Tag: سینیٹر پرویز رشید

  • حکمران مشکل میں ہوں تو پاؤں، باہر نکل آئیں تو گلا پکڑتے ہیں،بلاول

    حکمران مشکل میں ہوں تو پاؤں، باہر نکل آئیں تو گلا پکڑتے ہیں،بلاول

    کراچی : بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ ’’حکمران جب مشکل میں ہوتے ہیں تو پاؤں پکڑتے ہیں اور جب مشکل سے نکل جائیں تو گلا پکڑتے ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بلاول بھٹو زرداری نے  وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے درمیان پارلیمنٹ لارجز میں ہونے والی ملاقات پر طنز کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔


    قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات نے اپوزیشن لیڈر سے ملاقات کر کے پاناما لیکس کے حوالے سے ٹی او آرز پر ڈیڈ لاک اور الیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا تھا۔

    اس موقع پر قائد حزب اختلاف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے لیے غیر جانب دار اراکین کا تقرر کیا جائے، حکومت ہر بات کو سازش کہہ کر نہ ٹالے اگر ٹی او آرز کے معاملے میں مذاکرات ناکام ہوئے تو فیصلہ پارٹی کرے گی۔

    خورشید شاہ نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی سڑکوں کی سیاست سے گریز کرنا چاہتی ہے، حکومت کے لیے بہتر ہوگا کہ وہ اپوزیشن کے ٹی او آرز کو تسلیم کرلے، ہم وزیر اعظم کو بچانا چاہتے ہیں مگر اس کے لیے مسلم لیگ ن کو آگے بڑھنا ہوگا۔

  • وزیراعظم کے اثاثوں میں غیرمعمولی اضافے کا تاثر درست نہیں,پرویز رشید

    وزیراعظم کے اثاثوں میں غیرمعمولی اضافے کا تاثر درست نہیں,پرویز رشید

    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے اثاثوں میں غیرمعمولی اضافےکا تاثر درست نہیں، امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کے بیان سے ملک اور پارٹی میں ان کا تشخص متاثر ہوگا۔

    حکومت نے وزیراعظم کے اثاثوں کے بارے میں امیر جماعت اسلامی کے بیان کا نوٹس لے لیا، وزیراعظم کے ترجمان اور وفاقی وزیراطلاعات و نشریات پرویز رشید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم کے اثاثوں کی پرانی اور موجودہ مالیت سے متعلق ابہام پیدا کیا جارہا ہے۔

    پرویز رشید کا کہنا تھا کہ منقولہ اورغیرمنقولہ اثاثوں کی مالیت میں وقت کیساتھ اضافہ قابل فہم ہے، ساتھیوں کےغلط مشورے امیر جماعت اسلامی کے مبہم بیانات کا سبب ہیں، توقع ہے کہ منور حسن غیرمصدقہ اورغلط بیانات سے اجتناب کرینگے۔

    وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ایسے بیانات سے ملک اور پارٹی میں منور حسن کا تشخص متاثرہوگا، امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے جمعے کو منصورہ میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ بتائیں کہ ان کے اثاثے دوگنا کیسے ہوگئے۔

    امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے عام انتخابات میں اثاثوں کی جو تفصیلات بتائی ہیں وہ انکے موجودہ اثاثوں سے دو گنا کم ہیں۔