Tag: سینیٹ انتخابات

  • کے پی سینیٹ انتخابات، حکومت اور اپوزیشن کی حکمت عملی سامنے آگئی

    کے پی سینیٹ انتخابات، حکومت اور اپوزیشن کی حکمت عملی سامنے آگئی

    پشاور : کے پی سینیٹ انتخابات میں حکومت اپوزیشن کے درمیان طے کی گئی حکمت عملی سامنے آگئی، حکمت عملی کے تحت پہلا بیلٹ پیپر خالی باہر لایا گیا تھا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مطلوبہ نتائج کے حصول کیلئے باہمی رضامندی سے پہلا بیلٹ پیپر خالی باہر نکالا گیا۔

    اسمبلی سیکرٹریٹ میں علی امین گنڈا پور اور عباداللہ کی موجودگی میں بیلٹ پیپر پُر کیے گئے، مرضی کے مطابق ووٹ کرکے ارکان اسمبلی کو تھمائےجاتے رہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابی عملہ پہلے سے نشان لگا بیلٹ پیپر ارکان اسمبلی کو بیلٹ باکس میں ڈالنے کیلئے دیتا رہا۔

    حکومتی رکن کے مطابق اسے جو بیلٹ پیپر دیا گیا اپوزیشن امیدوار دلاورخان کے خانے پر مہر لگی تھی، اپوزیشن رکن کے مطابق حکومت اور اپوزیشن ارکان کیلئے پہلے سے ترجیحات رکھی گئی تھیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ حکومتی ارکان کیلئے پہلی4ترجیحات اپنے امیدوار تھے جبکہ باقی 3ترجیحات میں اپوزیشن امیدوار تھے۔

    اس کے علاوہ اپوزیشن ارکان نے بھی 3ترجیحات کے بعد حکومتی ارکان کو ووٹ دیئے، علی امین گنڈا پور نے آخری ووٹ کو اپنے ووٹ کے ساتھ ملاکر کاسٹ کیا۔

    سینیٹ میں کس جماعت کے کتنے امیدوار

    خیبر پختونخوا سینیٹ انتخابات کے بعد حکمران اتحاد کو ایوان بالا میں بھی دو تہائی اکثریت حاصل ہوگئی۔ سینیٹ میں پیپلزپارٹی اب 26 سینیٹرز کے ساتھ سب سے بڑی جماعت ہے۔

    نون لیگی سینیٹرز کی تعداد 20 ہے، پی ٹی آئی کے سینیٹرز کی تعداد 22 ہے، جس میں 6 آزاد سینیٹرز شامل ہیں۔

    جے یو آئی ایف کے 7 اور بی اے پی کے 4 سینیٹرز ہیں۔ ایم کیو ایم اور اے این پی کے 3 تین سینیٹرز ہیں۔ قاف لیگ، سنی اتحاد کونسل، ایم ڈبلیو ایم اور نیشنل پارٹی کا 1 ایک سینیٹر ہے۔۔ ایوان بالا میں 6 سینیٹر آزاد ہیں۔ ثانیہ نشتر کی چھوڑی گئی نشست پر الیکشن 31جولائی کو ہوگا، جس کے بعد سینیٹرز کی کل تعداد 96 ہوجائے گی۔

  • خیبرپختونخوا سینیٹ انتخابات: پی ٹی آئی کے 5 میں سے 4 امیدوار دستبردار

    خیبرپختونخوا سینیٹ انتخابات: پی ٹی آئی کے 5 میں سے 4 امیدوار دستبردار

    پشاور: پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے 5 ناراض رہنماؤں میں سے 4 نے سینیٹ انتخاب سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں حکومتی وفد کے ناراض امیدواروں سے مذاکرات کے بعد پی ٹی آئی کے 5 ناراض امیدواروں میں سے 4 سینیٹ انتخابات سے دستبردارہوگئے۔

    جنرل نشست پر وقاص اورکزئی اور عرفان سلیم دستبردار ہوئے جبکہ ٹیکنو کریٹ کی نشست پر سابق آئی جی سید ارشاد حسین نے سینیٹ انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کیا۔

    اس کے علاوہ خواتین کی نشست پر متبادل امیدوارعائشہ بانو بھی دستبردار جبکہ ایک ناراض امیدوار خرم ذیشان نے دستبردار ہونے سے انکار کردیا۔

