Tag: سینیٹر مشتاق احمد

  • انتخابات میں مبینہ دھاندلی:  سینیٹر مشتاق احمد کا چیف الیکشن کمشنر کیخلاف غداری کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ

    انتخابات میں مبینہ دھاندلی: سینیٹر مشتاق احمد کا چیف الیکشن کمشنر کیخلاف غداری کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ

    اسلام آباد : جماعتِ اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر چیف الیکشن کمشنر سردار سکندر راجہ سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنرکیخلاف غداری کامقدمہ چلایا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، اجلاس میں جماعتِ اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کوجوالیکشن ہوااس میں بدترین دھاندلی ہوئی، دھاندلی کی تمام قسمیں ہم نےاس الیکشن میں دیکھی ہیں، یہ جعلی الیکشن تھا اس کے نتیجے میں بننےوالی حکومت بھی جعلی ہوگی۔

    سینیٹر مشتاق احمد نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن اپنی دستوری ذمہ داری ادانہ کرنے پرمعافی مانگے ، چیف الیکشن کمشنر مستعفی ہو، چیف الیکشن کمشنر کیخلاف آرٹیکل6 کےتحت کارروائی کی جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس الیکشن میں قوم کےاربوں روپےخرچ ہوئے، جن لوگوں نےدھاندلی کی ان لوگوں سےیہ پیسہ واپس لیاجائے، سب نےمل کرعوام کےحق پر ڈاکا ڈالاہے۔

    جماعتِ اسلامی کے سینیٹر نے کہا کہ الیکشن کمیشن غداری کامرتکب ہواہے، یہ عجیب وغریب الیکشن تھےجس میں حکومت پہلے بن گئی، یہ دھاندلی ہی نہیں بلکہ بیلٹ باکس،عوام کی حکمرانی کا ریپ ہواہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن والےدن موبائل اورانٹرنیٹ سروس بندکردی، ملک میں تین دن سے ٹوئٹر کی سروس بند ہے ،صرف دال میں کچھ کالا نہیں بلکہ پوری دال ہی کالی ہے۔

    حافظ نعیم اور لیاقت علی چٹھہ کے بیان پر مشتاق احمد نے کہا کہ حافظ نعیم نےجب احتجاج شروع کیا تو ایساحلقہ جہاں سے وہ جیتے نہیں جتوادیاگیا، الیکشن میں دھاندلی سےمتعلق لیاقت علی چٹھہ نے کچھ توکچاچٹھا کھول دیا ہے ، بین الاقوامی ادارے بھی کہہ رہے ہیں پاکستان میں جمہوریت کی تنزلی ہورہی ہے۔

    بلوچستان سے متعلق جے آئی سینیٹر کا کہنا تھا کہ بلوچستان سےباپ بیٹا ڈرگ مافیا،کےپی سےافغانی بھی پارلیمنٹ آئےہیں، جوڈرگ مافیاکےلوگ ہیں انہیں بھی کامیاب کرادیاگیا، بلوچستان،کےپی ،اندرون سندھ سےآوازیں اٹھ رہی ہیں کہ الیکشن بک گیا۔

    انھوں نے سوال کیا کہ الیکشن اس لئے ہوتا ہے کہ بحرانوں سےنکلاجائے، لیکن یہ ایک ایساالیکشن ہواجس نےعوام کوبحرانوں میں دھکیل دیا، دھاندلی کرنے والےقوم کےمجرم ہیں، یہ پاکستان کےمستقبل سےکھیل رہےہیں۔

    جے آئی سینیٹر نے انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے بااختیار جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کرتے ہویے کہا جوفارم45کےمطابق انکوائری کرے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ چند سرکاری نوکر بند کمروں میں بیٹھ کر25کروڑعوام کافیصلہ کریں گے، قوم نےغلامی سے آزادی اس لئے حاصل نہیں کی کہ دوبارہ غلام بن جائیں، لوگ جان چکے حکمرانی ہماراحق ہے ہم اپنے حق کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔

  • اس وقت پاکستان میں ایک سافٹ مارشل لاء ہے: سینیٹر مشتاق احمد

    اس وقت پاکستان میں ایک سافٹ مارشل لاء ہے: سینیٹر مشتاق احمد

    اسلام آباد: جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان میں ایک سافٹ مارشل لاء ہے۔

    ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس کی سماعت کے بعد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ عدالت نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا کیس ترجیحی بنیاد پر سنا۔ عدالت نے ہر سماعت پر حکومت سے سنجیدگی کے ساتھ پیشرفت کے بارے میں بھی پوچھا۔

