Tag: سینیٹر فیصل جاوید

  • نتائج کو جانچنا انتہائی لازمی ہے، خواہ یوٹرن ہی لینا پڑے، سینیٹر فیصل جاوید

    نتائج کو جانچنا انتہائی لازمی ہے، خواہ یوٹرن ہی لینا پڑے، سینیٹر فیصل جاوید

    اسلام آباد : پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ نتائج کو جانچنا لازمی ہے خواہ یوٹرن ہی کیوں نہ لینا پڑے، یوٹرن اور کھلم کھلاجھوٹ میں واضح فرق ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے یوٹرن سے متعلق بیان پر نئی بحث چھڑ گئی، وزیراعظم عمران خان کے بیان پر پی ٹی آئی رہنما دفاع کیلئے سامنے آگئے، حکومتی رہنماؤں کی جانب سے وضاحت اور دفاع تو دوسری جانب اپوزیشن کا طنز اور تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

    اس حوالے سے پی ٹی آئی  کے سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں یوٹرن کا فلسفہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ یوٹرن کا مطلب جانچنا پرکھنا، جائزہ لینا، تجزیہ کرنا، غور و فکر کرنا اور معیار طے کرنا ہے، نتائج کو باقاعدہ جانچنا انتہائی لازمی ہے، خواہ یوٹرن لینا پڑے، یوٹرن، کھلم کھلاجھوٹ میں بہت فرق ہے۔

    سندھ کے گورنرعمران اسماعیل نے بھی یوٹرن کا دفاع میں کہا کہ حالات اور واقعات دیکھتے ہوئے یوٹرن نہ لینے والا لیڈرہی نہیں ہوتا، ریلوے کے وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مجھے علم نہیں کہ وزیراعظم نے ایسا کیوں کہا؟ ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے ٹویٹ کیا کہ عمران خان یوٹرن والے بیان پہ بھی یو ٹرن لیں گے، انتظار فرمائیں زیادہ دیر نہیں لگے گی۔

  • احتساب کے عمل کو مزید تیز کیا جائے گا، سینیٹر فیصل جاوید

    احتساب کے عمل کو مزید تیز کیا جائے گا، سینیٹر فیصل جاوید

    اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ ماضی میں کرپشن چھپانے کے لیے قانون سازی ہوتی رہی ہے، احتساب کے عمل کو مزید تیز کیا جائے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا، سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ اب وہ وقت آنے والا ہے پاکستان سے ہمیشہ کے لیے کرپشن، منی لانڈرنگ کا خاتمہ ہوگا، عوام کا سب سے پہلا مطالبہ احتساب، منی لانڈرنگ اور کرپشن ختم کرنا ہے۔

    [bs-quote quote=”پی ٹی آئی کی قیادت پر عوام کا اعتماد بحال ہوا ہے” style=”style-6″ align=”left” author_name=”فیصل جاوید”][/bs-quote]

    انہوں نے کہا کہ پاناما پیپرز اس وقت آئے جن ن لیگ کی حکومت تھی، ماضی میں اقامہ کے ذریعے منی لانڈرنگ کی جاتی رہی ہے، پی ٹی آئی کی قیادت پر عوام کا اعتماد بحال ہوا ہے۔

    سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ریکوری ایسیٹ یونٹ نے انکشاف کیا دبئی میں کئی پاکستانیوں کی جائیدادیں ہیں، یہ سب ملک سے باہر نوکریاں ڈھونڈتے اور اقامہ لیتے ہیں، منی لانڈرنگ کرکے جائیداد بنانے والوں کے پیچھے جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ چارٹر آف کرپشن دو پارٹیوں کی آپس کی ڈیل تھی، چوری پر چوکیدار لگانے والا خود چور ہونا چاہئے یہ کہاں کی منطق ہے، ہمارے یہاں کس طرح کرپشن کرنی ہے اس کے لیے قانون سازی ہوتی تھی، آنے والا وقت پاکستان کے لیے سب سے زبردست ہے۔

    فیصل جاوید نے کہا کہ صحیح معنوں میں منی لانڈرنگ کرپشن پر ہاتھ ڈالا جارہا ہے اس کے نتائج اچھے آرہے ہیں، دنیا کے تمام ممالک منی لانڈرنگ روکنے کے لیے قانون سازی کرتے ہیں۔

  • فیصل جاوید نے 3 ممالک کے دوروں میں ڈیمز فنڈ کیلئے 12 کروڑ روپے جمع کرلئے

    فیصل جاوید نے 3 ممالک کے دوروں میں ڈیمز فنڈ کیلئے 12 کروڑ روپے جمع کرلئے

    اسلام آباد : سینیٹر فیصل جاوید نے 3 ممالک کے دورے میں ڈیمز فنڈ کیلئے 12 کروڑ روپے جمع کرلئے، ان کا کہنا ہے کہ انشااللہ اس جذبے کیساتھ ڈیم اپنی مدت سے پہلے بن جائے گا۔

    تفصیلت کے مطابق ڈیم کے لئے بیرون ملک پاکستانیوں سے فنڈ جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے ، پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے 3 ممالک کے دوروں میں ڈیمز فنڈ کیلئے 12 کروڑ روپے جمع کرلئے۔

    سینیٹر فیصل جاوید نے ڈنمارک، یونان اور اوسلو کا دورہ کیا اور وزیراعظم کےدستخط شدہ بلے اور گیند کی بھی نیلامی کی گئی۔

    فیصل جاوید نے کہا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا جذبہ قابل تحسین ہے، بیرون ملک پاکستانیوں کا ملک کیلئے جذبہ قابل تحسین ہے، انشااللہ اس جذبے کے ساتھ ڈیم اپنی مدت سے پہلے بن جائے گا۔

    دورہ یورپ میں فیصل جاوید کے ہمراہ عتیقہ اوڈھو اور شوکت یوسفزئی بھی ہیں۔

    مزید پڑھیں : اووسیزپاکستانیوں کا پاکستان کے لیے جذبہ قابل تعریف ہے‘ فیصل جاوید

    اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز میں سینیٹرفیصل جاوید نے بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں ڈیم فنڈ ریزنگ کے لیے منعقدہ پروگرام میں شرکت کی اور کہا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو موجودہ حکومت پر مکمل اعتماد ہے۔

    یاد رہے کہ 8 ستمبر کو ڈیم فنڈ ریزنگ کے لیے وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ٹاسک دیا تھا اور کہا تھا کہ امریکی، یورپی ممالک میں فنڈ ریزنگ کے لیے پارٹی رہنما رابطے کریں گے۔

    واضح رہے گزشتہ ماہ وزیراعظم پاکستان نے اپنے خطاب میں ڈیم بنانے کے لیے قوم سے مدد مانگی تھی اور پیغام میں کہا تھا پاکستان بہت سے مسائل کا شکار ہے مگر سب بڑا مسئلہ پانی کی کمی ہے، ڈیم بنانا ناگزیر ہوگیا ہے۔

  • سنسنی خیزمیچ دیکھنے کے لئے تیار رہیں، نوجوت سنگھ سدھو کا فیصل جاوید کو فون

    سنسنی خیزمیچ دیکھنے کے لئے تیار رہیں، نوجوت سنگھ سدھو کا فیصل جاوید کو فون

    اسلام آباد : ایشیاکپ میں پاکستان اوربھارت ٹاکرے کے موقع پر سابق بھارتی کرکٹرنوجوت سنگھ سدھو پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹرفیصل جاوید سے رابطہ کیا اور کہا سنسنی خیز میچ دیکھنے کے لئے تیار رہیں۔

    تٖفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کا سب سے بڑا مقابلہ کچھ گھنٹوں کی دوری پر ہے ، سابق بھارتی کرکٹرنوجوت سنگھ سدھو نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور آج ہونیوالے پاک بھارت میچ پر تبادلہ خیال کیا۔

    نوجوت سنگھ سدھو نے کہا سنسنی خیزمیچ دیکھنے کے لئے تیار رہیں، آج کے میچ میں کانٹے دار مقابلہ ہوگا۔

    سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کرکٹ دونوں ملکوں کو قریب لاسکتی ہے، پاکستانی کرکٹ ٹیم کو چیمپئن ٹرافی جیتنے کا فائدہ حاصل ہے۔

    خیال رہے ایشیا کپ کا سب سے بڑا مقابلہ آج ہوگا، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اب سے کچھ دیر بعد دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹکرائیں گی۔

    پاکستان کو بھارت پر نفسیاتی اورعددی برتری حاصل ہے، یو اے ای میں شاہینوں نے چھبیس میچوں میں سے انیس بار بھارت کو شکست کا مزہ چکھایا جبکہ بھارت سات بار کامیاب ہوئی۔

    ون ڈے میں روایتی حریف ایک سو انتیس مرتبہ ٹکرائے اور گرین شرٹس تہتر فتوحات کے ساتھ آگے ہیں۔