    سینیٹ کے انتخابات سے دستبردار ہونے والے امیدواروں عرفان سلیم اور عائشہ بانو کا کہنا ہے کہ انہوں نے جو کچھ کیا پارٹی کے مفاد میں کیا اور انتخابات سے دستبرداری بھی پی ٹی آئی کی بہتری کےلئے کی ہے۔

    مزید پڑھیں : جو ہو رہا ہے، بانی پی ٹی آئی کے احکامات پر ہو رہا ہے، علی امین گنڈاپور

    یاد رہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کے پی میں الیکشن سے متعلق بانی پی ٹی آئی کے احکامات پر ہو رہا ہے۔

    PTI KP

    مشاورتی ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں خرید و فروخت کو ہارس ٹریڈنگ نہیں بلکہ ڈنکی ٹریڈنگ کہتا ہوں۔

    سینیٹ میں خرید وفروخت اس سے بھی گھٹیا کام ہے، اس لیے فیصلہ کیا کہ کے پی سینیٹ الیکشن میں خرید و فروخت نہیں ہونی چاہیے۔

    https://urdu.arynews.tv/senior-pti-leaders-letter-to-disgruntled-candidates/

  • خیبر پختونخوا سینیٹ انتخابات، تمام اُمیدوار بلامقابلہ منتخب، ذرائع

    خیبر پختونخوا سینیٹ انتخابات، تمام اُمیدوار بلامقابلہ منتخب، ذرائع

    پشاور : سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں خیبرپختونخوا میں حکومت اور اپوزیشن امیدواروں کو بلامقابلہ منتخب کرانے سے حوالے سے بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں تمام اُمیدوار بلامقابلہ منتخب کرلیے گئے۔

    ذرائع کے مطابق حکومت اوراپوزیشن کی باہمی رضامندی کے بعد اُمیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے، ناراض کورنگ اُمیدواروں کے معاملے پر پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات دور ہوگئے۔

    پی ٹی آئی کے تمام کورنگ امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے، سینیٹ الیکشن کے نتائج حکومت و اپوزیشن کے درمیان طے فارمولے کےمطابق ہوں گے۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سینیٹ کی 6 نشستیں پی ٹی آئی اور5نشستیں اپوزیشن کو ملیں گی، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی (ف) کو 2،2، مسلم لیگ (ن) کوایک نشست ملے گی۔

    پی ٹی آئی کی کور اور سیاسی کمیٹی کا فیصلہ

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

    اعلامیے کے مطابق پی ٹی آئی کے ناراض امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا فیصلہ کرلیا اجلاس میں سینیٹ امیدواروں کے ناموں کی منظوری دے دی گئی۔

    اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے فیصلے کے مطابق سینیٹ الیکشن بلامقابلہ ہوں گے، بانی پی ٹی آئی کی جانب سے سینیٹ الیکشن کیلئے منظور ناموں پر غور ہوا۔

  • سینیٹ الیکشن میں فیصل واوڈا کی جیت یقینی

    سینیٹ الیکشن میں فیصل واوڈا کی جیت یقینی

    کراچی : سینیٹ انتخابات میں ایم کیوایم کے 17 اور پیپلز پارٹی کے 6 ارکان سندھ اسمبلی میں فیصل واوڈا کو ووٹ دیں گے، جس کے بعد فیصل واوڈا کی جیت یقینی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن میں فیصل واوڈا کی جیت یقینی ہے، انتخابات مین ایم کیوایم کے سترہ اور پیپلز پارٹی کے چھ ارکان فیصل واوڈا کو ووٹ دیں گے۔

    سندھ کی بارہ نشستوں پر پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوں گے اور ایک جنرل نشست پر ایم کیوایم جبکہ ایک پر فیصل واوڈا کی کامیابی یقینی ہ
    پے۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ فیصل واوڈاسینیٹربن جائے تو اس میں کیا حرج ہے، وہ پہلے کسی پارٹی میں تھے اب آزاد حیثیت سے لڑرہےہیں،ان کو سپورٹ ملتی ہے تو اچھی بات ہے۔

