Tag: سینیٹ الیکشن

  • پی ٹی آئی کا  قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے بعد سینیٹ الیکشن  کے بائیکاٹ کا اعلان

    پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے بعد سینیٹ الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے بعد سینیٹ کے الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی کے بانی اور جیل میں قید چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر آئندہ تمام ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے، تاہم میاں اظہر کی خالی نشست پر انتخاب میں حصہ لیا جائے گا۔

    تحریک انصاف نے واضح کیا کہ سینیٹ میں اعجاز چوہدری کی خالی نشست کے انتخاب کا بھی بائیکاٹ کیا جائے گا، بانی نے کہا ہے کہ نو مئی کیسزمیں پی ٹی آئی ارکان کوناحق سزادی گئی، بنیادی حقوق پامال کیے گئے، یہ انتقامی کارروائی کی بدترین مثال ہے۔

    تحریک انصاف نے سینیٹ انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا، عمران خان کی ہدایت پر اعجاز چوہدری کی نشست کے لیے ان کی اہلیہ سلمیٰ اعجاز کو نامزد کیا گیا تھا۔

    سلمیٰ اعجاز نے کہا جعلی انتخابات کا حصہ نہیں بنوں گی، پی ٹی آئی کا یہ فیصلہ دوٹوک پیغام ہے، پارٹی غیر منصفانہ انتخابی عمل کو تسلیم نہیں کرے گی۔

    مزید پڑھیں : پی ٹی آئی کے 18 ارکان قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی

    پارٹی کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی اس فیصلے کے ذریعے یہ واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ کسی بھی غیر منصفانہ انتخابی عمل کو قبول نہیں کریں گے۔

    دوسری جانب انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے عمران خان کی سات مقدمات میں بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستیں سماعت کے لیے منظور کر لی ہیں، یہ مقدمات تشدد، جلاؤ گھیراؤ، قتل کی سازش اور اشتعال انگیزی سے متعلق ہیں جو گزشتہ سال ستمبر اور نومبر میں مختلف تھانوں میں درج کیے گئے تھے۔

    وہ اس وقت اڈیالہ جیل میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں جبکہ ان درخواستوں پر سماعت یکم ستمبر کو راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوگی۔

  • کسی بھی وقت مخصوص نشستوں کے ارکان سے حلف لے سکتا ہوں، گورنر کے پی

    کسی بھی وقت مخصوص نشستوں کے ارکان سے حلف لے سکتا ہوں، گورنر کے پی

    پشاور(20 جولائی 2025): گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن سے پہلے کسی بھی وقت مخصوص نشستوں کے ارکان سے حلف لے سکتا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایک بیان میں کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کے آرڈر کے بعد میٹنگ کال کی ہے، کوشش ہے آج یا کل مخصوص نشستوں کے ارکان سےحلف لے لیں۔

    فیصل کنڈی نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کے آرڈر کے بعد میٹنگ کال کی ہے، حلف برداری ہوجائے گی اور کل سینیٹ الیکشن بھی ہوجائے گا، 2008 میں بھی ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے بلامقابلہ الیکشن کرائے تھے۔

    https://urdu.arynews.tv/cj-phc-nominate-governor-kp-oath-taking-20-july-2025/

    انہوں نے کہا کہ میں بھی ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے بلامقابلہ الیکشن کرائے تھے، اگر ان کے امیدوار بات نہیں مان رہے تو ایم پی اے کیسے مانیں گے، مقابلہ ہوا تو کوشش کرینگے 5 کے بجائے 6 سینیٹ نشستیں جیتیں۔

    گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ کےپی کے مخصوص نشستوں کے ارکان سے آج یا کل حلف ہوجائےگا، سینیٹ الیکشن کل اپنے وقت پر ہوگا، ہائیکورٹ کے آرڈر کے بعد کسی بھی وقت حلف لے سکتا ہوں، سینیٹ الیکشن سے پہلے مخصوص نشستوں کے ارکان سےحلف لے لوں گا۔

    واضح رہے کہ مخصوص نشستوں پر حلف برداری کے لیے ہونے والا خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی کورم کی نشاندہی پر ملتوی کر دیا گیا۔

    کورم کی نشاندہی پی ٹی آئی کے رکن شیر علی آفریدی نے کی جبکہ اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔

  • سینیٹ الیکشن کی ٹکٹوں پر پی ٹی آئی میں کھینچا تانی، بیرسٹر سیف کی استعفے کی دھمکی

