نہیں رہیں گے۔ ملک میں ایسے کام کر کے دکھائے جو دوستوں نے سوچے بھی نہیں تھے۔

  • پیپلزپارٹی نے جو ملک کے ساتھ کیا وہ دشمن بھی نہیں کرسکتا، سینیٹر فیصل جاوید

    پیپلزپارٹی نے جو ملک کے ساتھ کیا وہ دشمن بھی نہیں کرسکتا، سینیٹر فیصل جاوید

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے جو ملک کے ساتھ کیا وہ دشمن بھی نہیں کرسکتا، قوم غریب ہوتی گئی اور یہ امیر سے امیر ہوتے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے پیپلزپارٹی رہنماؤں کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں دو جماعتوں نے چارٹر آف کرپشن کررکھا تھا، پی ٹی آئی حکومت نے کرپشن، منی لانڈرنگ کی روک تھام کی۔

    سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ یہ آج اپنے کرتوتوں کی وجہ سے ڈرے ہوئے ہیں، جے آئی ٹی نے ان کی کرپشن سامنے رکھ دی ہے۔

    یہ پڑھیں: جمہوری طریقے سے الیکشن جیت کر ہم دوبارہ واپس آئیں گے، آصف زرداری

    ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں کرپشن چھپانے کے لیے قانون سازی ہوتی رہی ہے، احتساب کے عمل کو مزید تیز کیا جائے گا، منی لانڈرنگ کرکے جائیداد بنانے والوں کے پیچھے جائیں گے۔

    فیصل جاوید نے کہا کہ چارٹر آف کرپشن دو پارٹیوں کی آپس کی ڈیل تھی، ہمارے یہاں کس طرح کرپشن کرنی ہے اس کے لیے قانون سازی ہوتی تھی، آنے والا وقت پاکستان کے لیے سب سے زبردست ہے۔

    مزید پڑھیں: حکومت کا آصف علی زرداری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ

    دوسری جانب وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ آصف زرداری نے دراصل لاڈلے کی بات کرکے نواز شریف کو ٹارگٹ کیا ہے، زرداری نے حملہ نواز شریف پر کیا ہے مقدمات ان کے دور میں بنے تھے۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ عمران خان نے 18 ویں ترمیم یا ون یونٹ پر ایک بار بھی بات نہیں کی، 18ویں ترمیم کے خلاف تو میں پورے پاکستان میں اکیلا گھوم رہا ہوں، عمران خان کو لایا گیا ہے تو پیپلزپارٹی کی سندھ میں حکومت کیسے بنی ہے۔