    ن لیگ اور پی پی قائدین نے اسلام آباد میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات میں سینیٹ انتخابات میں ووٹ دینے کی درخواست کی، خالد مقبول صدیقی نے مسلم لیگ اور پی پی کے مشترکہ امیدوار کی حمایت کی یقین دہانی کرادی ہے۔

  • سینیٹ انتخابات :  ووٹ کیسے کاسٹ کیا جائے گا؟ ممبران قومی اسمبلی کے لیے ہدایت نامہ جاری

    سینیٹ انتخابات : ووٹ کیسے کاسٹ کیا جائے گا؟ ممبران قومی اسمبلی کے لیے ہدایت نامہ جاری

    اسلام آباد : سینیٹ انتخابات میں ووٹنگ کے حوالے سے  ممبران قومی اسمبلی کے لیے ہدایت نامہ جاری کردیا گیا ، جس ووٹنگ کا طریقہ بتایا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات سے متعلق ممبران قومی اسمبلی کے لیے الیکشن کمیشن نے ہدایت نامہ جاری کردیا، جس میں کہا ہے کہبال پوائنٹ کے ذریعے بیلٹ پیپرزپرترجیحات درج کرنا ہوں گی۔

    ترجیح امیدوارکے نام کے سامنے 1 اور دوسرے امیدوار کے سامنے 2 لکھنا ہوگا ، ترجیح صرف انگریزی یا اردو میں درج کرنا ہوگی، اردو اور انگریزی کو ملا کر لکھنے سے ووٹ مسترد ہوگا۔

    ترجیحات کے خانے کے اندر ہندسہ درج نہ ہو، ہندسہ1 ایک سےزائدناموں کے سامنے درج ہونے سے ووٹ مسترد ہوگا، کسی امیدوار کے نام کے سامنے ہندسہ 1 کے ساتھ کوئی دوسرا ہندسہ درج نہ ہو۔

    خیال رہے سینیٹ کی 30 نشستوں پر انتخابات کیلئے پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے، سندھ ،خیبرپختونخوا،پنجاب اور قومی اسمبلی کےارکان حق رائے دہی استعمال کریں گے، پولنگ صبح 9 سے 4 بجےتک جاری رہے گی۔

    سینیٹ کی 30 نشستوں پر59 امیدوارمقابل ہیں، وفاقی دارالحکومت کی ایک جنرل اور ایک ٹیکنوکریٹ نشست پر انتخاب ہوگا ، اسلام آباد سے رانا محمودالحسن اور فرزند حسین شاہ امیدوار ہیں جبکہ ٹیکنوکریٹ کی نشست کیلئے اسحاق ڈار اور راجہ انصر محمود مقابل ہیں۔

    پنجاب کی 2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹ اور ایک غیرمسلم نشست پر ، سندھ اور خیبرپختونخوا کی 7،7 جنرل نشستوں پر انتخاب ہوگا۔

    اس کے علاوہ سندھ اور خیبرپختونخوا کی دو،دو خواتین،دو،دو ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پرانتخابات ہوں گے ، سندھ کی ایک غیرمسلم نشست پر بھی انتخاب ہوگا۔

    18 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں، پنجاب اور بلوچستان کی 7،7 جنرل نشستوں پرامیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ خواتین کی 2 اور ٹیکنوکریٹ کی 2 نشستوں پربھی امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوئے۔

  • سینیٹ کی  30 نشستوں پر انتخابات کیلئے پولنگ آج ہوگی

    سینیٹ کی 30 نشستوں پر انتخابات کیلئے پولنگ آج ہوگی

    اسلام آباد :سینیٹ کی 30 نشستوں پر انتخابات کیلئے پولنگ آج ہوگی ، سندھ ،خیبرپختونخوا،پنجاب اور قومی اسمبلی کےارکان حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات کیلئے پولنگ آج ہوگی ، پولنگ صبح 9 سے 4 بجےتک جاری رہے گی۔

    سندھ ،خیبرپختونخوا،پنجاب اور قومی اسمبلی کےارکان حق رائے دہی استعمال کریں گے، 30 نشستوں پر59 امیدوارمقابل ہیں۔

    وفاقی دارالحکومت کی ایک جنرل اور ایک ٹیکنوکریٹ نشست پر انتخاب ہوگا ، اسلام آباد سے رانا محمودالحسن اور فرزند حسین شاہ امیدوار ہیں جبکہ ٹیکنوکریٹ کی نشست کیلئے اسحاق ڈار اور راجہ انصر محمود مقابل ہیں۔