    سینیٹ الیکشن کی ٹکٹوں پر پی ٹی آئی میں کھینچا تانی، بیرسٹر سیف کی استعفے کی دھمکی

    اسلام آباد : سینیٹ الیکشن کیلئے ٹکٹوں پر بیرسٹر سیف کی استعفے کی دھمکی دے دی اور کہا عہدہ چھوڑ دوں گا بانی سے بے وفائی نہیں کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ کے الیکشن کی ٹکٹوں پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں کھینچا تانی جاری ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ بیرسٹرسیف بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پرمن وعن عمل کے حامی ہے ، بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر سیف کو 6 ناموں کے اعلان کی ہدایت کی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین کی بیرسٹر سیف کو ناموں کے اعلان سے روکنےکی کوشش کی اور علیمہ خانم ،علی امین نے مشاورت کے نام پر بیرسٹر سیف پر دباؤ ڈالا۔

    ذرائع کے مطابق بیرسٹرسیف نے کہا عہدہ چھوڑدوں گا بانی سے بے وفائی نہیں کروں گا، بانی آپ سب کی لڑائیوں ،میڈیا میں تنقیدسےبیزارہیں،

    علیمہ خانم نے کہا یہ جملہ لکھ کر دیں تو میں میڈیا کو بتاؤں ، جس پر بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ میں کسی کامنشی نہیں، یہ کام کسی اورسےکرالیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ بیرسٹر سیف کی استعفے کی دھمکی پر بانی کے بتائے 6 ناموں میں ردوبدل نہیں کیاگیا، علی امین اور علیمہ خانم مشعال یوسفزئی اور ایک اور نام کو لسٹ سے نکالنا چاہتے ہیں۔

    پی ٹی آئی سے متعلق خبریں

  • سینیٹ الیکشن: پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز اور اے این پی کا پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان

    سینیٹ الیکشن: پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز اور اے این پی کا پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان

    پشاور (17 جولائی 2025): پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے سینیٹ الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز محمود خان نے اعلان کیا کہ ہماری جماعت سینیٹ الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار طلحہ محمود کو ووٹ دے گی۔

    سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے بتایا کہ آج الیکشن کمیشن سے ملاقات کروں گا، ہمیں ایک سیٹ سے محروم کیا گیا اس پر بات ہوگی، ایم پی ایز سے ملاقات کے بعد باقی امیدواروں کو ووٹ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ ہوگا۔

    یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن بلامقابلہ ہونے کی راہ ہموار

    واضح رہے کہ مخصوص نشستیں ملنے سے خیبر پختونخوا اسمبلی میں پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی تعداد 3 ہو جائے گی جبکہ اے این پی کے اراکین کی تعداد بھی 3 ہو جائے گی۔

    دو روز قبل اے آر وائی نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپوزیشن جماعتوں کو سینیٹ الیکشن میں سولو فلائٹ سے گریز کا مشورہ دیا اور کہا کہ (ن) لیگ، جے یو آئی (ف)، اے این پی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز مل کر الیکشن لڑیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی نے کہا اپوزیشن جماعتوں کے انفرادی فیصلوں کا اجتماعی نقصان ہوگا، اتحاد نہ بننے پر کے پی سے ایک سینیٹ سیٹ ضائع ہونے کا خدشہ ہے تاہم صدر پی پی خیبرپختونخوا محمد علی شاہ باچہ کے اپوزیشن پارٹیز سے رابطے میں ہے، اپوزیشن جماعتوں نے مثبت رسپانس کا یقین دلایا۔

    ذرائع کے مطابق پی پی صوبائی اسمبلی کے آزاد اراکین اور تمام جماعتوں سے ووٹ مانگے گی تو متحدہ اپوزیشن کے خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی 5 سیٹیں جیتنے کا امکان ہے۔

  • پیپلز پارٹی  کا اپوزیشن جماعتوں کو سینیٹ الیکشن میں سولو فلائٹ سے گریز کا مشورہ

    پیپلز پارٹی کا اپوزیشن جماعتوں کو سینیٹ الیکشن میں سولو فلائٹ سے گریز کا مشورہ

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی نے اپوزیشن جماعتوں کو سینیٹ الیکشن میں سولو فلائٹ سے گریز کا مشورہ دیا اور کہا ن لیگ، جے یو آئی، اے این پی، پی ٹی آئی پی ملکر الیکشن لڑیں۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جماعتوں میں کے پی سینیٹ الیکشن پر فارمولہ طے نہ پاسکا، ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی نے اپوزیشن جماعتوں کو سینیٹ الیکشن ملکر لڑنے کا مشورہ دے دیا.

    پی پی نے اپوزیشن جماعتوں کو سینیٹ الیکشن میں سولو فلائٹ سے گریز کا مشورہ دیا اور کہا ن لیگ، جے یو آئی، اے این پی، پی ٹی آئی پی ملکرالیکشن لڑیں۔

    پی پی ذرائع کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے کہا اپوزیشن جماعتوں کے انفرادی فیصلوں کا اجتماعی نقصان ہو گا۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد نہ بننے پر کے پی سے ایک سینیٹ سیٹ ضائع ہونے کا خدشہ ہے تاہم صدر پی پی خیبرپختونخوا محمد علی شاہ باچہ کے اپوزیشن پارٹیز سے رابطے میں ہے ، اپوزیشن جماعتوں نےمثبت رسپانس کا یقین دلایا۔

    ذرائع کے مطابق پی پی کے پی اسمبلی کے آزاد اراکین اورتمام جماعتوں سے ووٹ مانگے گی تو متحدہ اپوزیشن کے خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی 5 سیٹیں جیتنے کا امکان ہے۔

  • سینیٹ الیکشن : عدالت نے صنم جاوید سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا

    سینیٹ الیکشن : عدالت نے صنم جاوید سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا

    لاہور : عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کو سینیٹ انتخابات میں باقاعدہ حصہ لینے کی اجازت دے دی۔

    صنم جاوید نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ ایپلٹ ٹریبونل میں درخواست دائر کی تھی۔

    اطلاعات کے مطابق سینیٹ الیکشن میں کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف صنم جاوید کی درخواست منظور کرلی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے ایپلٹ ٹریبونل نے صنم جاوید کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی باقاعدہ اجازت دیدی۔

    اپنے فیصلے میں عدالت نے صنم جاوید کا نام امیدواروں کی فہرست میں شامل کرنے کا حکم جاری کردیا، درخواست کی سماعت کے بعد جسٹس شاہد بلال حسن نے گزشتہ روز دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

    ضمنی انتخابات کے کاغذات نامزدگی منظور و مسترد

    علازہ ازیں قومی و صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے لاہور سے قومی اسمبلی کے ایک اور صوبائی اسمبلی کے 4حلقوں کیلئے کاغذات کی جانچ مکمل کرلی گئی۔

    الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد فہرست جاری کردی جس کے مطابق این اے 119 سے حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے۔

    لاہور این اے 119 سے علی پرویز ،شہزاد فاروق سمیت 12امیداروں کے کاغذات منظور جبکہ پی پی 158 سے چوہدری مونس الہٰی کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے۔

    اس کے علاوہ پی پی 149 سے شعیب صدیقی ،احسن اکرم سمیت 20 امیدواروں کے کاغذات منظور اور پی پی 147 محمد خان مدنی ،ماجد ظہور سمیت 19 امیداروں کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کرلیے گئے۔

    رپورٹ کے مطابق پی پی 164 سے بھی حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد جبکہ پی پی 164سے اختر حسین ،مرزا جاوید سمیت 27 امیداروں کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے ہیں۔

  • سینیٹ الیکشن : صنم جاوید اور زلفی بخاری نے کاغذات مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

    سینیٹ الیکشن : صنم جاوید اور زلفی بخاری نے کاغذات مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

    اسلام آباد : پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید اور رہنما زلفی بخاری نے سینیٹ کے کاغذات مسترد کرنےکافیصلہ الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رکن صنم جاوید نےسینیٹ کے کاغذات مسترد کرنےکافیصلہ الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کر دیا۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن نےصنم جاوید کے کاغذات حقائق کے برعکس مسترد کیے، صنم جاویدپر اعتراض عائد کیا گیا کہ کاغذات میں پلاٹ ظاہر نہیں کیا۔

    درخواست میں کہنا تھا کہ صنم جاوید کےپاس ایسا کوئی پلاٹ نہیں ہے، استدعا ہے کہ ایپلیٹ ٹریبونل صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی منظور کرنےکا حکم دے۔

    دوسری جانب زلفی بخاری نے سینیٹ کیلئےکاغذات مسترد کرنےکا فیصلہ الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کردیا۔

    جس مین کہا کہ الیکشن کمیشن نے زلفی بخاری نے حقائق کے برعکس مسترد کیے، زلفی بخاری دہری شہریت چھوڑ چکے ہیں اور زلفی بخاری قانون اور آئین پر یقین رکھتے ہیں۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ زلفی بخاری کے کاغذات نامزدگی کو منظور کیا جائے۔

