Tag: سینیٹ انتخاب

  • چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب آج ہوگا

    چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب آج ہوگا

    اسلام آباد :چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب بھی آج ہوگا ، چیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے 85 سینیٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ایوان بالاکےنومنتخب اراکین کی حلف برداری کے بعد چیئرمین وڈپٹی چیئرمین کا چناؤ آج ہوگا، چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا چناؤ خفیہ رائے شماری سے کیا جائے گا۔

    چیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے 85 سینیٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، حلف برداری کے بعد پریزائیڈنگ آفیسر چیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کا شیڈول جاری کریں گے۔

    چیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں حصہ لینے والے امیدوار سیکرٹری سینیٹ سے کاغذات موصول اور جمع کراسکتے ہیں ، جس کے بعد سینیٹ سیکرٹریٹ انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کی فہرست جاری کرے گا۔

    امیدواروں کے اعلان کے بعد چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لئے سیکرٹ ووٹنگ ہوگی اور ایوان میں سادہ اکثریت سے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا چناؤ کیا جائے گا۔

    ایوان بالامیں کل ممبران 96 جبکہ موجودہ اراکین کی تعداد 85 ہے تاہم الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی 11 نشستوں پر انتخاب ملتوی کر چکا ہے۔

    خیال رہے پی ٹی آئی نے چیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینیٹ کےانتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے، تحریک انصاف کورکمیٹی کے اعلامیے میں خیبر پختونخوا کے سینیٹرز کی ایوان میں موجودگی تک چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین انتخاب ملتوی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ سینیٹ میں تمام اکائیوں کی نمائندگی کےبغیرانتخاب غیرآئینی اور ناقابل قبول ہے۔

  • اوپن بیلٹ سے سینیٹ انتخابات، سپریم کورٹ کی رائے کب آئے گی؟

    اوپن بیلٹ سے سینیٹ انتخابات، سپریم کورٹ کی رائے کب آئے گی؟

    اسلام آباد: سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کے صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ اپنی رائے پیر کو سنائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق اوپن بیلٹ کے ذریعے سینیٹ انتخابات کرائے جانے کے ریفرنس پر چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 5 رکنی بنچ پیر کو اپنی رائے کھلی عدالت میں سنائے گا۔

    الیکشن کمیشن، پاکستان بار کونسل، چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کو نوٹس جاری کر دیے گئے، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل اور تمام ایڈووکیٹ جنرلز کو بھی نوٹس جاری کر دیے۔

    اس سلسلے میں سپریم کورٹ کی جانب سے تمام صوبائی اسمبلیوں کے اسپیکرز کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

    یاد رہے کہ جمعرات کو پاکستان کی سپریم کورٹ نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرائے جانے کے حوالے سے صدارتی ریفرنس کی 17 سماعتوں کے بعد اپنی رائے محفوظ کر لی تھی۔

    خیال رہے کہ سپریم کورٹ میں سینیٹ انتخابات اوپن بیلیٹنگ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت گزشتہ چند ہفتوں سے جاری ہے، حکومت اس کی حامی ہے اور اپوزیشن سمیت الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اس کی مخالفت کی۔

    16 فروری کو عدالت عظمیٰ نے سینیٹ الیکشن سے متعلق صدارتی ریفرنس پر الیکشن کمیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا تھا۔

  • سینیٹ انتخاب: پی ٹی آئی، ایم کیو ایم کا ایک دوسرے پر اعتماد کا اظہار

    سینیٹ انتخاب: پی ٹی آئی، ایم کیو ایم کا ایک دوسرے پر اعتماد کا اظہار

    کراچی: تین مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات میں کیا حکمت عملی اپنائی جائے، اس معاملے پر تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے درمیان آج اہم ملاقات ہوئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سینیٹ انتخابات کے حوالے سے آج کراچی میں اتحادیوں کی بڑی بیٹھک لگی، ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے وفود کے درمیان ملاقات میں گلے شکوے کیے گئے تاہم ایک دوسرے پر پھر سے اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

    ایم کیو ایم پاکستان نے شکوہ کیا کہ اتحادی ساتھ دیتے ہیں مگر مسائل حل نہیں ہوتے، کراچی کی اتحادی جماعت نے مردم شماری پر تحفظات سے پھر آگاہ کیا، پی ٹی آئی وفد نے مردم شماری دوبارہ کروانے کے لیے آئندہ بجٹ میں رقم مختص کرنے کا وعدہ کر لیا، اسد عمر نے کہا کراچی کی محرومیاں دور کی جائیں گی۔