    پنجاب کی 2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹ اور ایک غیرمسلم نشست پر ، سندھ اور خیبرپختونخوا کی 7،7 جنرل نشستوں پر انتخاب ہوگا۔

    اس کے علاوہ سندھ اور خیبرپختونخوا کی دو،دو خواتین،دو،دو ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پرانتخابات ہوں گے ، سندھ کی ایک غیرمسلم نشست پر بھی انتخاب ہوگا۔

    18 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں، پنجاب اور بلوچستان کی 7،7 جنرل نشستوں پرامیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ خواتین کی 2 اور ٹیکنوکریٹ کی 2 نشستوں پربھی امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوئے۔

    سینیٹ انتخابات کیلئے دو کالم اور چار رنگوں کے بیلٹ پیپرز چھاپے گئے، جنرل نشستوں کیلئے سفید رنگ،ٹیکنوکریٹ کیلئے سبز رنگ کے بیلٹ پیپرہوں گے ، خواتین کی نشستوں کیلئے گلابی اور غیر مسلم نشستوں کیلئےپیلے رنگ کے بیلٹ پیپرز ہوں گے۔

  • سینیٹ انتخابات : امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی

    سینیٹ انتخابات : امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی

    اسلام آباد : پنجاب میں سینیٹ انتخابات کے لئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی، پنجاب سے سینیٹ کے سولہ امیدوار میدان میں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی ، حتمی فہرست میں پنجاب سےسینیٹ کے16امیدوارمیدان میں ہیں۔

    الیکشن کمیشن نے7 جنرل نشستوں پر 7 امیدواروں کو حتمی قرار دے دیا ہے جبکہ 2ٹیکنوکریٹ نشستوں پر 3امیدوار اور خواتین کی 2 نشستوں پر 4 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ پنجاب سے اقلیت کی ایک نشست کیلئے2 امیدوار میدان میں ہیں۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 7جنرل نشستوں پر ن لیگ سب سےزیادہ4 نشستیں لینےمیں کامیاب ہوئی جبکہ ایم ڈبلیوایم کے علامہ راجہ ناصر عباس اور سنی اتحاد کونسل کے حامد خان بھی بلا مقابلہ جیت گئے، اس کے علاوہ ن لیگ کےپرویز رشید، طلال چوہدری ، ناصر محمود،احد چیمہ بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں۔

    خواتین کی 2 نشستوں کیلئے ن لیگ کی انوشہ رحمان اور بشریٰ انجم بٹ ، پیپلز پارٹی کی فائزہ ملک اور سنی اتحاد کونسل کی صنم جاوید میدان میں ہیں جبکہ اقلیتوں کی نشست پرن لیگ کےخلیل طاہر سندھو اور سنی اتحاد کونسل کے آصف عاشق شامل ہیں۔

    الیکشن کمیشن نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کیلئے 2 اپریل کو پنجاب اسمبلی میں ووٹنگ ہوگی۔

  • سینیٹ انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق جاری

    سینیٹ انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق جاری

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے 2 اپریل کو ہونے والے سینیٹ انتخابات کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔

    ضابطہ اخلاق میں واضح کیا گیا کہ صدر اور چاروں صوبائی گورنرز سینیٹ انتخابات کے لیے انتخابی مہم میں شامل نہیں ہوں گے۔

    سیاسی جماعتیں ،امیدوار نظریہ پاکستان، سالمیت کیخلاف بیانات نہیں دینگے، کوئی ایسا بیان نہ دیا جائے جس کا مقصد آرمڈ فورسز، پارلیمنٹ یا عدلیہ کی تضحیک ہو۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں اور امیدوار کسی بھی صورت الیکشن کمیشن کو متنازع بنانے سے اجتناب کرینگے اور نہ ہی وہ کسی قسم کے کرپٹ یا غیرقانونی عمل میں ملوث نہیں ہونگے۔

    ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ کسی امیدوار کو جتوانے کیلئے پبلک آفس ہولڈر کی حمایت حاصل نہیں کی جائے گی، سرکاری ملازمین کسی امیدوار کی حمایت اور مخالفت سے اجتناب کریں گے۔