    انہوں نے کہا کہ امریکا کی سب سے بدترین جیل میں عافیہ صدیقی قید ہیں،  اتنے عرصے عافیہ صدیقی کا قید ہونا حکومتی عدم دلچسپی کا نتیجہ ہے۔

    مشتاق احمد نے کہا کہ نگران وزیراعظم سے رابطہ کیا کہا امریکا میں عافیہ صدیقی کا کیس اٹھائیں، دکھ ہوا انہوں نے اسے بھی سابقہ حکومتوں کی طرح پس پشت ڈال دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی واپسی کے قانونی اور سیاسی راستے موجود ہیں، حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ روڈ میپ دیں۔

    سینیٹر مشتاق احمد نے پاکستان کی صورتحال پر کہا کہ اس وقت پاکستان میں کوئی لیول پلئنگ نہیں ہے، اس وقت پاکستان میں ایک سافٹ مارشل لاء ہے، سب چیزیں ڈیل کے تحت ہورہی ہیں، اس وقت پاکستان میں سویلین سپرمیسی موجود نہیں ہے۔

    سینیٹر مشتاق احمد نے مزید کہا کہ  بار بار مطالبہ کیا سینیٹ کا اجلاس بلائیں ان چیزوں کو ڈسکس کریں لیکن سینیٹ کا اجلاس نہیں بلایا جارہا تو کوئی لیول پلئنگ نہیں ہے۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر مشتاق احمد کا سخت ردعمل

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر مشتاق احمد کا سخت ردعمل

    اسلام آباد: حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑے اضافے پر جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں 20 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا، پیٹرول بم سے پی ڈی ایم حکومت میں شامل جماعتوں کا عوام دشمن چہرہ مزید بے نقاب ہو گیا۔

    عوام کے لیے اہم خبر ! حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں اچانک بڑے اضافے کا اعلان

    انہوں نے کہا کہ یہ عوام کا معاشی قتل ہے، غریبوں کے جیب پر ڈاکہ ہے، یہ ناقابل برداشت بوجھ ہے، عوام کی کمر توڑ دی ہے، ٹیکسز، مہنگائی، ائیرپورٹس بندرگاہیں شاہراہیں، قومی اثاثے بیچے جارہے ہیں۔

    سینیٹر مشتاق احمد خان نے سوال کیا کہ حکومت اشرافیہ اور افسر شاہی کی مراعات کم کیوں نہیں کرتی؟ کب تک عوام یہ بوجھ برداشت کرتے رہیں گےکب تک یہ ظلم برداشت کرینگے۔

    واضح رہے کہ حکومت نے اچانک پیٹرول کی قیمت میں تقریباَ 20 روپے اضافے کا اعلان کردیا ، قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

  • ڈاکٹر عافیہ کو قرآن کی بے حرمتی پر مجبور کیا جاتا ہے، سینیٹر مشتاق احمد کا انکشاف

    ڈاکٹر عافیہ کو قرآن کی بے حرمتی پر مجبور کیا جاتا ہے، سینیٹر مشتاق احمد کا انکشاف

    اسلام آباد : سینیٹرمشتاق احمد خان نے انکشاف کیا کہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو قرآن کی بیحرمتی پرمجبورکیا جاتا ہے، یہ بات ڈاکٹرعافیہ نے امریکی جیل میں ملاقات کے دوران بتائی۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر مشتاق احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی دنیا کی بدترین اور بدنام زمانہ جیل بہت اذیت میں زندگی گزار رہی ہیں، ان کی رہائی کی چابی واشنگٹن میں نہیں اسلام آباد میں ہے، حکومت آج امریکہ سے بات کرے تو دنوں میں ڈاکٹر عافیہ رہا ہو جائیں گی۔

    سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر عافیہ صدیقی کے کیس میں پیش رفت ہورہی ہے، اگر حکومت سنجیدہ ہوتی تو 20 سال سے عافیہ صدیقی امریکی جیل میں نہ ہوتیں۔

    مشتاق احمد نے انکشاف کیا کہ ڈاکٹرعافیہ کوقرآن کی بیحرمتی پرمجبورکیا جاتا ہے ، یہ بات ڈاکٹرعافیہ نےامریکی جیل میں ملاقات کےدوران بتائی۔

    دوسری جانب ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھےحیرت ہوتی ہے کے عافیہ سے ہمارے کہنے پر کونسل جنرل ملے ، ہمیں اس ملاقات کا احوال نہیں بتایا جارہا تاہم وزیراعظم نے کیس میں فارن آفس کو پیشرفت کی ہدایات کی ہیں۔