  • بیگم کلثوم نواز کے معاملے پر مکمل تعاون کیا جائے گا، سینیٹر فیصل جاوید

    بیگم کلثوم نواز کے معاملے پر مکمل تعاون کیا جائے گا، سینیٹر فیصل جاوید

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کے معاملے پر مکمل تعاون کیا جائے گا، وزیراعظم نے قانونی تقاضوں میں تعاون کے لیے ہدایت کی ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر وزیراعظم عمران خان نے اظہار افسوس کیا ہے، وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں کلثوم نواز کے انتقال کی خبر ملنے کے بعد دعا کرائی گئی۔

    فیصل جاوید نے کہا کہ وزیراعظم نے بیگم کلثوم نواز کے معاملے پر قانونی تقاضوں میں تعاون کی ہدایت کی ہیں، عمران خان نے لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر کو ہدایات جاری کی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق شہباز شریف آج رات گیارہ بجے لندن کے لیے روانہ ہوں گے، شہباز شریف بھابھی کلثوم نواز کے جسد خاکی کے ہمراہ وطن واپس آئیں گے، کلثوم نواز کی تدفین آبائی قبرستان جاتی امرا میں کی جائے گی۔

    مزید پڑھیں: بیگم کلثوم نوازانتقال کرگئیں

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز طویل عرصہ برطانیہ میں زیرِ علاج رہنےکے بعد انتقال کرگئیں ، وہ طویل عرصے سے گلے کے سرطان میں مبتلا تھیں۔

    بتایا جارہاہے کہ ان کے شوہر نواز شریف اور بیٹی مریم نواز جو کہ اڈیالہ جیل میں قید ہیں ، انہیں اس سانحے کی اطلاع دی جاچکی ہے اور وہ پے رول پر رہا ہوکر بیگم کلثوم نواز کی آخری رسومات میں شریک ہوں گے۔

  • وزیراعظم عمران خان عوام کے پیسوں کی رکھوالی کریں گے،  سینیٹر فیصل جاوید

    وزیراعظم عمران خان عوام کے پیسوں کی رکھوالی کریں گے، سینیٹر فیصل جاوید

    اسلام آباد:سینیٹرفیصل جاوید کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 10ارب ڈالر کی سالانہ منی لانڈرنگ ہوتی رہی ہے، وزیراعظم عمران خان عوام کے پیسوں کی رکھوالی کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سینیٹر فیصل جاوید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا امیرحکمرانوں نے غریبوں کا پیسہ خود پر خرچ کیا، وزیراعظم ہاؤس پر عوام کے اربوں روپےخرچ کیےجاتےتھے، پہلی مرتبہ عوام کو وزیراعظم ہاؤس کے اندرونی مناظر دکھائیں گے۔

    پریس کانفرنس میں وزیراعظم ہاؤس کے اندرونی مناظردکھاتے ہوئے فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ عوام کوبھی پتہ چلےکس طرح عوام کےپیسےپرعیاشی ہوتی تھی، عمران خان اب وزیراعظم ہاؤس میں نہیں رہتے، پنجاب ہاؤس وزیراعظم ہاؤس سے بھی زیادہ عالی شان ہے۔

    انھوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائش گاہ 3کمروں پر مشتمل اور 4 کنال سے بھی کم جگہ ہے ، وزیراعظم ہاؤس 1100کنال کی رہائش گاہ پرمحیط ہے ، حکمرانوں پراعتماد بحال کرنا ضروری ہے تاکہ ملک آگے بڑھے، حکمران عوام کا پیسہ عوام پر لگائیں یہ ضروری ہے۔

    سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ عوام پرلگنےوالےپیسوں پرکرپشن یامنی لانڈرنگ ہوتی تھی ، پاکستان میں 10ارب ڈالر کی سالانہ منی لانڈرنگ ہوتی رہی ہے، وزیراعظم عمران خان عوام کے پیسوں کی رکھوالی کریں گے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا پاکستان کا شمار کم ٹیکس دینے والےملکوں میں ہوتاہے، عمران خان نے اپنے پہلے خطاب میں سادگی اپنانے کا آغاز کیا تھا، ہم نئے اور پرانے پاکستان کے بارے میں آگاہ کرتے رہیں گے۔

    پریس کانفرنس میں وزیراعظم ہاؤس کی گاڑیوں کی فوٹیج دکھاتے ہوئے فیصل جاوید کا کہنا تھا وزیراعظم ہاؤس کی102گاڑیوں کو نیلامی کے لئے پیش کیا جارہا ہے، یہ فوٹیج تو پہلی قسط تھی اب ہم نے بہت کچھ دکھانا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا نیوزی کا وزیراعظم28 کنال اور پاکستان کا وزیراعظم1100کنال پر رہتا تھا،غریب عوام کے شاہی حکمرانوں کی رہائش گاہیں دکھاتے رہیں گے، گورنر ہاؤسز، وزیراعلیٰ ہاؤسز بھی دکھائیں گے۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک میں پاکستان 10ویں نمبرپرہے، ہیومن ڈویلپمنٹ انڈیکس میں پاکستان147ویں نمبر پر ہے جبکہ 5 سال سے کم عمر بچوں کی شرح اموات پاکستان میں زیادہ ہے۔

  • موجودہ دور حکومت میں سب کا احتساب ہوتا نظر آئے گا، فیصل جاوید

    موجودہ دور حکومت میں سب کا احتساب ہوتا نظر آئے گا، فیصل جاوید

    اسلام آباد : پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ گڈ گورننس کے لئے اچھی اپوزیشن کا موجود ہونا ضروری ہے، عمران خان نے احتساب کے لئے اپنی کابینہ کو بھی پیش کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ ماضی میں حکمران این آر او لیتے رہے ہیں لیکن اس مرتبہ حکومت کسی این آر او کے لئے ساتھ نہیں دے گی۔

    سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ عمران خان نے بھی اسمبلی کہا کسی قسم کا این آر او نہیں دیں گے، گڈ گورننس کے لئے اچھی اپوزیشن کا موجود ہونا ضروری ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ اصغرخان کیس پر ایف آئی اے کو سپریم کورٹ نے تحقیقات کا کہا تھا، دونوں جماعتوں میں چارٹر آف ڈیمو کریسی کا اصل مقصد مک مکا تھا، پچھلے5 سال میں کے پی دور حکومت میں ایک سیاسی کیس بتادیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے احتساب کا عمل خود سے شروع کیا ہے، عمران خان نے احتساب کے لئے اپنی کابینہ کو بھی پیش کیا ہے، موجودہ دور حکومت میں اصل احتساب سب کا ہوتا نظر آئے گا۔

    سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ فیاض الحسن چوہان سے جو غلطی ہوئی اسے مانتے ہیں، حکومت میں آکر تحمل کیساتھ لوگوں کی باتوں کو بھی سننا پڑتا ہے۔

  • پی ایس ایل اور آئی پی ایل کی فاتح ٹیموں کے درمیان میچز کرانے کی تجویز سامنے آگئی

    پی ایس ایل اور آئی پی ایل کی فاتح ٹیموں کے درمیان میچز کرانے کی تجویز سامنے آگئی

    اسلام آباد: نوجوت سنگھ سدھو نے بھارت پہنچتے ہی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید کو فون کرکے پاک بھارت کرکٹ سیریز سے متعلق تبادلۂ خیال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کرکٹ تعلقات میں بہتری کےامکانات روشن ہوگئے ہیں، نوجوت سنگھ سدھو اور سینیٹر فیصل جاوید کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں پاک بھارت کرکٹ سیریز سے متعلق تبادلۂ خیال کیا گیا۔

    سدھو نے پی ایس ایل اور آئی پی ایل کی فاتح ٹیموں کے درمیان میچز کرانے کی تجویز پیش کر دی، انھوں نے کہا ’دونوں ٹیموں میں بیسٹ آف تھری میچز کی سیریز کھیلی جا سکتی ہے۔‘

    میچز کی سیریز کے سلسلے میں نوجوت سدھو بھارتی کرکٹ بورڈ جب کہ فیصل جاوید پی سی بی سے بات کریں گے، بورڈز سے رابطے کے دوران سیریز کے وینیو اور تاریخ سے متعلق فیصلے ہوں گے۔

    نوجوت سنگھ سدھو نے اس موقع پر کہا ’کرکٹ دونوں ممالک کو قریب لانے میں مدد دے سکتی ہے، وقت آ گیا ہے دونوں ملکوں کے درمیان برف پگھلے۔‘


    یہ بھی پڑھیں:  بھارت میں مجھ پربلاوجہ تنقیدکی گئی جس پربہت دکھ ہے‘ نوجوت سنگھ سدھو

    اسے بھی ملاحظہ کریں:  وزیراعظم عمران خان نے نوجوت سنگھ سدھو کوامن کا سفیرقراردے دیا


    سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ’معاملات میں بات چیت کے ذریعے بہتر نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔‘ اس موقع پر نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستانیوں کی مہمان نوازی کا ایک بار پھر شکریہ ادا کیا۔

    واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران کی تقریب حلف برداری کے موقع پر بھارت سے نوجوت سنگھ سدھو خصوصی طور پر تشریف لائے تھے، تاہم پاکستان یاترا پر بھارت میں ان کے خلاف شدت پسند ہندوؤں نے مظاہرے شروع کر دیے ہیں۔