Tag: سینیٹ انتخابات

  • سینیٹ انتخابات، پی ٹی آئی کا اچھی شہرت کے حامل امیدواروں کو موقع دینے کا فیصلہ

    سینیٹ انتخابات، پی ٹی آئی کا اچھی شہرت کے حامل امیدواروں کو موقع دینے کا فیصلہ

    اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف نے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی جانچ پڑتال کے لئے پارلیمانی بورڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا اور اچھی شہرت کے حامل نئے چہروں کو ترجیح دینے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے۔

    تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیرِ صدارت بنی گالا میں تحریکِ انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں سینیٹ انتخابات سے متعلق طویل مشاورت کی گئی۔

    اس موقع پر پی ٹی آئی کور کمیٹی نے اسمبلیوں میں واپس نہ جانے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اچھی شہرت کے حامل امیدواروں کو موقع دینے کا فیصلہ کیا جبکہ سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کے لئے درخواستوں کی وصولی اور امیدواروں کی جانچ پڑتال کے لئے پارلیمانی بورڈ بھی قائم کیا گیا۔

    عمران خان نے اراکینِ کور کمیٹی سے مشاورت کرتے ہوئے کہا کہ این اے ایک سو بائیس کی فرانزک رپورٹ سے دھاندلی ثابت ہوگئی ہے، حکومت یہ نہ سمجھے کہ عدالتی کمیشن قائم کئے بناء جان بخشی ہو جائے گی۔

    انھوں نے کہا کہ حکومت مخالف دھرنا پہلا حملہ تھا، عدالتی کمیشن نہ بنا تو محمود غزنوی کی طرح بار بار حملے کریں گے۔

  • پی ٹی آئی کا سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے پر غور

    پی ٹی آئی کا سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے پر غور

    اسلام آباد: پی ٹی آئی نے سینٹ انتخابات میں حصہ لینے پر غور شروع کر دیا گیا ہے، شاہ محمود قریشی کی سر براہی میں تین رکنی کمیٹی قائم کردی گئی۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے سینیٹ کے انتخابات کے شیڈول جاری کرنے کے بعد تمام سیاسی جماعتوں میں سینیٹ کے انتخابات کیلئے چرچا شروع ہوگیا ہے۔

    پی ٹی آئی نے بھی سینیٹ کے انتخابات کیلئے کمیٹی قائم کردی ہے، کمیٹی اپنی سفارشات کور کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں پیش کریگی، کور کمیٹی کا آئندہ اجلاس عمران خان کے عمرے سے لوٹنے پر ہوگا۔

    پی ٹی آئی نے اسمبلیوں میں واپسی کا گرین سنگل بھی دیدیا، اسمبلیوں میں واپسی عدالتی کمیشن کے قیام سے مشروط کر دی جائیگی۔

    گزشتہ روز الیکشن کمیشن کی جانب سے سینیٹ کی خالی باون نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے، انتخابات تین مارچ کو ہوں گے، الیکشن کمیشن کے مطابق بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کی کاغذات نامزدگی کی وصولی بارہ اور تیرہ فروری کو ہوگی جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل سولہ اور سترہ فروری کو ہوگا، امیدوار 25 فروری تک اپنے درخواست فارم واپس لیتے ہوئے دستبردار ہوسکتے ہیں۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے امیدواروں کی حتمی فہرست پچیس فروری کو جاری کر دی جائے گی، وفاق اور فاٹا کی نشستوں پر پولنگ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوگی جبکہ خالی ہونیوالی صوبوں کی نشستوں پر پولنگ متعلقہ صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی۔

    یاد رہے کہ سینیٹ کے 52 ارکان 11 مارچ کو ریٹائرڈ ہورہے ہیں، جن میں چیئرمین سینیٹ نیئر بخاری سمیت پیپلزپارٹی کے اکیس، مسلم لیگ ن کے آٹھ ، اے این پی کے چھ ، ایم کیو ایم اور جے یو آئی کے تین تین اور بی این پی عوامی کے دو سینٹر شامل ہیں جبکہ ق لیگ، نیشنل پارٹی اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے ایک ایک سینیٹر بھی ریٹائر ہوجائیں گے۔

  • سینیٹ انتخابات ،تیاریاں مکمل کرلی گئی

    سینیٹ انتخابات ،تیاریاں مکمل کرلی گئی

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے، انتخابات مارچ کے پہلے ہفتے میں ہونگے۔

    اسلام آباد میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، فروری کے پہلے ہفتے میں سینیٹ کے انتخابات کا شیڈول جاری ہوگا جبکہ انتخابات مارچ کے پہلے ہفتے میں کرائے جائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی چھپوالئے لئے گئے ہیں، ہر صوبے سے سات جنرل، دو خواتین، ایک ٹیکنوکریٹ جبکہ ایک علماء نشست پر انتخابات ہوں گے۔

    فاٹا کی چار ،اسلام آباد اور اقلیتوں کی دو، دو نشستوں پر انتخابات ہوں گے۔

    مارچ میں چیئرمین سینیٹ نیئر بخاری سمیت باون سینیٹر ریٹائر ہورہے ہیں، جن میں پیپلزپارٹی کے اکیس، مسلم لیگ ن کے آٹھ ، اے این پی کے چھ ، ایم کیو ایم اور جے یو آئی کے تین تین جبکہ بی این پی عوامی کے دو سینٹر شامل ہیں ، ق لیگ، نیشنل پارٹی اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کا ایک ایک سینیٹر ریٹائر ہوگا۔

    چھ آزاد سینیٹر بھی ریٹائر ہوجائیں گے۔