    ملاقات میں ایم کیو ایم وفد میں کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، عامر خان، کنور نوید جمیل، ڈاکٹر امین الحق، فیصل سبزواری اور وسیم اختر شامل تھے، ملاقات میں سینیت انتخابات، متفقہ امیدوار سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا، ذرائع نے بتایا کہ ٹیکنوکریٹ اور خواتین کی نشست پر اتحادیوں کے درمیان حکمت عملی پر گفتگو ہوئی۔

    سینیٹ الیکشن: جی ڈی اے کا حفیظ شیخ کی حمایت کا اعلان

    ملاقات میں ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ، تحریری معاہدے سمیت ترقیاتی منصوبوں، کراچی پیکج پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، ایم کیو ایم نے کراچی پیکج کے تحت منصوبوں کو جلد مکمل کرنے پر زور دیا، حیدرآباد یونی ورسٹی، کراچی سمیت اندرون سندھ روزگار کے مواقع، پارٹی آفسز کی واپسی سمیت لاپتا کارکنان کی بازیابی کا معاملہ بھی اٹھایا۔

    ملاقات کے دوران فردوس شمیم نقوی کا خالد مقبول سے دل چسپ مکالمہ ہوا، کہا آپ کا وزن خاصا گر گیا ہے، خالد مقبول نے جواب دیا ملک میں تو سیاسی ویٹ بہت گر چکا ہے۔

    حفیظ شیخ نے خالد مقبول سے کہا سینیٹ انتخابات مل کر لڑنا چاہیے، جس پر انھوں نے شکوہ کیا کہ اتحادی تو ساتھ دیتے ہیں مگر ان کے مسائل حل نہیں ہو پاتے، ہر مشکل وقت میں ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی اور حکومت کا ساتھ دیا، کراچی کے مسائل حل کرنا وفاقی حکومت کی بھی پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔

    وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کراچی پر وزیر اعظم سب سے زیادہ توجہ رکھتے ہیں، تاریخی پیکج کے اثرات جلد سامنے آئیں گے، حفیظ شیخ سمیت پی ٹی آئی کے دیگر امیدواروں کو قومی اسمبلی میں سپورٹ کیا جائے۔

    ملاقات میں فیصل سبزواری نے شہری سندھ اور کراچی میں مردم شماری سے متعلق تحفظات پرزور طریقے سے اٹھائے، تحریک انصاف نے ایم کیو ایم کے اس مؤقف کی حمایت کی کہ مردم شماری درست اور شفاف ہوں، فیصل سبزواری نے کہا وفاقی حکومت سے اپیل کی ہے کہ آنے والے بجٹ میں نئی مردم شماری کے لیے فنڈز مختص کرے، اس تجویز پر اصولی اتفاق کیا گیا، شہری سندھ کے مسائل کو سیاست سے بالائے طاق رکھ کر آگے بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔

  • سینیٹ انتخاب : نوازشریف نے زرداری کو  یوسف رضاگیلانی کی مکمل حمایت کا یقین دلا دیا

    سینیٹ انتخاب : نوازشریف نے زرداری کو یوسف رضاگیلانی کی مکمل حمایت کا یقین دلا دیا

    کراچی:سابق صدر آصف زرداری نے نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا ، جس میں نوازشریف نے زرداری کو یوسف رضاگیلانی کی مکمل حمایت کا یقین دلا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری سینیٹ امیدوار یوسف رضا گیلانی کو کامیاب کرانے کیلیے متحرک ہیں ، اس سلسلے میں آصف علی زرداری اور نوازشریف کےدرمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ، جس میں دونوں رہنماؤں نے پی ڈی ایم پلیٹ فارم پرسینیٹ انتخابات سےمتعلق گفتگو کی۔

    ٹیلی فونک رابطے میں نواز شریف نے سینیٹ انتخاب میں یوسف رضاگیلانی کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

    دوسری جانب آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون کیا ، گفتگو میں سیاسی صورت حال ،سینٹ الیکشن اور لانگ مارچ پرتبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں رہنماؤں میں خیبر کے پی و دیگر صوبوں سے سینیٹ امیدواروں پر مشاورت ہوئی۔

    دونوں رہنماؤں کے درمیان لانگ مارچ کےطریقہ کار اور حکمت عملی پر بھی بات چیت کی گئی اور یوسف رضا گیلانی کی انتخابی مہم کے حوالے سے بھی مشاورت ہوئی۔