  • سینیٹ الیکشن : صنم جاوید اور زلفی بخاری کے کاغذات پر اعتراض عائد

    سینیٹ الیکشن : صنم جاوید اور زلفی بخاری کے کاغذات پر اعتراض عائد

    اسلام آباد : سینیٹ الیکشن کے لیے پی ٹی آئی رکن صنم جاوید اور رہنما زلفی بخاری کے کاغذات پراعتراض لگ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات کے لئے صنم جاوید اور زلفی بخاری کے کاغذات پر اعتراض عائد کردیئے گئے۔

    الیکشن کمیشن نےاعتراض کیا صنم جاوید کا والد کے ساتھ جوائنٹ اکاؤنٹ ہے اور الیکشن قانون کے تحت جوائنٹ اکاؤنٹ رکھنے والاامیدوار الیکشن نہیں لڑسکتا۔

    صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی پر دستخط پر بھی الیکشن کمیشن نے اعتراض اٹھایا۔

    دوسری جانب الیکشن کمیشن پنجاب کے ذرائع کے مطابق زلفی بخاری پر دہری شہریت رکھنےکااعتراض لگایا گیا ہے، دہری شہریت کا حامل شخص سینٹ الیکشن کیلئےاہل نہیں۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ زلفی بخاری اشتہاری ہیں اوراثاثوں کی تفصیلات میں غلط بیانی کی۔

    خیال رہے سینیٹ الیکشن کیلئے سندھ سے فیصل واوڈاسمیت چونتیس امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظورکر لیے گئے ہیں ، امیدواروں کےکاغذات منظور یا مستردہونےکی حتمی فہرست آج آویزاں کی جائے گی۔

  • سینیٹ الیکشن، پیپلز پارٹی نے بلوچستان سے پارٹی ٹکٹ جاری کر دیے

    سینیٹ الیکشن، پیپلز پارٹی نے بلوچستان سے پارٹی ٹکٹ جاری کر دیے

    کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹ الیکشن کے لیے بلوچستان سے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور پی پی صوبائی صدر میر چنگیز جمالی نے امیدواروں کو سینیٹ کے ٹکٹ دے دیے۔

    سردار عمر خان گورگیج، میر چنگیز خان جمالی، میر طارق مسوری، اعجاز بلوچ، اور کرن بلوچ کو پارٹی ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔

    دریں اثنا، سینیٹ الیکشن کے لیے سندھ سے پیپلز پارٹی کے تمام امیدواروں کے کاغذات منظور ہو گئے، کاظم شاہ، اشرف جتوئی، مسرور احسن، ندیم بھٹو، سرفراز راجڑ، دوست جیسر نے جنرل نشست پر کاغذات جمع کرائے تھے۔

    بیرسٹر ضمیر گھمرو اور سرمد علی نے ٹیکنوکریٹس کی نشست پر، قرة العین مری، روبینہ قائم خانی اور مسرت نیازی نے خواتین کی نشست پر، جب کہ پونجومل بھیل نے اقلیت کی نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

  • سینیٹ الیکشن : انوار الحق کاکڑ کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے گئے

    سینیٹ الیکشن : انوار الحق کاکڑ کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے گئے

    اسلام آباد : سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات کے سلسلے میں بلوچستان سے سابق وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات کیلئےکاغذاتِ نامزدگی جمع کرانےکاآج آخری دن ہے، سابق وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے گئے۔

    ٹیکنوکریٹ کیلئے ایڈووکیٹ امان اللہ کنرانی کے کاغذات جمع کرائے جبکہ ایم کیوایم کےعامرچشتی ،ابوبکر،نجیب ہارون ،رؤف صدیقی کے کاغذات جمع کرائے گئے۔

    اس سے قبل اسلام آباد سے ٹیکنوکریٹ کی نشست پروزیرخارجہ اسحاق ڈار کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے گئے، ذرائع کے مطابق ن لیگ نے پرویز رشید،ناصر بٹ اورطلال چوہدری کو بھی سینیٹ کےلیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی گیارہ خالی نشستوں پر نواسی سے زائد امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے ، جس میں فیصل جاوید، اعظم سواتی، طلحہٰ محمود شامل ہیں۔

    سندھ میں سینیٹ کی بارہ نشستوں پرانتخاب ہوگا، جس کے لئے ایم کیوایم کے عامر چشتی ، ابوبکر،نجیب ہارون اور رؤف صدیقی کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے جبکہ فیصل واوڈا نے آزاد حیثیت سے کاغذاتِ جمع کروا دیئے ہیں۔