    صدر پاکستان سمیت چاروں صوبائی گورنرز سینیٹ انتخابات کیلئے انتخابی مہم میں شامل نہیں ہونگے، ووٹرز کے پولنگ اسٹیشن پر موبائل فون لے جانے پر پابندی ہوگی۔

    اس کے علاوہ انتخابی اخراجات کیلئے امیدوار کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی سے قبل بینک اکاؤنٹ کھلوانے کے پابند ہوں گے۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے کسی بھی امیدوار کیلئے انتخابی اخراجات کی حد 15لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے، کامیاب امیدوار 5روز کے اندر انتخابی اخراجات آراو کو جمع کرانے کے پابند ہوں گے۔ا

  • سینیٹ انتخابات: کئی بڑے رہنما  ٹکٹ حاصل کرنے میں ناکام

    سینیٹ انتخابات: کئی بڑے رہنما ٹکٹ حاصل کرنے میں ناکام

    اسلام آباد : سینیٹ انتخابات میں کئی بڑے نام ٹکٹ حاصل کرنےمیں ناکام رہے ، جن میں پی پی کے رضا ربانی، مولا بخش ،رخسانہ زبیری اور ن لیگ کے مشاہد حسین سید اور آصف کرمانی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ کے امیدواروں میں کئی نئے اور پرانے نام تو سامنے آگئے مگر بڑی جماعتوں میں کئی بڑے نام ٹکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

    مسلم لیگ ن سے مشاہد حسین سید، آصف کرمانی اورحافظ عبدالکریم ٹکٹ سے محروم رہ گئے جبکہ پیپلزپارٹی سے رضا ربانی، مولابخش چانڈیو اور رخسانہ زبیری ٹکٹ کی ریس سے باہر ہوگئیں۔

    پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر شہزاد وسیم بھی ٹکٹ حاصل نہ کرسکے اور ولید اقبال بھی آؤٹ ہوگئے۔

    وزیرداخلہ محسن نقوی ، سابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑاور فیصل واوڈا آزاد حیثیت سے میدان میں ہیں۔

    وزیرخزانہ محمد اورنگزیب مسلم لیگ ن سے سینیٹ کا الیکشن لڑیں گے جبکہ اے این پی کےایمل ولی خان بلوچستان سے سینیٹ کی نشست کےامیدوار ہیں۔

    خیال رہے سینیٹ کی اڑتالیس نشستوں پرانتخابات دواپریل کو ہوں گے، امیداروں کے کاغزات نامزدگی جمع ہوچکے ہیں۔

  • بلوچستان سے سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری

    بلوچستان سے سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری

    کوئٹہ: صوبائی الیکشن کمشنر نے بلوچستان سے سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی۔

    صوبائی الیکشن کمشنر و ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے جاری ابتدائی فہرست کے مطابق بلوچستان سے سینٹ کی 7 جنرل نشستوں پر 17 امیدوار مد مقابل ہیں۔

    امیدواروں میں سابق نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ، اے این پی کے ایمل ولی خان، نیشنل پارٹی کے جان محمد بلیدی، ن لیگ کے شاہ زیب درانی، پیپلز پارٹی کے چنگیز جمالی، سردار عمر گورگیج، جمعیت کے مولانا واسع سمیت دیگر کے نام شامل ہیں۔

    خواتین کی نشستوں پر 8 اور ٹیکنوکریٹ کی 2 نشستوں پر 13 امیدوار مد مقابل ہیں، خواتین امیدواروں میں حسنہ بانو، ثنا جمالی اور ن لیگ کی راحیلہ حمید درانی سمیت دیگر شامل ہیں۔

    انتخابی شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 19 مارچ کو کی جائے گی، 21 مارچ تک کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کی جا سکیں گی، ایپلیٹ ٹریبونل 25 مارچ تک اپیلوں پر فیصلے کریں گے۔

    امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست کی اشاعت 26 مارچ کو ہوگی، 27 مارچ تک امیدوار دست بردار ہو سکیں گے، پولنگ 02 اپریل 2024 کو صبح 9 سے شام 4 بجے تک صوبائی اسمبلی بلوچستان کوئٹہ میں ہوگی۔