    یاد رہے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا تھا کہ یوسف رضاگیلانی نے پہلے ‏فیصلہ کیا تھا سینیٹ الیکشن نہیں لڑیں گے کیونکہ وہ سمجھتےتھےوہ ہارگئےتو ان کی سیاست کونقصان ہوگا، ‏یوسف رضاگیلانی کوآصف زرداری نےضمانت دی کہ آپ جیتیں گے ان کو زیادہ ووٹ ملیں گے۔

  • پنجاب میں سینیٹ کی 2 نشستوں پر تحریک انصاف کامیاب، مسلم لیگ ن کو شکست

    پنجاب میں سینیٹ کی 2 نشستوں پر تحریک انصاف کامیاب، مسلم لیگ ن کو شکست

    لاہور: پنجاب میں سینیٹ کی دو نشستوں پر تحریک انصاف نے کامیابی حاصل کرلی، مسلم لیگ ن کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں سینیٹ کی نشست پر ہونے والے انتخاب میں پی ٹی آئی کے ولید اقبال نے مسلم لیگ ن کے سعود مجید کو شکست دے کر جنرل نشست جیت لی، جہانگیر ترین کی بہن سیمی ایزدی نے سائرہ افضل تارڑ کو شکست دے دی۔

    علامہ اقبال کے پوتے اور پی ٹی آئی کے امیدوار ولید اقبال پی ٹی آئی سینیٹر منتخب ہوگئے، تحریک انصاف کے ولید اقبال کو 184 اور مسلم لیگ ن کے سعود مجید کو 176 ووٹ ملے۔

    جہانگیر ترین کی بہن سیمی ایزدی نے سائرہ افضل تارڑ کو شکست دے دی، سیمی ایزدی کو 183 اور سائرہ افضل تارڑ کو 175 ووٹ ملے۔

    جنرل نشست پر 7 اور خواتین نشست پر 9 ووٹ مسترد ہوئے، سینیٹ کی دونوں نشستوں کے لیے کل ووٹ 767 کاسٹ ہوئے۔

    مزید پڑھیں: جہانگیرترین کی ہمشیرہ خواتین نشست پرسینیٹ الیکشن میں حصہ لیں گی

    خیال رہے سپریم کورٹ نے سعدیہ عباسی کی رکنیت کالعدم قرار دیتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ سعدیہ عباسی کاغذات جمع کراتے وقت دہری شہریت کے حامل تھی اورسعدیہ عباسی اورہارون اختر کی نااہلی کے باعث نشستیں خالی ہوئی تھیں۔

  • ن لیگ کےحمایت یافتہ سینیٹراسد اشرف کی کامیابی الیکشن کمیشن میں چیلنج

    ن لیگ کےحمایت یافتہ سینیٹراسد اشرف کی کامیابی الیکشن کمیشن میں چیلنج

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ سینیٹر اسد اشرف کی کامیابی کو الیکشن کمیشن آف پاکستان میں چیلنج کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی ڈاکٹرزرقا نے ن لیگ کے حمایت یافتہ سینیٹر اسد اشرف کی کامیابی کو الیکشن کمیشن آف پاکستان میں چیلنج کردیا۔

    ڈاکٹرزرقا نے درخواست میں موقف اختیارکیا ہے کہ ڈاکٹر اسد اشرف کو نواز شریف نے ٹکٹ جاری کیا جبکہ َالیکشن کمیشن نے بطور آزاد امیدوار انتخاب میں حصہ لینے کی اجازت دی۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ قانون الیکشن کمیشن کوازخود انتخابی نشان کی الاٹمنٹ کی اجازت نہیں دیتا، درخواست گزار نے الیکشن کمیشن سے ڈاکٹر اسد اشرف کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روکنے کی استدعا کی ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر زرقا تیمور کا کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ میں بھی معاملہ زیرسماعت ہے۔


    سینیٹ میں ن لیگ کا حمایت یافتہ امیدوار کامیاب


    خیال رہے کہ یکم مارچ کو مسلم لیگ ن کے سینیٹر نہال ہاشمی کی نااہلی کی صورت میں خالی ہونے والی نشست پر غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پنجاب اسمبلی سے ن لیگ کے حمایت یافتہ امیدوار اسد اشرف سینیٹ کے لیے منتخب ہوئے تھے

    مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ امیدوارڈاکٹر اسد اشرف نے 298 ووٹ حاصل کیے تھے ، پی ٹی آئی کی ڈاکٹر زرقا 38 ووٹ حاصل کرسکیں تھیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں