Tag: سینیٹر نسرین جلیل

  • نسرین جلیل کے شوہر انتقال کرگئے، رابطہ کمیٹی کا اظہارِ تعزیت

    نسرین جلیل کے شوہر انتقال کرگئے، رابطہ کمیٹی کا اظہارِ تعزیت

    کراچی: ایم کیو ایم کی سینیٹر نسرین جلیل کے خاوند اور سابق وزیرتعلیم سندھ ایم اے جلیل طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے، اُن کی نماز جناز بعد نماز عصر سلطان مسجد ڈیفنس میں ادا کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ پاکستان رابطہ کمیٹی کی ڈپٹی کنونیر و سینیٹر نسرین جلیل کے شوہر طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے، وہ ایم کیو ایم کے سینئر رہنماء تھے اور ایک بار سابق وزیر تعلیم سندھ بھی رہ چکے تھے۔

    ایم اے جلیل کے انتقال پر ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے گہر رنج و غم کا اظہار کیا ہے، متحدہ کے عارضی مرکز پی آئی بی سے جاری تعزیبی اعلامیہ میں کہا گیا ہے اس دکھ کی گھڑی ایم کیو ایم اور تمام کارکنان سینیٹر نسرین جلیل کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

    اعلامیے میں مزید کہا کہ ہے کہ مرحوم نے کارکنان، عوام کے لیے جو خدمات انجام دیں وہ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پورا نہیں کیا جاسکے گا۔

    ترجمان ایم کیو ایم نے ایم اے جلیل کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے تمام سوگواران سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا کرتے ہوئے اُن کے لیے صبر کے لیے دعا کی ساتھ ہی مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا بھی کی۔

  • این اے 246: غیرملکی مبصرین بلائے جائیں، نسرین جلیل

    این اے 246: غیرملکی مبصرین بلائے جائیں، نسرین جلیل

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کی سینیٹر نسرین جلیل نے مطالبہ کیا ہےکہ الیکش کمیشن این اے دو سو چھیالیس کے ضمنی انتخاب کی مانیٹرنگ کیلئےغیر ملکی مبصرین بلائے جائیں۔

    ایک بیان میں نسرین جلیل کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے اس سے قبل بھی این اے دو سو چھیالیس کے ضمنی انتخاب میں انتخابی عمل کو شفاف اورغیر جانبدار بنانے کیلئے غیر ملکی مبصرین کو مانیٹرنگ کی دعوت دینے کا مطالبہ کر چکی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ غیر ملکی مبصرین ضمنی انتخاب کی مانیٹرنگ کیلئے اپنی خدمات پیش کرنے کوتیار ہیں۔

    علاوہ ازیں کمشنر کراچی شعیب صدیقی نے کہا ہے کہ حلقہ این اے دو سو چھالیس میں انتظامات پر امیدواروں کو بھی اعتماد میں لیا گیا ہے۔ کوششوں کا مقصد الیکشن کامیاب بنانا ہے۔

    دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی غلام قادرتھیبو نے بھی ضلع وسطی کادورہ کیا اوراین اے دو سوچھیالیس میں انتخابی انتظامات کاجائزہ لیا۔ میڈٰیا سےگفتگو میں ان کا کہنا تھا ضمنی الیکشن کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

  • سادہ لباس اہلکاروں کےخلاف ایم کیوایم کا واک آؤٹ

    سادہ لباس اہلکاروں کےخلاف ایم کیوایم کا واک آؤٹ

    اسلام آباد: ایم کیوایم ارکان نےسینٹ سےواک آؤٹ کردیا،انہوں نےالزام لگایا ہے سادہ لباس اہلکارڈیتھ اسکواڈ بنے ہوئےہیں،سادہ لباس اہلکاروں کےہاتھوں کارکنوں کی گرفتاری روکنے کاوزیراعظم کاوعدہ پورا نہیں ہوا۔

    سینٹ سے خطاب کرتے ہوئےایم کیوایم کےرہنمابابرغوری نےکہا کہ کراچی میں سادہ لباس اہلکاروں کےہاتھوں کارکنوں کواٹھانےکاسلسلہ جاری ہے، یہ اہلکارڈیتھ اسکواڈ بنےہوئےہیں اورقانون سےماورا اقدامات کررہےہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے وعدہ کیا تھا کہ سادہ لباس اہلکاروں کولوگوں کوتنگ کرنےسےروکاجائےگا، لیکن ان کاوعدہ پورا نہیں ہوا۔

    جبکہ سینیٹرنسرین جلیل نےاے آروائی نیوزسے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم آئی جی کوبلاکرسرزنش کریں ورنہ معاملہ بہت آگے تک جائےگا۔

     نسرین جلیل کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کےکارکن سہیل احمد کی لاش ملنےپربھی ایم کیوایم نے سخت احتجاج کیا تھا،سہیل احمد کوسادہ لباس اہلکاراٹھاکرلے تھے،تقریبا ڈیڑھ ماہ بعد ان کی تشدد زدہ لاش ملی۔